Popunder ads

Breaking

‏PSL Sports لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏PSL Sports لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 8 مارچ، 2020

9:29 AM

لاہور قلندرز کے لیے خوش قسمت کہلانے والے بچے کے ساتھ حفیظ کی ویڈیو وائرل

پی ایس ایل فائیو کے 21ویں میچ میں  کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی کے فوری بعد ہی  محمد  حفیظ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور قلندرز نے دوسری کامیابی اپنے نام کی میچ کے بعد لاہور قلندر کے پلئیر محمد حفیظ کی کمسن بچے کو گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد حفیظ بچے کو گلے لگا رہے ہیں اور کمسن بچہ کہہ رہا ہے کہ ’لاہور قلندرز چیمپئن۔‘ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو اب تک 16 ہزار سے زائد افراد پسند کرچکے ہیں۔
Qalandars' lucky charm 💚#HBLPSLV #LQvQG pic.twitter.com/sOSj7XoLJ7
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2020
آج کے ہونے والے سنسنی خیز میچ میں محمد حفیظ نے نا قابل شکست 39 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروادیا۔ جبکہ حفیظ کی اننگ میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی شکستوں کے بعد مذکورہ بچے کی رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے بچے کو میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں مدعو کیا گیا تھا۔
اس سے قبل بھی جب بچہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچا تھا تو لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی آج پھر بچے کی آمد پر قلندرز کامیاب ہوئی، پاکستان سپر لیگ کے ٹویٹر پر بچے کو ’خوش قسمت‘ کہا جارہا ہے۔

بدھ، 4 مارچ، 2020

1:40 PM

ایچ بی ایل پی ایس ایل 5، لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف

لاہور: (03 مارچ 2020) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے دوسرے مرحلے کے دوران لاہور قلندرز نے بین ڈنک کی طوفانی اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 210 رنز کا ٹارگٹ دیدیا۔
پاکستان سپر لیگ فائیو کے دوسرے مرحلے کے دوران 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور کرس لائن نے کیا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور وکٹ کے چاروں اطراف فخر زمان اور کرس لائن نے شارٹس کھیلے، تاہم 36 کے مجموعی سکور پر فخر محمدنواز کی گیند پر انور علی کو کیچ دے بیٹھے۔ کرس لائن 22 گیندوں پر 27 رنز بنا کر محمد حسنین کا شکاربن گئے، محمد حفیظ پہلی ہی گیند پر فواد احمد کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، شین واٹسن نے شاندار کیچ تھاما۔
بین ڈنک اور سمت پٹیل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کو بے بس کر دیا، 15 اوورز کے دوران ڈنک نے محمد نواز کو ایک اوور میں چار چھکے لگائے۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سمت پٹیل نے ساتھ نبھاتے ہوئے 40 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ کٹنگ کی گیند پر محمد نواز نے کیچ تھاما۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بین ڈنک نے 43 گیندوں پر 93 رنز کی طوفانی باری کھیلی۔
کٹنگ کی گیند پر احسن علی نے کیچ تھاما۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 209 رنز بنائے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کا سب سے زیادہ سکور ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے فواد احمد، محمد نواز، محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ سہیل خان کی جگہ فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری طرف لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ 170 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کرینگے، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بین ڈنک، محمد فیضان، پرسانا کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔

منگل، 3 مارچ، 2020

11:04 AM

پی ایس ایل فائیو: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کوچھ وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ فائیو کے ایک میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کوچھ وکٹوں سے ہرادیا ۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کےشعیب ملک68، لیونگ سٹون اور لیوس گورگے 25،25رنز بنا کر نمایاں رہے ۔کراچی کنگز کے محمد عامر 4اور جورڈن نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں  کراچی کنگز  نے اٹھارہ اعشاریہ ایک  اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ بابر اعظم نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ یاسر شاہ نے دو جبکہ حسن علی اور بریتھویٹ نے 1.1 وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز کے محمد عامر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
10:58 AM

ایچ بی ایل پی ایس ایل 5: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈی: (02 مارچ 2020) ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے پندرہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی اوپننگ جوڑی بابراعظم اور شرجیل خان نے پشاور زلمی کے 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو شرجیل خان نے حسن علی کو چوکا مار کر جارحانہ عزائم ظاہر کیے۔ اسی اوور میں فاسٹ باﺅلر نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر دیا جس کے بعد بابراعظم اور ایلکس ہیلز نے زلمی باﺅلرز کی ایک نہ چلنے دی۔
دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ میں 101 رنز کی شراکت داری کے ساتھ مجموعی اسکور 105 پر پہنچا کر کراچی کنگز کو کامیاب کیا تاہم اس موقع پر ایلکس ہیلز یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے 27 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔
کیمرون ڈیلپورٹ بھی مجموعی اسکور میں صرف 2 رنز کے اضافے کے بعد ہی یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔ بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70 رنز بنائے۔ شیڈوک والٹن نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 15 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 22 تاہم 150 کے مجموعی اسکور پر کالوس بریتھ ویٹ کی گیند پر راحت علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے یاسر شاہ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جبکہ حسن علی اور کارلوس بریتھ ویٹ ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔
قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے کیا۔ کراچی کنگز کے محمد عامر کے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین ٹام بینٹن ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
نوجوان بیٹسمین حیدر علی بھی محمد کا شکاربن گئے، انہوں نے دو گیندوں پر چار رنز بنائے اور بولڈ ہوگئے۔ کامران اکمل ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور آٹھ گیندوں پر چار رنز بنا کر عامر یامین کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔ لیونگسٹون نے جارحانہ انداز اپنایا، انہوں نے 20 گیندوں پر 25 رنز بنا کر باؤنڈریز پر بابر اعظم کو کیچ دے دیا۔
دیگر بیٹسمینوں میں گریگورے 25، بریتھویٹ 8، وہاب ریاض2، حسن علی چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک نے شاندار 68 رنز کی اننگز کھیلی۔
پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں 151 رنز بنائے۔ محمد عامر نے چار شکار کیے۔
9:34 AM

