Popunder ads

Breaking

Latest لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Latest لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 16 فروری، 2020

9:23 AM

پانچ سالہ بچے نے بہن اور کتے کو آگ میں جلنے سے بچالیا

جورجیا  کے شہر بارٹو کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے پانچ سالہ نوح نے بڑی بہادری سے گھر میں آگ لگنے کے باعث اپنی 2  سالہ بہن اور ایک پالتو کتے  کو بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق نوح کے بیڈ روم میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی۔ لیکن وہ گھبرایا نہیں، اور اس کے اقدامات سے پورے خاندان کو بچانے میں مدد ملی۔
نوح خاندان کے ان آٹھ افراد میں سے ایک ہے، جو اتوار کے روز جارجیا کے شہر بارٹو کاؤنٹی میں اپنے گھر میں سو رہے تھے۔ جب وہ سو کے اٹھے    تو   کمرے میں دھواں اور شعلے   اٹھ رہے  تھے۔ جہاں اس کی چھوٹی  بہن بھی موجود تھی۔
  اس نے بستر سے چھلانگ لگائی، اپنی بہن کو پکڑ لیا اور کھلی کھڑکی سے گھر سے باہر نکل گیا۔ کیوں کہ ایک وہی واحد رستہ  تھا۔ لیکن نوح اپنی بہن کو باہرچھوڑ کر واپس گھرکے اند ر چلا گیا کیوں کہ وہ اپنے پالتو کتے کو بچانا چاہتا تھا، اور خوش قسمتی سے وہ اس کتے کو باہر لے آیا۔
  نوح  پھرمدد کے لئے اپنے انکل کے گھر کی طرف بھاگا۔ نوح اور اس کے انکل نے گھر کے باقی افراد کو اس واقعہ سے آگاہ  کیا۔ اور سب کو باحفاظت گھر سے باہرنکالنے میں مدد کی۔
بارٹو کاؤنٹی فائرڈیپارٹمنٹ کے چیف ڈوین جیمیسن نے اپنے بیان میں کہا کہ، “ہم نے پہلے بھی بچوں کو اپنے کنبے کو اس طرح کے  واقعات  سے آگاہ کرتے دیکھا ہے۔ “لیکن ایک 5 سالہ بچے کا ایسا کرنا، یہ کافی غیر معمولی ہے۔”
نوح ووڈس کو اعزازی فائر فائٹر کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے اور اسے اس کی بہادری کے لئے ایک نایاب لائف سیور ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جیمیسن نے بتایا کہ آگ نوح کے بیڈروم شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جب فائر فائٹرز پہنچے تو انہوں نے نوح اور کنبہ کے چار دیگر افراد کو  معمولی جلنے  کی وجہ سے طبی امداد دی۔
اس موقع پر نوح کے دادا کا کہنا تھا کہ  خدا کا شکر ہے  ہماری  فیملی کے سارے کے سارے افراد گھر سے  نکلنے میں کامیاب رہے۔ اور اگر نوح کو پتہ نہ  چلتا تو شاید ہم آج زندہ  نہ ہوتے۔
یہاں تک کہ جارجیا کے گورنمنٹ برائن کیمپ نے نوح کے بہادر اقدامات کے بارے میں سنا۔ اور نوح کی اس بہادری  کو خوب سراہا۔  اور کہا کہ  یقین نہیں  آرہا کے 5 سالہ  بچا  ہیرو بھی  ہوسکتا ہے۔

منگل، 4 فروری، 2020

11:19 PM

خیبرپختونخوا میں کروناوئرس کی انٹری۔۔ چینی کے پی کے سے آوٹ

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان پانچ اضلاع کے مختلف پروجیکٹس پر 108 چینی انجنیئرز کام کر رہے ہیں جن میں 20 افراد چین کے نئے سال کے تہوار پر اپنے ملک چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بٹگرام میں چینی شہریوں کے 5 کیمپ ہیں۔
ان کیمپوں میں مقیم کسی بھی چینی شہری میں تاحال کرونا وائس کے علامات ظاہر نہیں ہوئے مگر محکمہ صحت کے حکام کیمپ میں موجود چینی باشندوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے اب تک 427 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آسٹریلیا، امریکا، جاپان، روس، اٹلی، مالديپ اور فرانس نے چين کے ليے پروازیں بند کر رکھی ہيں جبکہ روس نے وائرس سے متاثر غير ملکيوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کرديا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث عالمی سطح پر ’ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے مگر ساتھ ہی مشورہ دیا ہے کہ چین کے ساتھ بارڈرز بند کرنے کے بجائے ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل موثر بنایا جائے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق آمد و رفت اور سرحد بند کرنے کے باعث لوگ غیرقانونی طریقے سے چین سے نکلنے کی کوشش کریں گے جس کے باعث ان کی اسکریننگ ممکن نہیں ہوگی اور اسی طرح کرونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔

