Popunder ads

Breaking

Women Corner لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Women Corner لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 26 فروری، 2020

9:53 AM

کالے چاول کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ سفید چاول کے مقابلے میں یہ ہماری صحت کے لیے کتنے مفید ہیں؟ جانیں


چاول تقریباً ہر گھر میں ہی بنائے جاتے ہیں اور اکثر لوگوں کو بہت پسند بھی ہوتے ہیں۔ مگر ماہرین صحت کے مطابق زیادہ چاول کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور اس سے وزن بھی بڑھتا ہے جس کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

کالے چاول کی بات کی جائے تو اس میں آئرن ، اینٹی اکسائڈنٹ اور وٹامن ای کی مقدار پائی جاتی ہے اور ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ اگر سفید چاول کے برعکس کالے چاول کا استعمال کیا جائے تو مفید ہے کیونکہ اس کے صحت پر منفی اثرات نہیں پڑتے بلکہ اس کا استعمال ضروری ہے کیونکہ اس میں موجود منرلز آپ کو دل و شوگر جیسی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
اس میں بڑی تعداد میں فائبر کی مقدار پائی جاتی ہے جس کا کام خون میں موجود شوگر لیول کو کم یا کنٹرول میں رکھنا ہوتا ہے اور دل کی مختلف بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ لیکن شوگر کے مریض کو چاہئیے کہ وہ اس کو استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کریں کیونکہ اس کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔


نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
9:50 AM

کچن میں موجود اس پتے کو استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟


یز پات یا تیز پتہ ( Bay leaf ) کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے ہمارے گھر میں عام استعمال کیا جاتا ہے- یہ ایشیائی کھانوں میں خشک شکل میں استعمال کیا جاتا ہے- لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اکثر لوگ اس کے قیمتی طبی فوائد سے ناواقف ہیں اور وہ اسے کھانوں میں صرف ذائقہ بڑھانے کے لیے ہی استعمال کرتے ہیں- ہم یہاں آپ کو تیز پات کے ایسے انمول فوائد بتانے جارہے ہیں جنہیں جان کر آپ اسے لازمی اپنے کھانوں میں شامل کریں گے-


Anti Viral Effects

تیز پات میں وٹامن سی کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- صرف تیز پات کا پاؤڈر یا پیسٹ کھانے سے آپ کا نظامِ ہضم بہتر ہوتا ہے- اس کے علاوہ یہ زخموں کو بھی بہت کم وقت میں ٹھیک کرتا ہے-


Treats Cold

تیز پات آپ کو سردی کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے- موسمِ سرما کے دوران روزانہ ابلے ہوئے پانی میں تیز پات شامل کر کے اس کی بھاپ لینے سے آپ خود کو پرسکون محسوس کرتے ہیں- یہ عمل روزانہ دن میں دو مرتبہ 15 سے 20 منٹ کے لیے کرنا ہے-


Cardiovascular Benefits of Tez paat

تیز پات میں متعدد معدنیات پائے جاتے ہیں جن میں کوپر٬ پوٹاشیم٬ کیلشیم٬ میگںیز٬ آئرن٬ زنک اور میگنیشیم شامل ہیں- پوٹاشیم انسان کے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو قابو میں رکھتا ہے- آئرن آپ کے خون میں لال خلیے بناتا ہے- باقی معدنیات جسم میں موجود زہریلے مادوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں-


Anti-cancer Properties

تیز پات میں انسان کو کینسر سے محفوظ رکھنے کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں- تیز پات میں phytonutrient پایا جاتا ہے جو انسان کو cervical نامی کینسر سے بچاتا ہے- یہ کینسر بہت عام ہوتا جا رہا ہے-


Reduces Stress

تیز پات linalool پر مشتمل ہوتا ہے- جسم پر پڑنے والے منفی اثرات کی وجہ سے ہم اکثر دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن تیز پات میں موجود linalool ہمارے اس دباؤ پر قابو پا لیتا ہے- یہ ہمارے مدافعتی نظام کی حفاظت کرتا ہے اور ہمیں پرسکون زندگی بخشتا ہے-


Kidney Problems

اکثر لوگوں کو گردوں میں انفیکشن یا پتھری کی شکایت ہوتی ہے اور تیز پات میں ان بیماریوں کا علاج بھی موجود ہے- روزانہ ابلے ہوئے پانی میں تیز پات شامل کر کے پینے سے پتھری کا سائز کم ہوجاتا ہے- یہ عمل دن میں دو مرتبہ ضرور کرنا ہے-


Insect Repellent

تیز پات میں lauric تیزاب کی خصوصیت بھی پائی جاتی ہے اور یہ خصوصیت کیڑوں کے کاٹنے کے خلاف مزاحمت کرتی ہے- تیز پات کا پیسٹ بنا کر اس مقام پر لگائیں جہاں کیڑے نے کاٹا ہے آپ کو درد اور جلن سے فوری آرام ملے گا-


