Popunder ads

Breaking

Husband Wife لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Husband Wife لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 26 فروری، 2020

12:46 PM

شوہر نے کس عمل سے روکا؟ بیوی نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

انٹرنیٹ کے استعمال نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔ موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے سے منع کرنے پر خاتون نے زندگی کا خاتمہ کر لیا، شوہر نے وٹس ایپ استعمال کرنے سے روکا جس پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

افسوس ناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا وزیر آباد کے نواحی قصبہ دھونکل میں جہاں کے رہائشی پچاس سال کے محمد بوٹا کی شادی اٹھائیس سال کی ارم سے ہوئی تھی، شوہر نے بیوی کو موبائل فون پر وٹس ایپ کے استعمال سے منع کیا جس پر ان دونوں مین ان بن ہو گئی۔
شوہر نے بیوی کا موبائل لے کر اس میں سے سافٹ ویئر ہی اڑا دیا جس پر بات بڑھ گئی، ارم نے غصے میں آ کر زہریلی گولیاں نگل لیں، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