Popunder ads

Breaking

Tickets of Psl 2020 لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Tickets of Psl 2020 لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 1 مارچ، 2020

9:35 AM

طلبہ کیلئے پی ایس ایل کے ٹکٹ میں رعایت کااعلان

مارچ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ  نے “مارچ میڈنس” مہم متعارف کروادی ہے۔ مہم کے تحت ملک بھر کے طالب علموں کو پی ایس ایل کے ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر دیے جائیں گے۔
طالب علموں کو رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ کی فراہمی یکم مارچ بروز اتوار سے شروع ہوگی اور 30 فیصد رعایتی نرخوں پر ٹکٹ ٹی سی ایس کے مخصوص سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
مہم کے تحت طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کا کارڈ دکھا کر ٹکٹ پر 30 فیصد رعائیت حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک طالب علم اپنے کارڈ پر ایک میچ کے زیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹ رعائیتی نرخ پر خرید سکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ پیشکش ایونٹ کے پلے آف میچز اور فائنل کے لیے دستیاب نہیں ہوگی اور رعایت کا اطلاق صرف وی آئی پی اور پریمیئم معیار کی ٹکٹوں پر ہوگا۔
یہ پیشکش یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی۔ لیگ کے کُل 21 میچز مارچ کے  مہینے میں کھیلے جائیں گے۔
مزید تفصیلات  کے لیے www.psl-t20.com وزٹ کیجئے
9:31 AM

پی ایس ایل میں طالب علموں کے لئے رعایتی ٹکٹ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاندار مہم متعارف کرا دی

اسلام آباد(این این آئی) مارچ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ  نے مارچ میڈنس مہم متعارف کروادی ہے۔ مہم کے تحت ملک بھر میں موجود طالب علموں کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔ طالب علموں کو رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ کی فراہمی یکم مارچ بروز اتوار سے شروع ہوگی،طالب علموں کو 30 فیصد رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ ٹی سی ایس کے مخصوص سنٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی نے شائقین کرکٹ کی لیگ میں بڑھتی دلچسپی کے  پیش نظر ”مارچ میڈنس“مہم متعارف کروانے  کا اعلان کیا ہے۔فی
الحال ملتان اور راولپنڈی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے میچز کے دوران اسٹیڈیمزمیں ”ہاؤس فل“ دیکھا جارہا ہے۔اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ اس دوران 22 فروری کو ڈبل ہیڈر والے روزدونوں اسٹیڈیمز میں ”ہاؤس فل“ رہا تھا۔مہم کے تحت  طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کا شناختی کارڈ دیکھا کر ٹکٹ پر 30 فیصد رعائیت حاصل کرسکتے ہیں،طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کے شناختی کارڈ پر ایک میچ کے زیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹ رعایتی نرخ پر خریدسکتے ہیں۔یہ پیشکش یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی،لیگ کے کْل 21 میچز مارچ کے مہینے میں کھیلے جائیں گے،یہ پیشکش ایونٹ کے پلے آف میچز اور فائنل کے لیے دستیاب نہیں ہوگی،یہ پیشکش صرف وی آئی پی اور پریمیئم معیار کی ٹکٹوں کے لیے ہے۔