5:53 PM

آئی جی سندھ کے معاملے پر گورنر سے مشاورت کرنا ممکن نہیں، مرا علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں نئے  پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) کی تعیناتی سے متعلق گورنر سے مشاورت کرنا ان کے لیے ممکن نہیں ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو کہا ہے کہ ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ہے، اس میں گورنر کو نہیں  دھکیلنا  چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاق کو پانچ نام دیے ہیں، جس نام پر رضامند ہوگئے تھے اسی کو تعینات کیا جائے۔ نئے آئی جی کے متعلق وفاق نے پہلے تین اور بعد میں دو اور نام مانگے جو دے دیے گئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کلیم امام کو مفت مشورہ دیتا ہوں وہ متنازعہ بننے کے بجائے چھٹی پر چلے جائیں ان کا آگے کیریئر ہے اور وہ سینیئر افسر ہیں۔ ان کے اس عمل سے انکا کیریئر تباہ ہوگا۔ پولیس کا کام امن قائم کرنا ہے سیاست کرنا نہیں ہے۔
صوبائی وزیر صحت  نے کابینہ کو کورونا وائرس سے متعلق  تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں تین آئیسولیشن وارڈز قائم کردیے ہیں۔ صوبے بھر سے ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ خیرپور میں رپورٹ ہونے والا کیس کورونا کا نہیں ہے۔ متاثرہ شخص کو پنجاب سے ٹریس کیا اور  گمبٹ کے اسپتال میں رکھا گیا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کی خریداری کو شفاف بنانے کے لیے اقدام کررہے ہیں۔ کوشش ہے جو غریب ہاری ہو اسے فائدہ پہنچے۔ اس باعث نرخ پہلے سے بتادیا ہے۔ اس دفعہ فصل اچھی ہوئی ہے، کسانوں کو فائدہ ہوگا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ شیخ رشید کے لیے عدالت نے جو رمارکس دیے ہیں اس بارے میں ان سے پوچھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ  کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے سندھ حکومت نے اپنا کام نہیں کیا۔ وہ چاہتے ہیں کہ سرکلر ریلوے وے پر ڈرگ روڈ کو انچا کیا جائے۔ اس معاملے کو ہم دیکھ رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے پر پورا رکارڈ ہمارے پاس موجود ہے۔ چیف جسٹس کے سخت احکامات کے بعد شیخ رشید نے کراچی کا دورہ کیا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ آیا اس پر کام ہوگا یا نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں تو صرف مسائل ہی مسائل ہیں۔ ملک میں اب آٹے کے بعد چینی کا بحران پیدا ہوگیا  ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کو وفاق سنجیدہ لیتا تو اسے حل کرلیا جاتا۔ اب وفاق نے بھی اسے سنجیدہ مسٗلہ قرار دیا۔ سندھ حکومت نے بھی ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے بجٹ رکھا ہے۔  وفاق سے کم پیسے ملے ہیں، اس سے ترقی پر اثر پڑ رہا ہے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین میں جو ہمارے بچے اور شہری پھنسے ہیں اس پر وفاق کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے چاہیے۔ ظاہر ہے چین میں ان کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی کی تعیناتی کا معاملہ اتنا پیچیدہ نہیں ہے، امید ہے وفاق آئی جی پر کوئی فیصلہ کرے گا۔ ہم سے پانچ نام مانگے گئے تھے وہ دے دیے ہیں۔ ان افسران میں سے ایک  کو خیبر پختونخواہ کا آئی جی  لگادیا گیا۔ اگر وہ متنازع تھے تو انہں کے پی میں کیوں لگادیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصولی طور پہلا نام جو بھی ہے وہ صوبے میں افسر لگنا چاہیے۔ آئی جی کے معاملے پر سندھ اور پنجاب کا قانون  ایک جیسا ہے، لیکن آئی جی لگانے کے معاملے پر سندھ سے دوسرا رویہ رکھا جاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ اگر آئی جی کی تعیناتی کا معاملہ وفاقی کابینہ میں ہے تو ہم پوری کابینہ کے سامنے اپنا معاملہ رکھنے کو تیار ہیں۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی محمد وسیم، سینئر ممبر بورڈ آف روینیو قاضی شاہد پرویز، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ عباس ڈیتھو اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیر ٹرانسپورت نے اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ عالمی ٹینڈرز کے ذریعے 200 بسیں خریدنا چاہتا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ بسیں خرید کرے گا لیکن انہیں نجی شعبے کے ذریعے چلائی جائیں گی۔ یہ سارا عمل سات مہینوں میں مکمل ہوجائے گا۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے اجلاس کو بتایا کہ 200 بسوں میں 100 بسیں کراچی میں رکھیں گے باقی دیگر اضلاع میں دینگے۔ یہ بسیں سندھ حکومت کی ملکیت ہونگی۔ کرایہ اور راستہ سندھ حکومت مقرر کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ موبائل ایپلیکیشن میں ان بسوں کے روٹ، وقت، کرایہ وغیرہ کے بارے میں معلومات موجود ہوں گی۔ یہ 100 بسیں لوفلور (کم منزلہ) سٹی بسز ہونگی۔ اس منصوبے میں تمام رسک کور کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں کافی وقت سے کوشش کر رہا ہوں کہ اس شہر کی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کروں۔
مراد علی شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ جو آپریٹر یہ بسیں چلائیں گے ان کو ٹھیکے دینے کا عمل شروع کردیا جائے۔ محکمہ ٹرانسپورت 200 بسوں کے آپریشن کا پلان بنا کر منظوری کیلئے سندھ کابینہ کو ارسال کرے۔
5:50 PM

خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ علی امین گنڈا پور

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے مقبوضہ کشمیر میں کبھی بھی کسی کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے ، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے. کنونشن سنٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سات دہایوں سے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا انتظار کر رہے ہیں سابقہ حکومتوں میں مسلہ کشمیر ترجیحات میں شامل نہیں تھا .وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا . علی امین گنڈاپو رنے کہا کہ  پوری دنیا مسئلہ کشمیر پر بات کر رہی ہے ،پورے جذبے سے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے , خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، مودی کے نظریے کو ناکام بنائیں گے ، کشمیری پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں ، پاکستان اور بھارت ایٹمی ممالک ہیں ، دنیا کو پاہدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر حل کرانا ہو گا۔
1:01 PM