لاہور قلندرز قذافی اسٹیڈیم میں قسمت بدلنے کے لئے پرعزم، دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (آن لائن) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا 16واں میچ لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اہم معرکہ 3مارچ بروز منگل ، شام 7 بجے شروع ہوگا۔ایونٹ کے دوران اب تک کھیلے گئے تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی لاہور قلندرزکی ٹیم دفاعی چیمپئن کے خلاف اہم معرکہ میں قسمت بدلنے کے لیے پرامید ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم کو آئندہ 7 میں سے 6 میچز اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہی کھیلنے ہیں۔ قلندرز کی ٹیم محض ایک میچ کھیلنے کراچی
کا رخ کرے گی۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں 12 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔لاہور قلندرز نے ایونٹ کا پہلا میچ 21 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلا تھا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے بآسانی 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ لاہور قلندرز کو ایونٹ میں دوسری شکست کا سامنا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں کرنا پڑا۔ سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔لاہور قلندرز نے ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیلا۔12 اوورز تک محدود میچ میں پشاور زلمی نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ تینوں میچز میں ناکامی کے باعث لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر قلندرز سے ایک قدم اوپر ان کی روایتی حریف کراچی کنگز موجود ہے۔جو چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ 30 لیگ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ چار ٹیمیں پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو ہوگا۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تاحال پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو مرتبہ شکست سے دوچار کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی کنگز کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس حاصل کیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے خلاف میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل 8 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔ جہاں 5 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 3 میں لاہور قلندرز نے فتوحات حاصل کیں۔ لاہور قلندرز کیہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین میچوں میں شکست کی وجہ حریف ٹیمو ں کی جانب سے اچھی کرکٹ کھیلنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیایہی وجہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا فیصلہ آخری وکٹ اور آخری اوور میں ہوا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نیمتعدد مواقع پر بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام کھلاڑی مجموعی طور پر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں۔ وہ پرامید ہیں کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں مؤثر حکمت عملی اپنا کرکھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرے گی۔عاقب جاوید نے کہاکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ہمیشہ پریشر گیم ہوتی ہے اور جو ٹیم پریشر میں مضبوط اعصاب کے ساتھ میدان میں اترے، کامیابی اس کا مقدر بنتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ کھلاڑیوں کو شکست سے گھبرانے کی بجائے مثبت حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کررہے ہیں۔ عاقب جاوید نے کہاکہ ٹاپ آرڈر اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ سجانے میں کامیاب ہوجائیں تو باؤلرز کواس کا دفاع کرنے میں مدد ملے گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کاکہنا ہے کہ تاحال 5 میں سے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کرنا خوش آئند ہے مگر ٹورنامنٹ کا اہم مرحلہ اب شروع ہورہا ہے لہٰذا ہمیں زیادہ سے زیادہ میچز جیت کر ٹاپ فور میں جگہ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔سرفراز احمد نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ مجموعی طور پر بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماراباؤلنگ کا شعبہ کچھ ناتجربہ کار ضرور ہے مگر وہ سب باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ کپتان نے کہاکہ اس شعبہ میں ہمارے پاس آپشنز بھی زیادہ ہیں۔سرفراز احمد نے کہا گو کہ لاہور قلندرز کوگذشتہ تین میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا مگر ہمیں میچ میں جیت کے لیے منگل کو بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ سرفراز احمد نے کہا انہیں معلوم ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد لاہور قلندرز کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرے گی مگر وہ دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے لہٰذا انہیں بھی تماشائیوں کی اسپورٹ کا یقین ہے۔
9:31 AM

