Popunder ads

Breaking

Sports News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Sports News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 4 مارچ، 2020

1:58 PM

علی ظفر نے لاہور قلندر زکی جیت کا کریڈٹ اپنے گانے کو دیدیا

لاہور : پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے لاہور قلندرز کی جیت کا کریڈٹ اپنے گانے کو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گانا کیا بنایا رانا صاحب جیت گئے۔
علی ظفر جنہوں نے چند رو ز قبل علی ظفر نے پی ایس ایل کی مناسبت سے گانا میلہ لوٹ لیا ریلیز کیا تھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں لاہور قلندرز کو میچ جیتنے پر مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 5 میں مسلسل تین ناکامیوں کے بعد اپنی پہلی فتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف 37 رنز سے حاصل کی۔

اتوار، 1 مارچ، 2020

6:57 PM

ڈبلیو ڈبلیو ای مشہورریسلر انڈر ٹیکر کی 7 ماہ بعد رنگ میں دوبارہ انٹری، اے جے اسٹائلز کو پچھاڑ دیا۔

سعودی عرب میں ڈبلیو ڈبلیو ای سپر شو ڈاؤن میں ڈیڈ مین نے 7 ماہ بعد رنگ میں شاندار انٹری دیتے ہوئے اے جے اسٹائلز کو پچھاڑ دیا۔
آئندہ ماہ انڈر ٹیکر 55 برس کے ہوجائیں گے اور انہوں نے 7 ماہ قبل رنگ میں اس سے قبل کوئی مقابلہ نہیں کیا تھا، رومن رینز سے ریسل مینیا میں شکست کے بعد انڈر ٹیکر رنگ سے غائب ہوئے تھے۔
ڈیڈ مین کچھ عرصہ بعد ایکسٹریم رولز میں واپس آئے اور ڈریو میکن ٹائر، شین میک مین کو شکست دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ یہ پلان کررہی ہے کہ ریسل مینیا 36 میں انڈر ٹیکر اور اے جے اسٹائلز کے درمیان ایک اور مقابلہ کرایا جائے گا۔
انڈر ٹیکر کی رنگ میں واپسی پر ان کے مداح پرجوش ہیں اور امید ظاہر کررہے ہیں وہ مزید کچھ عرصے لوگوں کو انٹرٹین کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ ریسل مینیا میں رومن رینز نے انڈر ٹیکر کو شکست دے کر ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کردیا تھا اور ایک وقت میں انڈر ٹیکر نے معروف ریسلر شان مائیکل کو شکست دے کر رنگ سے باہر رہنے پر مجبور کیا تھا۔

جمعہ، 28 فروری، 2020

11:21 AM

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

اسلام آباد: پی ایس ایل کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا، رونکی نے پہلی اور دوسری گیند پر باؤنڈری لگاکر خطرناک عزائم کا اظہار کیا تاہم دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر وہ نسیم شاہ کا شکار بن گئے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے بلے باز ڈیوڈ ملان بھی نسیم کا شکار بنے، وہ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم کولن منرو 20 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹے جس کے بعد کپتان شاداب خان خود بیٹنگ کے لیے آئے اور کولن انگرام کے ساتھ زبردست شراکت قائم کرکے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔
11:15 AM

پاکستان سپرلیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

لاہور : پی ایس ایل 5 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں آج پہلا میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان  دوپہر 3 بجے  کھیلا جائے گا ۔پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کے دو میچز میں دو پوائنٹس ہیں، جبکہ ملتان نے دو کامیابیوں کے ساتھ 4 پوائنٹس بنالیے ہیں ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں   لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان 7 بجے جوڑ پڑے گا ۔ دونوں ہی ٹیموں کو دو،دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ البتہ زلمی نے ایک بار کامیابی بھی حاصل کی ہے، یوں اس کے دو پوائنٹس ہیں، جبکہ قلندرز ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکے ہیں ۔
یاد رہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں ۔ پی ایس ایل ایونٹ میں کل 34 میچز32 روزمیں کھیلے جائیں گے۔ جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ،8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں ہوں گے۔

جمعرات، 27 فروری، 2020

10:32 AM

وزیراعظم سے ویوین رچرڈز، گریگ چیپل‘شین واٹسن کی ملاقات

لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس + وقائد نگار خصوصی)وزیر اعظم عمران خان سے سابق ویسٹ انڈین ماسٹر بیٹسمین سر ویوین رچرڈز اور آسٹریلیا کے سابق کپتان گریگ چیپل نے ملاقات کی، اس موقع پر سابق آسٹریلین آل رائونڈر شین واٹسن بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز کی یہ ملاقات وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی، جہاں وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔سر ویوین رچرڈز نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ پرانی یادیں تازہ کیں اور کہا کہ جب عمران خان کپتان تھے تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوتے تھے‘ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔

بدھ، 26 فروری، 2020

11:52 AM

چینل چلانا آپ کا حق ہے لیکن بے عزتی کرنا نہیں، جاوید میانداد کا انتباہ

دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز جاوید میانداد  نجی ٹی وی چینل پر  مذاق بنائے جانے پر آگ بگولہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں لیجنڈ جاوید میانداد نے کہا کہ ملک  کے لیے قربانیاں  دینے والوں کا مذاق نہیں بنایا جاتا بلکہ عزت کی جاتی ہے۔
لیجنڈری کرکٹر نے تضحیک نہ رکنے پر چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی بھی وارننگ دے دی ۔
جاوید میانداد نے  اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایک نجی چینل پر میری ڈمی بنائی گئی ہے اور باقاعدہ میرا نام لیا جارہا ہے۔
Stop Insulting me & show some RESPECT, this is how you treat your legend?, Javed Miandad Angry on Shahzad Iqbal and message to all media houses. Watch: https://t.co/vMPxGpb0EB@ShahzadIqbalGEO #JavedMiandad #ShahzadIqbal #PSL2020 #DummyShow pic.twitter.com/M1iRb7v5l8
— Javed Miandad (@I_JavedMiandad) February 25, 2020
لیجنڈ کرکٹر  و سابق کپتان نے کہا کہ آ پ مذاق کریں لیکن مہذب انداز اختیار کریں، کسی کی کے بے عزتی نہیں کریں۔ چینل چلانا ایک الگ چیز ہے مگر کسی کے پاس دوسرے کو بے عزت کرنے کا حق ہرگز نہیں ہے۔
 جاوید میانداد نے خبردار کرتےہوئے مزید کہا کہ   اگر آئندہ کسی نے مجھ پر براہ راست حملہ کیا تو اُس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ عزت  کیسے  کرنی چاہیے ۔ میں وہ بندہ ہوں جو ملک  کے لیے لڑا  ہوں،کسی نے مخالف باتیں کی تو ان کو منہ توڑ جواب  دوں گا۔
جاوید میانداد نے کہا کہ نامناسب زبان اور رویہ کسی طور قابل معافی نہیں ہے۔ جو لوگ مجھے جانتے ہیں  انہیں معلوم ہے کہ میں اس ملک و قوم سے مخلص ہوں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ جاوید میانداد کی جانب سے ناراضگی کے اظہار پر متعدد سوشل میڈیا صارفین اور معروف شخصیات نے مایہ ناز بلے باز کی حمایت کی ہے۔

11:50 AM

ملتان اورراولپنڈی میں پی ایس ایل کا میلہ سجانے کی تیاریاں مکمل

Spread the love
لاہور: ملتان اور راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کا میلہ سجانے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، دونوں شہروں میں جوش و خروش بڑھنے لگا۔
پی ایس ایل 5 کا آغاز 20فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب کیساتھ ہوا، مجموعی طور پر اس کا رنگ پھیکا رہا، میدان میں روشنی اور آواز کے مسائل سامنے آئے، موسیقی بھی جوش و خروش سے عاری رہی،البتہ آخر میں آتشبازی متاثر کن تھی، بعد ازاں میچز کا سلسلہ آگے بڑھا تواسٹینڈز میں شائقین کی کمی محسوس ہوتی رہی، اتوار کو فیملیز کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیمز کا رخ اور خوب ہلہ گلہ کیا۔
اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرزکوایک وکٹ سے مات دی، سنسنی خیز مقابلے نے پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی بڑھادی،اسی روز نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے بابر اعظم کا کیچ ٹیکنالوجی کے دھوکا دے جانے کی وجہ سے متنازعہ ہوگیا۔
دوسرے مرحلے میں اب میلہ ملتان اور راولپنڈی میں سجایا جائے گا، دونوں شہروں کو پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرنا ہے اس لیے شائقین میں خاصا جوش و خروش بھی پایا جاتا ہے، سیکیورٹی انتظامات سمیت تیاریاں بھی مکمل ہیں، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ کو شام 7بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا جوڑ پڑے گا،دونوں ٹیمیں منگل کو شام 6 بجے پریکٹس سیشن کریں گی،اس سے قبل پریس کانفرنس میں دونوں طرف سے ایک ایک کھلاڑی اپنے عزائم کا بھی اظہار کرے گا۔
دوسری جانب راولپنڈی میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا پریکٹس سیشن ہوگا، بدھ کی دوپہر لاہور قلندرز، شام کو اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں ٹریننگ کریں گی۔ پنڈی اسٹیڈیم جمعرات کو شام 7بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کا میزبان ہوگا۔ابھی تک ہونے والے 7میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی میں زیادہ تسلسل نظر آیا ہے، شاداب خان الیون نے پہلے مقابلے میں شکست کے بعد دونوں جیت کر 4پوائنٹس جوڑے ہیں،ٹیم نے سب سے زیادہ 517رنز بھی جوڑے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بھی 2فتوحات لیکن 477رنز کیساتھ رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے،پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز نے 2،2میچ کھیل کر ایک ایک فتح حاصل کی ہے،ان میں سے سب سے زیادہ 349رنز ڈیرن سیمی الیون نے جوڑے ہیں،لاہور قلندز حسب روایت ناکامیوں کے بھنور میں اور دونوں میچز میں فتح کو ترستے رہے ہیں۔
انفرادی کارکردگی کو دیکھا جائے تو کامران اکمل 144رنز کیساتھ سرفہرست ہیں، پی ایس ایل 5کی پہلی سنچری بھی انھوں نے ہی بنائی ہے،ڈیوڈ میلان121، محمد حفیظ112، اعظم خان110اور بابر اعظم 104رنز کیساتھ ٹاپ فائیو بیٹسمینوں میں شامل ہیں، دوسری طرف بولنگ میں نوجوان پیسرز کا راج ہے، محمد حسنین 12.28کی اوسط سے 7شکار کرتے ہوئے سرفہرست ہیں،بہترین بولنگ 25رنز دیکر 4وکٹیں رہیں، شاہین شاہ آفریدی نے 7.2کی ایوریج سے 5وکٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ابھی تک ایونٹ کی بہترین بولنگ بھی انھوں نے ہی کرتے ہوئے 18رنز کے بدلے میں 4شکار کیے، محمد موسیٰ نے 18.20کی اوسط سے 5وکٹیں اڑائیں،اس کے علاوہ فہیم اشرف اور عماد بٹ بھی 5،5 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
11:48 AM

