Popunder ads

Breaking

Sports Articles لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Sports Articles لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 8 مارچ، 2020

9:37 AM

ڈیرن سیمی کی سکیچ تیار کرنے والے مداح سے ملاقات، تحفے سے نواز دیا

لاہور (این این آئی) پاکستان سْپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے اسکیچ تیار کرنے والے کم عمر مداح شاہ خان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ڈیرن سیمی کے مداح شاہ خان نے انہیں اسکیچ بطور تحفہ پیش کیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے ملاقات کے دوران لی گئیں تصویریں شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے شاہ خان سے ملاقات کی اور اپنی دستخط شدہ شرٹ بھی دی ہے۔اس سے قبل متعدد بار مردان سے تعلق رکھنے والے سیمی کے باصلاحیت مداح کیجانب سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا تاہم
گزشتہ روز ڈیرن سیمی نے صارف سے شاہ خان کا ایڈریس معلوم کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بھی شاہ خان سے ملنا چاہتے ہیں۔ اپنے پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں نے اپنا وعدہ پورا کیا اور باصلاحیت بچے سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان آنے پر راضی ہونے والے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے دنیا میں پاکستان کو کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک قرار دینے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔
9:34 AM

ڈیرن سیمی کی قمیص شلوار میں تصویریں وائرل

ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی کی پاکستان کے قومی لباس میں تصویریں سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ڈیرن سیمی نے سفید قمیص شلوار میں ملبوس تصویریں اور ویڈیو اپلوڈ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔٫
View this post on Instagram
Love and be loved. God almighty is the greatest. . . . #clarasboy #straightouttadugard #88special #cricketer #ambassador #chocolateman #fashion
A post shared by daren (@darensammy88) on Mar 4, 2020 at 11:24pm PST
ڈیرن سیمی کے مداحوں کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی، ساتھی کھلاڑی شعیب ملک نے بھی ڈیرن سیمی کی شیئر کردہ تصویروں پر کمنٹس کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
زندگی بہتر ہے کا کیپشن دیتے ہوئے ڈیرن نے ایک ویڈیو شیئر کی۔
View this post on Instagram
Life’s Good
A post shared by daren (@darensammy88) on Mar 4, 2020 at 5:59am PST
واضح رہے کہ پشاور زلمی کی انتظامیہ نے ڈیرن سیمی کو دوران ایونٹ ہی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر کوچ بنادیا۔ ٹیم کی قیادت وہاب ریاض کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ محمد اکرم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر کرکٹ بنادیا گیا ہے۔
9:32 AM

لاہور قلندرز میدان کے سکندر ٹھہرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چاروں شانے چت کر دیا

لاہور(این این آئی)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پی ایس ایل فائیو کے 21ویں میچ میں لاہور قلندرز نے 99رنز کا ہدف 49 گیندیں قبل 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔لاہور قلندرز کی یہ ایونٹ میں دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل بھی لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ کے16ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت ہوا۔ تجربہ کار اسپنر سمت پٹیل کی شاندار بالنگ کی
بدولت مہمان ٹیم کے ابتدائی چھ بلے باز محض 6 اوورز میں 21کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ جیسن رائے6، شین واٹسن صفر، احمد شہزاد 9، کپتان سرفراز احمد 1جبکہ اعظم خان اور بین کٹنگ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔سمت پٹیل نے 4 اوورز پر مشتمل اپنے کوٹہ میں 5رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کیں، جس میں ایک میڈین اوور بھی شامل ہے۔آٹھویں نمبر پر میدان میں اترنے والے سہیل خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وہ واحد بلے باز تھے جنہوں نے حریف بالرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی۔ انہوں نے پہلے محمد نواز اور پھر زاہد محمود کے ہمراہ بالترتیب 29 اور 34 رنز کی شراکت قائم کرکیکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعہ 90 کے پار لگایا۔سہیل خان نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی بدولت 32 رنزکی اننگز کھیلی۔ زاہد محمود 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نواز 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران فواد احمد4 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی اور فرزان راجہ نے 2،2 جبکہ سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور سہیل اختر پرمشتمل لاہور قلندرز کی اوپننگ جوڑی 32 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ فخر زمان 20 اور سہیل اختر5رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو محمد نواز نے آؤٹ کیا۔تیسری وکٹ کے لیے محمد حفیظ اور بین ڈنک کے درمیان68 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے میزبان ٹیم کو فتح دلادی۔ لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 11.5اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔محمد حفیظ 39ا ور بین ڈنک 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔میچ میں شاندار بالنگ کرنے پر سمت پٹیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آج آٹھ مارچ بروز اتوار کو ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 2میچز کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی جبکہ روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔
9:31 AM

