Popunder ads

Breaking

Mobiles لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Mobiles لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 3 مارچ، 2020

8:35 AM

مستقبل کے تخیل سے آراستہ ویوو کا نیا سمارٹ فون APEX 2020 متعارف کروا دیا گیا

ویوو کی جانب سے آج ایپکس کانسپٹ سیریز کا نیا سمارٹ فون APEX 2020 متعارف کروادیا گیا ہے۔ مستقل کے تخیل اور ان دیکھی جدت سے بھرپور یہ سمارٹ فون اس انڈسٹری میں ویوو کے اعلیٰ مقام اور اسکی انتھک محنت کی صحیح طور پر عکاسی کرتا ہے۔ ویوو کے اس نئے ایپکس 2020 میں ایسی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لیا گیا ہے، جن کے بارے میں صارفین نے ابھی تک سوچا بھی نہیں تھا۔

یہ نیا سمارٹ فون ایک ایسے دلکش ڈیزائن کا حامل ہے جس میں پہلی بار 120 ڈگری زاویے کا Edgeless ڈسپلے استعمال کیا گیا ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ بھی اسکی سکرین کے نیچے ہے اور اس کی سپر یونی باڈی ساخت میں کوئی پورٹ بھی نہیں، بلکہ فون 60 واٹ کی تیز ترین وائرلیس چارجنگ کی صلاحیت سے آراستہ ہے جو اسکی بیٹری کو صرف 20 منٹ میں چارج کردیتی ہے۔

فون کی سب سے اہم خاصیت شاید اسکا گمبل (Gimbal) جیسا کیمرہ ہے جو بہترین آپٹیکل زوم کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ ایسا کیمرہ اس سے قبل کسی بھی سمارٹ فون میں نہیں لگایا گیا جو اتنی بہت سی جدید ٹیکنالوجیز کا حامل ہو۔

ویوو کے جنرل مینجر پروڈکٹ، ہیری ہانگ کا کہنا ہے کہ: "ایپکس محض ایک تخیلاتی فون نہیں بلکہ سمارٹ فونز کی دنیا میں ایک نئی جہت کا آغاز ہے۔ ایپکس 2020 کے ذریعے ہم اپنے اس عزم کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں جس کے تحت صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اس فون میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی بہت جلد ویوو کے نئے آنے والے سمارٹ فونز میں بھی شامل کردی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ "

ویب سائیٹ: https://www.vivo.com/en/activity/apex2020

منگل، 25 فروری، 2020

3:35 PM

موبائل میں یوٹیوب کی ویڈیو کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟ جانیے انتہائی آسان طریقہ



اکثر و بیشتر کچھ لوگوں کو موبائل میں کسی بھی قسم کی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ساؤنڈ یا آڈیو فائل ایم پی 3 فائل فارمیٹ میں تو فوراً ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہے لیکن ویڈیو فائل ایم پی 4 فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔

کبھی کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ کرو تو کبھی کوئی۔ اس کے باوجود بھی آپ ناکام رہتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے منٹوں میں آپ کی ویڈیو آپ کے فون میں ہوگی۔

کرنا یہ ہوگا کہ ویڈیو کا لنک کاپی کریں اس کے بعد اسے نیچے دئے گئے لنک پر جا کر ڈاؤن لوڈ والے باکس میں پیسٹ کر دیں۔ لنک پیسٹ کرنے کے بعد ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کریں۔ آپ کی ویڈیو ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی۔