Treats Diabetes with Bay Leaves

ذیابیطس کا علاج بھی تیز پات کے ذریعے ممکن ہے- تیز پات خون میں موجود گلوکوز کی سطح میں کمی واقع کرتا ہے- اس کے علاوہ برے کولیسٹرول اور چربی میں بھی کمی لاتا ہے- ذیابطیس کے مریض اسے 30 روز تک پاؤڈر کی شکل میں استعمال کریں-


Bay Leaf for Constipation

تیز پات کا استعمال نہ صرف نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے بلکہ بھوک بھی بڑھاتا ہے- تیز پات غذا کو انتہائی چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کردیتا ہے جس سے قبض کی شکایت پیدا نہیں ہوتی- ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے روزانہ 2 تیز پتے ابلے ہوئے پانی میں شامل کر کے چھان کر پیجیے- یہ عمل دن میں دو مرتبہ کرنا ہے اور ذائقہ کے لیے اس میں شہد بھی شامل کیا جاسکتا ہے-


Tez paat for Jaundice
یرقان میں آپ کا جگر دباؤ کا شکار ہوتا ہے- لیکن تیز پات کا استعمال جگر کو اس دباؤ سے بچاتا ہے- تاہم اس کے لیے آپ کو روزانہ 2 تیز پات کے تازہ پتے کھانے ہوں گے-
9:47 AM

اس جڑی بوٹی کا قہوہ بنائیں اور پئیں، شوگر، ملیریا اور ہارمونز جیسے مسائل کے لیے نہایت مفید


آج کل ہر شخص دنیا کی رعنائیوں میں اس قدر کھو گیا ہے کہ وہ ہمیشہ چلتے ہاتھ پیر رہنا چاہتا ہے، اس کی خواہش رہتی ہے کہ وہ چست و توانا اور طاقت ور بن کر زندگی گزارے لیکن بدلتے وقت اور خوراک کے ناقص معیار نے انسان کو وقت سے پہلے بوڑھا کردیا ہے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسا بہترین نسخہ بتاتے ہیں جس کا استعمال ہارمونز متوازن رکھنے، شوگر اور ملیریا جیسے مسائل کے لیے کارآمد ہے۔

یہ جڑی بوٹی "تونکات علی" ملائیشیا میں پائی جانے والی ایک عام بوٹی ہے جس کو انگریزی میں Tongkat Ali کہا جاتا ہے۔

اس بوٹی کا قہوہ استعمال کرنا نہ صرف شوگر جیسے موزی مرض کے لیے مفید ہے بلکہ گردے کی پتھریوں اور ملیریا کو قدرتی طور پر ختم کرنے کا سستا ترین علاج بھی ہے۔

دن بھر کی سرگرمیوں کے بعد اگر رات میں سونے سے قبل ایک پیالی "تونکات علی" کا قہوہ پی لیا جائے تو طبعیت پر ہلکا اثر پڑتا ہے اور خون کی گردش کو بھی معمول پر رکھتا ہے۔

ایشیائی ممالک کی بعض خواتین ہارمونز متوازن رکھنے کے لیئے اس قہوہ کو جوس کے طور پر استعمال کرتی ہیں
9:45 AM

کیا آپ بھی گوند کتیرہ استعمال کرتے ہیں؟ اس کے نقصان اور فائدے جان لیں تاکہ بھرپور فائدہ اٹھا سکیں


پہاڑی علاقوں میں پائے جانے والے کانٹے دار پودے کے اندرونی مواد سے حاصل کیا جانے والا گوند کتیرہ میٹھی سوغات کے طور پر استعمال کیا جانے والا ایک گوند ہے جو نہ صرف کھانے میں استعمال ہوتا ہے بلکہ ٹیکسٹائل کی صنعت میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

نمک کی طرح دکھائی دینے والا گوند کتیرہ صحت کے لیے نہایت مفید ہے یہ جسم کے درجہ حرارت کو متوازن رکھتا ہے ، لو لگنے کی صورت میں جسم کو ٹھنڈا جبکہ سردی میں جسم کو گرم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


گوند کتیرہ کو استعمال کیسے کرتے ہیں؟
  • * گوند کتیرہ کو پانی میں بھگو کر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ اس کے زرے نرم ہوجائیں اور یہ باآسانی دانتوں سے چبایا جا سکے۔
  • * اس کو کھانوں میں خاص طور پر سلاد کی ڈریسنگ میں ، مایونیز میں، آئس کریم کو گاڑھا کرنے میں، پڈنگ میں اور لڈو بنانے میں اور کیک وغیرہ کی ڈریسنگ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
  • * جسم میں پانی کی کمی سے بچاتا ہے جلد کو بُوڑھا نہیں ہونے دیتا اور اُسے تروتازہ اور جوان رکھتا ہے۔
  • * گوند کتیرہ لیدر کو پالش کرنے میں استعمال ہوتا ہے، یہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سلک کو رنگ دینے کے علاوہ مختلف کاسمیٹکس میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔



ان تمام فوائد کے ساتھ گوند کتیرہ کا ایک واحد نقصان یہ ہے کہ اس کو استعمال کرنے کے بعد زیادہ سے زیادہ پانی پیا جائے تاکہ سانس کی نالی بند ہونے کا خدشہ نہ رہے ۔
9:43 AM

یہ چھلکے بھی کسی میڈیکل اسٹور سے کم مددگار نہیں کیونکہ ان میں چھپے صحت کے 9 راز آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے


عام طور پر لہسن کا شمار ایسی سبزیوں میں ہوتا ہے جو کہ ہر گھر میں نہ صرف پائی جاتی ہے بلکہ اس کے طبی فائدوں کو ہر کوئی تسلیم بھی کرتا ہے- مگر لہسن کو استعمال کرنے کے بعد اس کے چھلکوں کو پھینک دینا بھی ہماری روایت ہے- مگر آج ہم آپ کو ان چھلکوں کے کچھ ایسے حیرت انگیز فوائد بتائيں گے جن کو جان کر آپ بھی استعمال پر مجبور ہو جائيں گے-


جسم میں سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مددگار

جسم کے اندر بہت ساری بیماریوں کا سبب درحقیقت وہ زہریلے مادے ہوتے ہیں جو کسی سبب جسم سے خارج ہونے سے رہ جاتے ہیں اور پھر جسم میں جمع ہو کر کینسر جیسی بڑی بیماری کا باعث بنتے ہیں- اس کے لیۓےلہسن کے چھلکوں کو پیس لیں اور ایک چمچ پسے ہوئے لہسن کے چھلکوں کو ایک گلاس ابلتے ہوئے پانی میں اچھی طرح مکس کر لیں- اس کے بعد اس کو چھان کر ٹھنڈا کر کے پی لیں ایسا ایک مہینے تک دن میں ایک بار لگاتار کریں اس سے چہرے کو نہ صرف تازگی ملتی ہے بلکہ جسم سے فاضل مادوں کا اخراج بھی ہوتا ہے-


بوڑھے کو جوان بنائے

عمر کے ساتھ جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کو روک کر عمر کو بھی روکا جا سکتا ہے اس عمل کے لیے لہسن کے چھلکے ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں- دو سے تین لہسن کے چھلکوں میں ابلتے ہوئے تین گلاس پانی شامل کر دیں اور اس کو کھلے آسمان کے تلے ایک رات کے لیے چھوڑ دیں اور اس کے بعد صبح نہار منہ ایک گلاس پانی پی لیں- اس سے جسم نہ صرف چاک و چوبند رہتا ہے بلکہ خون سے چکنائی بھی کم ہوتی ہے-


نزلہ زکام اور فلو میں آرام حاصل کریں

لہسن کے چھلکوں کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور اس سے نکلنے والے دھوئیں کو لمبی سانس لے کر اندر کھینچیں اس سے نہ صرف بند ناک کھلے گا بلکہ اس سے فلو کے اثرات کا بھی خاتمہ ہوگا-


دمے کی بیماری میں افاقہ

لہسن کے چھلکوں کو شہد میں ڈال کر رکھ دیں اور اس کا صبح شام استعمال کریں اس سے دمے کی بیماری میں افاقہ ہوتا ہے اور پھپھڑے مضبوط ہوتے ہیں-


پیروں کی سوجن سے نجات

اگر جوڑوں کے درد کے سبب سردی کی وجہ سے آپ کے پیروں میں سوجن ہو جاتی ہو تو اس صورت میں پانی میں لہسن کے چھلکے ڈال کر ابالیں- اور اس پانی میں پاؤں ڈال کر بیٹھیں آپ خود محسوس کریں گے کہ پیروں کی سوجن سے نہ ھرف افاقہ ہو گا بلکہ دردوں سے بھی نجات ملے گی-


کیل مہاسوں سے نجات

چہرے کے اوپر عام طور پر کیل مہاسے ہو جاتے ہیں جو کہ جاتے جاتے بھی نشان چھوڑ جاتے ہیں- لہسن کے چھلکوں کا پاؤڈر بنا کر اس کو کیل مہاسوں پر لگائیں اس سے چہرے پر کوئی نشان باقی نہیں رہتا ہے-


گرتے بالوں کو روکے

لہسن کے چھلکوں کو پانی میں ابال لیں اور اس نیم گرم پانی سے بالوں پر مساج کریں ایک مہینے کے اندر بال نہ صرف گرنا بند ہو جائیں گے بلکہ ان میں نئی جان آجائے گی-


جوؤں کا خاتمہ

لہسن کے چھلکوں کو پیس کر اس میں لیموں کا رس شامل کر دیں اور اس آمیزے کو بالوں میں لگائيں اس سے سر میں موجود جوؤں کا نہ صرف خاتمہ ہو گا بلکہ آئندہ بھی نہیں ہوں گی-