پی ایس ایل فایئو: لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کو جیت کے لیے 99 رنز کا ہدف دیا تھا جو لاہور نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
لاہور قلندرز رواں ایونٹ میں اب تک دو میچ ہی جیتے ہیں اور ان کی دونوں فتوحات دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ہیں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
قلندرز کا پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور پہلا نقصان ہی کوئٹہ کو شین واٹسن کی صورت میں ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
شین واٹس کے بعد احمد شہزاد اور کپتان سرفراز احمد بھی بالترتیب 9 اور ایک رنز بناکر شاہین اور سمت پٹیل کا شکار بنے۔
قلندرز کے سمت پٹیل نے چھٹے اوور میں یکے بعد دیگر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور یوں 21 کے مجموعی اسکور پر کوئٹہ کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹے۔
6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد سہیل خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بناسکی۔ یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا کم ترین اسکور ہے۔
سہیل خان، زاہد محمود اور محمد نواز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا اور سہیل خان 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سمت پٹیل نے 4، شاہین آفریدی اور راجہ فرزان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
99 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو بھی بیٹنگ میں تھوڑی مشکل آئی کیوں کہ بارش کی وجہ سے گیند بہت زیادہ ٹرن ہورہا تھا۔ قلندرز کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری جب فخر زمان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سہیل اختر بھی 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
بین ڈنک اور محمد حفیظ نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور ہدف باآسانی 11.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ محمد حفیظ 39 اور ڈنک 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل آج راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت اسلام آباد کے خلاف 7 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
لاہور اب تک کھیلے گئے اپنے 6 میچوں میں سے صرف 2 میں کامیابی حاصل کر سکا ہے اور 4 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے جب کہ دوسری جانب دفاعی چیمپئن کوئٹہ بھی اس سال آف کلر ہے اور 8 میچوں میں 6 پوائٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اس ایڈیشن میں دوسری مرتبہ آمنے سامنے آئیں، پچھلے میچ میں بھی لاہور نے کوئٹہ کو شکست دی تھی۔
9:29 AM

لاہور قلندرز کے لیے خوش قسمت کہلانے والے بچے کے ساتھ حفیظ کی ویڈیو وائرل

پی ایس ایل فائیو کے 21ویں میچ میں  کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی کے فوری بعد ہی  محمد  حفیظ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور قلندرز نے دوسری کامیابی اپنے نام کی میچ کے بعد لاہور قلندر کے پلئیر محمد حفیظ کی کمسن بچے کو گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد حفیظ بچے کو گلے لگا رہے ہیں اور کمسن بچہ کہہ رہا ہے کہ ’لاہور قلندرز چیمپئن۔‘ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو اب تک 16 ہزار سے زائد افراد پسند کرچکے ہیں۔
Qalandars' lucky charm 💚#HBLPSLV #LQvQG pic.twitter.com/sOSj7XoLJ7
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2020
آج کے ہونے والے سنسنی خیز میچ میں محمد حفیظ نے نا قابل شکست 39 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروادیا۔ جبکہ حفیظ کی اننگ میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی شکستوں کے بعد مذکورہ بچے کی رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے بچے کو میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں مدعو کیا گیا تھا۔
اس سے قبل بھی جب بچہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچا تھا تو لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی آج پھر بچے کی آمد پر قلندرز کامیاب ہوئی، پاکستان سپر لیگ کے ٹویٹر پر بچے کو ’خوش قسمت‘ کہا جارہا ہے۔

جمعہ، 6 مارچ، 2020

12:05 PM

ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت ملنے کے بعد ایک اور اعزازسے نواز دیا گیا

راولپنڈی :پشاور زلمی کی جان سمجھے جانے والے ڈیرن سیمی کو اب اگلے دو برس کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کی انتظامیہ نے پچھلے تین برس سے ٹیم کی قیادت کرنے والے  ڈیرن  سیمی کی جگہ وہاب ریاض کو کپتان مقرر کردیا جبکہ سیمی کو اگلے دو برس کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے،اس بات کا اعلان روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے بولنگ کوچ محمد اکرم نے ڈیرن سیمی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔
محمد اکرم نے بتایا کہ ڈیرن سیمی اب قیادت کے بجائے ٹیم میں ہیڈ کوچ اور بطور پلیئر بھی ذمے داریاں نبھائیں گے، سیمی کی بطور کپتان خدمات شاندار ہیں، وہ آئندہ دو برس کیلئے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ ٹیم کی قیادت وہاب ریاض کے سُپر د کردی گئی ہے۔
12:00 PM

