Popunder ads

Breaking

Arts and Entertainment لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Arts and Entertainment لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 8 مارچ، 2020

9:27 AM

عہد وفا کے گرینڈ فنالے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے تعاون سے بنائے گئے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عہد وفا کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ شائقین بک اِٹ نا اور دیگر سینماں کی ویب سائٹس سے ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔دوسری جانب عہد وفا کی آخری قسط کے ٹریلر نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل کی آخری قسط کے ٹریلر کو صرف یوٹیوب پر 50 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ایم ڈی پروڈکشنز اور آئی ایس پی آر کی اس مشترکہ پیشکش کو عوام کی جانب سے بے حد پذیرائی ملنے کے بعد عہد وفا کی آخری قسط کو سینما گھروں میں دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور 27 فروری کو سہ پہر 3 بجے عہد وفا کی آخری قسط کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا تھا۔وطن کی مٹی سے کیے گئے عہد وفا کی داستان ڈرامہ سیریل عہد وفا میں دوستی کے لازوال جذبے اور وطن سے محبت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اس غیرروایتی ڈرامے کے اچھوتے موضوع، جاندار اداکاری اور سماجی حقائق کی عکاسی نے عوام میں اس ڈرامے کی مقبولیت کو چار چاند لگا دیے۔سینما گھروں میں عہد وفا کی آخری 14قسط مارچ 2020 کو دکھائی جائے گی جب کہ ٹی وی کے ناظرین 15 مارچ کو اس ڈرامے کی آخری قسط دیکھ سکیں گے۔

9:26 AM

فیروزخان نے شوبزکوخیرباد کہہ دیا

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔
ڈرامہ سیریئل خانی سے بے حد مشہورہونے والے اداکارفیروزخان نے کچھ عرصے قبل اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا تھا جس کے بعد ان کے بہت سے مداح افسردہ ہوگئے تھے تاہم انسٹاگرام بند کرنے بعد ان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن ان کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا تھا کہ “یہ روحانی سفرآپ کی زندگی میں مزید اعتماد لائے اورآپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں۔”
تاہم اب اداکارنے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پرمداحوں کے لیے ایک پیغام لکھا جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرے مداح میری جانب سے آنے والے بیان کا انتظارکررہے ہیں تو ان کے لیے اعلان یہ ہے کہ میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہا ہوں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: زندگی صرف خدا کوراضی کرنے میں ہے، فیروزخان
اداکارنے مزید کہا کہ اگرضرورت پڑی تو وہ وہ اب اداکاری محض اسلام کی تعلیمات کے لیے ہی کریں گے۔ اداکار نے اس کے علاوہ اپنے مداحوں سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
اس سے قبل اداکارنے میڈیا پرچلنے والے عورت مارچ سے متعلق بھی ایک ٹوئٹ شیئر کی اور لکھا کہ جو حق ہے وہ سچ ہے۔
9:24 AM

ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ اور امان اللہ کے اہلخانہ کے درمیان قبرکی جگہ کا تنازع

نجی ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے امان اللہ کے اہلخانہ کو 3 قبروں کی جگہ دینے سے انکار کر دیا۔
امان اللہ کے اہلخانہ کا مؤقف تھا کہ امان اللہ کا مزار بنانا چاہتے ہیں لہذا 3 قبروں کی جگہ درکار ہے، امان اللہ خان بڑے فنکار تھے، قبرستان کے وسط میں جگہ مزار کے لیے جگہ درکار ہے۔
امان اللہ کی تدفین کیلیے جگہ کے معاملے پر وزیرا اطلاعات پنجاب فیاض الحسن اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مزار بنانا ہے تو قبرستان کے کونے میں جگہ لے لیں۔ مزار کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی کی حدود سے باہر جتنی جگہ چاہیں لے لیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے معاملے کی اطلاع ملنے پر قبرستان پہنچ کر معاملہ سلجھانے میں مدد کی۔ اس دوران فیاض الحسن چوہان اور صدر ہاوسنگ سوسائٹی ڈاکٹر احمد کے درمیان بھی تکرار ہوئی۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا امان اللہ پاکستان کا بڑا نام ہے۔ میرا حکم ہے کہ قبر کی کھدائی فورا شروع کی جائے۔ صدر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے صوبائی وزیر کو جواب دیا کہ ہمیں حکم نہ دیں۔ ہم اپنا کام کرنا جانتے ہیں۔
فیاض چوہان نے صدر ہاؤسنگ سوسائٹی سے کہا کہ قبر کی کھدائی شروع نہیں کرو گے تو تمہارے خلاف ایکشن لوں گا۔ نمازہ جنازہ کا وقت قریب آنے تک جھگڑا چلتا رہا اور بعدازاں سوسائٹی انتظامیہ دو قبروں کی جگہ دینے پر رضامند ہو گئی۔ فیاض چوہان کے کہنے پر امان اللہ خان کی قبر، دو قبروں کی جگہ پر بنائی گئی اور پھر ان کی تدفین کی گئی۔
خیال رہے کہ معروف کامیڈین امان اللہ خان گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔
9:23 AM