سفید بال کالے کریں
لہسن کے چھلکوں کو پیس کر زیتون کے تیل میں شامل کر دیں اور اس کا مساج ہلکے ہاتھوں کے ساتھ کریں- روزانہ اس ترکیب کے استعمال سے سفید بال نہ صرف کالے ہو جائيں گے بلکہ مزيد بال بھی سفید نہ ہوں گے-
9:41 AM

اس پتے کو معمولی نہ سمجھیں اس کا استعمال یقینی بنائیں اور فائدہ اٹھائیں


قدرت نے نباتات کی بیشمار اقسام انسان کے فائدے کے لیے پیدا کی ہیں مگر ہمیں ان پوشیدہ جڑی بوٹیوں اور غذائی اجناس کی حقیقت اور اہمیت کا اندازہ ہی نہیں ہوتا- ہمارے روزمرہ کی استعمال کی وہ چیزیں ہی ہمارے چند طبی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوتی ہیں جن کو ہم کڑوا یا غیر ضروری سمجھ کر نظرانداز کردیتے ہیں۔

آج کل ہر جگہ ماحولیاتی آلودگی اور دھوئیں سے فضاء گرد آلود ہے جس کی وجہ سے سانس اور دمے کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

فضاء کی گندگی سانس کے ذریعے ہمارے پھیپھڑوں سمیت جگر، گردوں اور دل کو خراب کرنے میں معاون کردار ادا کررہی ہے۔

کیا آپ جانتے ہین کہ تلسی کے پتے کا استعمال ہماری زندگی کو ان امراض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

اگر ہم تلسی پتوں کا استعمال اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنالیں تو ہم ان خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ تلسی کے پتے استعمال کیسے کریں؟؟ کہیں آپ یہ تو نہیں سوچ رہے کہ آپ کو روایتی طریقے سے اس کو کاٹنا یا پیسنا پڑے گا؟

اس کے استعمال کا طریقہ بالکل آسان ہے اور بنانے میں پانچ منٹ سے زیادہ کا وقت ہی درکار ہوگا۔

صبح سویرے ایک پیالی دودھ میں چند کڑی پتے ڈالیں ، ہلکی آگ پر پکائیں اور ابال آنے کے بعد نہار منہ یہ دودھ پینا آپ کو جگر، گردوں کی پتھری، دمے ، کولیسٹرول ، دل کے عارضے، جوڑوں کے درد اور اعصابی کمزوری میں آرام بخشتا ہے اس کے علاوہ گھبراہٹ، ذہنی تناؤ ، ہاضمے کی خرابی ، زخم جلد بھرنے سمیت معدے کی تیزابیت کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے-

تلسی کے پودے کو روزانہ دیکھنے سے آنکھوں کو ٹھنڈک بھی ملتی ہے اور تازگی کا احساس بھی ہوتا ہے۔
9:37 AM

اپنی چائے میں یہ ایک دانہ شامل کریں اور پی لیں، ایسا زبردست نسخہ کہ موٹاپا کم کرنے میں مدد ملے گی


وزن کا بڑھ جانا کئی بیماریوں کا سبب بن جاتا ہے اور اس سے اکثر خواتین پریشان رہتی ہیں کیونکہ مصروفیات کی وجہ سے وہ ورزش کے لیے جم نہیں جا پاتی ہیں۔ ویسے تو ہم آپ کو اکثر ہی وزن کم کرنے کی کارآمد ٹپس بتاتے آئے ہیں لیکن آج ہم پھر وزن کم کرنے کے لیے آسان ٹپ لائے ہیں جن کو جان کر آپ کو ضرور حیرانی ہوگی کیونکہ آپ اس طریقہ کار کو مصروفیت کی باوجود بھی اس کو استعمال کرسکتی ہیں۔ آپ چائے تو روز پیتی ہی ہوں گی اس میں انجیر شامل کر کے بتائے گئے طریقے سے بنائیں اور وزن کو کم کریں باآسانی۔

چونکہ انجیر میں کیلشیم، معدنی اجزا پروٹین جیسے قیمتی اجزا پائے جاتے ہیں۔ اس میں وٹامن اے، بی اور ڈی بھی موجود ہوتے ہیں۔ اس کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے

انجیر کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔


  • * پین میں ایک کپ پانی لیں اور اس میں آدھا چمچ چائے کی پتی شامل کریں۔
  • * اب اس کو اچھی طرح پکائیں اور کھولنے کی صورت میں اس میں دودھ شامل کرلیں۔
  • * اب انجیر کا ایک ٹکڑا لیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے چائے میں شامل کردیں۔
  • * اب چائے کو 5 منٹ پکائیں اور پھر چولہا بند کردیں۔
  • * چائے تیار ہے اب اس کو کپ میں نکال لیں اور گرم گرم پئیں۔
  • * اس چائے کا استعمال ہفتے میں 3 بار لازمی کریں اور دھیان رہے کہ اس کو خالی پیٹ استعمال کرنا ہے۔