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے ہرادیا

فوٹو : آن لائن
پاکستان سپر لیگ 5 کے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دیدی، بارش سے متاثرہ میچ میں 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سرفراز الیون 7 وکٹوں پر 140 رنز ہی بناسکی۔
پاکستان سپر لیگ 5 کے راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 170 رنز بنائے تھے۔
جواب میں گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 172 رنز ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز ہی بناسکی۔
جیسن رائے 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، شین واٹسن نے 19 رنز بنائے، احمد شہزاد نے انتہائی سست روی سے بیٹنگ کی اور 17 گیندوں پر صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
بڑے ہدف کے تعاقب کے دباؤ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، بین کٹنگ 7 گیندوں پر 17، محمد نواز 7 گیندوں پر 18، اعظم خان صفر اور کپتان سرفراز صرف ایک رن پر پویلین لوٹ گئے۔
سہیل خان 11 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 16 اور ٹائمل ملز 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی طرف سے کپتان وہاب ریاض نے 3، راحت علی نے 2، حسن علی اور یاسر شاہ نے ایک ایک شکار کیا۔
شعیب ملک کو 27 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگئی، ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس اور رن ریٹ کے فرق سے دوسری پوزیشن پر ہیں۔
کراچی کنگز 5 میچز کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 میں سے 4 میچز میں شکست کھا چکی ہے اور 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کرسکے ہیں۔
11:57 AM

پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 171 رنز کا ہدف

فوٹو : آن لائن
پی ایس ایل 5 کے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 171 رنز کا ہدف دیا ہے، شعیب ملک نے نصف سنچری اسکور کی، محمد حسنین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان سپر لیگ 5 کے راولپنڈی میں ہونیوالا میچ بارش کے باعث 15، 15 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شروع سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا اور مقررہ اوورز میں 11.33 کی اوسط سے 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا ڈالے۔
کامران اکمل 12 گیندوں پر 23 اور حیدر علی 24 گیندوں پر 39رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، امام الحق 7، لیونگ اسٹون 12، لیام ڈاسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
شعیب ملک نے 27 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، اختتامی اوورز میں لیوس گریگوری نے 8 گیندوں پر 19 اور حسن علی نے 5 گیندوں پر 9 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔
پشاور زلمی نے آخری 5 اوورز میں 71 رنز بنائے جبکہ اس دوران ان کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3 اوورز میں 34 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سہیل خان نے 38 اور بین کٹنگ نے 30 رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے 2 اوورز میں صرف 6 رنز دیئے تاہم وہ ان فٹ ہو کر فیلڈ سے باہر ہوگئے، ٹائمل ملز نے 3 اوورز میں 33 اور محمد نواز نے 2 اوورز میں 26 رنز دیئے۔
11:53 AM

سابق برازیلین فٹ بالر رونالڈینو کو گرفتار کر لیا گیا

برازیل: سابق برازیلین اور اسپین کے فٹ بال کلب بارسیلونا کے لیجنڈری کھلاڑی رونالڈینو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  رونالڈینو اپنے بھائی کے ساتھ پیراگوئے میں مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹ دکھاتے ہوئے داخل ہونے کی کوشش کرتے پکڑے گئے ہیں۔
 39 سالہ کھلاڑی ایئرپورٹ حکام کو جعلی پاسورٹ دکھاتے ہوئے پکڑے گئے جس میں ان کی قومیت پیراگوئے کی درج تھی۔ سابق کھلاڑی اس سے قبل بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں جیل جا چکے ہیں۔
اس سے قبل 2015 میں رونالڈینو اور ان کے بھائی گیوبا کے مقام پر غیر قانونی طور مچھلیاں پکڑتے ہوئے پائے گئے تھے جس پر عدالت نے دونوں بھائیوں پر 85 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

بدھ، 4 مارچ، 2020

1:56 PM

آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابر اعظم 5ویں پوزیشن پربرقرار

تازہ ترین اکھاڑ پچھاڑ نے پاکستانی ماسٹر بیٹسمین بابر اعظم پرکوئی اثر نہیں ڈالا اور ٹیسٹ رینکنگ میں ان کی 5ویں پوزیشن برقرار ہے۔
جب کہ اسد شفیق بھی ترقی پاکر 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب بولرز میں محمد عباس ایک درجہ تنزلی سے14ویں نمبر پر پہنچ گئے، بیٹنگ میں اسٹیون اسمتھ کی ٹاپ پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی۔
1:54 PM

