Popunder ads

Breaking

Legend of Maula Jutt لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Legend of Maula Jutt لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 28 فروری، 2020

5:19 PM

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ دیکھنے کیلئے بچوں کوساتھ لے کرنہ جائیں، ہدایتکار

کراچی: ہدایت کار بلال لاشاری نے لوگوں کو تنبیہہ کی ہے کہ ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ دیکھنے کے لیے بچوں کو ساتھ لے کر نہ جائیں۔
فواد خان اورماہرہ خان کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو طویل قانونی جنگ کے بعد بالآخر ریلیز کی اجازت مل گئی لیکن فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم کی ریلیز سے قبل لوگوں کو یہ کہہ کر حیرت میں ڈال دیا ہے کہ یہ فلم کمزور دل افراد اور بچوں کے لیے نہیں ہے لہٰذا فلم دیکھتے وقت بچوں کو ساتھ لے کر نہ جائیں۔
حال ہی میں میڈیا کو جاری بیان میں بلال لاشاری نے کہا فلم میں شامل گرافکس اورکچھ مناظرکی وجہ سے  والدین کو یہ فلم اپنے بچوں کے لیے موزوں نہیں لگ سکتی، لہذا میں والدین کو سختی سے کہنا چاہوں گا کہ اپنے بچوں کو سینما لے کر نہ جائیں جب کہ فلم میں دکھایا جانے والا تشدد کمزور دل افراد اور بچوں کے لیے مناسب نہیں ہے
بلال لاشاری نے مزید کہا ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ میں کچھ سخت ایکشن مناظر ہیں جو اس سے قبل کسی پاکستانی فلم میں نہیں دکھائے گئے، تاہم فلم ثقافتی اور لسانی تقسیم سے ماورا ہے۔سندھی ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد اس فلم کا بالکل اسی طرح لطف لیں گے جس طرح پنجابی لوگ۔ بلال لاشاری نے فلم کے مرکزی کرداروں مولا اور نوری کے بارے میں کہا کہ یہ دونوں افسانوی کردار فلم کی ریلیز کے بعد نئی نسل کے لیے لافانی ہوجائیں گے۔
’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ اپنے اعلان کے بعد سے ہی مسلسل تنازعات کا شکار تھی۔  1979 میں ریلیز ہوئی پاکستان کی تاریخ کی سپر ہٹ فلم ’’مولا جٹ‘‘ کے پروڈیوسراور باہو فلمز کارپوریشن کے سی ای او سرور بھٹی کی جانب سے ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کے ہدایت کار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔ تاہم رواں ماہ کی ابتدا میں  اوریجنل فلم کے پروڈیوسر ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کے خلاف تمام قانونی کیسز واپس لے کر ان کیسز سے دستبردار ہوگئے تھے۔
قانونی کیسز واپس لیے جانے کے بعد فلم کے ہدایت کار کی جانب سے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اورحمائمہ ملک جیسے سپر اسٹارز  اپنی اداکاری کے  جوہر دکھائے گے۔

جمعرات، 27 فروری، 2020

9:29 AM

کم عمربچے’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کونہ دیکھیں، ہدایتکار

ہدایتکار بلال لاشاری نے کہا ہے کہ کمزور دل کے حضرات اور کم عمربچے’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘کونہ دیکھیں۔
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بہت سی قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار اس عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں اسپیشل ایفیکٹس اور تشدد کے کچھ سین بھی فلمائے گئے ہیں جو کہ چھوٹے بچوں کے لئے دیکھنا مناسب نہیں ہیں لہذا دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈایریکٹر بلال لاشاری کے مطابق بچوں کو فلم دکھانے کے لئے سینما نہ لایا جائے۔
ہدایتکار کے مطابق فلم کو مکمل کرنے میں کئی سال لگے تاکہ فلم کے جلوہ گر ہونے والے اداکار اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے سمجھ سکیں اور عوام کے سامنے ایکشن کو اس انداز میں پیش کیا جاسکے جو پہلے کبھی نہ دیکھا گیا ہو۔
یہ فلم ایک بڑے بجٹ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ سینما اور سپیشل ایفیکٹس کے حوالے سے ایک بڑی مثال بنے گی۔
فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، عمائمہ ملک اور حمزہ علی عباسی کے علاوہ علی عظمت فارس شفیع اور گوہر رشید بھی جلوہ گر ہوں گے۔