Popunder ads

Breaking

Mehwish Hayat لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Mehwish Hayat لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 4 مارچ، 2020

5:07 PM

میری نگاہ تم پر ہے‘ مہوش حیات کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

 ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار اور اداکارائیں مداحوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو شیئر کرتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا جاتا ہے۔ اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں نیلے رنگ کا کرتا زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں کیپشن لکھا کہ میری نگاہ تم پر ہے۔ مہوش حیات کی تصویر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور تصویر پر صارفین اپنی آرا کا اظہار کررہے ہیں۔
11:28 AM

مہوش حیات کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

پاکستان کی ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کی کیمشن میں لکھا کہ ’میری نگاہ تم پر ہے‘۔
Got my eyes on you ! 🧿 pic.twitter.com/QDJAw3Jvau
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) March 3, 2020
اداکارہ کی  جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر جس میں اداکارہ نیلے رنگ کا کُرتا زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
مہوش کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر میں ایک ٹویٹر صارف قاسم فراز احمد نے لکھا کہ ’واؤ سیلیبرٹی نے مجھ پر نظر ڈالی، میں خود کو اہم محسوس کررہا ہوں۔‘
مہوش حیات، کراچی ایئر پورٹ کے حکام کی شکر گزار
یاد رہے کہ مہوش حیات کی تصویر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور تصویر پر صارفین اپنی آرا کا اظہار کررہے ہیں۔
ایک اور صارف ملک شہزاد کا کہنا تھا کہ ’آپ کی مسکراہٹ بہت اچھی ہے، خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔
جبکہ ٹویٹر صارف مسعود احمد نے لکھا کہ ’آنکھیں تو اچھی ہیں لیکن یہ سب کو دیکھ رہی ہیں۔‘
واضح رہے کہ مہوش حیات سماجی سر گرمیوں سے جڑی رہتی ہیں ۔