ہفتہ، 22 فروری، 2020

5:13 PM

غلطی سے تصاویر ڈیلیٹ ہوگئیں ہیں؟ تو ان کو واپس لانے کا آسان طریقہ، ابھی جانیں


بعض اوقات ہماری غلطی سے سمارٹ فون یا ڈیجیٹل کیمرے سے اہم تصاویر ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں تاہم یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ سمارٹ ڈیوائسز پر ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر ہمیشہ کیلئے ختم نہیں ہوتیں بلکہ انہیں تھوڑی محنت کے بعد واپس موبائل میں لایا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کے سمارٹ فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں تو اسی وقت وائی فائی بند کر دیں اور اسے سلیپ موڈ پر ڈال دیں، اور اگر ڈیجیٹل کیمرے میں ایسا ہوا ہے تو اسے بند کر کے کارڈ کو باہر نکال لیں۔ اس سے 2 فائدے ہوتے ہیں، ایک یہ کہ ڈیلیٹ ہونے کا عمل مکمل ہونے سے پہلے رک جاتا ہے۔

دوسرا یہ کہ اس سے ڈیوائس کو ڈیلیٹ فائلز کے ڈیٹا پر اوور رائٹنگ کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، ڈیلیٹ شدہ تصویر کو واپس لانے کیلئے یہ انتہائی اہم عمل ہیں۔ اینڈرائیڈ فون پر ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کی ریکوری کیلئے ایک زبردست مفت ٹول دستیاب ہے جسے ڈسک ڈگر کہا جاتا ہے۔

اس کا بیسِک فوٹو سکین بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے تاہم اس سے تصویر کی ریزولوشن متاثر ہو سکتی ہے۔ آئی فون ڈیوائسز میں ایک فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جہاں ڈیلیٹ ہونیوالی تصاویر 30 دن تک موجود رہتی ہیں، اس مدت کے دوران وہاں سے تصاویر کو واپس اپنے فون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

منگل، 18 فروری، 2020

3:39 PM

جدید فیچرز کے ساتھ کم قیمتوں والے فون، مختلف موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو 2020 کا تحفہ


ہم جب بھی مارکیٹ موبائل خریدنے کی غرض سے جاتے ہیں تو ہماری سب سے پہلی کوشش یہ ہوتی ہے کہ ہم ایسا فون لیں جو ہمارے بجٹ میں بھی آئے اور فیچرز یعنی کیمرہ، میموری، اسکرین، ساؤنڈ کوالٹی سب ہی چیزیں بہترین ہوں۔ اکثر جو فون ہمیں پسند آتے ہیں وہ ہمارے بجٹ سے باہر جا رہے ہوتے ہیں اور جن اسمارٹ فونز کی قیمت کم ہوتی ہے ان کے فیچرز میں بھی کوئی نا کوئی کمی ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے چار فونز کے بارے میں بتائیں گے جن کی قیمت بھی آپ کی پہنچ میں ہوگی اور تمام فیچرز بھی وہ ہوں گے جو ایک مہنگے فون میں ہوتے ہیں۔

HUAWEI Y6s (PKR 20,899/-)
ہواوے کے اسمارٹ فونز ہمیشہ ہی بہترین فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کروائے جاتے ہیں۔ بہترین کارکردگی والے ان فونز میں ہر جدید فیچر ہوتا ہے۔ ہواوے وہ موبائل کمپنی ہے جس کے پاس ہر طرح کی قیمت والے فون ہوتے ہیں۔ ہواوے نے حال ہی میں ایک اسمارٹ فون متعارف کروایا ہے جس کا نام وائی 6 ایس ہے۔ فون میں موجود خصوصیات کو دیکھا جائے تو اِس کی قیمت انتہائی کم ہے۔

فون کا بیک کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل ہے جو اِس قیمت میں بہت اچھا ہے۔ فون کی ڈسپلے اسکرین کا سائز 09۔6 انچ ہے جو کہ آرام سے واضح تصاویر دِکھا سکتی ہے۔ فون کی میموری کے حوالے سے بات کی جائے تو فون کی انٹرنل اسٹوریج 64 جی بی ہے جبکہ ریم 3 جی بی ہے۔ فون کی بیٹری پاور 3,020 ایم اے ایچ ہے جو کہ مکمل چارج کرنے کے بعد آپ کا ایک دِن آرام سے گزار سکتی ہے۔

