Popunder ads

Breaking

Travel & Tourism Articles لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Travel & Tourism Articles لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 29 فروری، 2020

5:53 PM

دنیا کی سب سے لگژری ٹرینیں اور ان کا دلچسپ سفر

ٹرین کا سفر ہمیشہ ہی یادگار ، دلکش اور حسین رہتا ہے کیونکہ راستے کے سرسبزو شاداب مناظر، پرفضاء ماحول ذہن کے پردے پر اپنا ایک عکس چھوڑ جاتے ہیں۔ راستے کی رنگینی کے ساتھ اگر ہمیں ٹرین کے اندر بھی ایسی راحت بخش اور آنکھوں کو ٹھنڈک دینے والی سہولیات فراہم ہوجائیں تو یہ سفر کبھی ختم نہ ہونے کی خواہش بتدریج بڑھتی ہی جاتی ہے۔ ہم دکھاتے ہیں آپکو دنیا کی ایسی بہترین لگژری ٹرینیں جن میں ایک دفعہ آپ بیٹھ جائیں تو واپس نکلنے کی خواہش ہی نہیں ہوتی۔
 
1:Seven Stars: Kyushu, Japan
سیون اسٹار کیوشو جاپان کی ایک حسین ترین اور لگژری ٹرین ہے جس کے ساتھ 7 ڈبے ہیں اور ان میں چودہ کمرے ہیں - ٹرین میں تیس افراد باآسانی سفر کرسکتے ہیں۔ اس کے اندر کی تزئین و آرائش نہایت ہی دلکش ہے اور کسی ہوٹل کا ڈائننگ ایریا معلوم ہوتی ہے۔ اس کا فرش اخروٹ کی معیاری لکڑی سے بنایا گیا ہے اور ہر طرف پھولوں اور پرندوں کی نقاشی سے اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگائے گئے ہیں۔

2:Canada ، Rocky Mountaineer
یہ کینیڈین ٹرین راکی ماؤنٹینر ہے جو کہ کینیڈیا سے شمالی امریکہ تک سفر کرواتی ہے۔ جنگلی حیات سے محبت کرنے والے لوگوں کے لیے اس ٹرین کا سفر نہایت دلچسپ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس کے راستوں میں نایاب قسم کی جنگلی حیات دیکھنے کو ملتی ہیں۔

3:Maharajas' Express
انڈیا کی مہاراجا ایکسپریس ٹرین واقعی کسی مہاراجے کے محل سے مشابہت رکھتی ہے جس میں بیٹھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ جیسے محل کے اندر براجمان ہوگئے ہوں۔ یہ ٹرین راجاؤں کے دور سے متاثر ہوکر ہی ڈیزائن کی گئی ہے-

4:Golden Eagle: Moscow
ماسکو سے ولاڈیوسٹک تک جانے والی یہ خوبصورت گولڈن ایگل ٹرین اپنی سروس کے لحاظ سے بھی شاندار ہے کیونکہ اس میں مسافروں کی سہولت کے لئے ڈاکٹر بھی موجود ہوتے ہیں۔ اور کھانا باقاعدہ ایک ریسٹورنٹ جیسے ایریا میں فراہم کیا جاتا ہے۔

5:Belmond Royal Scotsman
ڈاونٹن ایبی کے شاندار دیہی علاقوں کو دیکھنے کے لئے اس ٹرین کو چلایا گیا ہے جو آپ کو قلعوں اور سیر و تفریحی مقامات کی سیر کرواتی ہے۔ اس میں ایک وقت میں 36 افراد سفر کرسکتے ہیں- یہ ایک انتہائی دلچسپ سفر ہوتا ہے-

6:Blue Train: Pretoria to Cape Town
بلیو ٹرین پیٹوریا سے کیپ ٹاؤن تک مستقل 27 گھنٹے سفر کرتی ہےاس میں بیت الخلاء تک میں عام لگژری اپارٹمنٹس کی طرح بڑے اور خوبصورت باتھ ٹب بھی بنائے گئے ہیں۔ اس میں نیلسن منڈیلا اور دیگر اہم شخصیات بھی سفر کرچکی ہیں۔