کراچی کنگز نے اپنی بادشاہت ثابت کر دی، زلمی کو شکست

راولپنڈی(این این آئی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کی ٹیم کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے 15ویں میچ میں کراچی کنگزکے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے زخمی ہونے کی وجہ سے اس میچ کی کپتانی وہاب ریاض نے کی۔پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور ٹام
بینٹن نے بیٹنگ جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور عامر یامین نے باولنگ کا آغاز کیا۔محمد عامر کی پہلی گیند پر ٹام بینٹن کے خلافٖ ریویو لیا گیا جس میں کراچی کنگز کو کامیابی نصیب ہوئی اور ٹام بینٹن بغیر کوئی رنز بنائے ایل بی ڈبلیوآوٹ ہو گئے۔اس وقت پشاور زلمی کا سکور صفر تھا۔ون ڈاون پوزیشن پر حیدر علی بیٹنگ کیلئے آئے تاہم وہ ایک چوکا لگا کر محمد عامر کی تیسری گیند پر بولڈ ہو گئے،اس وقت پشاور زلمی کامجموعی سکور چار رنز تھا۔اس موقع پر شعیب ملک بیٹنگ کیلئے آئے۔عامر یامین نے اپنا پہلا اور اننگ کا دوسرا اوور میڈن کیا۔محمد عامر کے دوسرے اوورزاور اننگ کے تیسرے اوورز کی تیسری گیندپر کراچی کنگز نے کامران اکمل کے خلاف ریویو لیا تاہم اس مرتبہ کراچی کنگز کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔10رنز کے مجموعی سکور پر پشاور زلمی کو تیسرا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر کامران اکمل چار رنز بنا کر عامر یامین کی گیند پرشارٹ مڈ وکٹ پربابر اعظم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ جس کے بعد لیام لیونگ سٹون بیٹنگ کیلئے آئے۔پشاور زلمی نے اپنے50رنز 8.2اوورز میں مکمل کیئے۔پشاورزلمی کی چوتھی وکٹ 57رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب لیام لیونگ سٹون25رنز بنا کر عمر خان کی گیند پر باونڈری پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔اس موقع پر لیوس گریگری بیٹنگ کیلئے آئے۔پشاور زلمی نے اپنے100رنز14.4اوورزمیں مکمل کیئے۔شعیب ملک نے اپنی نصف سنچری 42گیندوں پر4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔114رنز پرپشاور زلمی کی پانچویں وکٹ گر گئی جب لیوس گریگری 25رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔پشاور زلمی کے بیٹسمینوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 42گیندوں پر57رنز بنائے۔جس کے بعد کارلوس بریتھ ویٹ بیٹنگ کیلئے آئے تاہم وہ بھی 8رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس وقت پشاور زلمی کا مجموعی سکور136رنز تھا۔اس موقع پر کپتان وہاب ریاض بیٹنگ کیلئے آئے۔145رنز کے مجموعی سکور پر پشاور زلمی کی ساتویں وکٹ گر گئی جب کپتان وہاب ریاض صرف دو رنز بنا کر کرس جورڈن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔جس کے بعد حسن علی بیٹنگ کیلئے آئے۔150کے مجموعی سکور پر پشاور زلمی کی آٹھویں وکٹ گر گئی جب شعیب ملک 68رنز بنا کر جورڈن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس موقع پر یاسر شاہ بیٹنگ کیلئے آئے۔پشاور زلمی نے مقررہ20اوورزمیں 8وکٹوں کے نقصان پر151رنز بنائے۔حسن علی نے آوٹ ہوئے بغیر 4رنز جبکہ یاسر شاہ نے آوٹ ہوئے بغیر ایک رن بنایا۔کراچی کنگز کی جانبسے محمد عامر نے 4اوورزمیں 25رنز کے عوض 4،کرس جورڈن نے 4اوورزمیں 33رنز کے عوض دو،عامر یامین اورعمر خان نے4،4اوورزمیں بالترتیب 22اور41رنز کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ عماد وسیم 4اوورزمیں 27رنز دیکر کوئی بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔جواب میں کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابر اعظم نے بیٹنگ جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی اورراحت علی نے باولنگ کا آغاز کیا۔حسن علی کے پہلے اوور کی تیسری گیند پر اوپنر شرجیل خان صرف چار رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔اس وقت کراچی کنگزکا مجموعی سکور چار رنز تھا۔ون ڈاون پوزیشن پر الیکس ہیلز بیٹنگ کیلئے آئے۔کراچی کنگز نے50رنز 5.3اوورز میں جبکہ 100رنز 10.5اوورزمیں مکمل کیئے۔کراچی کنگز کی دوسری وکٹ 105رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب الیکس ہیلز 49رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔جس کے بعد کیمرون دلپورٹ بیٹنگ کیلئے آئے۔107رنز کے مجموعی سکور پر کراچی کنگز کی تیسری وکٹ گر گئی جب کیمرون دلپورٹ دو رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ٹام بینٹن کے ہاتھوں باونڈری پر کیچ ہو گئے۔اس موقع پر وکٹ کیپر والٹن بیٹنگ کیلئے آئے۔حسن علی کی گیند پر بابر اعظم کے خلاف پشاور زلمی نے ریویو لیا جوکہ ضائع ہو گیا۔اس دوران بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری 44گیندوں پر7چوکوں کی مدد سے مکمل کر لی۔147رنز کے مجموعی سکور پر کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ گر گئی جب وکٹ کیپروالٹن 22 رنز بنا کربریتھ ویٹ کی گیند پر راحت علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔جس کے بعد افتخار احمد بیٹنگ کیلئے آئے۔کراچی کنگز کی ٹیم نے اپنا مطلوبہ حدف18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔بابر اعظم نے آوٹ ہوئے بغیر 70رنز جبکہ افتخار احمد بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آوٹ رہے۔پشاور زلمی کی طرف سے یاسر شاہ نے 4اوورز میں 28رنز کے عوض دو،بریتھ ویٹ نے دو اوورز میں 13کے عوض ایک اور حسن علی نے 4اوورزمیں 35رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ راحت علی 3.1اوورزمیں 21رنز،وہاب ریاض دو اوورز میں 25رنز،گریگری نے دو اوورز میں 19رنز اور لیونگ سٹون نے ایک اوور میں 10رنز دیکر کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔بابر اعظم کو ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر ’مین آف دی میچ‘کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔

پیر، 2 مارچ، 2020

12:21 PM

پی ایس ایل 5: آج کراچی کنگزاور پشاور زلمی کےدرمیان مقابلہ ہوگا

راولپنڈی : پاکستان سپر لیگ 5 کےدسویں میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کا پندرہواں میچ شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان  کھیلا جائے گا ۔ کراچی کنگزعماد وسیم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ڈیرن سیمی پشاورزلمی کی کپتانی کر رہے ہیں ۔
پشاور زلمی کا یہ چھٹا جبکہ کراچی کنگز آج اپنا  پانچواں میچ  کھیلے گی ۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی چوتھے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ دیگر ٹیموں میں ملتان سلطانز پہلے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور لاہور قلندرز  کوئی بھی میچ نہ جیتنے کے باعث آخری نمبر پر ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز کراچی کنگز نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 
12:20 PM

پی ایس ایل،آج کراچی کنگزاور پشاورزلمی مدمقابل ہوں گے

پاکستان سپرلیگ ایڈیشن فائیومیں آج کراچی کنگز اورپشاورزلمی آمنےسامنے ہوں گے۔
 پاکستان سپر لیگ 5میں آج کراچی کنگزاورپشاورزلمی کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے راولپنڈی  اسٹیڈیم میں ہوگا۔
آج کھیلاجانےوالامیچ پشاورزلمی کاچھٹااورکراچی کنگزکاپانچواں میچ ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پراس وقت پشاورزلمی چوتھے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پردیگر ٹیموں میں ملتان سلطانز پہلے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اورلاہورقلندرزتین میں سے کوئی بھی میچ نہ جیتنےکےباعث آخری نمبرپرہے۔
واضح رہےکراچی کنگزنےگزشتہ روزاسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سےشکست دی تھی۔
11:17 AM

پی ایس ایل فائیو: آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈم میں سجے گا ایک اور میلہ پشاور زلمی اور کراچی کنگزمد مقابل

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کےساتھ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔
پی ایس ایل فائیو کے 14ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
پشاور زلمی 5 پوائنٹس کےساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے اور کراچی کنگز 4 پوائنٹس کےساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیموں نے 2، 2 میچز جیت رکھے ہیں۔
ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کےساتھ اس وقت پہلے نمبر پر موجود ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور لاہور قلندرز چھٹے نمبر پر ہے۔
11:08 AM

کرکٹ میدانوں کے باہر بھی شاہد آفریدی چھا گئے، اسپیشل ایتھلیٹ کی مدد کا اعلان کردیا

2019 کے اسپیشل اولمپکس کے ٹینس ڈبلز گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ساجدہ کی والدہ نے معاشی مسائل کی بنا پر شاہد آفریدی سے تعاون کیاپیل کی تھی۔
اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2019 کے ٹینس ایونٹ کی گولڈ میڈلسٹ ساجدہ بی بی کا مستقبل خطرے میں....اہلخانہ مالی مسائل سے دوچارگولڈ میڈلسٹ ساجدہ کی والدہ نے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی سے تعاون کی اپیل کردی@SAfridiOfficial#Cricket #shahidafridi #Pakistan #special #HBLPSL5 #PSL2020 pic.twitter.com/GX5SZFIcYV
— Ali Hasan (@AaliHasan10) March 1, 2020 
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‏پاکستان کے لیے ساجدہ بی بی کی کامیابی فخر کا باعث ہے، میرا یہ وعدہ ہے کہ میں خود ذاتی طور پر آپ کی مدد دو دن میں کروں گا۔
گزشتہ برس ساجدہ کی کامیابی کے بعد جب اس کے مشکل حالات سے متعلق تفصیلات سامنے آئی تھیں تو شاہد آفریدی نے ایک ٹوئٹ میں نوجوان کھلاڑی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ہرممکن مدد کا وعدہ کیا تھا۔
Proud of you Sajda! If she needs any support...I'm always available ???? https://t.co/OrWInj4dwM
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 4, 2019 
گولڈ میڈلسٹ ٹینس پلیئر ساجدہ کی والدہ گھروں میں کام کاج کرتی ہیں اور والد کرایہ کا رکشہ چلاتے ہیں۔ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کے مداحوں نے ان کے اس اعلان کو سراہا۔

