وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے مقبوضہ کشمیر میں کبھی بھی کسی کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے ، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے. کنونشن سنٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سات دہایوں سے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا انتظار کر رہے ہیں سابقہ حکومتوں میں مسلہ کشمیر ترجیحات میں شامل نہیں تھا .وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا . علی امین گنڈاپو رنے کہا کہ پوری دنیا مسئلہ کشمیر پر بات کر رہی ہے ،پورے جذبے سے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے , خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، مودی کے نظریے کو ناکام بنائیں گے ، کشمیری پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں ، پاکستان اور بھارت ایٹمی ممالک ہیں ، دنیا کو پاہدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر حل کرانا ہو گا۔
منگل، 4 فروری، 2020
خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ علی امین گنڈا پور
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.