Popunder ads

Breaking

beuty tips لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
beuty tips لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 16 فروری، 2020

5:58 PM

بال لمبے، گھنے، چمکدار یہ سب کیسے ممکن؟ جانیں چند کمال کی ٹپس

  • * بال لمبے اور گھنے کرنے کے لئے اپنے بالوں میں روزانہ تیل لگائیں اور ہفتے میں ایک بار مہندی ضرور لگائیں۔
  • * اس کے ساتھ ساتھ دہی اور انڈے کا مکسچر بھی بالوں کو لمبے اور گھنے کرنے میں بہت مفید ہے۔ 
  • * انڈا ، دہی اور مہندی اور کا مکسچر بھی لگا سکتی ہیں ،اور صرف مہندی اور انڈے کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے کیونکہ انڈوں میں پروٹین ہوتا ہے اور بالوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ 
  • * ہر دو ماہ بعد بال نیچے سے کاٹیں تاکہ دو منہ والے بال نہ ہوں۔ 
  • * اس کے علاوہ بالوں کو چمکدار بنانے کے لئے ایک عدد لیموں پانی میں نچوڑ کر بال دھوئیں اس سے بال چمکدار ہو جاتے ہیں اور شیمپو کرنے کے بعد کنڈیشنرضرور استعمال کریں۔ 

5:55 PM

کیا آپکو بھی لگتا ہے کہ فیشل جِلد کے لیے اچھا ہوتا ہے؟ جان لیں کہ فیشل کرنا چاہیے یا نہیں؟


اگر آپ کے چہرے کی جلد کی نرمی دن بہ دن کم ہوتی جارہی ہے تو اس کی ایک وجہ آپ کی غذا بھی ہوسکتی ہے۔ اکثر خواتین آج کل کی مصروفیات میں اپنی جلد کی دیکھ بھال کرنا بھول جاتی ہیں لیکن اگر آپ اپنی غذا میں پھل اور مختلف سبزیوں کا استعمال یقینی بنالیں تو واضح فرق محسوس کریں گی کیونکہ ان کے ذریعے مختلف قسم کے منرلز اور وٹامن آپ کے خون میں شامل ہوکر جلد پر اثرانداز ہونگے۔ آج کل خواتین میں فیشل کا رجحان بہت زیادہ پایا جارہا ہے لیکن سوچنے کی بات یہاں یہ ہے کہ کیا فیشل آپ کی جلد کے لیے واقعی اچھا ہوتا ہے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے


  • * چہرے کا مساج اہم ہوتا ہے اور اس کے کئی فوائد بھی ہیں۔
  • * فیشل کرنے سے چہرہ صاف و شفاف ہوجاتا ہے۔ 
  • * فیشل کی عادت چہرے پر چمک لے آتی ہے اور جھریاں نہیں پڑنے دیتی۔
  • * فیشل سے کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں۔ 
  • * فیشل سے چہرے پر موجود بدنما داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں اور چہرے کو نئی تازگی مل جاتی ہے۔ 
  • * فیشل سے جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے اور تمام گرد و غبار نکل جاتا ہے۔ 




فیشل کس عمر میں کروایا جائے؟
فیشل کروانے کی کوئی عمر طے نہیں ہوتی ہے۔ لیکن اگر فیشل 25 سال کی عمر میں کیا جائے تو بہتر ہوتا ہے کیونکہ اکثر لڑکیوں کی اسکن حساس ہوتی ہے اور ان کے چہرہ مختلف پروڈکٹ کے استعمال سے ان مصنوعات کے مضر اثرات کا شکار بن جاتا ہے۔ کچھ ماہر بیوٹیشنز اس حوالے سے کہتے ہیں کہ فیشل کروانے کی عمر کم سے کم 20 سال ہوتی ہے لیکن چہرے کی جلد کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
5:51 PM

ہزاروں روپے میں ہونے والا وہ کام جو خواتین انڈے کی زردی سے مفت میں کرسکتی ہیں


جن خواتین کی جلد بہت زیادہ خشک ہو اور ساتھ ساتھ چہرے پر جھریاں بھی ہوں تو وہ اگر درج ذیل کریم کچھ دن استعمال کریں تو انشاء اللہ جلد نرم و ملائم اور خوبصورت ہوجائے گی اور ساتھ ساتھ بڑھتی عمر کے اثرات بھی چہرے سے کم ہوجائیں گے ۔
اس نسخہ کو بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء درکار ہیں۔