پاکستاں فلم انڈسٹری کیلئے اچھی خبر آگئی، وزیراعظم نے مسائل کے حل کیلئے تجاویز طلب کرلیں

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک کے اصل تشخص اور ثقافت کو اجاگر کرنے کی ہر کوشش کی مکمل حمایت کرے گی۔
اجلاس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری، سیکریٹری اطلاعات اکبر حسین درانی، فراز چوہدری، پیر سعد احسن الدین اور زوریز لاشاری نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکا نے وزیراعظم کو ملک میں فلم انڈسٹری اور سنیما کی بحالی سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔
زوریز لاشاری نے کہا کہ اس حوالے سے دوسرا اجلاس آج (بروز ہفتہ) لاہور میں سیکریٹری ثقافت، فلم پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور سنیما مالکان کے ساتھ ہوگا۔
جس میں فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔


جمعہ، 6 مارچ، 2020

11:48 AM

فواد خان اور صنم سعید نے نئی فلم کےلئے پھرجو ڑی بنالی

فواد خان فلم ’’آن‘‘ میں زارا نورعباس اور صنم سعید کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ کی جوڑی اداکار فواد خان اور صنم سعید جلد ہی کئی سال بعد ایک بار پھر رومانس کرتے دکھائی دیں گے لیکن اس بار دونوں ٹی وی کے بجائے بڑے پردے پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔
صرف یہی نہیں بلکہ پاکستانی فلم ’’آن‘‘ میں پہلی مرتبہ زارا نور عباس ہیرو فواد خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
گزشتہ برس زارا نے فلم  ’’پرے ہٹ لو‘‘  اور ’’چھلاوا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ فواد کی ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ انتظار کے بعد بالآخر عید الفطر پر ریلیز ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ فواد خان اور صنم سعید کی جوڑی کوسال  2012 میں نشر ہونے والے مقبول ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ میں سراہا گیا تھا اور ان کے کرداروں کو کافی وقت تک یاد رکھا گیا۔

11:44 AM

عیاش پرست مرد ہو تا ہے عورت نہیں،وقار زکا

بول انٹرٹیمنٹ کے مقبول ترین شو چیمپئینز کے میزبان وقار زکا  نا صرف ایک میڈیا پر سن ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ بحیثیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی اپنی قابلیت کے بلبوتے پر معاشرتی مسائل ،پاکستان کی ترقی اور نو جوان مردوخواتین کےلئے اپنی آواز بلند کر تے نظر آتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزوقار زکا نے عورت مارچ اور میرا جسم میری مرضی کے مو ضوع پرہونے والے بو ل ٹی وی کے پروگرام میں شرکت  کی اور خواتین کے حق میں بات کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ عیاش پرست مرد ہو تا ہے عورت نہیں۔
عیاش پرست مرد ہوتا ہے عورت نہیں 90 فیصد طلاقوں میں مردوں کا ہاتھ ہوتا ہےوقار زکا اور خلیل الرحمان آمنے سامنے #BOLNews #AisayNahiChalayGa #khalilurrehmanqamar #MeraJismMeriMarzi #MarviSarmad #marvi #AuratMarch2020 #AuratAzadiMarch2020 @Dr_fizakhan @ZakaWaqar pic.twitter.com/LdNkZpc40E
— BOL NETWORK (@BOLNETWORK) March 4, 2020
شو میں وقار زکا اور خلیل الرحمان قمر آمنے سامنے آگئے اور گرما گرم بحث ہو ئی، اس دوران وقار ز نے عورتوں کے حق میں بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ مرد عورت کی عزت نہیں کرسکتا تو وہ نارمل نہیں ہے ہمارے معاشرے میں جب تک ایسے مرد ہیں تب تک عورت مارچ ہوتا رہے گا ۔
انھوں نے مزید کہا کہ 90 فیصد طلاقوں میں مردوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔
Khalil-ur-Rehman refuses to ask an apology to Marvihttps://t.co/uwYXcszTAthttps://t.co/uwYXcszTAt
— BOL NEWS (@BOLNewsOfficial) March 4, 2020
۔