بی این پی پیری بس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 11 مارچ سے امریکہ میں شروع ہوگا

 ڈبلیو ٹی اے بی این پی  پیری بس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 32 واں ایڈیشن 11 مارچ سے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہونگے۔ مینز ڈبلز مقابلے 12 مارچ سے شروع ہونگے۔ یہ ٹورنامنٹ انڈین ویلز ماسٹرز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مینز ایونٹ کا یہ 47 واں ایڈیشن ہوگا۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ اے ٹی پی ایونٹ میں اٹلی کے کھلاڑی آسٹریا کے ڈومینک تھیم مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز سنگلز مقابلوں میں کینیڈین کھلاڑی بیانکا اینڈرسکیو ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ ٹورنامنٹ 22 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
1:51 PM

عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بین کٹنگ بھی پاکستان معترف، پاکستان کو خوش قسمت ملک قرار دے دیا

عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شکست کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ہماری اہم موقع پر وکٹیں گر گئیں۔ اس ضمن میں انہوں نے باؤلرز کو بھی کریڈٹ دیا۔
بین کٹنگ کا کہنا تھا کہ جب آپ بڑے اسکور کا تعاقب کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو تھوڑی خوش قسمتی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ لاہور قلندرز کے باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے پی ایس ایل کو بہترین ٹورنامنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں وکٹیں سلو ہیں لہذا رنز کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔
بین کٹنگ نے کہا کہ باؤنڈری چھوٹی ہیں جس کا بلے بازوں کو فائدہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں باؤلنگ کا معیار بہت شاندار ہے۔
عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بین کٹنگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان بہت خوش قسمت ہے کہ یہاں فاسٹ باؤلنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زیادہ تر باؤلرز کی اسپیڈ 150 سے 140 کے درمیان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین ڈنک اچھے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے بہترین اننگز کھیلی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بین ڈنک لاہور قلندر کے لیے آئندہ میچوں میں بھی اچھا کھیلیں گے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ کی پہلی فتح سمیٹتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے دی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 210 رنز کا ہدف دیا لیکن مہمان ٹیم 172 رنزہی بنا سکی اور شکست سے دوچار ہوگئی۔ اس طرح لاہور قلندر نے فتح کا مزا چکھ لیا۔
1:40 PM

ایچ بی ایل پی ایس ایل 5، لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف

لاہور: (03 مارچ 2020) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے دوسرے مرحلے کے دوران لاہور قلندرز نے بین ڈنک کی طوفانی اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 210 رنز کا ٹارگٹ دیدیا۔
پاکستان سپر لیگ فائیو کے دوسرے مرحلے کے دوران 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور کرس لائن نے کیا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور وکٹ کے چاروں اطراف فخر زمان اور کرس لائن نے شارٹس کھیلے، تاہم 36 کے مجموعی سکور پر فخر محمدنواز کی گیند پر انور علی کو کیچ دے بیٹھے۔ کرس لائن 22 گیندوں پر 27 رنز بنا کر محمد حسنین کا شکاربن گئے، محمد حفیظ پہلی ہی گیند پر فواد احمد کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، شین واٹسن نے شاندار کیچ تھاما۔
بین ڈنک اور سمت پٹیل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کو بے بس کر دیا، 15 اوورز کے دوران ڈنک نے محمد نواز کو ایک اوور میں چار چھکے لگائے۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سمت پٹیل نے ساتھ نبھاتے ہوئے 40 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ کٹنگ کی گیند پر محمد نواز نے کیچ تھاما۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بین ڈنک نے 43 گیندوں پر 93 رنز کی طوفانی باری کھیلی۔
کٹنگ کی گیند پر احسن علی نے کیچ تھاما۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 209 رنز بنائے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کا سب سے زیادہ سکور ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے فواد احمد، محمد نواز، محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ سہیل خان کی جگہ فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری طرف لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ 170 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کرینگے، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بین ڈنک، محمد فیضان، پرسانا کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔
12:30 PM

