Popunder ads

Breaking

جمعہ، 31 جنوری، 2020

شاہی محل چھوڑنے والے شہزادہ ہیری آج کل کیا کام کررہے ہیں؟

شہزادہ ہیری آج کل کیا کام کررہے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق میں شہزادہ ہیری یا ان کا ہم شکل پیچ کس کے ساتھ دیوار پر کچھ ٹھیک کر رہے تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔
حال ہی میں برطانیہ کے سیاسی رہنما مارک پریسک کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں شہزادہ ہیری کا ہم شکل پیچ کس کے ساتھ دیوار پر کچھ ٹھیک کر رہاہے۔
Good to see the Duke of Sussex has already found work. pic.twitter.com/GKQZCAZwEf
— Mark Prisk (@PriskMark) January 22, 2020
مارک پریسک نے کیپشن میں لکھا کہ ’ ڈیوک آف سسیکس کو نوکری مل گئی ہے ، یہ جان کر خوشی ہوئی ۔
شہزادہ ہیری کے ہم شکل کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کمنٹس کر کے اپنی رائے دے رہے ہیں۔
Well. Prince Harry certainly found himself a new job very quickly. pic.twitter.com/n63y2XhsOB
— Flenty Flenty (@flendog_) January 23, 2020
صافین کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ شہزادہ ہیری کو جاب مل گئی ہے ۔
شہزادہ ہیری اور میگھن کی شاہی حیثیت ختم
دوسری جانب غیرملکی میڈیا پر ہیری کے ہم شکل سائمن پنگیلی کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ’ میری یہ تصویر 2016ء کی ہے ان دنوں میری داڑھی بڑھی ہوئی تھی، مجھے دو سے تین لڑکوں نے بھی کہا تھا کہ میں داڑھی بڑھا کر بالکل شہزادہ ہیری جیسا لگ رہا ہوں‘
I see that Prince Harry has managed to find himself a new job already.
Good for him. pic.twitter.com/403oZM7d8R
— ianVisits (@ianvisits) January 27, 2020
واضح رہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نےرواں ماہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبردار اور مالی طور پر خودم ختار ہو رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ قبل بکنگھم پیلس نےشہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن سےباضابطہ طورپرشاہی خطابات واپس لےلئے تھے۔
برطانوی میڈیا کےمطابق بکنگھم  پیلس سےجاری کئےگئےبیان میں کہاگیاہےکہ ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن اب شاہی خطابات استعمال نہیں کر سکیں گے، جس کے بعد یہ جوڑااب ملکہ برطانیہ کی ناتونمائندگی  کرسکےگااورناہی انہیں شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے ملنے والےعوامی فنڈزدیےجائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.