Samsung Galaxy A10s (PKR 19,999/-)
دنیا بھر میں بہترین اسمارٹ فونز بنانے ولی کمپنی سام سنگ نے بھی اپنے صارفین کے لئے ایک ایسا ہی فون متعارف کروایا ہے جس کی قیمت کم اور فیچرز زبردست ہیں۔ بیس ہزار کے اس فون کو سام سنگ گلیکسی اے 10 ایس کے نام سے مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا ہے۔

فون کی اسکرین 6.2 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ہے، فون کی بیٹری پاور کی بات کی جائے تو وہ 4,000 ایم اے ایچ ہے جو کہ ایک طاقتور بیٹری ہے۔ فون میں مجموعی طور پر 3 کیمرے ہیں۔ بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا کیمرہ موجود ہے جبکہ فون میں سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا موجود ہے۔ اب بات کرتے ہیں میموری کی۔ سام سنگ گلیکسی اے 10 ایس کی انٹرنل اسٹوریج 32 جی بی ہے۔

OPPO A5s (PKR 20,999/-)
اوپو اے 5 ایس بھی ان فون میں سے ایک ہے جو بہترین کوالٹی والے کم قیمت کے فون ہیں۔ فون کی خصوصیات کے حوالے سے بات کی جائے تو اوپو اے 5 ایس کی اسکرین 6.2 انچ کی ہے۔ فون کی بیٹری پاور 4,230 ہے جو کہ دیرپا استعمال کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ فون انٹرنل میموری 32 اور 64 جی بی ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جبکہ مین کیمروں کی تعداد دو ہے جو 13 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔ اس فون کی ناصرف خصوصیات بہترین ہیں بلکہ یہ ڈیزائن کے اعتبار سے ایک انتہائی دِلکش دِکھنے والا بھی فون ہے۔

Vivo Y11 (PKR 22,999/-)
ویوو وائی 11 کی قیمت بھی اس میں موجود خصوصیات کے مطابق کم ہے۔ اس فون میں انتہائی طاقتور بیٹری نصب کی گئی ہے جس کی پاور 5,000 ایم اے ایچ ہے۔ اس فون کے بیک کیمرے بھی دو ہیں جو 13 اور 2 میگا پکسل کے ہیں جبکہ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے ۔ فون کا ڈسپلے 6.35 انچ کا ہے۔

ویوو وائی 11 ان تمام فونز میں سے سب سے زیادہ مہنگا ہے جِس کی وجہ فون کی بڑی اسکرین اور طاقتور بیٹری ہے۔

جمعہ، 14 فروری، 2020

3:10 PM

بہترین کیمرے والے وہ موبائل فونز جنہیں آپ تیس ہزار روپے سے بھی کم قیمت میں خرید سکتے ہیں، جانیے


لوگوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایسا فون خریدیں جس کے فیچرز اچھے اور معیاری ہوں جبکہ قیمت بھی کم ہو۔ اسی حوالے سے اکثر لوگوں کو موبائل فون کی خریداری کے وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس موبائل فون کے فیچرز اچھے ہوتے ہیں اس کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ کم قیمت والے فون کے فیچرز ہماری خواہش کے مطابق نہیں ہوتے۔ آپ کی اِسی مشکل کو آج ہم حل کریں گے اور ایسے موبائل فونز کے بارے میں بتائیں گے جو نہ صرف بہترین خصوصیات کے حامل ہوں گے بلکہ ان کی قیمت بھی آپ کی پہنچ میں ہوگی۔

آئیے جانتے ہیں کہ ایسے پانچ فونز کون سے ہیں جِن کی قیمت 30000 سے کم ہے لیکن خصوصیات ساری آپ کی مرضی کے مطابق ہیں۔