پاکستان اورملائیشیا مل کر کام کررہے ہیں،وزیراعظم

پاکستان اور ملائیشیا نے امت مسلمہ  کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملائشیا کے دورے پر ہیں اور اس دوران دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم، وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے درمیان پہلے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں تجارت سرمایہ کاری، صنعت، دفاع اور مختلف شعبوں پربات چیت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان اور ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون بھی ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔
 مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے باہمی تعاون سے متعلق جامع مذاکرات ہوئے ہیں، تمام سطح پر وفود کے تبادلوں اور دوروں پر اتفاق کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کااعادہ کیا گیا۔
ملائشین وزیراعطم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دفاع اورتعلیم کے میدانوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیاہے، اس کے علاوہ تجارتی رکاوٹوں کو دور کرکے باہمی تجارت پراتفاق رائے کااظہار کیاگیا۔
ملائیشین وزیراعظم کاکہناتھا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔
اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہاکہ روایتی طور پر پاکستان اور ملائیشیا ایک دوسرے کے قریب ہیں، دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاع،تعلیم اور تجارت میں تعاون کا مستقبل شاندار ہے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختف شعبوں میں تعلقات مستحکم ہوں۔
وزیراعظم عمران خان اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا ذکر کرنا نہ بھولے، اور انہوں مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہاکہ 6 ماہ سے مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب بڑی جیل بنی ہوئی ہے، وادی کی صورتحال انہتائی سنگین ہے، کشمیر کاز پر پاکستان کو سپورٹ کرنے پر بھارت ملائیشیا کو دھمکی دے رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کامزیدکہناتھا کہ اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے پاکستان اور ملائیشیا مل کر کام کررہے ہیں۔
قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد قیدیوں کےتبادلے کا معاہدہ ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ملائیشین وزیر قانون نے معاہدے پر دستخط کیے۔
ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمدملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔
مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ دفاع اور تعلیم کے میدانوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس کے علاوہ تجارتی رکاوٹوں کو دور کرکے باہمی تجارت پر اتفاق کیا گیا۔
 کوالالمپور میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرنےپر بہت افسردہ تھا،عمران خانوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بہت افسردہ تھا کہ دسمبر کے وسط میں کوالالمپور میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرسکا،  پاکستان کے قریبی دوست ملک سمجھتے تھے کہ یہ کانفرنس مسلم امہ میں تقسیم کا باعث بنے گی لیکن ایسا کچھ نہیں وہ اگلی مسلم سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ روایتی طور پر پاکستان اور ملائیشیا ایک دوسرے کے قریب ہیں، دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاع،تعلیم اور تجارت میں تعاون کا مستقبل شاندار ہے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختف شعبوں میں تعلقات مستحکم ہوں۔
’کشمیر کاز پر پاکستان کو سپورٹ کرنے پر بھارت ملائیشیا کو دھمکی دے رہا ہے‘
اس موقع پر وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ سے مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب بڑی جیل بنی ہوئی ہے، وادی کی صورتحال انہتائی سنگین ہے، کشمیر کاز پر پاکستان کو سپورٹ کرنے پر بھارت ملائیشیا کو دھمکی دے رہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے پاکستان اور ملائیشیا مل کر کام کررہے ہیں۔

9:50 AM

چین میں کورونا وائرس سے مزید 64 افراد ہلاک ہو گئے

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے مزید 64 افراد ہلاک ہو گئے۔ وائرس سے موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 425 ہو گئی۔چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 2 ہزار 345 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 550 سے بڑھ گئی ہے۔

امریکا میں کورونا کے گیارہویں کیس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ بھارتی ریاست کیرالہ میں بھی تیسرا کیس سامنے آگیا تاہم چین سے باہر صرف فلپائن میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 24 ممالک میں اب تک کورونا وائرس رپورٹ ہوچکا ہے۔

9:48 AM

وزیراعظم عمران خان اور مہاتیر محمد کی مشترکہ پریس کانفرنس

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے تفصیلات فراہم کی ہیں۔
مہاتیرمحمد نے کہا کہ ملائیشیا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا خواہاں ہیں اور ہم پہلے بھی پرٹون کارز کا پلانٹ لگا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ دورہ ملائیشیا کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نزدیکیاں بڑھانا ہے، میں اپنے ہم منصب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے کشمیر کے معاملے پرہمارے مؤقف کی تائید کی۔
بھارت نے کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے اور نوجوانوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے کولالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے۔
ہمارے ایک دوست ملک کو لگا کہ کولالمپور سمٹ امت کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے جو کہ غلط تھا، ہمیں(مسلمانوں) کو چاہیے اسلاموفوبیا اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے خلاف مل کر جدو جہد کریں، میرا نہیں خیال ہے کہ کولالمپور سمٹ کا مقصد امت کو تقسیم کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کولالمپور سمٹ کے متعلق دوست ممالک میں پائے جانے والے خدشات ختم ہوگئے ہیں اور میں آئندہ سمٹ میں ضرور شرکت کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ اگر بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کی وجہ سے ملائیشیا کے ساتھ تجارت کم کرے گا تو ہم اس کی کمی پوری کریں گے۔
9:47 AM

