Popunder ads

Breaking

Mahira Khan لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Mahira Khan لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 6 مارچ، 2020

10:49 AM

ماہرہ خان بھی عورت مارچ کیخلاف میدان میں آگئیں

کراچی: پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے لیے نہیں محروم لوگوں کے لیے مارچ کرنا چاہیے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ماہرہ خان نے عورت مارچ کے حوالے سے تحریر کیا کہ ہم مارچ کیوں کرتے ہیں؟ بحیثیت ایک مراعات یافتہ عورت میں ان کے لیے مارچ کرتی ہوں جو میری طرح استحقاق نہیں رکھتے، ان کو وہ حقوق حاصل نہیں جو کہ مجھے اس وقت سے میسر ہیں جب سے میں پیدا ہوئی ہوں۔ کیا ہم اس پر خوش ہوں گے، کیا ہمیں اپنے نعروں اور لفظوں کے استعمال میں محتاط ہونا چاہیے؟ کیا ہمیں وہ پلے کارڈز تھامنا چاہیے جس کاز کے لیے ہم لڑرہے ہیں؟ وہ معاملات جن کا ہم حل چاہتے ہیں، بنیادی حقوق اور ضرورتوں سے محروم لوگ جو یا تو اپنے حقوق کے حوالے سے ناآشنا ہیں یا پھر انہیں یہ میسر ہی نہیں۔
ماہرہ خان نے کہا کہ کیا ہم ان قوانین پر مبنی بینرز اٹھا سکتے ہیں جن کے نفاذ کے لیے ہم کوشاں ہیں، اور جن سے خواتین کو سالوں سے تکلیف پہنچ رہی ہے۔ کیا ہم نہیں چاہتے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہ سمجھ سکیں کہ ہم کیوں مارچ کررہے ہیں؟ تو پھر ہم ایسے پوسٹرز کیوں اٹھاتے ہیں جو صرف اشتعال کا باعث بنتے ہیں۔ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں لوگ مساوی حقوق کے حصول کے نظریے کی جانب گامزن ہے۔ ہم سب کو جو کہ کوئی اختیار یا مراعات رکھتا ہو، اسے ایسی زبان استعمال کرنا چاہیے جو کہ ایک عام آدمی بھی سمجھ سکتا ہو۔ ہمیں اپنے لیے مارچ نہیں کرنا چاہیے، ہمیں ان کے لیے مارچ کرنا چاہیے، جو اپنے لیے مارچ نہیں کرسکتے۔

بدھ، 4 مارچ، 2020

11:25 AM

ماہرہ خان کس امریکی کے غم میں صدمے سے دوچار ہیں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ امریکہ کے معروف اداکار جیمز لپٹن کی وفات کی خبر سُن کر صدمے سے دو چار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کی کیمشن میں لکھا کہ لپٹن کی موت کی خبر سُن کر وہ دل گرفتہ ہیں۔
Heart just sank!! Thank you James Lipton for a show I have watched and rewatched (still watch) for as long as I can remember. ‘What would you like God say to you when you enter the pearly gates of heaven?’ Rest In Peace♥️ https://t.co/p5oyjKOS50
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) March 3, 2020
اداکارہ نے ٹوئٹر پر جیمز لپٹن کے’انسائیڈ دی ایکٹرز اسٹوڈیو‘ جیسے نامور شو کی تعریف کی اور ایسا منفرد شو پیش کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
معروف امریکی اداکار و میزبان جیمز لپٹن 19 ستمبر 1926 کو امریکا کی ریاست مشی گن میں پیدا ہوئے تھے۔
یادرہے کہ جیمز لپٹن کا 93 سال کی عمر میں گزشتہ روز انتقال ہوا ہے۔
اداکار جیمز لپٹن کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر مثانے کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور یہی ان کی موت کی وجہ بنی ہے۔
دوسری جانب معروف شو’انسائیڈ دی ایکٹرز اسٹوڈیو‘ سے شہرت حاصل کرنے والے  اداکار جیمز لپٹن نے اس شو میں متعدد فنکاروں کے انٹرویوز کئے ہیں۔
اس شو کی خاص بات یہ ہے کہ شو کے ایک سیگمنٹ میں مدعو کیے گئے مہمان لپٹن اکیڈمی کے طلبہ کو اداکاری کے گُر سکھاتے تھے۔
واضح رہے کہ معروف شو’انسائیڈ دی ایکٹرز اسٹوڈیو‘ کا آغاز 1994 میں ہوا تھا۔

منگل، 3 مارچ، 2020

9:25 AM

کاش میں بھی یہ سب کرسکتی، ماہرہ خان نے انوکھی خواہش کا اظہار کر کے سب کو حیرت زدہ کر دیا

برفیلی ڈھلان کو اسکائٹنگ جوتوں کی مدد سے تیز رفتاری کے ساتھ عبور کرنا مہارت کے ساتھ مضبوط اعصاب اور بہادری کا متقاضی ہوتا ہے۔ برفیلی زمین پر دوڑتے پھرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔
ماہرہ خان پاکستان اور پڑوسی ملک کی شوبز انڈسٹری میں فن اداکاری کا لوہا منواچکی ہیں، وہ سماجی طور پر کافی متحرک ہیں اور چیلینج قبول کرنے کی عادی ہیں۔ یہی وجہ ہے ان کے سوشل میڈیا پر فالوروز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔
ماہرہ خان نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک خاتون کو برفیلی ڈھلان پر وہ بہت پُراعتماد انداز سے اسکائٹنگ جوتے پہنے ہوئے اور ہاتھ میں گرم چائے کا کپ بھی لیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو صبح بخیر کہا اور برفیلی زمین پر پھسلنے کا کامیاب مظاہرہ کرنے والی خاتون کی مہارت پر ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ کاش میں بھی ایسا کرسکتی۔