اتوار، 23 فروری، 2020

12:27 PM

پیناڈول کی گولی سے استری صاف کرنے کا حیران کن طریقہ ابھی استعمال کریں اور چمکتی استری دیکھ کر دنگ رہ جائیں


اکثر گھروں میں استری زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے کالی ہوجاتی ہے۔جس کے باعث کپڑے بھی خراب ہوتے ہیں- خواتین اس کی صفائی کا غلط طریقہ اپناتی ہیں اور کسی چھری یا چمچ کی مدد سے اس کو رگڑ کر صاف کرلیتی ہیں جس سے استری کے نیچے لگی لئیر خراب ہوجاتی ہے اور اس پر کالے نشانات پڑ جاتے ہیں اور وہ صحیح سے کام نہیں کرتی۔

آج ہم آپ کو پینا ڈول ایکسٹرا یا پھر پیراسیٹامول کی گولیوں سے اس کی صفائی کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔


  • * سب سے پہلے استری کو آن کرلیں اور تیز گرم کریں۔
  • * پھر پینا ڈول ایکسٹرا یا پھر پیراسیٹامول کی گولیوں کا ایک پورا پیکٹ لیں ور اس کو ایک ایک کر کے استعمال کرنا ہے۔
۔
  • * ٹشو پیپر کی مدد سے گولی کو پکڑیں اور گرم استری پر جہاں بھی کالے نشانات ہیں ان پر رگڑیں یا پھر نشانات کے اوپر گولی رکھ کر چھوڑ دیں پگھلنے کی صورت میں کپڑے سے صاف کرلیں۔

  • * آپ اس دوران دیکھیں گے کہ کیسے کالے نشانات خود بخود پگھلنے لگیں گے۔
  • * پھر اس کو صاف کپڑے سے صاف کرتی جائیں اور گولی کو اپلائی کرتے جائیں جب تک استری پوری اچھی طرح صاف نہ ہوجائے۔
  • * آپ کو اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ استری تیز گرم ہو ٹھنڈی ہونے کی صورت میں دوبارہ اس کو گرم کرلیں اور اس طریقہ کو استعمال کرتے وقت خاص خیال رکھنا ہے کہ ٹشو پیپر کو صحیح سے پکڑیں تاکہ آپ کا ہاتھ نہ جلے۔
11:50 AM

مکھن ہماری صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟ ماہرین نے حیران کن فوائد بتا دیئے


جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے لوگوں کی غذا بھی تبدیل ہوتی جارہی ہے اور لوگوں کی غذا دیسی کھانوں سے بدل کر جنگ فوڈز کی طرف جاتی جارہی ہے۔ جس کے باعث اکثر افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں۔ آج ہم آپ کو دیسی غذاؤں میں موجود مکھن کے حوالے سے بتاتے ہیں کہ اس کا استعمال ہماری صحت کے لیے کتنا مفید ہے۔

مکھن قدیم دور سے ہی انسان کی پسندیدہ غذا رہا ہے اس کے استعمال سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔مکھن میں وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن کے، کیلشیم، زنک، تانبا، میگنیشیم، سوڈیم اور آئیوڈین کی مقدار پائی جاتی ہے ۔

کہا جاتا ہے کہ تین چیزیں عمر میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں ان میں دودھ، دہی اور مکھن شامل ہیں۔اس لئے ہمیں ضرور ان کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ ہم صحت مند زندگی گزار سکیں۔ مکھن اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے اس لئے یہ ہمیں دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

مکھن میں فیٹ زیادہ ہوتے ہیں اس لئے موٹے اور دل میں مبتلا افراد کے لئے کھانا مناسب نہیں اس کے علاوہ بلڈ پریشر اور ایسے افراد جن کا کولیسٹرول لیول بڑھا ہوا ہو وہ بھی مکھن کے استعمال سے گریز کریں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال اپنے بچوں کو ضرور کروائیں کیونکہ یہ ان کی ذہنی صحت اور ہڈیوں کے لئے مفید ہے۔


مکھن کے فوائد:
  • * مکھن ہماری ہڈیوں اور دانتوں کے لئے مفید ہے۔
  • * مکھن آنکھوں کی روشنی کو تیز کرتا ہے۔
  • * مکھن جلد کو چمکدار بناتا ہے۔
  • * مکھن دبلے پتلے اور کمزور افراد کا وزن بڑھانے میں مددگار ہے۔
  • * مکھن کینسر کے خلاف قوت معدافعت رکھتا ہے خاص کر چھاتیوں اور آنت کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
  • * مکھن دماغ اور اعصابی نظام کے لئے فائدہ مند ہے۔
  • * مکھن دل کو تقویت دیتا ہے۔
  • * مکھن گھٹیا اور جوڑوں کے دردوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
  • * مکھن تھائیرائیڈز سے متعلقہ بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
  • * مکھن معدے اور نظام انہظام کے لئے فائدہ مند ہے۔
  • * مکھن اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔
  • * مکھن جنسی مسائل میں مبتلا افراد کے لئے نہایت مفید غذا ہے۔
  • * مکھن ذیابیطس ہونے کے عمل کو کم کر دیتا ہے۔
  • * مکھن انسولین اور بلڈ گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے۔
  • * مکھن گلے کی خراش اور زخموں کے لئے مفید ہے۔
11:45 AM

