بعض اوقات ہماری غلطی سے سمارٹ فون یا ڈیجیٹل کیمرے سے اہم تصاویر ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں تاہم یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ سمارٹ ڈیوائسز پر ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر ہمیشہ کیلئے ختم نہیں ہوتیں بلکہ انہیں تھوڑی محنت کے بعد واپس موبائل میں لایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے سمارٹ فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں تو اسی وقت وائی فائی بند کر دیں اور اسے سلیپ موڈ پر ڈال دیں، اور اگر ڈیجیٹل کیمرے میں ایسا ہوا ہے تو اسے بند کر کے کارڈ کو باہر نکال لیں۔ اس سے 2 فائدے ہوتے ہیں، ایک یہ کہ ڈیلیٹ ہونے کا عمل مکمل ہونے سے پہلے رک جاتا ہے۔ |
![]() |
دوسرا یہ کہ اس سے ڈیوائس کو ڈیلیٹ فائلز کے ڈیٹا پر اوور رائٹنگ کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، ڈیلیٹ شدہ تصویر کو واپس لانے کیلئے یہ انتہائی اہم عمل ہیں۔ اینڈرائیڈ فون پر ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کی ریکوری کیلئے ایک زبردست مفت ٹول دستیاب ہے جسے ڈسک ڈگر کہا جاتا ہے۔ اس کا بیسِک فوٹو سکین بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے تاہم اس سے تصویر کی ریزولوشن متاثر ہو سکتی ہے۔ آئی فون ڈیوائسز میں ایک فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جہاں ڈیلیٹ ہونیوالی تصاویر 30 دن تک موجود رہتی ہیں، اس مدت کے دوران وہاں سے تصاویر کو واپس اپنے فون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ |
ہفتہ، 22 فروری، 2020
غلطی سے تصاویر ڈیلیٹ ہوگئیں ہیں؟ تو ان کو واپس لانے کا آسان طریقہ، ابھی جانیں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.