کینیا: اسکول میں بھگڈر مچنے سے 14 بچے ہلاک، متعدد زخمی

نیروبی: کینیا کے دارلحکومت نیروبی کے جنوبی مشرقی علاقے میں قائم پرائمری اسکول میں بھگڈر مچنے سے 14 بچے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ کینیا کے ٹاؤن کاکامیگا کے اسکول میں چھٹی کے بعد پیش آیا ہے، ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے فوری قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعض بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
نے مقامی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بھگدڑ کے دوران کچھ بچے اسکول کی تیسری منزل سے نیچے گر گئے جس کے باعث ان کی اموات ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کا ہجوم اسپتال کے گرد جمع ہے جہاں زخمی بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے بھگدڑ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
کینیا کے وزیر اعظم ریلا اوڈینگا نے ٹوئٹر پیغام میں بچوں کے والدین سے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
My heartfelt condolences to parents that have lost loved ones in the unfortunate and regrettable tragedy at Kakamega Primary School. I wish a quick recovery to the injured children and pray that God grant strength to the affected families.
— Raila Odinga (@RailaOdinga)
خیال رہے گزشتہ سال ستمبر میں نیروبی میں واقع ایک اسکول کی چھت گرنے سے 6 بجے ہلاک جبکہ 69 شدید زخمی ہو گئے تھے۔
بعد ازاں کینیا کے وزیر تعلیم نے خراب حالت کے باعث اسکول کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اور کہا کہ ہم ملک بھر میں ناقص عمارت والے اسکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں۔

9:45 AM

ائیرٹریفک کنٹرول کی ریکارڈنگ سے یوکرنیی طیارہ مار گرانے کا انکشاف

ویب ڈیسک — ایران کے ایئر ٹریفک کنٹرول اور ایک ایرانی پائلٹ کے درمیان بات چیت کے تبادلے کی لیک ہونے والی ریکارڈنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی حکام کو یوکرین کے مسافر جیٹ طیارے کے میزائل سے گرائے جانے کے فوراً بعد پتا چل گیا تھا۔
یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی نے اتوار کی رات یوکرین کے ایک ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایئر ٹریفک کنٹرول کی یہ ریکاردنگ اصلی ہے۔
مسافر طیارے کے تباہ ہونے سے اس پر سوار مسافروں اور عملے سمیت تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ایران اس واقعہ کے بعد کئی روز تک انکار کرتا رہا کہ مسافر طیارہ میزائل سے مار گرایا گیا تھا۔ وہ یہ اصرار کرتا رہا کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوا۔
پیر کے روز تہران میں ایران کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ حسن رضائے فر نے یہ تسلیم کیا کہ لیک کی جانے والی ریکارڈنگ اصلی ہے اور وہ یوکرین کے حکام کے حوالے کی گئی تھی۔
8 جنوری کو طیارہ تباہ ہونے کے بعد کئی روز تک ایرانی اپنے موقف پر ڈٹے رہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی کی فورسز کا طیارہ گرانے میں کوئی ہاتھ نہیں ہے۔
یہ واقعہ امریکی ڈرون حملے میں عراق میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے ردعمل میں عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے چند گھنٹوں کے بعد پیش آیا، جب ایران امریکہ کی جانب سے کسی ردعمل کے بارے میں چوکس تھا۔
یوکرین کے ون پلس ون ٹی وی چینل نے ایرانی ٹریفک کنٹرول کی گفتگو کی ریکارڈنگ کا ایک ٹرانسکرپٹ جاری کیا ہے۔ فارسی زبان میں ہونے والی یہ گفتگو ایئر ٹریفک کنٹرول اور ایک پائلٹ کے درمیان ہے جو ایران کی آسمان ائیرلائنز کا فوکر 100 جیٹ طیارہ اڑا رہا تھا۔ یہ طیارہ جنوبی شہر شیراز سے تہران آ رہا تھا۔
پائلٹ نے ایئر کنٹرول کو بتایا کہ میں نے کچھ روشنیاں دیکھی ہیں جو میزائل جیسی ہیں۔ کیا کچھ ہو رہا ہے۔
ٹریفک کنٹرول نے جواب دیا۔ کچھ نہیں۔ یہ کتنے فاصلے پر ہے۔
پائلٹ نے بتایا کہ میں نے روشنیاں پیام ائیرپورٹ کے قریب دیکھی ہیں۔
یہ وہی جگہ ہے جہاں سے ایرانی فورسز نے طیارہ شکن میزائل ٹور ایم ون فائر کیا تھا۔
کنٹرول ٹاور نے بتایا کہ انہیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ لیکن پائلٹ نے پھر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ روشنی میزائل فائر کیے جانے کی ہی تھی۔
ٹریفک کنٹرول نے پوچھا کہ کیا تم نے کچھ اور بھی دیکھا ہے۔
اس نے جواب دیا کہ یہ یقینی طور پر ایک دھماکہ تھا۔ ہم نے بہت چمک دار روشنی دیکھی ہے۔ پتا نہیں کہ یہ کیا تھا۔
ایئر کنٹرول نے اسی وقت یوکرین کے مسافربردار جیٹ طیارے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کوئی جواب نہیں ملا۔
دستیاب معلومات کے مطابق فلائٹ کا کھوج لگانے والے ریڈار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آسمان ائیرلائنز کی فلائٹ نمبر 3768 اس وقت تہران کے بہت قریب تھی اور وہ دھماکہ دیکھ سکتی تھی۔
ایران کی حکومت اس وقت تک میزائل سے یوکرین کا مسافربردار طیارہ گرانے سے انکار کرتی رہی جب تک کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی عہدے داروں نے یہ کہنا شروع نہیں کیا کہ طیارے کو گرایا گیا ہے۔
ایرانی عہدے داروں نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے ریکارڈنگ حاصل کر لی تھی
یوکرین کے صدر زیلسنسکی نے ون پلس ون ٹی وی چینل کو بتایا کہ ریکارڈنگ یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایرانیوں کو شروع ہی سے معلوم تھا کہ طیارے کو گرایا گیا ہے۔
یوکرین کے صدر نے ایک بار پھر اپنا یہ مطالبہ دوہرایا کہ ایران طیارے کے فلائٹ ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ ’کی ایف‘ میں کرائے۔ شروع میں تو ایران تیار تھا مگر بعد میں مکر گیا۔
ایران نے یوکرین کی جانب سے ائیر ٹریفک کی ریکارڈنگ پبلک کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفیڈنشنل ریکارڈنگ تھی جسے عام کر کے یوکرین نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔
9:42 AM

