Popunder ads

Breaking

Darren Sammy لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Darren Sammy لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 8 مارچ، 2020

9:37 AM

ڈیرن سیمی کی سکیچ تیار کرنے والے مداح سے ملاقات، تحفے سے نواز دیا

لاہور (این این آئی) پاکستان سْپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے اسکیچ تیار کرنے والے کم عمر مداح شاہ خان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ڈیرن سیمی کے مداح شاہ خان نے انہیں اسکیچ بطور تحفہ پیش کیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے ملاقات کے دوران لی گئیں تصویریں شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے شاہ خان سے ملاقات کی اور اپنی دستخط شدہ شرٹ بھی دی ہے۔اس سے قبل متعدد بار مردان سے تعلق رکھنے والے سیمی کے باصلاحیت مداح کیجانب سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا تاہم
گزشتہ روز ڈیرن سیمی نے صارف سے شاہ خان کا ایڈریس معلوم کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بھی شاہ خان سے ملنا چاہتے ہیں۔ اپنے پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں نے اپنا وعدہ پورا کیا اور باصلاحیت بچے سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان آنے پر راضی ہونے والے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے دنیا میں پاکستان کو کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک قرار دینے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔
9:34 AM

ڈیرن سیمی کی قمیص شلوار میں تصویریں وائرل

ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی کی پاکستان کے قومی لباس میں تصویریں سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ڈیرن سیمی نے سفید قمیص شلوار میں ملبوس تصویریں اور ویڈیو اپلوڈ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔٫
View this post on Instagram
Love and be loved. God almighty is the greatest. . . . #clarasboy #straightouttadugard #88special #cricketer #ambassador #chocolateman #fashion
A post shared by daren (@darensammy88) on Mar 4, 2020 at 11:24pm PST
ڈیرن سیمی کے مداحوں کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی، ساتھی کھلاڑی شعیب ملک نے بھی ڈیرن سیمی کی شیئر کردہ تصویروں پر کمنٹس کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
زندگی بہتر ہے کا کیپشن دیتے ہوئے ڈیرن نے ایک ویڈیو شیئر کی۔
View this post on Instagram
Life’s Good
A post shared by daren (@darensammy88) on Mar 4, 2020 at 5:59am PST
واضح رہے کہ پشاور زلمی کی انتظامیہ نے ڈیرن سیمی کو دوران ایونٹ ہی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر کوچ بنادیا۔ ٹیم کی قیادت وہاب ریاض کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ محمد اکرم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر کرکٹ بنادیا گیا ہے۔

جمعہ، 6 مارچ، 2020

12:05 PM

ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت ملنے کے بعد ایک اور اعزازسے نواز دیا گیا

راولپنڈی :پشاور زلمی کی جان سمجھے جانے والے ڈیرن سیمی کو اب اگلے دو برس کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کی انتظامیہ نے پچھلے تین برس سے ٹیم کی قیادت کرنے والے  ڈیرن  سیمی کی جگہ وہاب ریاض کو کپتان مقرر کردیا جبکہ سیمی کو اگلے دو برس کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے،اس بات کا اعلان روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے بولنگ کوچ محمد اکرم نے ڈیرن سیمی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔
محمد اکرم نے بتایا کہ ڈیرن سیمی اب قیادت کے بجائے ٹیم میں ہیڈ کوچ اور بطور پلیئر بھی ذمے داریاں نبھائیں گے، سیمی کی بطور کپتان خدمات شاندار ہیں، وہ آئندہ دو برس کیلئے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ ٹیم کی قیادت وہاب ریاض کے سُپر د کردی گئی ہے۔

بدھ، 4 مارچ، 2020

5:21 PM

وزیراعظم عمران خان کی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پرمبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کومبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے پی ایس ایل کے کھلاڑی ڈیرن سیمی اورہاشم آملہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کرکٹ کی بحالی پراورپی ایس ایل سے متعلق بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے ڈیرن سیمی کواعزازی شہریت ملنے پرمبارک باد دی اورکہا کہ اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں آپ کا کردارہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے اورلوگ خوش ہیں اورتمام میچزمیں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں جوپوری دنیا کے لیے پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