چاول کا آٹا۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
انڈے کی زردی ۔۔۔۔۔ایک انڈے کی
کھوپرے کا تیل ۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ


طریقہ استعمال:

تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • * کریم تیار ہے ۔
  • * چہرے پر اپلائی کریں ۔ 
  • * چند دنوں کے مسلسل استعمال سے آپ کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی 

نوٹ :

۱۔ انڈا تازہ ہو (فریج میں رکھا ہوا انڈا استعمال نہ کریں)۔
۲۔ اس کریم کی بُو بالکل بھی نہیں ہے اور اس کارزلٹ بہت اچھا ہے
5:48 PM

سردیوں میں بالوں کو کتنی بار دھونا لازمی ہے؟ جانیں اور بالوں کو بنائیں خشکی سے پاک گھنے اور لمبے


سردیاں آتے ہی نہ صرف آپ کے چہرے کی جلد متاثر ہوتی ہے بلکہ آُپ کے بال بھی شدید متاثر ہوتے ہیں اور یہ روکھے، بےجان، خشک ہوجاتے ہیں۔ پاکستان میں چونکہ سردیوں میں شادیوں کا سیزن بھی پایا جاتا ہے اور اس دوران بالوں کی دیکھ بھال نہایت ضروری ہوجاتی ہے تاکہ ان کی چمک رہے برقرار۔ سردی میں جیسے آپ جلد کی حفاظت کا طریقہ بدلتی ہیں ویسے ہی بالوں کے حفاظت کے طریقے کو بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔آج ہم آپ کو سردیوں میں بالوں کی حفاظت کے کچھ طریقے بتاتے ہیں جو بالوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔


تیل کا استعمال

اکثر خواتین سردیوں میں تیل کا استعمال کم کردیتی ہیں جو کہ غلط ہے۔ تیل بالوں کو غذائیت فراہم کرتا ہے اور اگر آُپ تیل کا استمال نہیں کریں گی تو یہ بالوں کی نشوونما کے لیے بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے بالوں پر کھوپرے، زیتون، بادام یا پھر کسی بھی تیل کا مساج لازمی کریں۔


خشکی سے نجات

سریوں میں بالوں میں خشکی بڑھ جاتی ہے اس لیے ایسی صورتحال میں بھی تیل ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ نہانے سے قبل ایلویرا جیل کو ناریل کے تیل میں ملاکر مساج کریں یہ طریقہ خشکی کے خاتمے کے لیے مفید ہے۔


بالوں کو کب دھونا ہے؟

سردیوں میں عموماً ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر خواتین ہفتے میں ایک بار بال دھوتی ہیں اور اس وجہ سے بال گرنے شروع ہوجاتے ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق تین دن میں ایک بار بال دھونا چاہئیں کیونکہ یہ صحت مند بالوں کے لیے مفید ہے۔


لمبے بالوں کے لیے
اگر آپ کے بال ٹوٹ رہے ہیں یا آپ ان کو گھنا کرنا چاہتی ہیں تو پیاز اور آلو کا عرق استعمال کریں کیونکہ آلو میں وٹامن اے اور بی اور پیاز میں سلفر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کو گھنا کرنے میں مدد فراہم کریں ہے۔
5:45 PM

ڈسپرین کی گولیاں، ایک ایسا کمال کا گھریلو نسخہ جو آپ کی بڑی مشکل کو کردے آسان

اکثر خواتین کو ایکنی کا مسئلہ رہتا ہے اور ان کے چہرے دانوں سے بھرے ہوتے ہیں جو نہایت برے لگتے ہیں۔ پھر جب یہ دانے ختم ہوتے ہیں تو اس کے داغ آپ کے چہرے کو بدنما بنا دیتے ہیں۔ آج ہم آپ کے اس مسئلے کا ایک حل لائے ہیں جو کہ ان دانوں کو نہ صرف خشک کر دے گا بلکہ دانوں کے ختم ہونے کے بعد اس کے داغ کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ چاہے یہ دانے کسی قسم کے بھی ہوں ان میں پیپ والے دانے بھی شامل ہیں۔
  • جو نسخہ ہم آپ کو آج بتانے جارہے ہیں اس میں دراصل ڈسپرین کی گولیوں کا استعمال کرنا ہوگا جس میں (Salicylic acid) سیلیسیلک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ دانوں کو خشک کرتا ہے اور اسی وجہ سے ڈسپرین کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ اسکن ڈرائی کرتا ہے اگر ڈرائی اسکن والی خواتین اس کو لگائیں گی تو ان کی جلد مزید ڈرائی ہوکر خراب ہوجائے گی۔