11:42 AM

گالی ماں بہن کے نام پر کیوں؟

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ لبرلزم کو پاکستان میں کبھی پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔
سوشل میڈ یا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے کہ ’میرا جسم میری مرضی والی خواتین خود تو ملک سے باہر رہتی ہیں اور پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے نت نئے طریقے سامنے لے آتی ہیں۔
عیاش پرست مرد ہوتا ہے عورت نہیں 90 فیصد طلاقوں میں مردوں کا ہاتھ ہوتا ہےوقار زکا اور خلیل الرحمان آمنے سامنے #BOLNews #AisayNahiChalayGa #khalilurrehmanqamar #MeraJismMeriMarzi #MarviSarmad #marvi #AuratMarch2020 #AuratAzadiMarch2020 @Dr_fizakhan @ZakaWaqar pic.twitter.com/LdNkZpc40E
— BOL NETWORK (@BOLNETWORK) March 4, 2020
پاکستان بھر میں گزشتہ روز سے دو طرح کی باتیں ہو رہی ہیں ایک طرف لو گوں کا کہنا ہے کہ ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر نے اخلاقیات کی دھجیاں اُڑادیں،  ٹی وی شو میں گفتگو کی تہذیب بھول کر آپے سے باہر ہوگئے، خاتون سماجی کارکن سے بد زبانی کرتے رہے اور گالم گلوچ پر اُترآئے۔
دوسری طر ف لوگوں کا خیال یہ بھی ہے کہ اسلامی ملک میں عورتوں کے حقوق کے نام پر ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ جیسی مہم چلائے جانے سے متعلق خلیل الرحمٰن قمر کی رائے بہت مضبوط ہے اور وہ معاشرے کے ایک بہت بڑے حصے کے خیالات کی ترجمانی بھی کرتے ہیں لیکن گزشتہ روز ایک ٹی وی ٹاک شو میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے وہ ایک خاتون مہمان کے ساتھ الجھ پڑے اور ایسی زبان استعمال کی جو انتہائی غیر مناسب تھی، جس کی وجہ سے اُن کی اصل دلیل ہی دب گئی اور ایک نئے تنازع نے خصوصاً سوشل میڈیا پر جنم لے لیا۔
اس سارے تنازعے کی جڑ میرا جسم میری مرضی ہے کا متنازعہ نعرہ ہے اور اگر دیکھا جائے توایک طرف بہت سے افراد نے خلیل الرحمٰن قمر کی غلط زبان کے استعمال پر اُس کی شدید مذمت کی تو دوسری طرف کئی لوگوں نے اُن کے حق میں بھی اپنی رائے دے کر معاملہ واضح کیا۔
 یہاں وہ کلپ بھی شئیر کیا جا رہا ہے جہاں سے بات شروع ہوئی اور جسے چینل نے آن ایئر نہیں کیا ،جھگڑا ماروی سرمد نے ہی شروع کیا تھا جب اس نے کہا کہ بکواس بند کروتو جواب میں خلیل الرحمان قمر بھڑک اٹھے۔
وہ کلپ جہاں سے بات شروع ہوئی اور جسے چینل نے آن ایئر نہیں کیا ۔۔ جھگڑا ماروی سرمد نے ہی شروع کیا تھا جب اس نے کہا کہ بکواس بند کرو جس پر خلیل الرحمان قمر بھڑک اٹھے pic.twitter.com/W6fuFIhN3A
— راشد (@rashlhr442) March 5, 2020
خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ  ’ میں نے ماروی سرمد جیسی لبرل کو منہ توڑ جواب دے کر بتایا ہے کہ لبرلزم کو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کبھی پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔
یہاں یہ با ت بھی پروان چڑھ رہی ہے کہ اگر ’’ میرا جسم میری مرضی‘‘ کی مہم غلط اور یہ نعرہ بھی ناجائز ہے تو پھر ’’میری زبان میری مرضی‘‘ کا بھی حق خلیل الرحمٰن قمر سمیت کسی کو نہیں دیا جا سکتا۔
اس تما م بحث میں یہ با ت نہیں بھولنی چاہیے کہ کسی فرد کا جسم ہو یا زبان، وہ اُن حدود و قیود کے پابند ہیں جو دین اسلام ہم مسلمانوں کے لیے طے کرتا ہے اور جس کی گارنٹی ہمارا آئین دیتا ہے۔
گزشتہ سال جو کچھ عورت مارچ کے نام پر ہوا اُس پر تو پاکستان کے لبرل اور سیکولر طبقے کی اکثریت تک نے تھو تھو کیا۔
خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان نجی ٹی وی کے لائیو شو میں تلخ کلامی ہوگئی تھی۔ شو میں عورت مارچ کو موضوع بنایا گیا تھا۔
اب یہاں یہ با ت بھی قابل ذکر ہے کہ اُس ٹی وی چینل نے اپنی دوٹکے کی ریٹنگ کے لیے ٹاک شو کا وہ حصہ  چلایا اور سوشل میڈیا پر آگ لگوادی جبکہ شو کا وہ حصہ بنیادی طور پر سنسر ہو جانا چاہیے تھا۔
ایسے معاملات میں میڈیا اپنی ذمہ داری پر بات کیوں نہیں کرتا؟
 اس تنازع نے عورت مارچ کو خواہ مخواہ اہمیت دی ہے، بالکل اسی طرح جیسے کچھ حلقوں کی طرف سے یہ کہا گیا کہ وہ عورت مارچ کو روکیں گے۔
ہمیں اس معاشرے میں فحاشی و عریانیت اور بے راہ روی کو روکنا ہے تو ہمیں اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ ہم عورت کو وہ تمام حقوق دیں جو اسلام متعین کرتا ہے، اُن کا احترام کیا جائے اور عزت دی جائے جس کی وہ مستحق ہیں۔
11:40 AM

