Latest News
7:07 PM
ویڈیو ڈیلیٹ کر دینا پلیز،میرا کی درخواست
پاکستان فلم اور ٹی وی کی نا موراداکارہ میرا جو کہ اسکینڈل کو ئین کے نام سے بھی سوشل میڈیا پر مشہور ہیں کی حال ہی میں ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرمیرا جی کی وائرل ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ پہلے وہ اپنی ساتھی اداکارہ ریشم کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ریشم بہت ہی اسٹائلش کوئین ہیں ،ریشم کی اسٹائل اسٹیٹمنٹ ہمیشہ مجھے حوصلہ دیتی ہے لیکن یہ آخر کا جملہ میرا نے انگریزی میں اداکیا اور اسے اداکرتے ہوئے اٹک گئیں۔
http://www.bolnews.com/urdu/wp-content/uploads/2020/02/85878121_180042813324105_7841395900786958183_n-1.mp4اس کے بعد میرا کو اپنا اٹکنا نا پسند آیا یا ریشم کی حد سے زیا دہ تعریف کر نا تاہم بعد ازاں میرا نے کہا یہ ’’ڈے لیٹ‘‘ کردیجئے گا۔
یہا ں یہ با ت بھی قابل ذکر ہے کہ گلا بی انگزیری کی ماہر میرا نے ڈیلیٹ کو بھی ڈے لیٹ ہی بو ل ڈالا ۔



