Popunder ads

Breaking

Lahore لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Lahore لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 6 مارچ، 2020

2:06 PM

لاہورکے اسٹورز، ہوٹلوں میں پولی تھین بیگزکے استعمال پرپابندی عائد

فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ نے شہر کے تمام اسٹورز اور ہوٹلوں پر پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔
جمعہ 6 مارچ کو عدالت نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی جس ميں موقف اختيار کيا گيا کہ پولی تھين بيگز کا استعمال ماحولياتی آلودگی اور بيماريوں کا باعث بن رہا ہے۔
جسٹس شاہد کريم نے اسٹورز، بيکری اور ہوٹلوں پر پلاسٹک بيگز کے استعمال پر پابنی عائد کرنے کا حکم ديتے ہوئے حکومت کو دو ہفتے کا وقت دے ديا۔
عدالت نے حکومت کو ہدايت کی کہ اگلے مرحلے میں دوسرے شہروں میں پابندی سے متعلق بھی اقدامات کيے جائيں۔
ملٹی نيشنل کمپنيوں کے نمائندے بھی عدالت ميں پيش ہوئے۔ عدالت نے کمپنی نمائندوں سے استفسار کيا کہ پلاسٹک بوتلوں کا استعمال کب ختم کریں گے، آئندہ سماعت پر بتايا جائے۔

جمعرات، 23 جنوری، 2020

5:42 PM

لاہورمیں دو دن آدھی چھٹی کا اعلان


پاکستان  اور بنگلہ دیش کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکےدوران دودن آدھی چھٹی دینے کااعلان کردیا ہے۔
پاکستان  اور بنگلہ دیش کے درمیان لاہور میں ہونے والی ٹی ٹوینٹی سیریزکےپیش نظر جمعے اور ہفتے کے روزاسکولوں میں جلدی چھٹی دینے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔
سی سی او ایجوکیشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہور کے اسکولوں کو ہفتے کو گیارہ بجے چھٹی دی جائے گی ۔
 خیال رہےکہ بنگلہ دیش کی ٹیم محمود اللہ کی قیادت میں گزشتہ رات لاہورپہنچ گئی ہے جہاں وہ قذافی سٹیڈیم میں  24،25 اور 27 جنوری کو تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلے گی۔
سیریزکے پیش نظرلاہور میں سیکیورٹی کے نہایت ہی سخت اقدامات کیے گئے ہیں ۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20میچز کا میدان سجنے میں بس ایک دن باقی رہ گیا۔بارہ سال بعد پاکستان میں  بنگلا دیشی مہمانوں کی آمد پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں تینوں ٹی 20 میچزکیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
 دوسری جانب لاہورٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کے دوران شہری مندرجہ ذیل متبادل راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کینال روڈ کے دونوں اطراف عام ٹریفک کیلیے کھلے رہیں گے، فردوس مارکیٹ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، مین بلیوارڈ اور صدیق ٹریڈ سینٹر ٹریفک جاسکے گی۔
ٹریفک پلان کے مطابق فردوس مارکیٹ، سینٹر پوائنٹ اور کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ، فوارہ نمبر ایک صدیق ٹریڈ سینٹر، پل نہر جیل روڈ تا قرطبہ چوک اور فیروزپور روڈ بھی براستہ وحدت روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔
اس کے علاوہ میچ دیکھنے آنے والے تمام شائقین کو ٹکٹ اور شناختی کارڈ لانا لازمی ہوگا، پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے کے بعد شٹل سروس استعمال کرنی ہوگی۔