ایوارڈ یافتہ ایرانی فلمساز کو فلم بنانے پر ایک سال قید

ویب ڈیسک — 
برلن فلم فیسٹول میں گولڈن بیئر ایوارڈ جیتنے والے ایرانی فلم ساز محمد رسول اف کو ان کی فلموں پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ بات ان کے وکیل نے بتائی۔
رسول اف کی تین فلموں کو ایران کے نظام کے خلاف پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے ان کے فلم بنانے پر دو سال کی پابندی بھی لگائی گئی ہے۔
وکیل نے بتایا کہ رسول اف کو عدالتی حکم ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بھیجا گیا۔ ان کا ارادہ گرفتاری دینے کا نہیں۔ اس کی بجائے وہ سزا کے خلاف اپیل کریں گے اور قید کے خلاف حکام کا وہ فیصلہ پیش کریں گے جس کے تحت کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں 54 ہزار قیدیوں کو جیل سے رہا کیا گیا ہے۔
سرکاری میڈیا نے سزا سے متعلق کوئی خبر یا عدالتی حکام کا کوئی تبصرہ جاری نہیں کیا۔
رسول اف نے حال میں اپنی فلم شیطان وجود ندارد پر برلن فلم فیسٹول کا سب سے بڑا اعزاز گولڈن بیئر ایوارڈ جیتا ہے۔ اس میں انھوں نے ایران میں سزائے موت اور محدود شخصی آزادی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
وہ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے جرمنی نہیں جا سکے کیونکہ حکومت نے ان کے سفر پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔
رسول اف اس سے پہلے بھی فلمسازی پر ایک سال کی سزا بھگت چکے ہیں۔ 2011 میں ان کی فلم بہ امید دیدار نے کینز فلم فیسٹول میں ایوارڈ جیتا تھا لیکن تب بھی انھیں فرانس جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

