جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے لیکن اس کے باوجود اتنے سال گزرنے کے بعد پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے پہلے سالوں کی نسبت پاکستان۔ کے حالات میں بہتری آئی ہے لیکن اس طرح بہتری نہیں آئی جس سے پاکستان کو ترقی یافتہ کہا جاسکے جیسے جیسے پاکستان کی حکومتیں ہوتی رہی ہیں ویسے ویسے ان حکومتوں کا لائحہ عمل بھی تبدیل ہوتا رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے حالات میں خاطر خواہ بہتری نہیں آئی جس طرح آنی چاہیے تھی ویسے تو پاکستان کا عدلیہ نظام آزاد ہے لیکن یہاں پر قوانین جرم کے حساب سے ہر ایکٹ کے مطابق ترتیب دیئے گئے ہیں لیکن ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو تا آج تک پاکستان کا بڑا مسئلہ مسئلہ کشمیر ہے
کشمیر پاکستان کی ایک بہت بڑی سرزمین ہےپاکستان کا بڑا مسئلہ کشمیر ہے پاکستان میں ہر آنے والے وزیراعظم کا یہی مشن رہا ہے کہ کشمیر کو کیسے آزاد کروایا جائے ابھی حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کا دورہ کیا اور موجودہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے بیانات میں کہا کہ عمران خان انڈیا اور پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرسکیں عمران خان نے بھر پور کوشش کی پھر وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس بات پر انڈیا میں ہنگامہ ہوگیا اور انڈیا نےاپنی دس ہزار فوجیں کشمیر کے علاقے سری نگر بھیجی کشمیر کی عوام کو بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کشمیر کی عوام کو ان سب مسائل کو دیکھتے ہوئے اپنے آپ کو آگے بڑھانے کی ہمت اللہ تعالیٰ نے دے رکھی ہے ورنہ انڈیا نے کشمیر کے حالات کو خراب کرنے میں کوئی کثر نہ چھوڑی کشمیری عوام پر انڈیا نے بے حد ظلم کیے انڈیا نے کشمیر کو اپنا غلام بنا رکھا ہےکشمیر میں انڈیا نے لوگوں کو ذندہ جلا دیا ان کو ہر قسم کی تکلیف دیتے ان پر طرح طرح کے ظلم کرتے ہیں انڈیا کی دس ہزار فوجیں کشمیر میں داخل ہو گئی ہے امید ہے کشمیری عوام اس لڑائی میں آزادی حاصل کر کے امن وامان سے اپنی زندگی گزار سکیں گے انشاءاللہ انشاءاللہ انشاءالله
از قلم رمشہ نوریز

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.