عاصمہ شیرازی کا کالم: ریاست ہو گی ماں کے جیسی

جب آئین توڑنے والوں کو ٹی وی پر کوریج ملتی ہو اور عوام کے ووٹوں سے منتخب نمائندوں کا ٹی وی پر بلیک آوٹ کیا جا تا ہو۔۔۔ تو یہ نوجوان ناراض نہ ہوں گے تو اور کیا ہوں گے، پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔
Getty Images
ریاست کو ماں کہتے ہیں کیونکہ ماں کا دل سمندر سے گہرا اور آسمانوں سے زیادہ وسیع ہوتا ہے۔ ماں اولاد سے نفرت نہیں کر سکتی، ماں پیار ہی پیار ہے، غلطیاں معاف بھی کرتی ہے اور غلطیوں کے باوجود سینے سے بھی لگاتی ہے۔
ماں بلکتے بچے کو دیکھ کر تڑپ جاتی ہے تو تکلیف میں دیکھ کر ایک پاؤں کھڑی ہو جاتی ہے۔ ریاست کو ماں سے اس لیے تشبیہ دی جاتی ہے کہ ریاست گندے، میلے، روتے بسورتے بچوں کو اپنی آغوش میں سمیٹ لیتی ہے۔
ریاست مجموعہ ہے ہرادارے کا۔۔۔ عدالت، پارلیمان، فوج اور انتظامیہ سب مل کر ریاست تشکیل دیتے ہیں۔ ہمارے یہاں ریاست سے مراد قطعی الگ لی جاتی ہے۔ چلیں جو بھی ہوں، جتنے بھی مقتدر ہوں، اگر خود کو ریاست کہلواتے ہیں تو ماں بن جانے میں کیا دِقت ہے۔
جناب! آپ سے عرض ہے کہ یہ روتے، چیختے، چلاتے بچے آپ کے ہی ہیں۔ منظور پشتین ہو یا محسن داوڑ،علی وزیر ہو یا عمار رشید، عوامی ورکرز تحریک ہو یا پشتون تحفظ تحریک، یہ سب تحریکیں ریاست یعنی ماں کی توجہ کی طالب ہیں۔
احتجاج کرتے، آئین کی بات کرتے یہ سب نوجوان اور کچھ نہیں بس آئین کے اندر دیے حقوق ہی تو مانگ رہے ہیں۔
عاصمہ شیرازی کے دیگر کالم
جناب! یہ دیکھ لیجیے کہ اُن کی مانگیں کیا ہیں، ان کا مدعا کیا ہے؟ کوئی کچی آبادیوں کے حقوق مانگ رہا ہے تو کوئی جنگ زدہ علاقے میں امن کے بعد بچ جانے والوں کی پُروقار زندگی۔
پشتون تحفظ تحریک کا لب و لہجہ تلخ ہے، آپ اس کو ناگوار کہہ سکتے ہیں لیکن جناب! جب آئین توڑنے والوں کو ٹی وی پر کوریج ملتی ہو اور عوام کے ووٹوں سے منتخب نمائندوں محسن داوڑ اور علی وزیر کا ٹی وی پر بلیک آوٹ کیا جا تا ہو۔۔۔ تو یہ نوجوان ناراض نہ ہوں گے تو اور کیا ہوں گے۔
جناب! ان کی آوازیں بلند ہیں لیکن آئین کے خلاف نہیں، ان کے لہجے تلخ ہیں لیکن نفرت زدہ نہیں، یہ آئین سے جُڑے ہیں تو ہم غداری کے فتوے لگا کر انھیں الگ کرنے کی بات کیوں کر رہے ہیں؟
یہ پڑھے لکھے نوجوان نہ تو آزادی مانگ رہے ہیں اور نہ ہی ریاست سے بے راہ رو ہیں۔۔۔ ان کے ہاتھوں میں قانون کی کتاب ہے اور زباں پر ریاست کی توجہ کی آواز۔۔۔
جناب! ملک کی اکثریتی آبادی نوجوان ہے، اُنھیں تعلیم، صحت اور برابری کے حقوق چاہییں۔ جدید دنیا میں انھیں جمہوریت اور مزید جمہوریت چاہیے، اُنھیں فرض کی ادائیگی سے پہلے حق چاہیے۔ دنیا بھر میں نوجوان سیاسی اور معاشی حقوق کے لیے متحرک ہیں، ہانگ کانگ ہو یا بیروت، انڈیا ہو یا پاکستان، عراق ہو یا ایران۔۔۔ نوجوان سڑکوں پر نظر آر ہے ہیں۔
پاکستان میں بھی طلبا تحریک کی صورت جمع ہیں۔ ان کا بلیک آؤٹ کر کے آپ نے دیکھ لیا پھر بھی انھیں ملک بھر سے حمایت مل رہی ہے۔
ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔۔۔ اب بھی وقت ہے، پارلیمان میں منتخب نمائندوں کے ذریعے ان سے بات چیت کیجیے۔ چیخوں میں بدلتی آوازوں کو سنیے۔۔۔ ایسا نہ ہو کہ شور بڑھ جائے۔ انھیں دھتکاریے مت۔۔۔۔ سینے سے لگائیے، آپ ماں بنیے یہ اچھے بچے بن جائیں گے۔
9:37 AM