استعمال کا طریقہ
  • * ڈسپرین کی چند گولیاں لیں اور اس کو چور کر کے پاؤڈر بنالیں۔
  • * پھر اس میں ایک چمچ نیم گرم پانی شامل کریں۔
  • *  اب یہ مکسچر لگانے کے لیے تیار ہے۔
  • * چہرے کو دھولیں اور خشک کرلیں۔
  • * پھر چہرے پر ڈسپرین کا مکسچر لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے لگا کر چھوڑ دیں۔
  • * پھر اس کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔
  • * اب کوئی بھی لوشن لگالیں۔
  • * اگر تو آپ اس کو چہرے پر فیس ماسک کی طرح لگاتی ہیں تاکہ کیل مہاسوں کو بھی کنٹرول کیا جا سکے تو اس کو آپ ہفتے میں ایک سے دو بار ہی استعمال کریں اور اگر یہ مکسچر صرف دانوں پر لگاتی ہیں تو دن میں ایک بار لگائیں جب تک دانہ خشک نہ ہوجائے۔ 
5:43 PM

چاول کو پیس لیں اور پھر خشک کر کے بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں، ایسا کمال کا نسخہ کہ جاننے کے بعد آپ بھی استعمال یقینی بنالیں گے

خواتین اگر دن میں اپنے لیے گھر میں 5 سے 10 منٹ نکال لیں تو پارلر جائے بغیر ہی گھر میں بنائے گئے وائٹنگ ماسک اور کریم سے اپنی جلد کو صحت مند، چمکدار اور گورا کرسکتی ہیں کیونکہ جو نسخہ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں اس میں چاول کا استعمال ہوگا اور اس سے آپ کے چہرے اور ہاتھوں کا رنگ صاف ہونے لگے گا اور اسکن بھی روشن ہوگی ۔

بنانے کا طریقہ
  • * ایک کپ چاول لیں۔
  • * اس کو اچھی طرح دھولیں اور صاف پانی میں ایک گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔
  • *  پھر اس کو تھوڑی دیر فریچ میں رکھ دیں۔
  • * پھر اس کو کسی بھی پلیٹ میں نکالیں اور دھوپ میں خشک کرلیں۔
  • * اس کو خشک ہونے میں اور پاؤڈر کی شکل اختیار کرنے میں کم از کم ایک دن لگے گا۔
  • * جب یہ خشک ہوجائے تو اس کو دوبارہ گرینڈ کریں۔
  • * چاول کا پاؤڈر تیار ہے۔


چاول کی کریم بنانے کا طریقہ
  • * چاول کا پاؤڈر ایک چمچ لیں۔
  • * اب اس میں ایک چمچ ایلوویرا جیل شامل کریں اور مکس کرلیں۔
  • *  کریم تیار ہے۔
  • * اس کو دن میں میں ایک بار لگائیں اور ایک گھنٹے بعد چہرہ دھولیں۔
  • * اگر آپ کی جلد ڈرائی ہے تو آپ اس کریم میں بادام کے تیل کے چند قطرے بھی شامل کرسکتی ہیں۔
  • * یا پھر اس کو دھونے کے بعد جلد ڈرائی محسوس ہو تو بھی جلد پر بادام کا تیل لگا سکتی ہیں۔


چاول کا وائٹنگ فیس ماسک بنانے کا طریقہ
  • * ایک چمچ چاول کا پاؤڈر لیں۔
  • * اس میں ایک چمچ دودھ شامل کریں۔
  • * آدھی جمچ ایلوویرا جیل شامل کریں۔
  • * اب اچھی طرح مکس کریں۔
  • * فیس ماسک تیار ہے۔
  • * اس کو اب دن میں ایک بار چہرے پر برش کی مدد سے لگائیں اور خشک ہوجائے تو سادے پانی سے دھولیں۔
  • * چند ہی دن میں آپ کا رنگ صاف ہونے لگے گا اور چہرے پر تازگی آجائے گی۔
5:40 PM