سر ویوین رچرڈز کوصدارتی اعزاز دینے کا مطالبہ سامنے آگیا

کراچی ( آن لائن )پی ایس ایل چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرزز نے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے سابق ویسٹ انڈین کپتان سرویوین رچرڈز کو صدارتی اعزاز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر سر ویوین رچرڈز کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے۔واضع رہے کہ پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابقپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے کلیدی کردار اور پاکستان سے محبت کے اعتراف میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان
ڈیرن سیمی کے لیے اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا تھا کہ ڈیرن سیمی کی پاکستان کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ، شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی کے لیے باعث اعزاز ہے ۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے کلیدی کردار اور پاکستان سے محبت کے اعتراف میں صدر عارف علوی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے لیے اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ۔
11:46 AM

میچ فکسنگ اور کرپشن کے الزامات ثابت، کرکٹر پر بڑی پابندی عائد کردی گئی

آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ال بالوشی یوسف محمد کے نام سے مشہور ہیں جنہوں نے تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
یوسف محمد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 2019 کے کوالیفانگ راؤنڈ میں ہونے والے میچ کے دوران فکسنگ کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ یوسف 2019 میں عمان کی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل تھے اور انہوں نے ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے لیے میچ بھی کھیلا تھا۔
آئی سی سی اعلامیے کے مطابق 29 سالہ کرکٹر نے دیگر کرکٹرز سے رابطہ کیا اور انہیں فیچ فکسنگ کی پیش کش بھی کی۔ انہوں نے مخالف ٹیم کو آفر کی کہ اگر وہ عمان کو میچ جیتنے دیں تو اس کے عوض تمام کھلاڑیوں کو پیسہ اور دیگر مراعات دی جائیں گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جنرل مینیجر الیکس مارشل کا کہنا تھاکہ ’یہ بہت سنجیدہ اور اہم مسئلہ تھا کیونکہ اس میں ایک کھلاڑی نہیں بلکہ پوری ٹیم کو ہی فکسنگ کی پیش کش کی گئی تھی‘۔
انہوں نے بتایا کہ یوسف محمد پر 7 سال کی پابندی عائد کی گئی، اس دوران وہ کسی بھی قسم کا کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

