Popunder ads

Breaking

Imran Khan Prime Minister of Pakistan لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Imran Khan Prime Minister of Pakistan لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 3 مارچ، 2020

10:50 AM

پاکستان ریلویز کو فعال بنانے کے لئے ادارے کی تنظیم نو کی ضرورت ہے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کو فعال اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے ادارے کی تنظیم نو کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کی تنظیم نو اور ریلوے سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ریلوے سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے موجودہ دور میں ریلوے کے مختلف شعبوں مثلاً ریلوے کے خسارہ میں کمی لانے، مسافر کوچز کی تعداد میں اضافے ، ریلوے ٹریک کی بہتری، مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے، ریلوے کے شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ اور مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اب تک کی جانے والی اصلاحات پر تفصیلی بریف کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اس امر کا بخوبی ادراک ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے ریلوے کی ترقی نہایت ضروری ہے اسی لیے موجودہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اسے منافع بخش اور فعال ادارہ بنایا جائے۔عمران خان نے کہا کہ ریلوے کے حوالے سے جانی نقصانات قابل تشویش ہیں اور اس ضمن میں فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو فعال اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے ادارے کی تنظیم نو کی ضرورت ہے اس حوالے سے مشیر اصلاحات کی مشاورت سے ایک جامع پلان تشکیل دیا جائے۔اجلاس میں وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ریلوے کے سینئر افسران شریک ہوئے۔یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ایم ایل ون منصوبے پر تفیصلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے سکھر میں ٹرین کی بس کو ٹکر اور ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جبکہ ملاقات میں سپریم کورٹ میں ریلوے کیس سے متعلق بھی بات چیت کی گئی تھی۔ملاقات میں شیخ رشید نے وزیر اعظم کو ریلوے کے انفراسٹرکچر اور 152 نئے پھاٹک سے متعلق منصوبے جبکہ سرکلر ریلوے کیلیے وزیراعلی سندھ سے ملاقات اور پیش رفت سے متعلق بھی آگاہ کیا تھا ۔

پیر، 2 مارچ، 2020

9:47 AM

وزیراعظم مستحق، ذہین طلباء کے پہلےگروپ کو آج احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپس دینگے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج مستحق، ذہین طلباء کے پہلےگروپ کو احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپس دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق  کم آمدنی والےگھرانے سے تعلق رکھنے والے دو لاکھ طلباء کی مدد کیلئے اس چار سالہ پروگرام پر چوبیس ارب روپے خرچ ہوں گےاور ان میں نصف تعداد طالبات کی ہے۔احساس سکالر شپس پالیسی کے تحت دو فیصد وظائف خصوصی طلباء کو دیے جائیں گے۔ مستحق طلباء کی اعلی تعلیم تک مالی رسائی بڑھانے کیلئے ہرسال مجموعی طور پر پچاس ہزار وظائف دیے جائیں گے۔  احساس اسکالر شپ ایوارڈ کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان احساس انڈر گریجویٹ ا سکالر شپس پروگرام کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کریں گے۔

جمعرات، 27 فروری، 2020

11:06 AM

وزیراعظم عمران خان قطر کے ایک روزہ دورے پرروانہ ہوگئے

وزیراعظم عمران خان آج قطر کے ایک روزہ دورے پرروانہ ہورہے ہیں۔
وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعداُن کاقطر کایہ دوسرادورہ ہے۔دورے کامقصددوطرفہ تعاون مستحکم کرنا اورعلاقائی صورتحال میں موجودہ تبدیلیوں پرتبادلہ خیال کرناہے۔وزیراعظم دورے میں قطر کے امیر سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر غورکیاجائے گا۔عمران خان قطر کے سرمایہ کاروں اورتاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔سمندرپارپاکستانیوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقاربخاری اور پٹرولیم کے معاون خصوصی ندیم بابروزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