ایک آلو لیں اور اس کا رس نکال کر ایسے استعمال کریں، تین مسائل کے حل میں مددگار ایک بہترین نسخہ

آلو جو ہر گھر میں استعمال کیا جاتا ہے آپ اس کی مدد سے اپنی اسکن، بالوں، آنکھوں کے مسائل کو حل بھی کرسکتی ہیں۔ آئیں آج ہم آپ کو بھی ایسی ہی چند ٹپس بتاتے ہیں جو آپ کے ان مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

آنکھوں کے گرد حلقے
یہ مسئلہ اکثر لوگوں میں پایا جاتا ہے اور اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسا کہ نیند پوری نہ ہونا، ڈپریشن،موبائل فون کا زیادہ استعمال کرنا یا پھر عمر بڑھنے کے اثرات کی وجہ سے بھی یہ ہوجاتے ہیں۔ ان کو آپ آلو کی مدد سے کم کرسکتی ہیں۔
  • * آلو لیں اور اس کے دو گول سلائس کاٹ لیں۔
  • * اس کو اب دس منٹ کے لیے فریچ میں رکھ لیں۔
  • * پھر نکال کر اس کو تقریباً 5 منٹ کے لیے اپنی آنکھوں کے اوپر رکھیں۔
  • * پھر سادے پانی سے منہ دھولیں۔
  • * اس طریقہ کار کو دن میں ایک بار جب تک کریں جب تک آپ کو من پسند نتائج نہ مل جائیں۔


بالوں کو گرنے سے روکنا
آج کل بال گرنا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ اس مسئلے کو کم کرنے کے لیے آپ آلو کا استعمال بتائے گئے طریقے سے کریں۔
  • * ایک آلو لیں اور اس کو کدوکش کر کے اس کا رس نکال لیں۔
  • * اس میں آلو کے رس کی مقدار جتنا ہی ایلوویرا جیل شامل کریں۔
  • * اب اس کو بالوں کی جڑوں میں تیل کی طرح لگائیں۔
  • * ایک سے دو گھنٹے لگا رہنے دیں پھر شیمپو سے سر دھولیں۔
  • * اس ٹپ کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں اور اس مکسچر کو تازہ بنانا ہے۔


ایکنی کو کنٹرول کریں
  • * آلو کا رس اپنے ایکنی پر لگائیں۔
  • * پھر تھوڑی دیر بعد سادے پانی سے منہ دھولیں۔
  • * بعد میں کوئی بھی موسچرائزر لوشن لگالیں۔
  • * کچھ ہی دن میں واضح فرق نظر آئے گا
5:22 PM

چہرے کے غیر ضروری بالوں کا مکمل صفایا اس آسان ٹپ سے تو اب بنائیں چہرے کو خوبصورت


1۔ ہر پندرہ دن کے بعد چہرے کی ویکسنگ کرنے سے بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔

2۔ چھ سے آٹھ سیشن آکسیجن تھراپی یا بلیو پیل لے لیں۔
3۔ ملتانی مٹی، باڑ کے درخت کی گوند، اُبٹن اور عرقِ گلاب لے کر مکس کرکے پیسٹ تیار کرلیں۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پر آدھے گھنٹے کے لئے لگا دیں اور بعد میں عرقِ گلاب سے سے دھو کر صاف کرلیں۔



یا



اس کا ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ مُٹھی بھر موئسچرازنگ دودھ یا لوشن لے کر مٹر کے دانے کے سائز کے برابر وٹامن اے کریم میں مکس کریں اور رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں اور صبح کو دھو لیں۔ تیس دن (ایک ماہ) تک یہ مسلسل استعمال کریں۔