11:39 AM

جیوکی جانب سےمعاہدے کی معطلی پرخلیل الرحمان قمرکاجواب

جیوانٹرٹینمنٹ اورسیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ماروی سرمد سے معافی مانگنے تک معاہدہ معطل کیے جانے کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے فوری طور پر یہ معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرخلیل الرحمان قمر نے اس معاہدے کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ’’جیو ٹی وی اور سیونتھ اسکائی نے بیرونی فنڈزلینے اورمذموم مقاصد رکھنے والی فیمنسٹس کے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے مطالبہ کیا کہ میں ان سے معافی مانگوں اور ان کے بیہودہ اور بدصورت نعروں کیلئے جواز پیش کروں ‘‘۔
خلیل الرحمان قمر نے مزید لکھا ’’اللہ عظیم ہے، میں خوش قسمت ہوں کہ اپنے مقصد کیلئے قربانی دیتے ہوئے اپنے آپ کو اللہ کی مرضی کے تابع کروں۔ اسی لیے میں فوری طور پر جیو کے ساتھ کیا جانے والا یہ معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے لوگوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ میں ایسی صورتحال میں کام نہیں کروں گا۔
اس سے قبل جیو انٹرٹینمنٹ کا کہنا تھا کہ چینل اورپروڈکشن ہاؤس نے خلیل الرحمان کے ساتھ 4 ڈراموں اور ایک فلم کا معاہدہ طے کیا تھا تاہم جب تک خلیل الرحمان اپنے نازیبا الفاظ پر معافی نہیں مانگتے یہ معاہدے معطل رہیں گے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ہم نظریات کے تبادلے پر یقین رکھتے ہیں اور ہر ایک کو اظہار رائے کا حق ہے تاہم اچھے مباحثے کے کلچر کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔خلیل الرحمن قمر نے نہ صرف ایک خاتون کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا بلکہ اپنی غلطی قبول کرنے سے بھی انکارکیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل عورت مارچ کے حوالے سے نیو نیوز کے ٹی وی شو میں خلیل الرحمان نے اپنی بات کاٹے جانے پر یک دم برہم ہوکرماروی سرمد کیلئے غیراخلاقی زبان کا استعمال کیا تھا۔ دونوں کے درمیان خاصی گرما گرمی ہوئی، خلیل الرحمان کی جانب سے نامناسب الفاظ کے استعمال کے بعد سے سوشل میڈیا پر رائٹر پرشدید تنقید کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔
11:36 AM

کورونا وائرس کی وجہ سے 9 سال پرانی فلم کی مقبولیت میں اضافہ

ہالی وڈ کی 9 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’کونٹیجن‘ نے ریلیز کے وقت باکس آفس پر 60 ملین ڈالرز کمائی کی تھی لیکن اب 2020 میں جان لیوا کورونا وائرس کے پیشِ نظر فلم کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔اسٹیوین سوڈربرگ کی ہدایت کاری میں بننے والی ہالی وڈ فلم ’کونٹیجن‘ کی 2020 میں مقبولیت کی وجہ کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس ہے کیونکہ اس فلم کی کہانی افسانوی بیماری ’ایم ای وی-1‘ پر مبنی ہے جو کہ ایشیا سے پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی ہلاکتوں کی وجہ بنی۔’ وارنر بروس‘ کی 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم اب 2020 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔لوگوں کو اس فلم میں افسانوی اور حقیقی بیماری میں کافی حد تک مماثلت نظر آئی اور یہی وجہ ہے کہ 9 سال بعد دوبارہ اس فلم کو بے شمار لوگوں کی جانب سے دیکھا جانے لگا۔فلم ’کونٹیجن‘ ریلیز کے 9 سال بعد آئی ٹیونز کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ایمازون پرائم کے چارٹ میں بھی سب سے اوپر ہے۔ہالی وڈ کی اس فلم میں دکھائی جانے والی افسانوی بیماری حقیقی کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک وبا دکھائی گئی ہے۔اس حوالے سے فلم کے پروڈیوسر مائیکل شیمبرگ کا کہنا ہے کہ ’ہم لوگوں کو ڈرانا نہیں چاہتے کہ وہ سب مرنے والے ہیں‘۔فلم کے پروڈیوسر نے مزید کہا کہ ’اگر یہ ڈرؤانی ہے تو اس کا صرف یہ مقصد ہے کہ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے ڈرانا ہے‘۔واضح رہے کہ فلم کی کہانی میں ایک ایسی خاتون کو دکھایا گیا ہے جو کہ ہانگ کانگ سے واپس آنے کے بعد مر جاتی ہیں اور ان کی مرنے کی وجہ ایک ایسی بیماری ہوتی ہے جس سے انسان نا واقف ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں فلم میں دکھایا گیا ہے کہ مرنے والی خاتون کے شوہر کو بھی کچھ دن بعد ایسی ہی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے بعد اس افسانوی وبا کیخلاف جنگ کا آغاز ہوتا ہے۔فلم ’کونٹیجن‘ میں محققین اس افسانوی وبا کے خلاف ویکسین تیار کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے تھے۔
10:49 AM