پنیر بوٹی کا استعمال معمول بنالیں جو کرے آپ کی شوگر کو کنٹرول اور ساتھ ساتھ وزن میں بھی کمی


آج ہم پنیر بوٹی کے فوائد بتائیں گے جو ہماری ایک سے زائد مشکلات کے حل میں معاون کی خاصیت رکھتی ہے۔ پنیر بوٹی دراصل پاکستان، انڈیا اور افغانستان وغیرہ میں پائی جاتی ہے اور اس کو سائنسی زبان میں Withania coagulans   کہتے ہیں۔ 

اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔ یہ کسی بھی پنساری کی دکان سے مناسب قیمت میں آسانی سے مل جائے گا۔ یہ بوٹی شوگر، وزن میں کمی رنگ صاف کرنے اور پیٹ اور جسم کے درد وغیرہ کے لیے مفید ہے۔


طریقہ استعمال
  • * ایک گلاس پانی لیں۔
  • * اس میں 5 سے 6 دانے پنیر بوٹی کے ڈال دیں۔
  • * پھر اس کو رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔
  • * صبح نہار منہ پی لیں۔
  • * اس نسخے کو کم از کم 3 ماہ تک جاری رکھیں بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔
11:40 AM

ادرک اور اس کا تیل ایک بہترین دوا، جانئے اس سے حاصل ہونے والے حیران کن طبی فوائد


اکثر و بیشتر ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے افراد مختلف بیماریوں کے لئے مہنگی مہنگی ادویات کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں بِنا یہ سوچے سمجھے کہ ان کے انسانی جسم پر کیا مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جبکہ جو چیزیں ہمیں باآسانی مہیّا ہیں ہم ان ہی کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ان ہی چیزوں میں سے ایک ادرک ہے۔

چین کی طبّی تحریروں میں ادرک کا بہت ذکر کیا جاتا ہے۔ ادرک کی سب سے بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ ہمیں سارا سال ہی میسر ہوتا ہے۔ ادرک سے ہمیں کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں آئیے جانتے ہیں۔


ادرک کا تیل

خشک اور کوٹے ہوئے ادرک کو نچوڑنے کے بعد ایک زرد رنگ کا تیل برآمد ہوتا ہے۔ اِس تیل میں ایک ایسی خوشبو نکلتی ہے جو گرم مصالحوں سے نکلنے والے تیلوں کی طرح تیز اور ناگوار نہیں ہوتی۔ اِس تیل کی خوشبو دیر تک قائم رہتی ہے۔


  • * ادرک کا تیل جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
  • * بالوں میں ادرک کے تیل کی مالش کی جائے تو یہ کمزور اور توٹتے ہوئے بالوں کو مضبوظ بناتا ہے۔
  • * ادرک کا تیل کولیسٹرول کے لیے بھی مفید ہے۔
  • * ادرک چہرے میں مہاسوں کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ ایلوویرا جیل اور لیموں کے ساتھ ادرک کے تیل کا استعمال کرسکتے ہیں۔




ادرک کے تیل کے نقصانات
  • * ادرک کے تیل کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔
  • * ادرک کے تیل کا زیادہ استعمال حساس جلد میں الرجی بھی ہوسکتی ہے۔ اس لیے ایسا ہونے کی صورت میں اس کا استعمال نہ کریں۔
  • * ادرک کے تیل کا زیادہ استعمال پیٹ خراب بھی کرسکتا ہے۔




بدہضمی کی خرابیاں

ادرک کا ایک ٹکڑا ہر کھانے کے بعد باقاعدگی سے معدے کے جملہ امراض سے بچاتا ہے۔ ادرک کھانے سے تمام معدے کی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں اور انسان کا ہاضمہ بالکل ٹھیک رہتا ہے۔


حیض کا بے قاعدہ ہونا
اگر آپ تازہ ادرک کا ٹکڑا کچل کر ایک کپ پانی میں چند منٹ ابالیں، پھر اس میں چینی مِلا کر دن میں تین بار پئیں تو آپ کو تکلیف دہ اور بے قاعدہ حیض کی شکایت دور کرنے میں مدد ملے گی۔
11:08 AM

ہڈیوں اور گھٹنوں میں شدید درد رہتا ہے؟ تو روزانہ رات سونے سے قبل اس تیل کا استعمال کریں اور پھر کمال دیکھیں

