Popunder ads

Breaking

‏Healthart لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏Healthart لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 3 مارچ، 2020

11:15 AM

اگر دماغ کی مضبوطی چاہتے ہیں تو اٹھک بیٹھک لگانا شروع کردیں

انسان کی بہتر کارکردگی کا دارومدار اس کی دماغی صحت پر ہوتا ہے۔ انسان کی ذہنی صحت اس کی سوچنے ، محسوس کرنے اور ردِ عمل ظاہر کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔
عموماًافراد ذہنی صحت کو بہت کم توجہ دیتے ہیںجسکے باعث جسمانی کارکردگی اور دیگر اعضاءکے کام کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔
جس طرح ورزش جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہن پر بھی اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔کھلی فضامیں ورزش دماغ کی صحت کو مزید بہتر بناتی ہے۔ ایروبک یاپٹھوں کی اسٹریچنگ یا ٹوننگ جیسی ورزشیں ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔
دوسری  جانب  عام طور پر اسکولوں   میں بچوں کی غلطیوں پر ان سے کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کروانے کی سزا دی جاتی  ہے۔لیکن یوگا ماہرین کا کہنا ہے کہ اٹھک  بیٹھک سے دماغ کو بہت فائدہ پہنچتا ہے اور ذہانت میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔
 کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرنے کا یہ انداز دنیا بھر میں ’’سپر برین یوگا‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔سپر برین یوگا کرنے کےلیے دائیں ہاتھ سے بائیں کان اور بائیں ہاتھ سے دائیں کان کی لو پکڑ کر دبائی جاتی ہے۔
یوگا ماسٹر چو کوک سوئی نے اس بارے میں ’’سپر برین یوگا‘‘ کے نام سے ایک پوری کتاب لکھی ہے جو 2005 میں شائع ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ یوگا کا یہ انداز سانس کی مشق اور آکوپریشر کا مجموعہ ہے جو دائیں اور بائیں دماغ کو ایک ساتھ تقویت پہنچاتا ہے۔
یعنی اس سے نہ صرف یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ ذہانت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو تعلیم و تدریس کے علاوہ پیشہ ورانہ کارکردگی بہتر بنانے میں بھی ہماری مدد کرتا ہے۔
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک (سپر برین یوگا) کےلیے آپ کو کسی خاص جگہ یا ماحول کی ضرورت نہیں، جبکہ پورے دن میں صرف تین سے پانچ منٹ تک یہ ’’یوگا‘‘ کرنے پر آپ کو اس کے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
مغربی ممالک میں مختلف مراکز یہ منفرد یوگا کروا رہے ہیں اور لوگ اس کے مفید ہونے کا اعتراف بھی کررہے ہیں۔ گزشتہ برس ہریانہ اسکول ایجوکیشن بورڈ نے اسی افادیت کے پیشِ نظر اپنے زیرِ انتظام تمام اسکولوں میں متعارف بھی کروایا تھا۔
شاید ہمیں بھی بچوں اور بڑوں کی ذہانت میں اضافہ کرنے کےلیے ’’سپر برین یوگا‘‘ پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

پیر، 2 مارچ، 2020

4:37 PM

گرما گرم مونگ پھلی کے حیرت انگیز فوائد

سردیوں میں سورج غروب ہوتے ہی فضا میں ٹن ٹن کی مخصوص آواز ُگنگناتی ہے اور اس کے ساتھ ہی مٹی میں بھوُنی جانے والی مونگ پھلی کی مہک ہمیں اپنی جانب کھینچنے لگتی ہے۔ سچ ہے کہ سردی کے موسم میں گرما گرم مونگ پھلی کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے ۔ اسے دیکھ کر کھائے بنا رہا نہیں جاتا اور کیوں نہ کھائیں‘ یہ صحت کے لئے انتہائی مفید بھی تو ہے۔