11:04 AM

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

Spread the love
راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 14ویں میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 183 رنز بنائے۔
اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔ منرو صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد اس سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے رضوان حسین بیٹنگ کے لیے آئے اور 14 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
کولن انگرام صرف 16 رنز ہی بناسکے جس کے بعد کپتان شاداب خان خود بیٹنگ کے لیے آئے اور لیوک رونکی کے ساتھ مل کر زبردست شراکت داری قائم کی۔ دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں، شاداب 31 گیندوں پر 54 رنز اور رونکی 58 پر 87 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ شروع ہوئی، کھلاڑیوں ایلکس ہیلز نے 52, ڈیل پورٹ اور شرجیل خان نے 38، 38 رنز کپتان عماد وسیم نے 32 رنز اسکور کیے۔
کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کیا اور پانچ وکٹ سے فتح اپنے نام کرلی۔ کراچی کنگز کے کھلاڑی ایلکس ہیلز کو میچ میں جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
حالیہ میچ کے بعد کراچی کنگز کے چار پوائنٹ ہوگئے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پانچ پوائنٹ ہیں۔ اب پیر کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

11:00 AM

امریکا کے نامور جوکی کو گُھڑ دوڑ کی تاریخ کا سب سے بڑا انعام دیا گیا

سعودی عرب میں منعقد ہونے والے گُھڑ دوڑ  کے مقابلے میں امریکا کے نامور جوکی نے کامیابی حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے نامور جوکی لوئس سائیز نے اپنے عالمی شہرت یافتہ گھوڑے میکسیمم سیکیورٹی کی شاندار کارکردگی کے سبب پہلا سعودی گُھڑ دوڑ کپ جیت لیا۔
یاد رہے کہ سعودی شاہ سلمان نے امریکا کے نامور جوکی گُھڑدوڑ کو تاریخ کا سب سے بڑا انعام ایک کروڑ ڈالر دینے کے ساتھ ٹرافی بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے امریکا سے تعلق رکھنے والے گُھڑ سوار مڈ نائٹ بِسو  ہیں جب کہ  تیسرے نمبر پر بینبٹل ہیں۔
10:58 AM

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پچھاڑ دیا

راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 5وکٹوں سے شکست دیدی۔الیکس ہیلز مین آف دی میچ قرارپائے۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 14ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے بیٹنگ کا جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم اور محمد عامر نے باولنگ کا آغاز کیا۔دو رنز کے مجموعی سکور پر ہی اسلام آباد یو نائیٹڈ
کی ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر کولن منرو ایک سکور بنا کر محمد عامر کی گیند پر کرس جورڈن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ون ڈاون پوزیشن پر رضوان حسین بیٹنگ کیلئے آئے۔46رنز کے مجموعی سکور پر عمید آصف نے کرس جورڈن کی گیند پر رضوان حسین کا ایک آسان کیچ چھوڑ دیا،اس وقت رضوان حسین کا سکور18رنز تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے 50رنز 6.2اوورزمیں مکمل کیئے۔50رنز کے مجموعی سکور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب رضوان حسین 22رنز بنا کر عمر خان کی گیند پر الیکس ہیلز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔جس کے بعد کولن انگرام بیٹنگ کیلئے آئے۔77رنز کے مجموعی سکور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی تیسری وکٹ گر گئی جب کولن انگرام 16رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس موقع پر کپتان شاداب خان بیٹنگ کیلئے آئے جنہوں نے رونکی کیساتھ ملکر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے گراونڈ کے چاروں طرف دلکش سٹروک کھیلے اور شائقین کرکٹ سے داد حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم نے اپنے 100رنز 13.3اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیئے۔اس دوران لیوک رونکی نے اپنی نصف سنچری42گیندوں پر7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ 20اوورزمیں 3 وکٹوں کے نقصان پر183 رنز بنا لیئے۔لیوک رونکی نے 58گیندوں پر9چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئےبغیر85جبکہ شاداب خان نے 31گیندوں پر3چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر54رنز بنائے۔کراچی کنگز کی طرف سے عمر خان،عماد وسیم اور محمد عامر نے بالترتیب 24،31اور40رنز کے عوض ایک،ایک جبکہ کرس جورڈن نے چار اوورز میں 41اور عمید آصف نے چار اوورز میں 45رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔جواب میں کراچی کنگز کی طرف سے شرجیل خان اور بابر اعظم نے بیٹنگ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیل سٹین اور رمان رئیس نے باولنگ کا آغاز کیا۔پہلے اوور کی چوتھی گیند کے دوران بابر اعظم،شاداب خان کی تھرو پر کوئی رنز بنائے بغیررن آوٹ ہو گئے۔یوں کراچی کنگز کی پہلی وکٹ صفر کے سکور پر گر گئی۔ون ڈاون پوزیشن پر الیکس ہیلز بیٹنگ کیلئے آئے۔کراچی کنگز نے اپنے50رنز 4.3اوورزمیں مکمل کیئے۔58رنز کے مجموعی سکور پر کراچی کنگز کی ٹیم کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھنا پڑا جب شرجیل خان کے خلاف شاداب خان نے ریویو لیا جس میں انہیں کامیابی نصیب ہوئی اور شرجیل خان 38رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر رومان رئیس کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔جس کے بعدکیمرون دلپورٹ بیٹنگ کیلئے آئے۔کراچی کنگز نے اپنے 100رنز 10:3اوورز میں مکمل کیئے۔122رنز کے مجموعی سکور پر کراچی کنگز کی ٹیم کو تیسرا نقصان اٹھانا پرا جب کیمرون دلپورٹ 38رنز بنا کر ڈیل سٹین کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس موقع پروکٹ کیپر والٹن بیٹنگ کیلئے آئے۔الیکس ہیلز نے اپنی نصف سنچری29گیندوں پر4چوکوں اور6چھکوں کی مدد سے مکمل کی۔136رنز کے مجموعی سکور پر کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ گر گئی جب الیکس ہیلز 52رنز بنا کر احمد صافی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں سٹمپ آوٹ ہو گئے۔جس کے بعد افتخار احمد بیٹنگ کیلئے آئے تاہم وہ صرف ایک رنز بنا کر رجوان حسین کی شاندار تھرو پر رن آوٹ ہو گئے۔اس موقع پر کراچی کنگز کا مجموعی سکور 139رنز تھا۔اس موقع پر کپتان عماد وسیم بیٹنگ کیلئے آئے۔کراچی کنگز کی ٹیم نے مطلوبہ حدف 18.4اوورزمیں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔والٹن23 رنز اور عماد وسیم32 رنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے احمد صافی،رومان رئیس اور ڈیل سٹین نے بالترتیب 21،27اور37رنز کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاداب کان نے چار اوورز میں 23،محمد موسیٰ نے تین اوورز میں 32اور فہیم اشرف نے 2.4اوورز میں 44رنز دیکر کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔کراچی کنگز کی طرف سے شاندار نصف سنچری بنانے پر الیکس ہیلز کو ’مین آف دی میچ‘کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔

10:54 AM

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ویب ڈسک — پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے اتوار کو کھیلے گئے واحد میچ میں کراچی کنگز نے 184 کا ہدف پانچ وکٹوں پر حاصل کر لیا جب میچ میں ابھی آٹھ گیندیں باقی تھیں۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ڈیل سٹین جو موجودہ دور کے خطرناک ترین باولرز میں شمار ہوتے ہیں، پہلی بار پی ایس کھیل رہے تھے۔ توقع کی جار ہی تھی کہ ان کے چار اوورز میں زیادہ رنز بنانا مشکل ہو گا اور اس طرح 184 کا ہدف مشکلات سے دوچار کراچی کنگز کے لے پہاڑ بن جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ پہلے اوور میں ٹی ٹوینٹی کے دنیا کے نمبر ون بلے باز بابراعظم کے رن آوٹ ہونے کے بعد کراچی کنگز پر دباؤ مزید بڑھ گیا۔
اس موقع پر شرجیل خان اور الیکس ہیلز نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے کراچی کنگز کو بابر اعظم کی کمی کا احساس نہیں ہونے دیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 58 رنز کی شراکت داری رہی اس موقع پر شرجیل خان 20 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آوٹ ہو ئے۔
ہیلز نے اسلام آباد یونائٹڈ کے باولز پر حملے جاری رکھے اور اس موقع پر ڈیلپورٹ نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا اور سکور 122 تک پہنچا دیا۔ ڈیلپورٹ صرف 28 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر سٹین کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ ہیلز 52 کے انفرادی سکور پر آوٹ ہوئے تو کراچی کنگز کا اسکور 136 رنز تھا۔ والٹن نے 23 اور کپتان عماد وسیم نے صرف 15 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر ہدف آٹھ گیندیں پہلے ہی حاصل کر لیا۔
اسلام آباد کی جانب سے شداب خان چار اووروں میں 23 رنز دیکر سب سے کفایت شعار باولر رہے۔ باقی تام باولرز کی خوب پٹائی ہوئی۔
ڈیل سٹین نے پہلا اوور میڈن کرایا لیکن باقی تین اووروں میں مہنگے ثابت ہوئے اور 37 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ سب سے مہنگے باولر فہیم اشرف ثابت ہوئے جن کے 2.4 اووروں میں 47 رنز بنے۔ انہیں پانچ چھکوں کا سامنا کرنا پڑا۔ فہیم اشریف نے ملتان سلطان کے خلاف بھی زیادہ رنز کھائے تھے۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم نے مقررہ بیس اووروں میں تین وکٹوں پر 183 رنز بنائے تھے۔
لیوک رونکی نے 58 گیندوں پر 85 اور کپتان شاداب خان نے 31 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ شاداب کی اننگ میں چار تو رونکی کی اننگ میں دو چھکے شامل تھے۔
آج کراچی کنگز نے پچھلے سیزن میں ابھرنے والے سپین باولر عمرخان کو نہ صرف ٹیم میں شامل کیا بلکہ باولنگ کا موقع بھی دیا۔ انہوں نے ایک بار پھر ذہانت سے سپین کے ہنر سے کمنٹیٹرز کو متاثر کیا۔ چار اووروں میں صرف 24 رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ محمد عامر اور عماد وسیم کو بھی ایک ایک وکٹ ملی۔ ایلیکس ہیلز کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔
پی ایس ایل فائیو کے پوانٹس ٹیبل پر ملتان سلطان پانچ میچوں میں سے چار میں فتح حاصل کرنے کے بعد پہلے، کوئٹہ گلیڈی ایٹر چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی پانچ پانچ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ کراچی کنگز میچ میں فتح کے باوجود پانجویں نمبر پر ہے جب کہ اس کے چار پوائنٹ ہیں اور حسب روایت لاہور قلندر اس فہرست میں سب سے آخری نمبر پر ہے۔ اور ابھی تک اس ایونٹ میں ایک بھی فتح حاصل نہیں کر سکی ہے۔