Infinix S5
اِس فون میں ساری وہ خصوصیات موجود ہیں جو ایک صارف کو درکار ہوتی ہیں۔ اس فون کی قیمت صرف 23999 ہے۔ اِس کی اسکرین 6۔6 انچ ہے۔ میموری کے حوالے سے بات کی جائے تو فون کی انٹرنل اسٹوریج 64 جی بی ہے جبکہ ریم 4 جی بی ہے۔ فون کی بیٹری پاور 4000 ایم اے ایچ ہے۔ اب اس فیچر کی بات کرتے ہیں جو آج کل خریدے جانے والے فونز میں سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ جی ہاں! ہم بات کرنے والے ہیں کیمرہ کی۔ اس فون میں کیمروں کی کل تعداد 4 ہے۔ 3 بیک کیمرے اور ایک فرنٹ (سیلفی) کیمرہ۔ انفینکس ایس فائیو کے بیک کیمرہ 16، 5 اور 2 میگا پکسل کے ہیں جبکہ فرنٹ کیمرہ 32 میگا پکسل ہے۔ فون میں فنگر پرنٹ سنسر بھی موجود ہے جبکہ فون ڈویل سِم ہے۔

Samsung Galaxy A20
اس فون کی قیمت 28500 روپے ہے جبکہ اس کا اسکرین سائز 6۔4 انچ کی ہے۔ 32 جی بی فون کی انٹرنل اسٹوریج ہے جبکہ ریم 3 جی بی ہے۔ سام سنگ گلیکسی اے 20 کی بیٹری پاور 4000 ایم اے ایچ ہے۔ کیمرہ کے حوالے سے بات کی جائے تو فون میں ٹوٹل 3 کیمرے ہیں۔ سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جبکہ فون کے بیک پر دو کیمرے ہیں۔ ایک 13 میگا پکسل کا اور دوسرا 5 میگا پکسل کا کیمرہ موجود ہے۔

Vivo Y11
ویوو کے اس موبائل فون کی قیمت 22999 روپے ہے۔ اس فون کی اسکرین 3۔6 انچ ہے جبکہ انٹرنل اسٹوریج 32 جی بی اور ریم 3 جی بی ہے۔ فون کی بیٹری پاور انتہائی طاقتور ہے جو 5000 ایم اے ایچ ہے۔ فون کے بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے موجود ہیں۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ ویوو وائی 11 میں فنگر پرنٹ سنسر بھی موجود ہے۔

Realme 5
اس فون کی قیمت کا موازنہ اگر ہم اس کی خصوصیات سے کریں تو قیمت انتہائی کم محسوس ہو گی۔ یہ فون 25999 روپے کا ہے۔ اب بات کرتے ہیں اس کے فیچرز کی۔ فون کی اسکرین 5۔6 انچ ہے۔ فون کی بیٹری پاور 5000 ایم اے ایچ ہے جو ایک اچھے فون کی طاقتور بیٹری سمجھی جاتی ہے۔ اس فون کی انٹرنل اسٹوریج 64 جی بی ہے۔ رئیل می فائیو میں ٹوٹل 5 کیمرے ہیں۔ بیک کیمرے 12، 8، 2، 2 میگا پکسل کے ہیں جبکہ سیلفی کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے۔ فون میں فنگر پرنٹ سنسر بھی موجود ہے جبکہ فون ڈویل سِم ہے۔

Tecno Camon 12 Air
ٹیکنو کے اس شاندار موبائل فون کی قیمت 19499 روپے ہے۔ ٹیکنو کے اس فون کی اسکرین 5۔6 انچ ہے۔ بیٹری کے حوالے سے بات کی جائے تو فون کی بیٹری پاور 4000 ایم اے ایچ ہے۔ اس فون میں ٹوٹل چار کیمرے ہیں۔ بیک پر تین کیمرے موجود ہیں جو 16، 5 اور 2 میگا پکسل کے ہیں۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ ٹیکنو کیمن 12 ائیر کی انٹرنل اسٹوریج 64 جی بی ہے۔ فون میں فنگر پرنٹ سنسر بھی موجود ہے۔
3:06 PM