ماہرہ خان بھی عورت مارچ کیخلاف میدان میں آگئیں

کراچی: پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے لیے نہیں محروم لوگوں کے لیے مارچ کرنا چاہیے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ماہرہ خان نے عورت مارچ کے حوالے سے تحریر کیا کہ ہم مارچ کیوں کرتے ہیں؟ بحیثیت ایک مراعات یافتہ عورت میں ان کے لیے مارچ کرتی ہوں جو میری طرح استحقاق نہیں رکھتے، ان کو وہ حقوق حاصل نہیں جو کہ مجھے اس وقت سے میسر ہیں جب سے میں پیدا ہوئی ہوں۔ کیا ہم اس پر خوش ہوں گے، کیا ہمیں اپنے نعروں اور لفظوں کے استعمال میں محتاط ہونا چاہیے؟ کیا ہمیں وہ پلے کارڈز تھامنا چاہیے جس کاز کے لیے ہم لڑرہے ہیں؟ وہ معاملات جن کا ہم حل چاہتے ہیں، بنیادی حقوق اور ضرورتوں سے محروم لوگ جو یا تو اپنے حقوق کے حوالے سے ناآشنا ہیں یا پھر انہیں یہ میسر ہی نہیں۔
ماہرہ خان نے کہا کہ کیا ہم ان قوانین پر مبنی بینرز اٹھا سکتے ہیں جن کے نفاذ کے لیے ہم کوشاں ہیں، اور جن سے خواتین کو سالوں سے تکلیف پہنچ رہی ہے۔ کیا ہم نہیں چاہتے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہ سمجھ سکیں کہ ہم کیوں مارچ کررہے ہیں؟ تو پھر ہم ایسے پوسٹرز کیوں اٹھاتے ہیں جو صرف اشتعال کا باعث بنتے ہیں۔ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں لوگ مساوی حقوق کے حصول کے نظریے کی جانب گامزن ہے۔ ہم سب کو جو کہ کوئی اختیار یا مراعات رکھتا ہو، اسے ایسی زبان استعمال کرنا چاہیے جو کہ ایک عام آدمی بھی سمجھ سکتا ہو۔ ہمیں اپنے لیے مارچ نہیں کرنا چاہیے، ہمیں ان کے لیے مارچ کرنا چاہیے، جو اپنے لیے مارچ نہیں کرسکتے۔

بدھ، 4 مارچ، 2020

12:26 PM

بھائی حاضر ہے، علی ظفر نے مداحوں کیلئے نیا چینل بنا ڈالا

علی ظفر نے مداحوں کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ ’بھائی سے باتیں کرنے کے لیے بھائی کا چینل سبسکرائب کرو اور جو مسئلہ ہو ہے بول ڈالو کیونکہ بھائی حاضر ہے۔‘
علی ظفر کے پیغام کے بعد مداح بھی فوراً علی ظفر کو ریپلائی کرنا شروع ہوگئے اور ان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنا شروع کردیا۔
Bhaee se baatein kerne ke liye bhaee ka channel subscribe kero aur jo masala hai bol daalo kyunke. #bhaeehazirhai Ali Zafar https://t.co/VUkOli9WHK
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 3, 2020 
واضح رہے کہ اتوار کے روز علی ظفر نے پی ایس ایل کے لیے مداحوں کی فرمائش پر نیا ترانا ’میلہ لوٹ لیا‘ ریلیز کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔
میلہ لوٹ لیا ترانے کو یوٹیوب پر 30 لاکھ سے زائد ویوز آئے اس سے علی ظفر کے ترانے کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ علی ظفر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی ایس ایل ترانا بنانے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل پروگرام میں علی عظمت نے علی ظفر کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’تیار ہیں‘ کو کچھ بلاگرز کی جانب سے ناکام کرانے کی سازش کی گئی۔
12:24 PM

عمران اشرف کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 1.3ملین ہوگئی

اداکار عمران اشرف نے انسٹا گرام فالورز کا شکرےہ ادا کردیا۔ اداکار کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ میں فالورز کی تعداد 1.3ملین ہوگئی جس پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکرےہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے رب کے شکر گزار ہیں کہ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور وہ اپنے مداحوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ شائقین کو اسی طرح اداکاری سے محظوظ کرتے رہیں گے۔ عمران اشرف ڈرامہ” کہیں دیپ جلے“ میں اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ مرکزی ادا کر رہے ہیں جو شائقین میں بہت مقبول ہورہا ہے۔