لاہور قلندرآج اسلام آباد یونائیٹڈ سےٹکرائیں گے

لاہور: پاکستان سپر لیگ کاسترہواں میچ آج لاہورقلندرزاوراسلام آبادیونائیٹڈکے درمیان کھیلاجائیگا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں آج لاہورقلندرزاوراسلام آبادیونائیٹڈ میں شام 7 بجے جوڑ پڑے گا۔ لاہور قلندرز سہیل اختر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے۔ لاہور قلندر کا آج پانچواں میچ ہے جس میں سے اس نےایک میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسلام آباد کا ساتواں میچ ہے جس میں تین میں فتح حاصل کی ۔
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ فائیو کے16 ویں میچ میں لاہور قلندرزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
یاد رہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔ پی ایس ایل ایونٹ میں کل 34 میچز32 روزمیں کھیلے جائیں گے۔ جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ، 8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل 22مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ 

منگل، 3 مارچ، 2020

9:41 AM

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین رینکنگ، کیوی ٹیم کی بھارت کے خلاف سیریز کلین سویپ کے بعد تین درجے ترقی، تیسرے نمبر پر پہنچ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ناقابل شکست ٹیم بھارت کو دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرکے تین درجہ ترقی حاصل کرلی اور یوں کیوی ٹیم تین درجے ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پہنچ گئی، انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کی ایک، ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے، کیویز ٹیم بھارت کو پہلے میچ میں شکست دینے کے بعد ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچی تھی تاہم مسلسل دو میچوں میں شکست دینے کے بعد اس نے مزید دو درجے ترقی کی یوں کیویز ٹیم کی بھارتی ٹیم کو سیریز کلین سویپ کرنے کے بعد تین درجہ ترقی ملی اور وہ اب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچ چکی ہے۔ بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم دوسری پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے ۔ نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کی ٹیم مسلسل عمدہ کارکردگی اور مسلسل کے سلسلے کو توڑ دیا ہے۔ بھارتی ٹیم سات ٹیسٹ میچز میں کامیابی کی بدولت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال اگست اور ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔ اکتوبر میں جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں شکست دیکر مسلسل سات فتوحات حاصل کی تھیں تاہم رواں ماہ میں اس کو کیویز کے ہاتھوں دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یوں بھارتی ٹیم کی مسلسل فتوحات کے تسلسل کو بھی کیوی ٹیم نے توڑ دیا ہے تاہم اس کے باوجود بھی بھارت کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 360 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اب تک 10 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے 7 میچز جیتے، دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، یوں آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کیویز ٹیم اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسکو تین میچوں میں فتح حاصل ہوئی جبکہ اس کو چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت کو مسلسل دو میچوں میں شکست دینے کے بعد تین درجے ترقی کے بعد کیوی ٹیم 180 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 9 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی کے بعد 146 پوائنٹس کے ساتھ تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہے ۔ پاکستان کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد 140 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے ۔ سری لنکن ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو اور بنگلہ دیش کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے۔ دونوں ٹیمیں تحال کوئی میچ نہیں جیت سکیں اور وہ بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں
9:37 AM

