NO Time to Die MOVIE
12:23 PM
جیمز بانڈ کی فلم کےاعزاز میں سونے کایادگاری سکہ جاری
ویلز : برطانیہ کے رائل ٹکسال نے جیمز بانڈ کی نئی فلم کے اعزاز میں 7 کلو گرام سونے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے رائل ٹکسال نے سوشل میڈیا پر اس خوبصورت اور وزنی سکے کی تصاویر جاری کردی ہیں ۔اس میں سب سے بڑا سکہ 7 کلو گرام سونے سے تیار کیا گیا ہے جس کی مالیت 7 ہزار پاؤنڈز ہے۔ یہ سکہ جیمز بانڈ سیریز کی اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ سے منسوب کیا گیا ہے۔ سکے پر جیمز بانڈ کی گاڑی اور اس کی نمبر پلیٹ کا ہندسہ یعنی 007 کندہ کیا گیا ہے ۔