12:23 PM

جیمز بانڈ کی فلم کےاعزاز میں سونے کایادگاری سکہ جاری

ویلز : برطانیہ کے رائل ٹکسال نے جیمز بانڈ کی نئی فلم کے اعزاز میں 7 کلو گرام سونے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے رائل ٹکسال نے سوشل میڈیا پر اس خوبصورت اور وزنی سکے کی تصاویر جاری کردی ہیں ۔اس میں سب سے بڑا سکہ 7 کلو گرام سونے سے تیار کیا گیا ہے جس کی مالیت 7 ہزار پاؤنڈز ہے۔ یہ سکہ جیمز بانڈ سیریز کی اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ سے منسوب کیا گیا ہے۔ سکے پر جیمز بانڈ کی گاڑی اور اس کی نمبر پلیٹ کا ہندسہ یعنی 007 کندہ کیا گیا ہے ۔
12:21 PM

گانا کیا بنایا رانا صاحب ہی جیت گئے،مبارک ہو

گزشتہ روز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 5 میں مسلسل تین ناکامیوں کے بعد اپنی پہلی فتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف 37 رنز سے حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر میچ ختم ہونے کے بعد راک اسٹارعلی ظفر نے ٹوئٹ میں لاہور قلندرز کو میچ جیتنے پر مبارکباد بھی دی۔
Hum ne gaana kya banaya, Rana Sahab jeet gaye. Mubarak @lahoreqalandars. #PSLV #LahoreQalandars
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 3, 2020
علی ظفر نے لاہور قلندرز کی جیت کو اپنے بنائے گانے سے ملا دیا، انہوں نے کہا ہے کہ ’’ہم نے گانا کیا بنایا رانا صاحب جیت گئے‘‘۔۔
12:19 PM

کیا دنیا میں کہیں اور بھی روایات کے نام پر ایسا ظلم ہوتا ہے؟

افریقی ملک ایتھوپیا  میں ہونے والے اس عجیب وغریب رسم ورواج نے دنیا کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق  سوری قبیلے میں  مٹی کی بڑی بڑی پلیٹیں خواتین کے ہونٹوں میں رکھنا رسم ورواج کاحصہ ہے۔
 یاد رہے کہ سوری قبیلے نے دنیا سے الگ تھلگ اپنی علیحدہ ہی دنیا بسائی ہوئی ہیں۔
ایتھوپیا میں عظیم رفٹ ویلی کے پہاڑوں میں یہ قابیلے رہتا ہے۔
عجیب بات تو یہ ہے کہ یہ قبیلا خود پر ہونے والی اس رسم  کی وجہ سے بننے والے داغوں پرفخرکرتا ہے۔
خواتین کے ایسے ہونٹ کرنے کے لیے  مٹی کی یہ پلیٹیں بچیوں کو12سال کی عمر میں دی جاتی ہیں اور ان مٹی کی پلیٹوں کا  قطر16انچ تک ہوسکتاہے
حیر کی بات تو یہ ہے کہ اس قبیلے سے تعلق رکھنے والی بچیاں بڑے فخرسے بارہ سال کی عمر سے پلیٹیں اپنے ہونٹوں میں داخل کرنا شروع کردیتی ہیں۔
قبیلے کی رسم کی پاسداری میں زیادہ تر خواتین کے نیچے کے دانت ختم ہوجاتے ہیں کیونکہ پلیٹوں کوداخل کرنے کےلیے ہونٹ کونیچے سے کاٹا جاتا ہے۔
سوری قبیلے کی رسم ہے کہ جس لڑکی کے ہونٹ میں جتنی بڑی پلیٹ ہوگی اس کی شادی کے موقع پراس کاباپ جہیز میں اتنی زیادہ گائیوں کا مطالبہ کرے گا۔
قبیلے کی خواتین اور بچے اکثر سفید مٹی کے نمونے اور سروں پر پھول سجاتے ہیں۔
سوری کے دیہات 40 سے 2500 افراد کے درمیان ہیں۔
دوسری جانب سوری قبیلے کے لوگ مویشیوں کے بڑے ریوڑ رکھتے ہیں جسے وہ ایتھوپیا کے سفر کے دوران چراتے ہیں۔
واضح رہے کہ سوری قبیلے کی نئی نسل میں اس تکلیف دہ رسم پر عمل کم ہوتا جارہا ہے۔