جمعہ، 21 فروری، 2020

4:05 PM

پی ایس ایل فائیو: کراچی کنگز کو ملا بڑا دھچکا، جارحانہ اوپنر پویلین لوٹ گئے

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کے دوسرے میچ کا آغاز 3 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگیا، دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی کنگز میں عماد وسیم (کپتان، آل راؤنڈر)، عامر یامین (آل راؤنڈر)، الیکس ہیلز (بلے باز) علی خان (بولر)، ارشد خان (بولر)، اویس ضیا (بلے باز)، بابر اعظم (بلے باز)، کیمرون ڈیلپورٹ (بلے باز)، کرس جارڈن (آل راؤنڈر)، ڈین لارنس (آل راؤنڈر)، افتخار احمد (بلے باز)، لیام پلنکٹ (بولر)، محمد عامر (بولر)، محمد رضوان (وکٹ کیپر بلے باز)، شرجیل خان (بلے باز)، عمید آصف (بولر)، عمر خان (بولر)، اسامہ میر (بولر)، مچل مک کلیناگھن (بولر)، چڈوِک والٹن (بلے باز) شامل ہیں۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں ڈیرن سیمی (کپتان، آل راؤنڈر)، عامر علی (بولر)، عامر خان (بولر)، عادل امین (بلے باز)، ڈوین پریٹوریئس (آل راؤنڈر)، حیدر علی (بولر)، حسن علی (بولر)، امام الحق (بلے باز)، کامران اکمل (وکٹ کیپر بلے باز)، کیرن پولارڈ (آل راؤنڈر)، لیام ڈاسن (آل راؤنڈر)، لیام لیونگ سٹون (بلے باز)، محمد محسن (آل راؤنڈر)، راحت علی (بولر)، شعیب ملک (آل راؤنڈر)، ٹام بینٹن (بلے باز)، عمر امین (بلے باز)، وہاب ریاض (بولر)، لیوس گریگری (بولر)، کارلوس براتھ ویٹ (آل راؤنڈر) شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 5 کے پہلے روز پہلے میچ میں کوئٹہ گلیدڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اعظم خان کی نصف سنچری نے کلیدی کردار ادا کیا، کوئٹہ نے اسلام آباد کی جانب سے دیا جانے والا 169 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

جمعرات، 20 فروری، 2020

3:21 PM

PCB suspends Umar Akmal pending anti-corruption investigation

Umar Akmal’s flatter-to-deceive career took a massive blow on Thursday when the Pakistan Cricket Board (PCB) suspended the batsman pending an anti-corruption inquiry amid claims that he failed to report a spot-fixing approach.However, in its official statement, the PCB did not get into the specifics of the breach committed by Akmal.  “The Pakistan Cricket Board today suspended Umar Akmal with immediate effect…he cannot take part in any cricket-related activity pending the investigation being carried out by PCB’s Anti-Corruption Unit,” the Board said in a statement. “As this is an ongoing investigation, the PCB will not make any further comments,” it said.Pakistan Cricket Board (PCB): PCB today suspended Umar Akmal with immediate effect under Article 4.7.1 of the PCB Anti-Corruption Code, which means he cannot take part in any cricket-related activity pending investigation being carried out by PCB’s Anti-Corruption Unit. pic.twitter.com/mDCqagKOh6— ANI (@ANI) February 20, 2020“Quetta Gladiators are allowed to apply for Umar Akmal’s replacement in the HBL Pakistan Super League 2020,” the PCB added.He is the younger brother of former Pakistan wicketkeeper-batsman Kamran Akmal, who played 53 Tests, 58 T20s, 157 ODIs, and cousin of current captain Babar Azam. The 29-year-old, who last played for Pakistan in October, has featured in 16 Tests, 121 ODIs and 84 T20s, scoring 1003, 3194 and 1690 runs respectively.Akmal, who promised a lot after making a hundred in New Zealand on his Test debut, has failed to live up to the high expectations that came with some fine performances early in his career.Earlier this month, Akmal had escaped a PCB ban for allegedly making crude remarks to a trainer during a fitness test at the National Cricket Academy in Lahore.
3:08 PM

Traffic, Parking Plan for PSL Matches In Karachi

KARACHI: The Karachi administration and the traffic police has issued the traffic plan for the Pakistan Super League (PSL) 2020 matches scheduled to begin today.The spectators intending to enter the National Stadium Karachi to watch the match must show their original ticket along with their original CNIC to proceed to the stadium, said a statement.The visitors will be provided parking facilities in the notified parking sites include Urdu University Ground, Gharib Nawaz Football Stadium near Millennium Mall, Expo Centre and Rana Liaquat Girls College opposite Aga Khan Hospital, Stadium Road.Heavy traffic will not be allowed from Sohrab Goth to Nipa, Liaquatabad No 10 to Hasan Square, Peoples Chowrangi towards University Road.Traffic coming from Sharea Faisal shall not be permitted to proceed towards the stadium. These vehicles will be diverted towards Nipa, Askari-IV (Millennium), Drigh Road to Sharea Faisal or Millennium, Nipa to Safoora Chowrangi or Nipa to Gulshan Chowrangi to Sohrab Goth.Vehicles entering from University Road shall not be permitted to proceed towards Stadium Road from New Town Chowrangi turning and traffic will be diverted towards Jail Road, Shaheed-i-Millat or straight to Peoples Chowrangi. Traffic coming from Aga Khan Hospital, Liaquat National Hospital will be allowed from New Town PS. Similarly people coming to view the match will be allowed to enter from this side after checking of their tickets. Traffic police will be present to assist them.