موٹورولا متعارف کروانے جا رہا ہے موٹو جی 8 سیریز کے تین نئے فون، جانئیے کمال کے فیچرز


رواں ماہ موٹرولا اپنے صارفین کے لیے لا رہا ہے کچھ نئے موبائل فونز جو بہترین خصوصیات اور فیچرز کے مالک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق فروری کی 23 تاریخ کو موٹرولا کمپنی کی جانب سے موٹو جی 8 سیریز کے تین موبائل فونز لانچ کروائے جائیں گے۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک بلاگر 'ایون بلاس' جو کہ موبائل فون کے بارے میں مختلف خبریں لیک کرتے رہتے ہیں انہوں نے حال ہی میں موٹو جی 8 کے تین فونز کے بارے میں بتایا ہے۔

اِس سیریز کے تینوں فونز میں واضح فرق کرنا تو مشکل ہے کیونکہ یہ فونز ایک ہی وقت میں لانچ ہوں گے جس کی وجہ سے ان کی زیادہ تر خصوصیات بھی ایک جیسی ہونے کے کافی امکانات ہیں۔

اس سیریز کے ایک فون کو بلاس نیا نام دے رہے ہیں۔ پہلے مذکورہ فون کو مارکیٹ میں 'موٹو جی اسٹائلش' کے نام سے متعارف کروایا جانا تھا جبکہ اب اِسے 'جی 8 اسٹائلس' کا نام دیا جا رہا ہے۔

فون کی خصوصیات کے حوالے سے بات کی جائے تو تینوں موبائل فونز میں بڑی اسکرین کے ساتھ پنچ ہول سیلفی کیمرہ بھی موجود ہے۔ پنچ ہول سیلفی کیمرے کی یہ خاصیت ہے کہ اس سے کھینچی جانے والی تصویر کی کوالٹی بے حد اچھی ہوتی ہے اس کے علاوہ تصویر واضح اور بڑی دِکھتی ہے۔

اب بات کرتے ہیں آج کل موبائل فونز میں سب سے زیادہ اہمیت کے حامل فیچر کی۔ جی ہاں! ہم بات کرنے والے ہیں موبائل کے کیمرہ کی۔ گردش کرتی افواہوں کے مطابق جی 8 اور جی 8 اسٹائلس میں 3 کیمرے ہیں جبکہ جی 8 پاور میں 4 کیمرے ہونا متوقع ہیں۔ جی 8 کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہو گا جبکہ جی 8 پاور کا سیلفی کیمرہ 25 میگا پکسل ہو گا۔ جی 8 اسٹائلس میں ٹوٹل 4 کیمرے نصب ہوں گے۔ ایک بیک کیمرہ 48 میگا پکسل، ایک 16 میگا پکسل الٹرا وائڈ لینس کے ساتھ جبکہ ایک 2 میگا پکسل کا میکرو شوٹر کیمرہ ہو گا جس سے ہر چھوٹی سی چھوٹی چیز با آسانے کیمرے کی آنکھ میں اتر سکے گی۔

آنے والے تینوں فونز میں فنگر پرنٹ سنسر کی سہولت بھی موجود ہو گی۔ اس بات کی بھی توقع ہے کہ جی 8 کا ایچ ڈی ایل سی ڈی ڈسپلے 39۔6 انچ کا ہوگا۔

بیٹری کے حوالے سے بات کی جائے تو موٹو جی 8 کی بیٹری پاور 4000 ایم اے ایچ ہو گی جبکہ جی 8 پاور کی بیٹری زیادہ طاقتور ہو گی جو 5000 ایم اے ایچ پر مشتمل ہو گی۔ جی 8 اسٹائلس کی بیٹری پاور بھی 4000 ایم اے ایچ ہونے کا امکان ہے۔ تینوں فونز میں چِپ سیٹ سنیپ ڈریگن 665 نصب کی گیا ہے۔