7:The Ghan: Adelaide to Darwin
گھان ڈارون سے ایڈیلیڈ کا سفر کرواتی ہے جو آسٹریلیا کے وسط میں ہے۔ اس ٹرین میں بستر تک ناشتہ اور کھانا پیش کیا جاتا ہے جس میں مچھلیاں اور کینگرو کے گوشت جیسے خصوصی کھانے دئے جاتے ہیں۔ اس ٹرین میں بھی ڈائننگ ایریا موجود ہے-

8:The Canadian: Toronto to Vancouver
اس ٹرین کے ذریعے مسافر مسلسل چار دن کے دوران 4,466 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں- یہ ایک انتہائی دلچسپ سفر ہوتا ہے کیونکہ اس پورے سفر میں آپ کو کینیڈا کے کئی خوبصورت مقامات دیکھنے کو ملتے ہیں- اس میں لگژری ٹرین میں مسافروں کے لیے اعلیٰ فرنیچر سے آراستہ شاندار کمرے موجود ہیں۔

9:Rovos Rail
رووس ریل ساؤتھ افریقہ اور زمبابوے میں سفری سروسز فراہم کرتی ہے اس میں 16 مربع میٹر کے کمرے موجود ہیں جن میں الگ الگ بیت الخلاء ، شاور اور سادے باتھ رومز بھی موجود ہیں۔

10:Transcantabrico Gran Lujo
شمالی اسپین کی یہ حسین ترین ٹرین سروس ہے جو رات کو ریلوے اسٹیشنز پر قیام کرتی ہے تاکہ مسافروں کو بہتر نیند فراہم کر سکے۔ اس کے کمرے عام بیڈرومز نما ہیں جن میں واش روم بھی بنائے گئے ہیں۔

جمعہ، 28 فروری، 2020

12:42 PM

دنیا کی 10 انتہائی دلآویز آبشاریں

پانی ہمیشہ سے افراد کو لبھاتا ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب پہاڑوں کی بلندی سے جھرنے شور مچاتے ہوئے زمین پر گرتے ہیں۔ دنیا کی دس خوبصورت آبشاروں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:۔
 
آبشار وکٹوریہ
براعظم افریقہ کی یہ آبشار عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے اور دو ملکوں زیمبیا اور زمبابوے میں منقسم ہے۔ یہ دنیا کی سب سے چوڑی آبشار ہے۔ بارشوں میں کمی کی وجہ سے دریائے زیمبزی میں پانی کم ہوتا جا رہا ہے، جس کا اثر اس آبشار پر بھی پڑ رہا ہے۔

نیاگرا فال
نیاگرا آبشار امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر ہے اور اس کا قدیمی نام ’چنگاڑتا پانی‘ ہے۔ بارشیں زیادہ ہوں تو اس آبشار سے شور مچاتے پانی کی شدت بھی انتہائی زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا نظارہ بھی حقیقتاً شاندار ہے۔ نیاگرا فال میں تین آبشاریں شامل ہیں، ان کے نام امریکی فال، برائیڈل ویل فال اور ہارس شو فال ہیں۔

ایگواژُو آبشار
ایک سرحدی جھرنے سے پھوٹنے والا پانی کئی شاخوں میں بلندی سے زمین کی جانب گرتا ہے اور یہ ایگوا ژُو آبشاروں کا سلسلہ ہے۔ یہ برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان ہے۔ یہاں پونے تین سو چھوٹی بڑی آبشاریں سات سو میٹر لمبی ایک آبشار میں مل جاتی ہیں۔ یہ بھی عالمی ورثے میں شامل ہے۔ پیدل چلنے والوں کے لیے پانی کے قریب تک پل بنائے گئے ہیں تا کہ وہ آبشار کا دلفریب نظارہ کر سکیں۔

