Popunder ads

Breaking

Entertainment Articles لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Entertainment Articles لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 31 جنوری، 2020

11:56 AM

گھڑی کی قیمت سن کر امریکی فوجی بے ہوش، دلچسپ خبر آگئی

آج آپ نیلامی کے حوالے سے ایک ایسے شخص کے بارے میں جاننے والے ہیں جو نیلامی میں پیش کی جانے والی گھڑی کی قیمت سنتے ہی بے ہوش ہوگئے۔
نیویارک میں ایک امریکی فضائیہ کے اہلکار نے 1974 میں ایک گھڑی خریدی تھی اور انہوں نے یہ گھڑی 345 ڈالرز میں خریدی تھی۔
پرانی اشیاء کی نیلامی میں انہوں نے بھی اپنی گھڑی پیش کردی لیکن جب ان کی گھڑی کی قیمت کا تخمینہ 7 لاکھ ڈالرلگایا گیا تو یہ اس کی نئی قیمت سن کر حیران اور پریشان ہی ہوگئے۔
گھڑی کی قیمت کا 7 لاکھ ڈالرز تخمینہ لگا تو سابق امریکی فوجی بے ہوش ہی ہوگئے اور ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ مجھ سےمذاق کررہےہیں؟
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق فوجی نے70کی دہائی میں لی گئی گھڑی استعمال ہی نہیں کی تھی۔
10:54 AM

پاکستانی شوبز کے وہ نام جن کا سب سے زیادہ اڑایا جاتا ہے مذاق

یوں تو پاکستانی شوبز کے ستارے کبھی محبت اور کبھی تنقید کا سامنا کرتے ہی رہتے ہیں لیکن کچھ ستاروں کا نام آتے ہی منفی کمنٹس اور مذاق اڑانے والوں کا منہ کھل جاتا ہے اور چاہے وہ کتنے ہی بڑے نام ہوں لیکن ان سے جڑے مذاق کو لوگ باقاعدہ سمجھتے ہیں اور محظوظ بھی ہوتے ہیں-

میرا جی
لالی ووڈ کا نام اداکارہ میرا جی اپنی انگریزی کی وجہ سے تو اکثر مذاق کا نشانہ بنتی ہی رہتی ہیں لیکن کبھی کبھار ان کی کوئی ایسی ویڈیو بھی آجاتی ہے جس میں وہ کسی سے اپنی محبت کا اعلان کر دیتی ہیں یا کوئی ایسا اعلان کر دیتی ہیں جس سے دوسرے شوبز کے ستارے بھی جڑ جاتے ہیں۔۔۔ان کے کچھ واقعات میں سے ایک کیپٹن نوید کی ویڈیو اور پھر شادی ہونے اور نا ہونے کی کنکشن سے بھری ویڈیوز، شعیب اختر سے شادی کی خواہش، ماہرہ خان کو چیلنج کہ وہ ان سے بہتر اداکارہ ہیں، دیگر شامل ہیں-

ساحر لودھی
مارننگ شو کے میزبان ساحر لودھی ایک عرصہ دراز سے جہاں محبتیں سمیٹتے آرہے ہیں وہیں ایک بہت بڑی تعداد ہے جو ان کا مذاق بھی بناتی ہے۔۔۔ان کا شاہ رخ خان کی نقل کرنے کا انداز تو ہمیشہ تذکروں میں رہتا ہے لیکن ساتھ ہی ان کی فلم ’’راستہ‘‘ میں کی جانے والی بڑی بڑی غلطیاں اور ان کی اداکاری، مارننگ شو میں ٹوٹکوں سے کی جانے والی حرکتیں اور دیگر شامل ہیں-

وقار ذکاء
لوگوں کو ڈیئرز دیتے دیتے خود وقار ذکاء بھی ایک ڈیئر ہی بن کر رہ گئے ہیں۔۔۔ان کا چرچا ہمیشہ منفی انداز میں ہوتا ہے اور وہ چاہے کتنا ہی بھلا کرنا چاہیں لوگ ان سے کوئی نا کوئی منفی بات ضرور جوڑ دیتے ہیں۔۔۔وقار ذکاء کا مذاق بننے کی ایک بڑی وجہ خود ان کا شو اور اس میں کی جانے والی ان کی باتیں اور حرکات ہیں۔۔۔ساتھ ہی وہ اپنے یوٹیوب چینل سے بھی اکثر کچھ ایسی غلطیاں کرتے ہیں جن کو پھر لوگ بھول نہیں پاتے۔۔۔ان کا مذاق سب سے زیادہ اس وقت بنا جب انہیں کسی لڑکی کے معاملے میں ہاتھا پائی کا سامنا کرنا پڑا اور یہ جملہ ان سے جڑ گیا ’’ ٹرمر لاؤ، بال کاٹو‘‘۔۔۔

طاہر شاہ
یوں تو منظر عام سے آج کل غائب ہیں طاہر شاہ ۔۔۔جن کے گانے ’’آئی ٹو آئی‘‘ اور پھر اس کی ویڈیو نے ہلچل مچا دی تھی۔۔۔ایک عرصہ تک وہ سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے اس مذاق کا سامنا کرتے رہے اور اس کے بعد ایک اور ایسی ہی ویڈیو لا کر انہوں نے ثابت کردیا کہ بدنام نا ہوں گے تو کیا نام نا ہوگا۔۔۔

