اکثر و بیشتر ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے افراد مختلف بیماریوں کے لئے مہنگی مہنگی ادویات کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں بِنا یہ سوچے سمجھے کہ ان کے انسانی جسم پر کیا مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جبکہ جو چیزیں ہمیں باآسانی مہیّا ہیں ہم ان ہی کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ان ہی چیزوں میں سے ایک ادرک ہے۔
چین کی طبّی تحریروں میں ادرک کا بہت ذکر کیا جاتا ہے۔ ادرک کی سب سے بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ ہمیں سارا سال ہی میسر ہوتا ہے۔ ادرک سے ہمیں کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں آئیے جانتے ہیں۔
ادرک کا تیل
خشک اور کوٹے ہوئے ادرک کو نچوڑنے کے بعد ایک زرد رنگ کا تیل برآمد ہوتا ہے۔ اِس تیل میں ایک ایسی خوشبو نکلتی ہے جو گرم مصالحوں سے نکلنے والے تیلوں کی طرح تیز اور ناگوار نہیں ہوتی۔ اِس تیل کی خوشبو دیر تک قائم رہتی ہے۔
- * ادرک کا تیل جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
- * بالوں میں ادرک کے تیل کی مالش کی جائے تو یہ کمزور اور توٹتے ہوئے بالوں کو مضبوظ بناتا ہے۔
- * ادرک کا تیل کولیسٹرول کے لیے بھی مفید ہے۔
- * ادرک چہرے میں مہاسوں کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ ایلوویرا جیل اور لیموں کے ساتھ ادرک کے تیل کا استعمال کرسکتے ہیں۔
ادرک کے تیل کے نقصانات
- * ادرک کے تیل کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔
- * ادرک کے تیل کا زیادہ استعمال حساس جلد میں الرجی بھی ہوسکتی ہے۔ اس لیے ایسا ہونے کی صورت میں اس کا استعمال نہ کریں۔
- * ادرک کے تیل کا زیادہ استعمال پیٹ خراب بھی کرسکتا ہے۔
بدہضمی کی خرابیاں
ادرک کا ایک ٹکڑا ہر کھانے کے بعد باقاعدگی سے معدے کے جملہ امراض سے بچاتا ہے۔ ادرک کھانے سے تمام معدے کی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں اور انسان کا ہاضمہ بالکل ٹھیک رہتا ہے۔
حیض کا بے قاعدہ ہونا
اگر آپ تازہ ادرک کا ٹکڑا کچل کر ایک کپ پانی میں چند منٹ ابالیں، پھر اس میں چینی مِلا کر دن میں تین بار پئیں تو آپ کو تکلیف دہ اور بے قاعدہ حیض کی شکایت دور کرنے میں مدد ملے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.