بین جیوک ڈُوشیئن آبشار
چین اور وہیتنام کی سرحد پر واقع یہ آبشار بھی قدرت کا حسین نظارہ ہے۔ یہ دریائے کوائے سون پر واقع ہے۔ اس کی چوڑائی تین سو میٹر ہے۔ مئی سے ستمبر تک اس دریا میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے پانی بہت زیادہ ہوتا ہے اور اس باعث آبشار کی رونق بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے ماحول کو خواب ناک قرار دیا جاتا ہے۔

اینجل فال
وینزویلا کی آبشار اینجل دنیا کی سب سے بلند واٹر فال ہے۔ یہ آؤیان تیپُوئی پہاڑ سے گرتی ہے۔ اس میں دریائے ریو چورُون کا پانی انتہائی بلندی سے نیچے کی جانب گرتا ہے۔ بلندی سے بظاہر یہ بارش کے قطروں جیسی ہے لیکن پہاڑی درے میں یہ ایک شوریدہ دریا کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ اس آبشار تک پہنچنا خاصا دشوار ہے۔ اینجل فال کو دیکھنا یا رسائی صرف کشتی سے یا ہوائی جہاز سے ممکن ہے۔

گلفاس
یورپی ملک آئس لینڈ آگ اور برف کا دیس ہے۔ جہاں برف ہوتی ہے وہاں پانی کی بہتات ہے۔ انہی میں گلفاس آبشار بھی ہے۔ یہ دو آبی گزرگاہوں سے انتہائی گہرائی میں گرتی ہے۔ یہ نظارہ دیکھنے کے راستے گولڈن سرکل پر واقع ہے۔ آبشار دیکھنے کے لیے ایک راستہ بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

سلیا لینڈ فاس
آئس لینڈ میں ہزاروں چھوٹی بڑی آبشاریں ہیں۔ جنوبی آئس لینڈ میں واقع سلیا لینڈ آبشار سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ یہ دریائے سلیالنڈسا پر واقع ہے۔ اس کی سیاحت کرنے والے خوبصورت قدرتی منظر سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ شام کے وقت آبشار سے منسلک پانی کے بڑے ذخیرے کی رنگت انتہائی حسین ہو کر رہ جاتی ہے۔

وضود آبشار
جمہوریہ المغرب (موراکو یا مراکش) کے الطاس پہاڑوں میں وضود آبشار واقع ہے۔ یہ مراکو کے صوبے ماراکش میں واقع ہے۔ الطاس پہاڑی سلسلے میں سے پھوٹنے والے کئی جھرنے وضود آبشار کو تشکیل دیتے ہیں۔ یہ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کا پسندیدہ مقام قرار دیا جاتا ہے۔ ایک کچے پہاڑی راستے سے نیچے پہنچ کر آبشار تک پہنچا جاتا ہے۔ انہی پہاڑی راستوں میں شرمیلے بندر باربیری کی ایک قسم بھی پائی جاتی ہے۔

پلِٹ وِس جھیل، نیشنل پارک
پلِٹ وِس جھیل کروشیا کے نیشنل پارک کا حصہ ہے اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔ سولہ جھیلیں مختلف آبشاروں کے سلسلے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ کروشیا میں یہ سیاحوں کا ایک مقبول مقام ہے۔ ان جھیلوں اور آبشاروں کا نظارہ ہائیکنگ ٹریک کے علاوہ کشتی سے بھی کیا جا سکتا ہے۔

رائن فال
سوئٹزرلینڈ کے مقام شیف ہاؤزن میں دریائے رائن تقریباً پچیس میٹر کی بلندی سے پہاڑی راستے سے اپنے بالائی کھلی وادی میں گرتا ہے۔ یہ آبشار انتہائی حسین منظر کی حامل ہے۔ یہ مقام یورپ کی تازہ پانی کی بڑی جھیل کونسٹانس سے محض چند کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ اس کے نظارے کے لیے کشتیاں سیاحوں کو آبشار کے قریب تک لے جاتی ہیں جہاں اُن پر پھوار گرتی ہے۔