ہفتہ، 1 فروری، 2020

10:07 AM

Skin Whitening Tips


Detoxifying and Whitening Skin Culture has been prevailing in Asia since a long. Hamariweb has sought some best practical tips for skin whitening that keeps your skin healthy and glowing as well as clean. Skin care is the prime concern for groomed women and men but dry skin makes the game nothing lesser than challenging. Here are the best tips that will transform your dry skin into a healthy, glowing and vibrant skin inside-out.
Boil a cup of water, let it sit and cool slightly. Add 5 leaves of mint and let it sit for some time. Take the drink with you wherever you go. It will keep you fresh and detoxified both on inside and out.
۔Boil a cup of water, let it sit and cool slightly. Add 5 leaves of mint and let it sit for some time. Take the drink with you wherever you go. It will keep you fresh and detoxified both on inside and out.
۔ Milk is the best skin whitener. Drink a glass of milk every night before going to bed.
۔ Wash your face before and after bed.
۔ Scrub away the dead cells of your skin once in a week.
۔ Mix equal amount of Lemon and cucumber juice in a bowl. Apply on face and neck and let it sit for 20 minutes. Daily use will bring glow to your face.
۔ Eat Beetroots and red vegetables and fruits as much as you can.
۔ Eat at least 3 Tbps of yoghurt every morning.
۔ Peel tomatoes and blend to create a smooth textured juice. Add 1 table spoon of yoghurt and grinded oatmeal. Mix well and apply on your face, neck, hands and feet. Leave it for 30 minutes, scrub it with wet hands and finally wash off the applied areas.
Skin whitening is not something you can achieve under a week. It takes time, detoxifies you from inside and finally brings you glow and fairness on skin. The secret lies in routine. If you follow these 8 easy and perfectly doable steps, you can achieve your skin whitening goals in a month.
10:02 AM

Quick Makeup Tips


We are always hassling and as modern women, picking up on many events in a single day. But no matter how good gets the quality of makeup, they don’t just sit perfect all day long. Solution? Quick Makeup Tips! Read below for a perfect guide to wear the flawless face all day long. Cleansing face is equally important as wearing a flawless make up look so always clean your face & neck before and after bed.
. Rub ice on your face before applying makeup for 30 seconds.
. If ice is not available, buy a bottle of chilled water and wash your face with that.
. Always hydrate your face with a primer or moisturizer.
. Conceal Dark circles.
. Always blend lightly with index finger and refrain from using brushes near eye.
. Apply foundation and tap the foundation dots with your finger all over the face. The heat fingers provide helps the foundation blend smooth and brings out a natural look.
. Now use a nude/chocolate lipstick to contour cheekbones, nose, side forehead and chin Blend in the areas gently.
. Apply a drop of nude lip matte on lips and spread it on lips with index finger. Pick the dark shade of matte now and tap 3 dots of it on lower lip and 3 dots on upper lip. Spread it gently with index finger and let it dry. Do not over spread or over use fingers.
. Apply cream blush or the same lipstick/matte on cheeks as you used on lips.
. Apply cream eye shadow of any light color on eye lids. Touch white highlighter palette with a finger and dab in the centre of eye lid to give it a 3D look.
. Apply Mascara in upward direction on lashes and phew! You are ready in 10 minutes.
These are the step by step secret of every kind of look. If you want to add intensity, work more on your eyes adding more colors, kajal, lashes and lenses but the basic steps for other areas will always help you get ready in less than 10-12 minutes. So never going to big events interviews and meet ups with worn out make up faces again! Catch your flawless look with 10 steps in 10 minutes.

جمعہ، 24 جنوری، 2020

11:56 AM

ڈسپرین کی دو گولیاں کوٹ کر شیمپو میں ڈالیے اور پھر اسے بالوں میں لگائیں، ایسا نسخہ جو آپ کی زندگی سے انتہائی بڑا مسئلہ ختم کر دے گا


بالوں میں خشکی کا پیدا ہوجانا ایک بڑا مسئلہ ہے اور سردیوں میں یہ مسئلہ مزید بڑھ جاتا ہے جس سے آپ کے سر میں خارش ہوجاتی ہے جو آپ کی پریشانی کا سبب بنتی ہے۔ آج ہم آپ کو اس مسئلے کا حل بتاتے ہیں جس سے آپ کی سر کی خشکی میں کمی ائے گی اور خارش میں بھی آرام آئے گا۔


  • * بالوں کی خشکی دور کرنے کے لیے اسپرین بہترین دوا کا کام کرتی ہے کیونکہ اس میں سیلیسیلک ایسڈ (Salicylic acid) موجود ہوتا ہے۔
  • * یہ خشکی ختم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 
  • * سب سے پہلے اسپرین کی کچھ گولیاں لے کر پیس لیں۔ 
  • * پھر اس میں شیمپو شامل کریں۔ 
  • * اب اس آمیزے کو 5 سے 10 منٹ بالوں میں لگا کر چھوڑ دیں۔ 
  • * اس کے بعد سر دھو لیں۔ 
  • * ایسا کرنے سے آپ کے بالوں کی خشکی میں کمی آئے گی۔