وہ تمام خواتین جن کو ہڈیوں میں درد رہتا ہے یا عمر زیادہ ہونے کے باعث گھٹنوں، جوڑوں وغیرہ میں درد رہتا ہے اور مستقل مختللف ادویات کے استعمال سے بھی آرام نہ آرہا ہو۔ آج ہم اس کے لیے لائیں ہیں ایک ایسا نسخہ جس کے استعمال کی عادت آپ کو جلد فائدہ پہنچائے گی۔

  • * تل کا تیل لیں۔
  • * رات سونے سے قبل روئی کی مدد سے اسکو ناف پر لگائیں۔
  • * یہ نسخہ روزانہ جاری رکھنا ہے اور اس کی عادت بنالیں۔
  • * چند دنوں میں واضح فرق خود ہی محسوس کریں گے۔
11:05 AM

سوتے ہوئے منہ سے رال ٹپکنا کس چیز کی علامت ہے؟

سوتے ہوئے اکثر افراد کے منہ سے رال ٹپکنا شروع ہو جاتی ہے جسے باعث شرمندگی سمجھا جاتا ہے۔ تاہم سائنسدانوں نے ایسے افراد کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ آپ کیلئے خوش آئند ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق جو لوگ پرسکون نیند سوتے ہیں اور ان کے خواب مثبت نوعیت کے ہوتے ہیں ان کے منہ سے نیند کے دوران رال بہنا شروع ہو جاتی ہے۔

نیند کے دوران رال بہنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ نیند کا ابتدائی مرحلہ جسے ’’ریپڈ آئی موومنٹ مرحلہ‘‘ کہتے ہیں جو کہ بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہوا۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی نیند میں کوئی خرابی نہیں ہے۔

آپ کا جسم اور دماغ نیند سے بھرپور استفادہ کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق جن لوگوں کی رال نیند کے دوران کبھی نہیں ٹپکتی انہیں نیند سے متعلق اکثر شکایات رہتی ہیں۔ ان لوگوں کا شمار ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جو یا تو پوری طرح سے نیند نہیں حاصل کر رہے یا پھر یہ پرسکون نیند حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

جمعہ، 21 فروری، 2020

12:01 AM

شیمپو میں یہ معمولی سی ایک چیز ملا کر بالوں میں لگانے سے روکھے و بےجان بالوں میں جان لائیں


اکثر خواتین کو بالوں کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ آج ہم آپ کو بالوں کو چمکدار بنانے اور ٹوٹتے ہوئے بالوں کو روکنے اور ان کو لمبے کرنے کا گھریلو نسخہ بتاتے ہیں جو نہایت آسان ہے۔ اس نسخے کے استعمال سے روکھے اور بےجان بالوں میں بھی جان آجائے گی۔


  • * شیمپو لیں اور اس میں ایک چمچ پسی ہوئی چینی شامل کریں۔
  • * ساتھ ہی ایک چمچ ایلوویرا جیل بھی شامل کریں۔
  • * اس کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • * نہاتے وقت اس کو لگائیں اور دس منٹ لگا رہنے دیں اور پھر سادے پانی سے دھولیں۔
  • * اس کو ہفتے میں 3 سے 4 مرتبہ استعمال کرسکتے ہیں۔

جمعرات، 20 فروری، 2020

6:46 PM

بنارسی لان، گرمیوں کے موسم میں لان اور بنارسی ساتھ ساتھ ۔۔۔۔


موسم تبدیل ہوتے ہی نت نئے کپڑوں کے ڈیزائن مارکیٹ میں آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اگر موسمِ گرما کی بات کی جائے تو ان میں لان کے کپڑے سرفہرست ہوتے ہیں اور آج کل مختلف ڈیزائنرز کے ڈیزائن کردہ منفرد اور نفیس لباس سب کو ہی پسند آتے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ چند سالوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث خواتین لان کے کپڑوں کو ہی ترجیح دیتی ہیں۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف برانڈ نت نئے ڈیزائن کے لان کے کپڑے متعارف کرواتے ہیں۔

لان کے کپڑوں میں میں نئے پرنٹ، کڑھائی اور ڈیزائننگ سے ان میں تبدیلی تو کردی جاتی ہے لیکن پھر بھی ان کا استعمال آپ تقریبات میں نہیں کرسکتی ہیں۔ خواتین کی اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے بنارسی لان متعارف کروادی گئی ہے۔ جس کے مختلف ڈیزائن اور کلر نہایت خوبصورت ہیں۔ جس کا استعمال آپ عام دنوں کے علاوہ مختلف تقریبات میں بھی کرسکتی ہیں۔ بنارسی لان اب خواتین کی ضرورت کو پورا کرتا نظر آرہا ہے۔ جہاں یہ لباس ایک طرف ڈیزائن میں بنارسی کام کے خوبصورت نزاکتی پہلو سمیٹے ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف لان کی آرام دہ خصوصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی تیار کیے گئے ہیں۔

