Popunder ads

Breaking

جمعہ، 28 فروری، 2020

جاپان، کروز شپ سے عملے کا انخلا شروع

 جاپان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ یوکوہاما بندرگاہ پر لنگرانداز بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسس کے عملے میں شامل ایسے افراد جن میں نئے کورونا وائرس کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی تھی، نے جہاز سے اترنا شروع کر دیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحری جہاز کے عملے کے اراکین کو سائتاما میں حکومت کے نامزدہ کردہ ایک مرکز میں گزشتہ روز منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 240 افراد پر مشتمل عملے کو جہاز سے اترنے میں کئی دن لگیں گے،بیشتر اراکین جاپانی نہیں ہیں،قرنطینے کی 14 روزہ مدت کے اختتام کے بعد ان کے دوبارہ معائنے کیے جائیں گے۔ کورونا وائرس سے پاک ہونے پر انہیں جاپان سے اپنے ملکوں میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.