اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج مستحق، ذہین طلباء کے پہلےگروپ کو احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپس دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کم آمدنی والےگھرانے سے تعلق رکھنے والے دو لاکھ طلباء کی مدد کیلئے اس چار سالہ پروگرام پر چوبیس ارب روپے خرچ ہوں گےاور ان میں نصف تعداد طالبات کی ہے۔احساس سکالر شپس پالیسی کے تحت دو فیصد وظائف خصوصی طلباء کو دیے جائیں گے۔ مستحق طلباء کی اعلی تعلیم تک مالی رسائی بڑھانے کیلئے ہرسال مجموعی طور پر پچاس ہزار وظائف دیے جائیں گے۔ احساس اسکالر شپ ایوارڈ کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان احساس انڈر گریجویٹ ا سکالر شپس پروگرام کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.