#CoronaVirus: چین کی اعلی قیادت نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ’کوتاہیوں اور خامیوں‘ کا اعتراف کر لیا

چین میں اعلی حکام کا کہنا ہے کہ چین کو جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پر ’مستقل پابندی‘ عائد کرنا ہو گی۔
Getty Images
کمیٹی کی جانب سے جانوروں کی منڈیوں، جہاں سے یہ وائرس پھیلا، پر کریک ڈاؤن کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں
چین کی اعلی قیادت نے مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے جواب میں ملک کے ردعمل میں پائی جانے والی ’کوتاہیوں اور خامیوں‘ کا اعتراف کر لیا ہے۔
پولیٹبرو سٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی مینیجمیٹ کے قومی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
کمیٹی کی جانب سے جانوروں کی منڈیوں، جہاں سے یہ وائرس پھیلا، پر کریک ڈاؤن کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
پیر کے دن کے اختتام تک کورونا وائرس کے باعث چین میں 425 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ صرف پیر کے روز وائرس کے باعث 64 نئی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ تین ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
پیر کے روز ہونے والی ہلاکتیں اور نئے کیس ہوبائی صوبے میں سامنے آئے ہیں جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کی ابتدا یہیں سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک ایک ہلاکت ہوئی ہے جو فلپائن میں رپورٹ ہوئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 150 ہے۔
کورونا وائرس سانس کے نظام میں شدید انفیکشن کا باعث بنتا ہے اور اس کی علامات میں بخار اور خشک کھانسی شامل ہے۔
کورونا چین کی معیشت کو بھی متاثر کر رہا ہے اور پیر کے روز چین میں نئے سال کے آغاز کی چھٹیوں کے بعد پہلے روز معیشت مندی کا شکار رہی۔ شنگھائی کمپوزم انڈیکس آٹھ فیصد کمی کا شکار رہا جو کہ گذشتہ چار برسوں میں سب سے بری کارکردگی تھی۔

کمیٹی نے کیا کہا؟

چین
Getty Images
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی حکومت کو درپیش اس 'بڑے امتحان' سے سبق سیکھنا ہو گا
سٹینڈنگ کمیٹی کی سربراہی چین کے صدر شی جن پنگ نے کی۔ اس کمیٹی کی تفصیلات چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے جاری کی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی حکومت کو درپیش اس ’بڑے امتحان‘ سے سبق سیکھنا ہو گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’اس وبا کے ردعمل میں سامنے آنے والی کوتاہیوں اور خامیوں کے جواب میں ہمیں اپنے قومی ایمرجنسی نظام کو بہتر بنانا ہو گا اور فوری اور خطرناک کاموں (ٹاسکس) سے نمٹنے کی اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہو گا۔‘
کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ہمیں جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پر ’مستقل طور پر پابندی عائد کرنا‘ ہو گی جبکہ جانوروں کی منڈیوں کے نگرانی کے نظام کو مستحکم اور مضبوط کرنا ہو گا۔
یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ صوبہ ہوبائی کے شہر ووہان میں جانوروں کی ایک مارکیٹ سے اس وائرس کی ابتدا ہوئی تھی۔ پیر کے روز چین میں سامنے آنے والی ایک تحقیق میں چمگادڑوں کو اس وائرس کا ممکنہ ماخذ قرار دیا گیا ہے۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ چین میں حکام کی جانب سے ووہان کو 'اولین ترجیح' دی جا رہی ہے اور اضافی طبی عملہ وہاں بھیجا جا رہا ہے۔
کمیٹی کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ حکومتی ذمہ داران کو اس وبائی مرض کی روک تھام میں اپنے فرائض کی پوری ذمہ داری قبول کرنی چاہیے اور جو لوگ ان کو انجام دینے میں ناکام رہیں گے انھیں سزا دی جائے گی۔
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ہوجیائی قصبے میں دو سرکاری ملازمین کو ان کے عہدوں سے اس وقت برخاست کر دیا گیا جبکہ ایک معذور چینی لڑکا اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کے والد کو کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سمجھ کر ہسپتال داخل کر لیا گیا۔ معذور لڑکے کا والد اس کا واحد تیماردار تھا اور والد کی غیر موجودگی میں اس کی ہلاکت ہو گئی۔