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

Spread the love
راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 15 ویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 151 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کی جانب سے بابراعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔
اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹام بینٹن اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا، محمد عامر نے پہلی ہی گیند پر ٹام بینٹن اور پھر تیسری گیند پر نوجوان بلے باز حیدر علی کو پویلین بھیج دیا۔
کامران اکمل تیسرے اوور میں 4 رنز بنانے کے بعد عامر یامین کا شکار بنے، شعیب ملک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے لیام لیونگ اسٹون کے ساتھ اہم شراکت قائم کی تاہم لیونگ اسٹون 25 رنز بنانے کے بعد ان کا ساتھ چھوڑ گئے جس کے بعد شعیب نے لیوس گریگوری کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔
گریگوری بھی 25 رنزبنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، کارلوس بریتھ ویٹ صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، شعیب ملک نے اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 68 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامرنے 4، کرس جورڈ نے 2، عامر عامین اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کی طرف سے محمد عامر نے 25 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اوپننگ بلے باز بابر اعظم اور شرجیل خان آئے۔ حسن علی کے پہلے اوورز کی دوسری گیند پر شرجیل نے ایک چوکا لگایا لیکن تیسری گیند کو کھیلتے ہوئے بولڈ گئے۔
5 ویں اوورز کے اختتام پر کراچی کنگز نے 1 وکٹ کے نقصان پر 49 رنز مکمل کرلیے جب کہ اپنے 50 رنز 6 ویں اوور کی تیسری گیند پر مکمل کیے۔ 11 اوور کے اختتام پر کراچی کنگز کے بابر اعظم 46 جب کہ ایلکس ہیلز 46 رنز بنا کر وکٹ پر کھیل رہے تھے جنہوں ںے 100 رنز مکمل کیے۔ 12 ویں اوور کی دوسری گیند پر ایلکس ہیل 27 گیندوں پر 49 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
اگلی ہی گیند پر یاسر شاہ نے کیمرون ڈیلپورٹ کو 2 رنز بنانے پر ٹم بیٹن کے کیچ کے ساتھ اپنا شکار بنالیا۔ بابر اعظم نے 44 گیندوں کا سامنا کرکے اپنی 50 مکمل کی۔ 15 اوورز کے اختتام پر کراچی کنگ اپنے ہدف کی طرف گامزن ہوتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز مکمل کرچکی تھی جب ان کے ٹاپ اسٹار بلے باز بابر اعظم چاڈوک والٹن کے ساتھ کریز پرموجود اپنی دھواں دھار بیٹنگ سے رنز اگل رہے تھے۔
کراچی کی چوتھی وکٹ بریتھویٹ نے حاصل کی ان کا کیچ راحت علی نے پکڑا انہوں نے آؤٹ ہونے پر 16 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور میچ کے 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر شاندار چوکا لگا کر 152 رنز کا ہدف مکمل کرلیا۔ بابر اعظم نے 59 گیندوں کا سامنا کیا اور 70 رنز اسکور کرکے ناٹ آؤٹ رہے جب کہ افتخار بغیر کوئی اسکور کیے ناٹ آؤٹ رہے، محمد عامر 4 وکٹوں کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، محسن خان اور عامر خان اس ٹیم میں شامل نہیں تھے، ان کی جگہ شعیب ملک، کارلوس بریتھ ویٹ اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا جب کہ کراچی کنگز نے عمید آصف کی جگہ عامر یامین کو ٹیم کا حصہ بنایا۔
9:34 AM

لاہور قلندرز قذافی اسٹیڈیم میں قسمت بدلنے کے لئے پرعزم، دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (آن لائن) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا 16واں میچ لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اہم معرکہ 3مارچ بروز منگل ، شام 7 بجے شروع ہوگا۔ایونٹ کے دوران اب تک کھیلے گئے تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی لاہور قلندرزکی ٹیم دفاعی چیمپئن کے خلاف اہم معرکہ میں قسمت بدلنے کے لیے پرامید ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم کو آئندہ 7 میں سے 6 میچز اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہی کھیلنے ہیں۔ قلندرز کی ٹیم محض ایک میچ کھیلنے کراچی
کا رخ کرے گی۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں 12 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔لاہور قلندرز نے ایونٹ کا پہلا میچ 21 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلا تھا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے بآسانی 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ لاہور قلندرز کو ایونٹ میں دوسری شکست کا سامنا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں کرنا پڑا۔ سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔لاہور قلندرز نے ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیلا۔12 اوورز تک محدود میچ میں پشاور زلمی نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ تینوں میچز میں ناکامی کے باعث لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر قلندرز سے ایک قدم اوپر ان کی روایتی حریف کراچی کنگز موجود ہے۔جو چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ 30 لیگ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ چار ٹیمیں پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو ہوگا۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تاحال پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو مرتبہ شکست سے دوچار کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی کنگز کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس حاصل کیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے خلاف میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل 8 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔ جہاں 5 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 3 میں لاہور قلندرز نے فتوحات حاصل کیں۔ لاہور قلندرز کیہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین میچوں میں شکست کی وجہ حریف ٹیمو ں کی جانب سے اچھی کرکٹ کھیلنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیایہی وجہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا فیصلہ آخری وکٹ اور آخری اوور میں ہوا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نیمتعدد مواقع پر بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام کھلاڑی مجموعی طور پر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں۔ وہ پرامید ہیں کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں مؤثر حکمت عملی اپنا کرکھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرے گی۔عاقب جاوید نے کہاکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ہمیشہ پریشر گیم ہوتی ہے اور جو ٹیم پریشر میں مضبوط اعصاب کے ساتھ میدان میں اترے، کامیابی اس کا مقدر بنتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ کھلاڑیوں کو شکست سے گھبرانے کی بجائے مثبت حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کررہے ہیں۔ عاقب جاوید نے کہاکہ ٹاپ آرڈر اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ سجانے میں کامیاب ہوجائیں تو باؤلرز کواس کا دفاع کرنے میں مدد ملے گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کاکہنا ہے کہ تاحال 5 میں سے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کرنا خوش آئند ہے مگر ٹورنامنٹ کا اہم مرحلہ اب شروع ہورہا ہے لہٰذا ہمیں زیادہ سے زیادہ میچز جیت کر ٹاپ فور میں جگہ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔سرفراز احمد نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ مجموعی طور پر بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماراباؤلنگ کا شعبہ کچھ ناتجربہ کار ضرور ہے مگر وہ سب باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ کپتان نے کہاکہ اس شعبہ میں ہمارے پاس آپشنز بھی زیادہ ہیں۔سرفراز احمد نے کہا گو کہ لاہور قلندرز کوگذشتہ تین میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا مگر ہمیں میچ میں جیت کے لیے منگل کو بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ سرفراز احمد نے کہا انہیں معلوم ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد لاہور قلندرز کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرے گی مگر وہ دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے لہٰذا انہیں بھی تماشائیوں کی اسپورٹ کا یقین ہے۔
9:31 AM

