World
6:57 PM
امریکی سیکرٹری دفاع اور نيٹو کے سيکرٹری جنرل کا دورہ افغانستان
مغربی دفاعی اتحاد نيٹوکے سيکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ اور امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپر افغانستان کے دورے پر ہيں، اس دورے کا مقصد مقامی اہلکاروں کے ساتھ کئی اہم امور پر تبادلہٴ خيال ہے.
اسٹولٹن برگ آج صدر اشرف غنی اورامريکی وزير دفاع مارک ايسپرکے ساتھ ميڈيا کانفرنس ميں بھی شرکت کريں گے,علاوہ ازيں وہ افغانستان ميں تعينات امريکی اور نيٹو افواج کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے
نيٹو کے سيکرٹری جنرل يہ دورہ ايک ايسے موقع پر کر رہے ہيں،جب دوحہ ميں افغان امن ڈيل پر دستخط ہورہے ہيں۔



