صورتحال کیا ہے؟

کورونا
Getty Images
پیر کے روز ہونے والی 64 ہلاکتیں اب تک ایک دن میں اس وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز 57 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ووہان میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے دو نئے بڑے ہسپتالوں کی تعمیر جاری ہے اگرچہ اب تک ان میں سے ایک بھی مکمل طور پر آپریشنل نہیں ہوا۔
چین کا ہر وہ صوبہ جس کی آبادی 300 ملین سے زائد ہے وہاں عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
چین میں اس حوالے سے طبی آلات کی کمی بھی ہے جس کے باعث پیر کے روز حکام نے بین الاقوامی اپیل بھی کی تھی۔
چین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’چین کو اس وقت فی الفور میڈیکل ماسک، حفاظتی طبی سوٹ اور حفاظتی عینکوں کی ضرورت ہے۔‘
چین کے بعض شہروں بشمول شنگھائی میں نئے چینی سال کے ابتدا پر دی جانے والی سالانہ چھٹیوں میں توسیع کر دی گئی ہے جبکہ بہت سے سکول بند ہیں۔
ہانگ کانگ میں اب تک کورونا وائرس کے 15 تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ہانگ کانگ نے چین کے ساتھ واقع 13 سرحدی راستوں میں سے 10 پر آمد و رفت معطل کر رکھی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث شرح اموات 2.1 فیصد ہے یعنی ہر 100 متاثرہ افراد میں سے 2.1 فیصد افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

دوسرے ممالک کیسے کورونا سے نمٹ رہے ہیں؟

جی سیون ممالک یعنی امریکہ، جرمنی، جاپان، برطانیہ، کینیڈا، فرانس اور جرمنی کے وزرائے صحت نے پیر نے روز ایک کانفرنس کال کی ہے۔
جرمنی کے وزیر صحت جینز سپہن کا کہنا ہے کہ وزرائے صحت سفری ضوابط، وائرس پر تحقیق اور عالمی ادارہ صحت اور چین کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔
بہت سے ممالک نے چین سے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کو مکمل کر لیا ہے۔ بہت سے ممالک میں چین سے واپس آنے والے باشندوں کو وطن واپسی پر علیحدہ رکھا جا رہا ہے۔
امریکہ نے تمام امریکی افسران کے 21 سال سے کم عمر بچوں اور ان تمام امریکی شہریوں کو واپس بلایا ہے جو چین کے متاثرہ صوبے ہوبائی میں موجود تھے۔ تاہم ملک واپسی سے قبل انھیں 14 روز تک علیحدگی میں رہنے کی شرط پوری کرنی ہو گی۔
9:34 AM

عمران خان نے پارٹی کے اندر خانہ جنگی اور محلاتی سازشوں کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے:ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد:سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اپنی پارٹی کے اندر خانہ جنگی اور محلاتی سازشیں شروع ہو چکی ہیں،لیکن انہوں نے لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جی این این کے خصوصی پروگرام " لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود " میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان کی اپنی پارٹی کے اندر خانہ جنگی اور محلاتی سازشیں شروع ہو چکی ہیں،لیکن انہوں نے لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔عمران خان کے دشمن تو اپوزیشن پارٹیوں والے ہیں جن کو انہوں نے اٹھا کر اندر ڈال دیا ہے ،مگر عمران خان نے محلاتی سازشوں کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ہے کہ اب کسی بھی صورت مزید سمجھوتہ نہیں  کروں گا۔
9:33 AM

کینسر سے بچاؤ کاعالمی دن

ویب ڈیسک :پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج کینسر سےآگاہی کاعالمی دن منایا جا رہاہے۔اس دن کامقصد لوگوں کو کینسر کےمرض سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ دنیا بھرکی طرح پاکستا ن میں بھی  4 فروری کو کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہاہے  ۔کینسر سے آگاہی کےعالمی دن کا آغاز 2005 میں یونین فار انٹرنیشنل کینسر کنٹرول نے کیا تھا ۔ کینسر کا شمار دُنیا میں اموات کا سبب بننے والےمہلک امراض  میں ہوتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے ہر آٹھویں ہلاکت کینسر کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ دنیا  میں ہر سال 90 لاکھ  سے زائد افراد اس موذی مرض  کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت دُنیا بھر میں ایک کروڑ80لاکھ افراد کینسر  کا شکار ہیں ۔یوں تو کینسر  کی کئی اقسام ہیں لیکن  پھیپھڑوں، چھاتی  اور آنتوں کے کینسر  کو دنیا بھر میں اموات کا سبب بننے والی ابتدائی پانچ بیماریوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔اس سال بھی گزشتہ سال  کی طرح  کینسر سے کا عالمی پیغام  (I am and I will ) ہے ۔
9:31 AM

وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

پتراجایا:  وزیراعظم عمران خان نے پتراجایا میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود و بھی زیراعظم کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر، پترا جایا میں ملائیشین ہم منصب کے آفس آمد پر وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔بعد میں وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کا کوالالمپور ایئرپورٹ پر ملائیشیا کے وزیردفاع محمدصابو نے استقبال کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ ملائیشین وزیر دفاع محمد صابو سے ایئرپورٹ پر مختصر ملاقات ہوئی۔جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیر، 3 فروری، 2020

9:11 PM

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

کوالالمپور ائیرپورٹ پر ملائیشیا کے وزیردفاع محمد صابو اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم اپنے ملائیشینہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔
وزیراعظم اپنی مختلف ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے بارے میں اپنا وژن پیش کریں گے اور علاقائی اور بین الاقوامی امن وسلامتی کے حوالے سے پاکستان کا مثبت کردار اجاگر کریں گے۔
عمران خان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال بھی اجاگر کریں گے اور بھارت کے جارحانہ رویے کی وجہ سے علاقائی امن وسلامتی کو درپیش خطرات کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کا یہ ملائیشیا کا دوسرا دورہ ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کو ملائیشین ہم منصب کی طرف سے گزشتہ سال 18 تا 21 دسمبر کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت ڈاکٹر مہاتیر محمد کے خصوصی ایلچی اور ملائشیا کے ڈپٹی وزیر خارجہ مرزوکی بن جاجی یحییٰ نے رواں سال نومبر میں دی تھی۔
تاہم وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دباؤ میں کانفرنس میں شرکت نہیں کی تھی اور مہاتیر محمد کو فون کرکے سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔
6:48 PM