بنارسی کے کپڑے کا استعمال قدیم زمانے سے کیا جارہا ہے پہلے ساڑھی اور پھر مختلف قسم کے لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ اس کی کئی قسم موجود ہیں جیسا کہ اورگنزہ، سلک وغیرہ ۔ بنارسی کی کاریگری اس قدر نفاست سے کی جاتی ہے کہ سب کو اپنی طرف متوجہ کرلیتی ہے۔

بدھ، 19 فروری، 2020

1:55 PM

بچوں کو سونف کھلانے کا حیرت انگیز فائدہ

  • * سونف کو ہم اپنی روزمرہ کی کئی ساری اشیاء میں استعمال کرتے ہیں مگر سونف کا بنیادی مقصد پیٹ کے امراض کاعلاج ہے۔
  • * سونف سو گرام استعمال کرنے سے 26 کیلوریز پیدا کرتی ہے۔ 
  • * سونف پیٹ کے علاوہ سینے کی جلن ، بدہضمی اور خاص طور شیر خوار بچوں میں پیٹ کے مروڑ کے لئے بہت مفید ہے۔ 
  • * سونف 50 گرام ، پانی 200 گرام میں شامل کرکے 10 منٹ تک اُبال لیں۔ 
۔ یہ درج بالا تمام امراض میں مفید ہے ۔
1:53 PM

جسم میں حیرت انگیز تبدیلی لانے والی پودینے کی جادوئی ڈرنک


پودینہ ہماری صحت کے لیے ضروری ہے کیونکہ اس میں بہت سے نیوٹریشن موجود ہوتے ہیں اور یہ خون صاف کرنے میں کافی مدد فراہم کرتا ہے اور جگر کو بھی صحت مند رکھتا ہے اور اس کے علاوہ چہرے سے داغ دھبے صاف کرنے، ڈپریشن سے دور رکھنے اور پٹھوں کےدرد کے لیے بھی معاون ہے۔ آج ہم آپ کو پودینے کی اس  ڈرنک کے فوائد بتاتے ہیں۔

خون کے اندر گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے چہرے پر داغ دھبے اور جگر کی مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اس کے لیے پودینے کا  ڈرنک نہایت مفید ہے۔ کیونکہ اگر آُپ کا خون صاف رہے گا تو آپ بہت سی خطرناک بیماریوں سے محفوط رہیں گے۔

ایسے فرد جو خون کی کمی یا خون میں زہریلے مادوں میں مبتلا ہیں ان کے لیے بھی پودینہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس کے اندر موجود اینٹی آکسائٹس آپ کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔


 ڈرنک بنانے کا طریقہ
  • * گرائنڈر میں ڈیڑھ گلاس پانی لیں۔
  • * اس میں 10 سے 15 پتے پودینہ شامل کرلیں۔
  • * اس کو اچھی طرح گرائنڈ کریں اور چھان لیں۔
  • * ٹھنڈا کرکے اس  ڈرنک کو دن میں ایک بار ضرور پئیں۔
  • * یہ  ڈرنک منہ میں بو پیدا کرنے والے بیکٹریا کے خاتمے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتی ہے اور اس کے لیے آپ پودینے کے پتے کو چبا کر بھی کھا سکتے ہیں۔
1:50 PM

معدے کی تیزابیت دور کرنے کا آسان طریقہ جانتے ہیں؟ آزمائیں یہ قدرتی طریقہ اور جلد آرام پائیں


جب گیسٹرک گلینڈز میں تیزابی سیال کی سطح بڑھنے لگے تو معدے میں تیزابیت ہوجاتی ہے جو کہ گیس، سانس میں بو، پیٹ میں درد ودیگر امراض کا باعث بنتی ہے۔ عموماً معدے میں تیزابیت کی وجہ کھانے کے درمیان طویل وقفہ، خالی پیٹ ہونا یا پھر بہت زیادہ چائے، کافی یا تمباکو نوشی وغیرہ کا استعمال بھی ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں ہروقت موجود رہنے والے چند اجزاء معدے میں تیزابیت سے نجات دلاسکتے ہیں۔

معدے میں تیزابیت دور کرنے کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں۔


  • 1 سوکھی ہوئی ادرک۔۔۔۔۔25گرام
  • 2 لونگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25گرام
  • 3 اجوائن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25گرام
  • 4 چھوٹی الائچی۔۔۔۔۔۔۔50گرام




بنانے کا طریقہ:

تمام اجزاء کو پیس کر پاؤڈر بنالیں۔


طریقہ استعمال:
  • * تین گھونٹ کی مقدار پانی میں دوگرام پاؤڈر شامل کرلیں۔
  • * اچھی طرح ملا کر پانی پی لیں۔
  • * چند دنوں کے استعمال سے معدے میں تیزابیت ختم ہوجائے گی۔