12:15 PM

ہانیہ عامر شوبز انڈسٹری کا حصہ کیسے بنیں؟ جانئے اداکارہ کے بارے میں چند حقائق

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ہانیہ عامر وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت ہی کم عرصہ میں ڈھیروں کامیابیاں اپنے نام کیں۔
2016 میں فِلم جانان سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی شوبز میں انٹری کچھ انوکھے انداز سے ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر شوبز میں آنے سے قبل ڈب اسمیش نامی ایک ویڈیو ایپ پر اپنی اداکاری کی ویڈیوز بنایا کرتی تھیں جن میں سے کچھ وائرل بھی ہوئیں۔ عمران کاظمی جو کہ فلم جانان کے پروڈیوسر تھے، انہوں نے ویڈیوز میں ہانیہ کو اداکاری کرتے دیکھا اور یوں اپنی فِلم کے لئے کاسٹ کر لیا۔
ہانیہ کی پیدائش 11 فروری 1997 کو ہوئی جبکہ اداکارہ نے فاسٹ یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ ہانیہ عامر نا صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ ماڈل اور بہترین سنگر بھی ہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے نا صرف فلم جانان میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے بلکہ جن فلموں میں مرکزی کردار کیا ان میں 'نا معلوم افراد 2' اور 'پرواز ہے جنون' شامل ہیں اِس کے علاوہ اداکارہ فلم لوڈ ویڈنگ اور سپر اسٹار میں بھی بطور گیسٹ اپئیرینس جلوہ گر ہو چکی ہیں۔
ہانیہ عامر کے کئے گئے ڈراموں میں تتلی، پھر وہ ہی محبت، مجھے جینے دو، وصال، انا اور عشقیہ شامل ہے۔
ڈرامہ و فِلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ 4 مرتبہ ایوارڈز کی مختلف کیٹیگریز میں نامینیٹ ہو چکی ہیں جن میں سے دو ایوارڈ اداکارہ نے اپنے نام کئے۔
2017 میں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں اداکارہ کو فلم 'جانان' میں اداکاری کرنے پر بہترین معاون اداکارہ کے لئے نامینیٹ کیا گیا تھا جِسے وہ نہیں جیت سکی تھیں۔

2018 میں منعقد ہونے والے ہم ایوارڈز میں اداکارہ کو ڈرامہ 'پھر وہ ہی محبت' کے لئے بہترین نئی اداکارہ کے طور پر نومینیٹ کیا گیا تھا جس کا ایوارڈ ہانیہ نے اپنے نام کیا۔

2018 میں ہونے والے ہم اسٹائل ایوارڈز میں ہانیہ عامر اسٹائلش اداکارہ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں جبکہ 2018 میں ہی ہونے والے انٹرنیشنل پاکستان پریسٹیج ایوارڈ میں نا معلوم افراد میں اداکاری کے لئے ہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نومینیٹ ہو چکی ہیں۔

12:13 PM

کیا لاہور قلندر کی جیت علی ظفر کے گانے کی وجہ سے ممکن ہوئی؟

پی ایس سیزن فائیو میں مسلسل تین میچز ہارنے کے بعد بالآخر گزشتہ روز لاہور قلندرز کی ٹیم میچ جیت ہی گئی۔
پاکستان کے معروف اور دِلوں پر راج کرنے والے گلوکار علی ظفر نے لاہور قلندرز کی جیت کو اپنے نئے گانے میلہ لوٹ لیا سے مِلا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار نے ٹوئٹ کیا کہ 'ہم نے گانا کیا بنایا رانا صاحب جیت گئے'، ساتھ ہی علی ظفر نے مبارکباد بھی دِی۔

دوسری جانب گلوکار علی ظفر نے اپنا نیا یوٹیوب چینل متعارف کروا دِیا جس پر ان کے مداح ان سے بات کر سکیں گے۔ اِس کی خبر بھی انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دِی۔
علی ظفر نے لکھا کہ 'بھائی سے باتیں کرنے کے لیے بھائی کا چینل سبسکرائب کرو اور جو مسئلہ ہے بول ڈالو کیونکہ بھائی حاضر ہے'۔

علی ظفر کے ٹوئٹ کے بعد مداح بھی فوراً ریپلائی کرنا شروع ہو گئے اور ان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنا شروع کر دیا۔