Popunder ads

Breaking

جمعہ، 31 جنوری، 2020

پاکستانی شوبز کے وہ نام جن کا سب سے زیادہ اڑایا جاتا ہے مذاق

یوں تو پاکستانی شوبز کے ستارے کبھی محبت اور کبھی تنقید کا سامنا کرتے ہی رہتے ہیں لیکن کچھ ستاروں کا نام آتے ہی منفی کمنٹس اور مذاق اڑانے والوں کا منہ کھل جاتا ہے اور چاہے وہ کتنے ہی بڑے نام ہوں لیکن ان سے جڑے مذاق کو لوگ باقاعدہ سمجھتے ہیں اور محظوظ بھی ہوتے ہیں-

میرا جی
لالی ووڈ کا نام اداکارہ میرا جی اپنی انگریزی کی وجہ سے تو اکثر مذاق کا نشانہ بنتی ہی رہتی ہیں لیکن کبھی کبھار ان کی کوئی ایسی ویڈیو بھی آجاتی ہے جس میں وہ کسی سے اپنی محبت کا اعلان کر دیتی ہیں یا کوئی ایسا اعلان کر دیتی ہیں جس سے دوسرے شوبز کے ستارے بھی جڑ جاتے ہیں۔۔۔ان کے کچھ واقعات میں سے ایک کیپٹن نوید کی ویڈیو اور پھر شادی ہونے اور نا ہونے کی کنکشن سے بھری ویڈیوز، شعیب اختر سے شادی کی خواہش، ماہرہ خان کو چیلنج کہ وہ ان سے بہتر اداکارہ ہیں، دیگر شامل ہیں-

ساحر لودھی
مارننگ شو کے میزبان ساحر لودھی ایک عرصہ دراز سے جہاں محبتیں سمیٹتے آرہے ہیں وہیں ایک بہت بڑی تعداد ہے جو ان کا مذاق بھی بناتی ہے۔۔۔ان کا شاہ رخ خان کی نقل کرنے کا انداز تو ہمیشہ تذکروں میں رہتا ہے لیکن ساتھ ہی ان کی فلم ’’راستہ‘‘ میں کی جانے والی بڑی بڑی غلطیاں اور ان کی اداکاری، مارننگ شو میں ٹوٹکوں سے کی جانے والی حرکتیں اور دیگر شامل ہیں-

وقار ذکاء
لوگوں کو ڈیئرز دیتے دیتے خود وقار ذکاء بھی ایک ڈیئر ہی بن کر رہ گئے ہیں۔۔۔ان کا چرچا ہمیشہ منفی انداز میں ہوتا ہے اور وہ چاہے کتنا ہی بھلا کرنا چاہیں لوگ ان سے کوئی نا کوئی منفی بات ضرور جوڑ دیتے ہیں۔۔۔وقار ذکاء کا مذاق بننے کی ایک بڑی وجہ خود ان کا شو اور اس میں کی جانے والی ان کی باتیں اور حرکات ہیں۔۔۔ساتھ ہی وہ اپنے یوٹیوب چینل سے بھی اکثر کچھ ایسی غلطیاں کرتے ہیں جن کو پھر لوگ بھول نہیں پاتے۔۔۔ان کا مذاق سب سے زیادہ اس وقت بنا جب انہیں کسی لڑکی کے معاملے میں ہاتھا پائی کا سامنا کرنا پڑا اور یہ جملہ ان سے جڑ گیا ’’ ٹرمر لاؤ، بال کاٹو‘‘۔۔۔

طاہر شاہ
یوں تو منظر عام سے آج کل غائب ہیں طاہر شاہ ۔۔۔جن کے گانے ’’آئی ٹو آئی‘‘ اور پھر اس کی ویڈیو نے ہلچل مچا دی تھی۔۔۔ایک عرصہ تک وہ سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے اس مذاق کا سامنا کرتے رہے اور اس کے بعد ایک اور ایسی ہی ویڈیو لا کر انہوں نے ثابت کردیا کہ بدنام نا ہوں گے تو کیا نام نا ہوگا۔۔۔

عامر لیاقت
کبھی کھٹی تو کبھی میٹھی۔۔۔عامر لیاقت سے جڑ ہی جاتی ہے کوئی نا کوئی ایسی خبر کہ پھر لوگوں کو ہنسنے کا موقع مل ہی جاتا ہے۔۔۔پھر خود عامر لیاقت بھی ایسے مواقع فراہم کر دیتے ہیں۔۔۔ان کی گالیوں سے بھری ویڈیو منظر عام پر آنا، کبھی مہوش حیات تو کبھی فہد مصطفیٰ سے بیر رکھنا اور ٹوئٹ کرنا، اور پھر خود سے عمر میں کافی فرق رکھنے وای خاتون سے شاد کر کے مارننگ شو میں رومانس دکھانا۔۔۔وہ اکثر خود کو ایسی خبروں کا حصہ بنا لیتے ہیں جن سے انہیں منفی کمینٹس اور مذاق اڑانے والی آوازیں مل جاتی ہیں-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.