عامر لیاقت
کبھی کھٹی تو کبھی میٹھی۔۔۔عامر لیاقت سے جڑ ہی جاتی ہے کوئی نا کوئی ایسی خبر کہ پھر لوگوں کو ہنسنے کا موقع مل ہی جاتا ہے۔۔۔پھر خود عامر لیاقت بھی ایسے مواقع فراہم کر دیتے ہیں۔۔۔ان کی گالیوں سے بھری ویڈیو منظر عام پر آنا، کبھی مہوش حیات تو کبھی فہد مصطفیٰ سے بیر رکھنا اور ٹوئٹ کرنا، اور پھر خود سے عمر میں کافی فرق رکھنے وای خاتون سے شاد کر کے مارننگ شو میں رومانس دکھانا۔۔۔وہ اکثر خود کو ایسی خبروں کا حصہ بنا لیتے ہیں جن سے انہیں منفی کمینٹس اور مذاق اڑانے والی آوازیں مل جاتی ہیں-

جمعہ، 24 جنوری، 2020

1:22 PM

سجل اور احد کے مداحوں کے لیے اچھی خبر آگئی


سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑی نے سال 2017 میں مشہور ہونے والا ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھوا جس کے بعد دونوں کی منفرد جوڑی ڈرامہ سیریل ’آنگن‘ میں جلوہ گر ہوئی۔
گزشتہ برس 6 جون کو سجل اور احد میر نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کو اپنی منگنی سے متعلق خوشخبری سنائی تھی۔
پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2020 کی نئی نامزدگیاں سامنے آئیں جس میں سجل علی کو شاندار اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جب کہ احد رضا میر کو بھی بہترین اداکار کی کیٹگری کے لئے نامزد کیا گیا۔
گزشتہ سال مقبول ہونے والے ڈرامہ سیریل ’آنگن‘ میں دونوں کو بہترین اداکاری نبھانے پر ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا۔

جمعرات، 23 جنوری، 2020

4:12 PM

میری ماں مجھے بہت مارتی تھی اس لیے میں نے گھر چھوڑ دیا۔۔ پاکستانی اداکاراؤں کے کچھ بننے کے لیے گھر چھوڑنے کی داستان


کچـھ بننے کے لیس خود کو بنوانے کے لیے انسان کو بڑے بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں- جیسے بڑوں کا کہنا ہے کہ جب تک درد نہ ہو تب تک فائدہ نہیں ہوتا- ایسا ہی کچھ ہماری ان نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ بھی ہوا ہے جنہوں نے اداکاری کے میدان میں نام کمانے کے لیے اپنے گھر والوں کو اور گھر کو چھوڑ کر اپنا مقام بنایا-

حنا الطاف
حنا الطاف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انتہائی کم عمری ہی میں ان کی والدہ شیزوفینیا کی بیماری میں مبتلا ہو گئی تھیں اور اس وجہ سے دماغی عدم توازن کا شکار ہونے کے سبب بارہ تیرہ سال کی عمر ہی سے وہ حنا الطاف کو بد ترین تشدد کا نشانہ بناتی تھیں ۔ خاص طور پر جب وہ اداکاری اور شوٹنگ کے لیے کہیں جانے کا ارادہ کرتی تھیں تو ان کی والدہ ان کو اس حد تک تشدد کا نشانہ بناتی تھیں کہ حنا الطاف کے چہرے پر نشان پڑ جاتے تھے اور انہیں سیٹ پر جھوٹ بولنا پڑتا تھا کہ یہ نشان کیسے بنے- ان حالات کو دیکھتے ہوئے ڈپریشن سے بچنے کے لیے اور اپنے کیرئير میں نام کمانے کے لیے حنا الطاف نے اپنا گھر چھوڑ دیا اور کیرئير بنانے پر توجہ دی ۔ حنا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اب بھی اپنے گھر والوں کو سپورٹ کرتی ہیں مگر ان کے ساتھ نہیں رہتی ہیں-

فریال محمود
قریال محمود جو کہ ماضی کی مشہور اداکارہ روحانی بانو کی بیٹی اور روحی بانو کی بھانجی ہیں ان کا کہنا تھا ان کے والدین کے بیچ میں طلاق ہو چکی تھی- ان کی والدہ نے دوسری شادی جس شخص کے ساتھ کی وہ ان کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا جس کے سبب انہوں نے اپنا گھر چھوڑ کر ایک چھوٹے سے تہہ خانے میں رہائش اختیار کر لی- مگر جب ان کے پاس کھانے کے لیے بھی کچھ نہ بچا تو انہوں نے اپنے والد سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ رہنا شروع کر دیا- جہاں پر ان کے والد کی دوسری بیوی اور ان کے سوتیلے بہن بھائی پہلے ہی سے موجود تھے- مگر اس گھر میں بھی ان کے لیے کوئی جگہ نہ تھی اور ان کی موجودگی آئے دن ان کے باپ اور سوتیلی ماں میں جھگڑے کا سبب بن رہی تھی- جس کے بعد انہوں نے اپنے باپ کا بھی گھر چھوڑ کر اپنا مستقبل بنانے کا فیصلہ کیا اور کام کاج شروع کر دیے اور آخر کام بہت سارا وزن کم کرنے کے بعد اداکاری کے شعبے کا چناؤ کر لیا-

اشناﺀ شاہ
اشناﺀ شاہ جو ماضی کی اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی اور ارسہ غزل کی بہن ہیں- ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کے گھر والے خاص طور پر ان کے بڑے بھائی ان کی اداکاری کے سخت مخالف تھے اور ہر طریقے سے ان کو اداکاری سے روکنا چاہتے تھے- مگر ان کے اندر اداکاری کے میدان میں اپنے آپ کو منوانے کا جذبہ اس حد تک تھا کہ انہوں نے اس کے لیے اپنا گھر چھوڑ دیا اور لاہور سے کراچی میں رہائش اختیار کر لی- رفتہ رفتہ ان کو کام ملنا شروع ہو گیا اور ان کے گھر والوں نے بھی ان کے شوق کے آگے گھٹنے ٹیک دیے اور ان کو تسلیم کر لیا-