کراچی کنگز نے اپنی بادشاہت ثابت کر دی، زلمی کو شکست

راولپنڈی(این این آئی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کی ٹیم کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے 15ویں میچ میں کراچی کنگزکے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے زخمی ہونے کی وجہ سے اس میچ کی کپتانی وہاب ریاض نے کی۔پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور ٹام
بینٹن نے بیٹنگ جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور عامر یامین نے باولنگ کا آغاز کیا۔محمد عامر کی پہلی گیند پر ٹام بینٹن کے خلافٖ ریویو لیا گیا جس میں کراچی کنگز کو کامیابی نصیب ہوئی اور ٹام بینٹن بغیر کوئی رنز بنائے ایل بی ڈبلیوآوٹ ہو گئے۔اس وقت پشاور زلمی کا سکور صفر تھا۔ون ڈاون پوزیشن پر حیدر علی بیٹنگ کیلئے آئے تاہم وہ ایک چوکا لگا کر محمد عامر کی تیسری گیند پر بولڈ ہو گئے،اس وقت پشاور زلمی کامجموعی سکور چار رنز تھا۔اس موقع پر شعیب ملک بیٹنگ کیلئے آئے۔عامر یامین نے اپنا پہلا اور اننگ کا دوسرا اوور میڈن کیا۔محمد عامر کے دوسرے اوورزاور اننگ کے تیسرے اوورز کی تیسری گیندپر کراچی کنگز نے کامران اکمل کے خلاف ریویو لیا تاہم اس مرتبہ کراچی کنگز کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔10رنز کے مجموعی سکور پر پشاور زلمی کو تیسرا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر کامران اکمل چار رنز بنا کر عامر یامین کی گیند پرشارٹ مڈ وکٹ پربابر اعظم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ جس کے بعد لیام لیونگ سٹون بیٹنگ کیلئے آئے۔پشاور زلمی نے اپنے50رنز 8.2اوورز میں مکمل کیئے۔پشاورزلمی کی چوتھی وکٹ 57رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب لیام لیونگ سٹون25رنز بنا کر عمر خان کی گیند پر باونڈری پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔اس موقع پر لیوس گریگری بیٹنگ کیلئے آئے۔پشاور زلمی نے اپنے100رنز14.4اوورزمیں مکمل کیئے۔شعیب ملک نے اپنی نصف سنچری 42گیندوں پر4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔114رنز پرپشاور زلمی کی پانچویں وکٹ گر گئی جب لیوس گریگری 25رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔پشاور زلمی کے بیٹسمینوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 42گیندوں پر57رنز بنائے۔جس کے بعد کارلوس بریتھ ویٹ بیٹنگ کیلئے آئے تاہم وہ بھی 8رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس وقت پشاور زلمی کا مجموعی سکور136رنز تھا۔اس موقع پر کپتان وہاب ریاض بیٹنگ کیلئے آئے۔145رنز کے مجموعی سکور پر پشاور زلمی کی ساتویں وکٹ گر گئی جب کپتان وہاب ریاض صرف دو رنز بنا کر کرس جورڈن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔جس کے بعد حسن علی بیٹنگ کیلئے آئے۔150کے مجموعی سکور پر پشاور زلمی کی آٹھویں وکٹ گر گئی جب شعیب ملک 68رنز بنا کر جورڈن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس موقع پر یاسر شاہ بیٹنگ کیلئے آئے۔پشاور زلمی نے مقررہ20اوورزمیں 8وکٹوں کے نقصان پر151رنز بنائے۔حسن علی نے آوٹ ہوئے بغیر 4رنز جبکہ یاسر شاہ نے آوٹ ہوئے بغیر ایک رن بنایا۔کراچی کنگز کی جانبسے محمد عامر نے 4اوورزمیں 25رنز کے عوض 4،کرس جورڈن نے 4اوورزمیں 33رنز کے عوض دو،عامر یامین اورعمر خان نے4،4اوورزمیں بالترتیب 22اور41رنز کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ عماد وسیم 4اوورزمیں 27رنز دیکر کوئی بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔جواب میں کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابر اعظم نے بیٹنگ جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی اورراحت علی نے باولنگ کا آغاز کیا۔حسن علی کے پہلے اوور کی تیسری گیند پر اوپنر شرجیل خان صرف چار رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔اس وقت کراچی کنگزکا مجموعی سکور چار رنز تھا۔ون ڈاون پوزیشن پر الیکس ہیلز بیٹنگ کیلئے آئے۔کراچی کنگز نے50رنز 5.3اوورز میں جبکہ 100رنز 10.5اوورزمیں مکمل کیئے۔کراچی کنگز کی دوسری وکٹ 105رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب الیکس ہیلز 49رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔جس کے بعد کیمرون دلپورٹ بیٹنگ کیلئے آئے۔107رنز کے مجموعی سکور پر کراچی کنگز کی تیسری وکٹ گر گئی جب کیمرون دلپورٹ دو رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ٹام بینٹن کے ہاتھوں باونڈری پر کیچ ہو گئے۔اس موقع پر وکٹ کیپر والٹن بیٹنگ کیلئے آئے۔حسن علی کی گیند پر بابر اعظم کے خلاف پشاور زلمی نے ریویو لیا جوکہ ضائع ہو گیا۔اس دوران بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری 44گیندوں پر7چوکوں کی مدد سے مکمل کر لی۔147رنز کے مجموعی سکور پر کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ گر گئی جب وکٹ کیپروالٹن 22 رنز بنا کربریتھ ویٹ کی گیند پر راحت علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔جس کے بعد افتخار احمد بیٹنگ کیلئے آئے۔کراچی کنگز کی ٹیم نے اپنا مطلوبہ حدف18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔بابر اعظم نے آوٹ ہوئے بغیر 70رنز جبکہ افتخار احمد بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آوٹ رہے۔پشاور زلمی کی طرف سے یاسر شاہ نے 4اوورز میں 28رنز کے عوض دو،بریتھ ویٹ نے دو اوورز میں 13کے عوض ایک اور حسن علی نے 4اوورزمیں 35رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ راحت علی 3.1اوورزمیں 21رنز،وہاب ریاض دو اوورز میں 25رنز،گریگری نے دو اوورز میں 19رنز اور لیونگ سٹون نے ایک اوور میں 10رنز دیکر کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔بابر اعظم کو ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر ’مین آف دی میچ‘کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔

پیر، 2 مارچ، 2020

12:21 PM

پی ایس ایل 5: آج کراچی کنگزاور پشاور زلمی کےدرمیان مقابلہ ہوگا

راولپنڈی : پاکستان سپر لیگ 5 کےدسویں میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کا پندرہواں میچ شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان  کھیلا جائے گا ۔ کراچی کنگزعماد وسیم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ڈیرن سیمی پشاورزلمی کی کپتانی کر رہے ہیں ۔
پشاور زلمی کا یہ چھٹا جبکہ کراچی کنگز آج اپنا  پانچواں میچ  کھیلے گی ۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی چوتھے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ دیگر ٹیموں میں ملتان سلطانز پہلے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور لاہور قلندرز  کوئی بھی میچ نہ جیتنے کے باعث آخری نمبر پر ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز کراچی کنگز نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 
12:20 PM

پی ایس ایل،آج کراچی کنگزاور پشاورزلمی مدمقابل ہوں گے

پاکستان سپرلیگ ایڈیشن فائیومیں آج کراچی کنگز اورپشاورزلمی آمنےسامنے ہوں گے۔
 پاکستان سپر لیگ 5میں آج کراچی کنگزاورپشاورزلمی کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے راولپنڈی  اسٹیڈیم میں ہوگا۔
آج کھیلاجانےوالامیچ پشاورزلمی کاچھٹااورکراچی کنگزکاپانچواں میچ ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پراس وقت پشاورزلمی چوتھے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پردیگر ٹیموں میں ملتان سلطانز پہلے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اورلاہورقلندرزتین میں سے کوئی بھی میچ نہ جیتنےکےباعث آخری نمبرپرہے۔
واضح رہےکراچی کنگزنےگزشتہ روزاسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سےشکست دی تھی۔