اتحادی منانے کا مشن: پی ٹی آئی، ق لیگ میں برف پگھل نہ سکی

لاہور: وفاقی وزیر شفقت محمود اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سرد مہری کی جمع برف پگھل نہ سکی۔
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ق لیگ کی قیادت کو نئی کمیٹی سے مذاکرات کے لئے قائل نہ کرسکے۔
مسلم لیگ ق کے ذرائع نے بتایا کہ شفقت محمود کی ملاقات ذاتی حیثیت میں ہوئی جبکہ پارٹی اپنے مطالبات پر ڈٹی ہوئی ہے۔
ملاقات کے بعد شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کی تاہم اس میں کوئی ق لیگی رہنما موجود نہیں تھا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہی سے انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ تاثر پھیل رہا تھا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان اختلافات ہیں تاہم ہمارا کچھ لو اور کچھ دو کا رشتہ نہیں ہے، ہماری سوچ ایک ہی ہے، ایک ساتھ مضبوط ہے۔
مزید پڑھیں: 
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس تعلق کو قائم رکھنے کے لئے جو بھی کرنا پڑے گا، کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری صاحب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے، جتنے بھی معاملات تھے ان پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔
وزیر تعلیم کے مطابق نئی کمیٹی بننے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ از سر نو معاہدے کئے جائیں گے، پی ٹی آئی اور ق لیگ کی کمیٹیوں کے درمیان جلد ملاقات ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ق لیگ بالکل ناراض نہیں ہے، کچھ معاملات پر تحفظات تھے، ان کو حل کر لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان کوئی دوریاں نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی کمیٹی بارے خدشہ تھا کہ اب نئے سرے سے مزاکرات ہوں گے تاہم ایسا نہیں ہے، پچھلی کمیٹی کی سفارشات کو لے کے آگے بڑھیں گے۔
تحریک انصاف اتحادیوں کو منانے کے مشن پر
حالیہ عرصے میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی حکمران جماعت سے کچھ ناراض نظر آتے ہیں۔ ان اتحادیوں میں ق لیگ، ایم کیو ایم اور بی این پی (مینگل) شامل ہیں۔
گزشتہ ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ ق لیگ نے اپنے اراکین کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مونس الہٰی کے لیے وفاقی وزارت مانگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 
یہ بات وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتائی۔ اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سے استفسار کیا کہ ق لیگ کے تحفظات کیا ہیں؟
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ق لیگ کا مطالبہ ہے کہ ان کے اراکین کو ترقیاتی فنڈز دیے جائیں اور وفاقی کابینہ میں مونس الہٰی کو شامل کیا جائے۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے عثمان بزدار سے تفصیلات سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ ق لیگ کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔

6:46 PM

سرکلر ریلوے: بلآخر وفاق اور سندھ ایک پیج پر آگئے، عوام کیلئے ریلیف

وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر ریلوے شیخ رشید کی قیادت میں 5 رکنی وفد نے آج ملاقات کی، جس میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر بات ہوئی، اور کے سی آر کی جلد تکمیل پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میٹنگ میں کہا کہ 2018 میں الیکشن ہوا، نئی حکومت آئی تو سی پیک کی رفتار کم ہو گئی، کے یو ٹی سی اب سندھ کو ٹرانسفر کیا جائے، اس سلسلے میں ایس ای سی پی کو درخواست بھی دے دی ہے، شیئرز 60 فی صد وفاق اور 40 فی صد سندھ حکومت کے پاس ہیں، چین کا وفد بھی مئی میں آ رہا ہے، جب کہ اپریل میں سی پیک پر جے سی سی بیجنگ میں ہوگی، اس اجلاس سے قبل معاملات طے کرنے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ریلوے ٹریکس کے آس پاس تجاوزات 40 کلو میٹر پر تھیں، 38 کلو میٹر حصہ کلیئر ہو گیا، تاہم متاثرہ لوگوں کی آبادکاری کرنی ہے۔
اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ کے یو ٹی سی فارملٹیز پوری کر کے سندھ کو دینے کے لیے تیار ہیں، متاثرہ لوگوں کو ریلوے کی کسی زمین پر گھر بنا کر دیں گے۔ دریں اثنا اجلاس میں ایک کمیٹی قائم کی گئی جس میں کمشنر کراچی اور ڈی ایس ریلویز کو شامل کیا گیا۔
بعد ازاں وزیر ریلوے اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کے سی آر سی پیک میں شامل کر دیا گیا ہے، یہ 200 ارب کا منصوبہ ہے، چین سے بات کی جائے گی، عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت ایک پیج پر ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے مسائل پر اتفاق کیا گیا، کے سی آر منصوبے پر کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں، کوشش ہے کراچی سرکلر ریلوے جلد شروع ہو، اس کا کام سندھ حکومت کی نگرانی میں ہوگا، جے سی سی میٹنگ سے پہلے مسئلہ حل کریں گے، 12 فروری کو سپریم کورٹ میں مشترکہ بیان دیں گے، کسی نے ہماری گردن نہیں پکڑی، اچھے ماحول میں بات ہوئی، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگلی بار اسلام آباد آ کر ملاقات کروں گا۔