اس کے علاوہ فون کے تینوں ماڈلز میں 5۔3 ایم ایم کے ہیڈ فون جیک نصب کیے جائیں گے جبکہ تفصیلات کے مطابق موٹو جی 8 اسٹائلس تھوڑی بہتر خصوصیات کے ساتھ مارکیٹ میں لانچ کروائے جانے کا امکان ہے۔

جمعرات، 13 فروری، 2020

9:23 AM

سام سنگ نے 4 نئے فون متعارف کروا دیے، جانیے ان کے جدید فیچرز کے بارے میں


اسمارٹ فونز بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ کی جانب سے گزشتہ روز اپنے صارفین کے لیے 4 نئے فونز متعارف کروا دیے گئے ہیں۔

سام سنگ نے اپنے چار فون کے ساتھ اپنے جدید ائیر بڈز بھی لانچ کیے ہیں۔ لانچ کرائے جانے والے تین فون ایس 20 سیریز کے ہیں جبکہ ایک فون سام سنگ گلیکسی زیڈ فلپ ہے۔

آئیے جانتے ہیں اِس بار سام سنگ نے اپنے صارفین کے لیے کون سی جدید خصوصیات کے ساتھ نئے اسمارٹ فونز مارکیٹ میں متعارف کروائے ہیں۔

Samsung Galaxy S20
سام سانگ کے نئے اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ ورژن 10.0 وَن یو آئی 2 استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 865 نصب کی گئی ہے جبکہ سی پی یو اوکٹا کور شامل کیا گیا ہے۔

میموری
گلیکسی ایس 20 کی انٹرنل میموری 128 جی بی جبکہ ریم 12 اور 8 جی بی ہے۔ 8 جی بی ریم فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ نہیں کرے گی۔ فون میں 12 جی بی ریم بھی موجود ہے جو کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرے گی۔

ڈیزائن اور ڈسپلے
اسمارٹ فون کا ڈھانچہ ایلومینیم کا بنایا گیا ہے جبکہ اسکرین کا سائز 6.2 انچ ہے۔ اس سیریز کے تمام فون کی طرح گلیکسی ایس 20 کا اگلا اور پچھلا حصہ گوریلا گلاس پر مشتمل ہے۔

کیمرہ
کیمرہ کے حوالے سے بات کی جائے تو فون میں تین کیمرے دیے گئے ہیں مین کیمرہ ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ 64 میگا پکسل پر مشتمل ہے جبکہ وائڈ اور الٹرا وائڈ 12، 12 میگا پکسل کے ہیں۔ گلیکسی ایس 20 کے کیمرے میں آپٹیکل زوم اور ڈیجیٹل زوم کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

بیٹری
گلیکسی ایس 20 میں نہ ہٹنے والی 4 ہزار ایم اے ایچ بیٹری نصب کی گئی ہے جو کہ ایک طاقتور بیٹری ہے جبکہ یہ بیٹری مکمل چارج ہونے میں 74 منٹ کا وقت لیتی ہے۔

قیمتیہ موبائل 164,999 روپے میں فروخت کیا جائے گا-

Samsung Galaxy S20+
سام سنگ گلیکسی ایس 20 کی طرح سیریز کے اس فون میں بھی چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 865 نصب کی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ ورژن 10.0 وَن یو آئی 2 استعمال کیا گیا ہے۔

میموری
سام سنگ گلیکسی ایس 20 پلس کی بھی انٹرنل میموری 128 جی بی ہے جبکہ ریم 12 جی بی ہے۔ اس فون کی میموری بھی دو طرح کی ہے۔ ایک وہ جو فائیو جی کو سپورٹ کرے گی جبکہ دوسری بغیر فائیو جی کی سہولت کے ہو گی۔