10:47 AM

ڈیرن سیمی اسلام آباد کی دلفریب خوبصورتی کے دیوانے ہو گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اسلام آباد کی دلفریب خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے۔گزشتہ روز ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کے چیف ایگزیکٹو جاوید آفریدی سے کہاکہ وہ اسلام آباد کی سیر کرناچاپتے ہیں تو اس کے جواب میں جاوید آفریدی نے اپنی ذاتی استعمال کی گاڑی ڈیرن سیمی کو پیش کردی۔اسلام آباد کے سرینا ہوٹل سے پارلیمنٹ ہاؤس تک ڈیرن سیمی نے پارلیمنٹ ہاؤس پاک سیکرٹریٹ، سپریم کورٹ آف پاکستان، ایف بی آر اور پی ٹی سی ہیڈ کواٹر ز سے سرینا ہوٹل تک خود گاڑی چلائی۔ دوران ڈرائیونگ ڈیرن سیمی پاکستان کے مقبول ملی نغمے ’’دل دل پاکستان‘‘ سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے حکومت سے لے کر عوام کی محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال ہونا چاہیے۔ کار ڈرائیو کرنے والے سابق ویسٹ انڈین کپتان اور پشاور زلمی کے قائد ڈئیرن سیمی کافی خوش دکھائی دیئے اور دل دل پاکستان جان جان پاکستان بھی گنگتاتے رہے۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں پاکستان میں پی ایس ایل کا بھرپور لطف اٹھارہا ہوں، اسلام آباد کی خوبصورتی نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔
10:45 AM

ریسل مینیا ‘رومن رینز نے گولڈ برگ کا چیلنج قبول کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو ریسل مینیا میں گولڈ برگ اور رومن رینز آمنے سامنے آئیں گے، گولڈ برگ کے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بنتے ہی رومن رینز ان کے سامنے آگئے۔ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا میں جہاں ڈریو میکنٹائر کا مقابلہ بروک لیسنر سے ہوگا وہیں گولڈ برگ بھی رومن رینز سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے تیار ہیں۔رومن رینز جو کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد سے کوئی بڑا مقابلہ نہیں جیت پائے ہیں گولڈ برگ کو شکست دے کر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ای سمیک ڈاؤن میچ میں جب گولڈ برگ نے چیخ کر کہا کہ اب کون آئے گا جس کے بعد رومن رینز رنگ میں آئے اور گولڈ برگ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا میں آؤں گا۔رومن رینز کے اعلان کے بعد ہی رنگ میں شائقین کا جوش و خروش بڑھ گیا ہے اور انہیں اس بڑے مقابلے کا بے تابی سے انتظار ہے۔ رومن رینز کو فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے۔
10:42 AM

پی ایس ایل: پشاور زلمی، کراچی کنگز آج مدمقابل ہونگے

فوٹو: پی ایس ایل
پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 5 کا 15واں میچ آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کےساتھ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔
پشاور زلمی 5 پوائنٹس کےساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے اور کراچی کنگز 4 پوائنٹس کےساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیموں نے 2، 2 میچز جیت رکھے ہیں۔
ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کےساتھ اس وقت پہلے نمبر پر موجود ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور لاہور قلندرز چھٹے نمبر پر ہے۔

اتوار، 1 مارچ، 2020

6:55 PM

ویمن ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے دی

ڈیانا بیگ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے ابتدا میں ہی دو کامیابیاں حاصل کرلیں اور جنوبی افریقی ٹیم 17رنز پر دونوں اوپنرز گنوا بیٹھی تھی۔
اس مرحلے پر میریزین کاپ اور مگنون دو پریز نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا دیتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 37رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو 54 تک پہنچا دیا۔
اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، ندا ڈار نے پریز کی وکٹیں بکھیر دیں جبکہ 64 کے مجموعی اسکور پر کاپ 31رنز بنا کر واپس لوٹیں تو جنوبی افریقی ٹیم 4وکٹیں گنوا چکی تھی۔
تین وکٹیں گرنے کے بعد جنوبی افریقہ کا رن ریٹ انتہائی کم تھا لیکن ولوارڈ کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک اچھا مجموعی اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہی۔
انہوں نے صرف 36 گیندوں پر 53رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے شامل تھے اسی کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ 2 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہیں جبکہ انعم امین، ندا ڈار، ایمن انور اور عروبہ شاہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔
ایمن انور کے اوور انتہائی مہنگے ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 43 رنز دیے اور یہی رنز، میچ میں اصل فرق ثابت ہوئے۔
پاکستان کی اوپنرز نے ٹیم کو 18رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس کے بعد یکے بعد دیگرے 3 وکٹیں گرنے کے سبب قومی ٹیم 26رنز پر تین کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہو چکی تھی۔
اس موقع پر کپتان جویریہ خان کا ساتھ دینے عالیہ ریاض آئیں اور دونوں نے 29رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور کو 55تک پہنچا دیا، جویریہ 31رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئیں۔
اس دوران درکار رن ریٹ تیزی سے چڑھتا گیا اور پاکستانی ویمن ٹیم نے حالات کی نزاکت کو نہ سمجھتے ہوئے کسی بھی موقع پر جارحانہ بیٹنگ کی کوشش نہ کی جس کے نتیجے میں وہ مقررہ اوورز میں 5وکٹیں گنوانے کے باوجود صرف 119رنز ہی بنا سکیں، عالیہ ریاض 39رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔
جنوبی افریقہ نے میچ میں 17رنز سے کامیابی حاصل کر کے ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے جبکہ اس شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔
 سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔



6:53 PM

پی ایس ایل: کنگز کا ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 5 (پی ایس ایل) کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی حالیہ کارکردگی بہترین رہی ہے جبکہ کراچی کنگز پی ایس ایل کے رواں سیزن میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔
مزید پڑھیں: 
دونوں ٹیموں کو اپنے آخری میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسلام آباد کو کوئٹہ کے ہاتھوں جبکہ کراچی کو ملتان نے شکست سے دوچار کیا تھا۔
شاداب خان کی قیادت میں کھیلنے والی یونائیٹڈ کو جنوبی افریقہ کے تجربہ کار و مایہ ناز تیز گیند باز ڈیل اسٹین کی خدمات حاصل ہوں گی۔ دوسری جانب کراچی کنگز بابراعظم، ایلکس ہیلز اور محمد عامر پر انحصار کرے گی۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے جبکہ کراچی کنگز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 
یاد رہے گزشتہ روز بارش کے باعث راولپنڈی میں کھیلے جانے والا یونائیٹڈ اور زلمی کا میچ منسوخ ہو گیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کے روز جڑواں شہروں کا موسم خشک اور شام میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

6:50 PM

ملتان کے شہریوں نے پی سی بی اور غیرملکیوں کے دل جیت لیے،80ہزار شائقین کی اسٹیڈیم میں موجودگی

لاہور /ملتان (این این آئی) ملتان کے شہریوں نے پی سی بی اور غیرملکیوں کے دل جیت لیے ،تقریباً 80 ہزار شائقین کرکٹ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کیلئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ ایونٹ کے دوران ملتان نے چار روز میں مجموعی طور پر تین میچوں کی میزبانی کی۔ایونٹ کے میچز پہلی مرتبہ ملتان میں کھیلے گئے۔ اس دوران شائقینِ کرکٹ نےمیزبان ٹیم کے ساتھ ساتھ مہمان ٹیموں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھیل کو ملک کے کونے کونے تک پھیلانے کی پالیسی کے تحت ایچ
بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تین میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کروانے کا اعلان کیا تھا۔اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز کی تزین و آرائش کے لیے 2 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی۔ اس رقم کا زیادہ تر حصہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پر خرچ ہوا۔ تینوں میچز کے دوران جہاں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تِل دھرنے کی جگہ نہیں تھی وہی شائقینِ کرکٹ کی ایک بڑی تعدادنے اسٹیڈیم کے باہر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لییبھی ڈیرے ڈالے رکھے۔‎شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد میں اسٹیڈیم آمد پر مقامی اور غیر ملکی کھلاڑی سب ہی معترف رہے۔ اس حوالے سے انہوں نے پری اور پوسٹ میچ پریس کانفرنسز کے علاوہ دیگر مواقع پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔اس دوران پشاور  زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دینے والی ملتان سلطانز کی ٹیم نے اگلے دو میچوں میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بالترتیب 52 اور 30 رنز سے ہرایا۔ ملتان سلطانز  کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ ملتان میں ان کا مختصر قیام ایک یاگار لمحہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی گرمجوشی اور بھرپور مہمان نوازی نے اسکواڈ میں شامل تمام اراکین کے دل جیت لیے ہیں۔ اینڈی فلاور نے کہاکہمیزبان ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے  کے لیے شائقینِ کرکٹ کا ایک بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے پر تمام کھلاڑی پرجوش تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ دوران میچ مداحوں سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم کا ماحول شاندار تھا۔ہیڈ کوچ ملتان سلطانز کا کہنا تھا کہ وہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو دنیا کے چند بہترین اسٹیڈیمزمیں شمار کرتے  ہیں اور وہ جلد یہاں واپسی کے  لیے  پرامیدہیں۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ 12سال کے طویل انتظار کے بعد ملتان کے باسیوں نے اعلیٰ سطحی کرکٹ کی اپنے شہر میں واپسی کا شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مقررہ تین میچوں کے دوران ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے مناظر ناقابل بیان تھے۔ وسیم خان نے کہاکہ تینوں میچز کے دوران انکلوڑرز میں بیٹھا ایک ایک فرد کھیل سے خوب محظوظ ہورہا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہمناظر صرف اسٹیڈیم تک ہی محدود نہیں رہے بلکہ ملتان شہر کی ہر گلی میں کرکٹ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا تھا۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کیلئے مزید ایک وینیو کے اضافیپر تمام مداح خوش ہیں اوریہ ملک بھر میں اعلیٰ سطحی کرکٹ کی سرگرمیوں کو معمول پر لانے  سے متعلق پی سی بی کی پالیسی کا اہم حصہ بھی ہے۔ وسیم خان نے کہاکہ یہ حوصلہ افزاء مناظر دیکھ کر ہمارا اگلا ہدف ملتان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہے۔‎