ڈیزائن اور ڈسپلے
فون کی اسکرین کا سائز 6.7 انچ ہے جو گلیکسی ایس 20 سے تھوڑا سے بڑا ہے۔ اِس پر آپ آرام سے اینیمیشن وغیرہ دیکھ سکتے ہیں۔

کیمرہ
اس فون کے کیمرہ کی خصوصیات بالکل گلیکسی ایس 20 والی ہی ہیں یعنی اس میں بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں جس میں وائڈ اور الٹرا وائڈ کیمرے 12، 12 میگا پکسل کے ہیں جبکہ مین کیمرہ ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ 64 میگا پکسل پر مشتمل ہے۔ اس میں ایک چھوٹی سی تبدیلی یہ ہے کہ فون میں ٹائم آف فلائٹ (ٹی او ایف) سینسر موجود ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اگر بہت دور سے تصویر لے رہے ہیں تو ایسا محسوس نہیں ہوگا کہ لی جانے والی تصویر میں فاصلہ بہت دور کا ہے۔

بیٹری
گلیکسی ایس 20 کی بیٹری پاور 4500 ایم اے ایچ کی ہے جو کہ ایک اچھی اور طاقتور بیٹری ہے۔

قیمت
سام سنگ کے اس اسمارٹ فون کی قیمت 184,999 روپے ہے-

Samsung Galaxy S20 Ultra
اس فون کی بس ایک قسم ہی مارکیٹ میں لانچ کروائی گئی ہے جو کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کو ہی سپورٹ کرے گی۔ اس کے علاوہ گلیکسی ایس 20 الٹرا میں بھی چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 865 نصب کی گئی ہے تاہم فون کا سافٹ وئیر بالکل گلیکسی ایس 20 اور گلیکسی ایس 20 الٹرا کی طرح ہی ہے۔

میموری
سام سنگ گلیکسی ایس 20 الٹرا کی انٹرنل میموری 512 جی بی ہے جبکہ ریم 16 جی بی ہے۔

ڈیزائن اور ڈسپلے
فون کی اسکرین کا سائز 6.9 انچ ہے جو کہ کافی بڑا ہے۔ اس کے علاوہ اسمارٹ فون کا ڈھانچہ ایلومینیم کا بنایا گیا ہے جِس کا اگلا اور پچھلا حصہ گوریلا گلاس پر مشتمل ہے۔

کیمرہ
فون کا کیمرہ 4 سینسر پر مشتمل ہے۔ فون کا مین کیمرہ 108 میگا پکسل کا ہے جبکہ فون کا دوسرا کیمرہ ٹیلی فوٹو سینسر کے ساتھ 48 میگا پکسل کا ہے۔ فون کا تیسرا کیمرہ الٹرا وائڈ لینس کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 20 الٹرا کا سیلفی کیمرہ ایک سینسر کے ساتھ 40 میگا پکسل کا ہے۔

بیٹری
فون کی بیٹری بہت زیادہ طاقتور ہے جس کی پاور 5000 ایم اے ایچ ہے۔

قیمت
سام سنگ کے اس موبائل فون قیمت 219,999 پاکستانی روپے ہے-

Samsung Galaxy Z Flip
سام سانگ کے اس اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ ورژن 10.0 وَن یو آئی 2 استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 855 نصب کی گئی ہے جبکہ فون کا سی پی یو اوکٹا کور ہے۔

میموری
فون کی انٹرنل میموری 256 جی بی ہے جبکہ فون کی ریم 8 جی بی ہے۔ سام سنگ گلیکسی کے اس فون میں 2 جی، 3 جی اور 3 جی کی سہولت بھی موجود ہے۔

ڈیزائن اور ڈسپلے
سام سنگ گلیکسی زیڈ فلپ کی اسکرین کا سائز 6.7 انچ ہے جس کا ڈھانچہ ایلومینیم کا بنا ہے۔ اس کے علاوہ فون میں فنگر پرنٹ سینسر بھی موجود ہے۔

کیمرہ
یہ فون مجموعی طور پر تین کیمروں پر مشتمل ہے۔ دو کیمرے بیک پر جبکہ ایک سیلفی کیمرہ ہے۔ فون کے بیک پر دونوں کیمرے 12 میگا پکسل کے ہیں جبکہ ایک پرائمری اور دوسرا سیکنڈری سینسر کے ساتھ موجود ہے۔ گلیکسی زیڈ فلپ کا سیلفی کیمرہ ایک سینسر کے ساتھ 10 میگا پکسل کا ہے۔

بیٹری
فون کی بیٹری پاور 3300 ایم اے ایچ ہے جو کہ ایک اسمارٹ فون کے لحاظ سے اچھی بیٹری ہے۔

Galaxy Buds+
اِس کے علاوہ سام سنگ نے گزشتہ روز گلیکسی بڈز کے نام سے اپنے ائیر پاڈز بھی لانچ کروائے جو کہ 14 فروری سے خریدے جاسکیں گے۔ یہ بنا تار والی ہینڈ فری دِکھنے میں کافی خوبصورت ہے جبکہ اس کی خصوصیات دیگر ائیر پوڈ سے کافی منفرد ہیں۔

اِس کی ساؤنڈ کوالٹی کافی اچھی ہے جبکہ پہلے ان ائیر پاڈز میں 2 مائیکروفون نصب تھے جبکہ اب ان میں مائیکروفون کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔ سام سنگ کے یہ ائیر پاڈز مکمل چارجنگ کے بعد 11 سے 12 گھنٹے تک آرام سے چل سکتے ہیں۔ اس میں ایک اور خاصیت یہ ہے کہ اگر چارجنگ کے لیے آپ کے پاس تار نہیں ہے تو آپ اسے کِسی بھی سام سنگ گلیکسی کے اسمارٹ فون سے کنیکٹ کر کے پاور شئیر کے فیچر سے بھی چارج کر سکتے ہیں جو کہ کمپنی نے گزشتہ سال لانچ کروایا تھا۔

ہفتہ، 1 فروری، 2020

9:37 PM

موبائل اسیسیریز برانڈ Riversong کا Yellostone کے اشتراک سے پاکستان میں باقاعدہ لانچ


بین الاقوامی شہرت یافتہ موبائل اسیسیریز برانڈ Riversong کا پاکستان میں باقاعدہ آغاز۔ یکم فروری کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں لانچ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں باظابطہ طور پر Riversong اور Yellostone کے اشتراک کا اعلان کیا گیا ۔


Riversong لانچ کے پہلے مرحلے میں پاور بنک، اسمارٹ واچ، کار چارجر ز کے علاوہ کئی اور اسمارٹ اسیسیریز اور الیکڑونک پراڈکٹس لانچ کر رہا ہے۔ جس کی ملک بھر میں دستیابی کو یقینی بنا نے کے لئےYellostoneسے بطو ر خصوصی آفیشل ڈسٹریبیوٹر اشتراک کیا گیا ہے۔

Yellostone کے وسیع نیٹ ورک سے صارفین ملک بھر میں Riversong کے پراڈکٹس 365 دنوں کی وارنٹی کے ساتھ خرید سکتے ہیں۔ Riversong کے پراڈکٹس 30 سے زائد ممالک میں دستیاب ہیں۔ان تما م پراڈکٹس کی خاصیت ان کا عمدہ اور پائیدار کیلیفورنیا سے تیار شدہ ڈیزائن ہے ۔ اس کے علاوہ  ای کامرس پورٹل www.cubeonline.com سے بھی Riversong کے پراڈکٹس کو خریدا جا سکتا ہے۔

دونوں فریقین کی جانب سے اس اشتراک کو مستقبل کی ترقیوں کیلئے خوش آئند قرار دیا گیا۔