مونگ پھلی ایک پھلی دار پودا ہے لیکن غذائیت کی وجہ سے اسے خشک میوﺅں میں شمار کیا جاتا ہے۔ مونگ پھلی چکنائی سے بھرپور ہوتی ہے‘ اسی وجہ سے اس کا تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ مونگ پھلی کو مختلف ڈبل روٹیوں‘ بن ‘ کیک ‘ میٹھوں اور سوپ سمیت کئی دیگر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
مونگ پھلی کو غریبوں کا بادام کہا جاتا ہے۔اپنے گوناں گو فوائد کی وجہ سے اسے مکمل خوراک قرار دیا جاتا ہے۔ اس میں 28 فیصد تک لحمیات پائے جاتے ہیں جب کہ اس میں فیٹ تھایامائن‘ نیاسن ‘فولاد ‘ وٹامن ای‘ ڈی‘ کے اور بی 6‘ فولیٹ‘ کیلشیم ‘جست اور مفید غیر تکسیدی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
مونگ پھلی میں پائے جانے والے غیر تکسیدی اجزاء غذائیت کے اعتبار سے سیب‘ چقندر اور گاجر سے زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔یہ غیر تکسیدی اجزاء نہ صرف جلد کی خشکی دُور کرتے ہیں بلکہ ہونٹوں کو گلابی کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس کا وٹامن ڈی ہڈیاں اور دانت مضبوط بناکر انہیں بیماریوں سے دُور رکھتا ہے ۔مونگ پھلی میں موجود وٹامن سی سرطان کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ قدرتی فولاد خون کے نئے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔100گرام کچی مونگ پھلی میں ایک کلو دودھ کے برابر لحمیات ہوتے ہیں ۔ اس میں حیاتین کی مقدار گوشت کے مقابلے میں 1.3گنا زیادہ ہوتی ہے۔ مونگ پھلی عمل انہضام صلاحیت بڑھانے میں کار گر ہے ۔ یہ معدے اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتی ہے۔ مونگ پھلی کے تیل کی خصوصیات آلو کے تیل سے کسی صورت کم نہیں ہیں۔ روزانہ تھوڑی مقدار میں مونگ پھلی کھانے سے نہ صرف دبلے پتلے لوگوں کا وزن بڑھنے لگتا ہے بلکہ یہ کسرت کرنے والوں کے لئے انتہائی غذائیت بخش ثابت ہوتی ہے۔
کینیڈا میں کی جانے والے ایک جدید تحقیق کہتی ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مونگ پھلی کا استعمال نہایت مفید ہے۔ماہرین کے مطابق ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لئے روزانہ ایک چمچہ مونگ پھلی کا استعمال مثبت نتا ئج مرتب کرسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کا استعمال انسولین استعمال کرنے والے افراد کے خون میں انسولین کی سطح برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
امریکی سائنس دانوں کا مشورہ ہے کہ مونگ پھلی کے شوقین اگر اسے کچی‘ بھنی ُہوئی یا تلی ہوئی شکل میں کھانے کے بجائے اُبال کر کھائیں تو اس سے جسم کو ایسے مفید صحت کیمیائی مادے 4 گنا مقدار تک حاصل ہوں گے‘ جو بیماری سے مدافعت میں مدد دیتے ہیں‘تاہم مونگ پھلی کو بہت زیادہ پکانے یا گرمی پہنچانے سے اس کے مفید صحت کیمیائی مادے ضائع ہوجاتے ہیں۔
طبی ماہرین ماں بننے والی خواتین کو حمل کے دوران بہت زیادہ مونگ پھلیاں کھانے سے منع کرتے ہیں کیوں کہ دوران حمل بہت زیادہ مونگ پھلیاں کھانے والی ماﺅں کے بچوں کے اندر اُن بچوں کے مقابلے میں مونگ پھلی کی الرجی کے امکانات 3 گنا ہوتے ہیں جن کی مائیں دوران حمل کے دوران مونگ پھلی نہیں کھاتیں۔
4:33 PM

گرتے بالوں کو بچانے کے سائنسی نسخے

اگرچہ بالوں سے گرنے کا عارضہ زیادہ تر مردوں میں عام ہے لیکن خواتین بھی اس سے مستشنیٰ نہیں کیونکہ تیزرفتار زندگی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تیزی سے اپنے بال کھورہی ہیں۔ خواتین میں زچگی کے بعد بعد بال گرسکتےہیں ۔ اس کے علاوہ تھائرائیڈ، کھوپڑی کا انفیکشن، بڑھاپے اور ایلوپیشیا جیسے مرض بھی تیزی سے بال جھڑنے کی اہم وجوہ میں شامل ہیں۔


ماہرین نے کے مطابق بالوں کے غیرمعمولی نقصان کی کئی وجوہ ہوسکتی ہیں۔ ان میں وٹامن کی کمی سے لے کر جسمانی امراض و کیفیات اور ڈپریشن بھی شامل ہیں۔ تاہم ہر روز کچھ نہ کچھ بال ضرور گرتے ہیں جو ایک معمول کا حصہ ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جو کچھ ہم کھاتے ہیں بالوں پر اس کے حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
میڈٰیٹرینیئن غذاہفتے میں تین دن کچی سبزیوں، تازہ پھلوں اور سلاد وغیرہ کھانے سے ایلوپیشیا اور مردانہ گنج پن میں کمی ہوسکتی ہے۔ ان میں دالیں بھی استعمال کیجئے جو بہت اہم ہیں۔ اس طرح کی غذا کو میڈیٹرینیئن غذا کا نام دیا گیا ہے۔پروٹین ہمارے بال ایک طرح کے پروٹین (کیراٹِن) سے بنے ہوتے ہیں جس کی کمی سے بال کمزور ہوکر ٹوٹنا شروع ہوجاتےہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ غذاؤں میں دودھ یا اس سے بنی اشیا، مچھلی ، مٹر، پھلیاں، گری دار خشک میووں ، انڈوں اور مرغی کا استعمال کیا جائے۔وٹامن اے وٹامن اے بالوں کے لیے بہت ضروری ہے۔


یہ جسم میں سیبیوم کی افزائش بڑھاتا ہے جو کھوپڑی کی جلد کو بہتر حالت میں رکھتے ہوئے بالوں کی افزائش کرتا ہے۔ اس کے لیے گاجروں، شکرقندی اور پالک وغیرہ کا استعمال ضروری ہے۔دیگر وٹامن وٹامن اے کے علاوہ وٹامن ڈی، بی، سی ڈی، زِنک اور سیلینیئم بالوں کے لیے بہت ضروری ہیں۔ 2018 میں ہوئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگروٹامن ڈی کی روزانہ 800 سے 1000 انٹرنیشنل یونٹ مقدار کھائی جائے تو ایلوپیشیا جیسے مرض کو بڑی حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔بایوٹنوٹامن بی سیون یا وٹامن ایچ کی کمی س بال تیزی سے گرنے شروع ہوجاتے ہیں۔


اپنے ڈاکٹر سے پوچھ کر روزانہ اس کی تین سے پانچ ملی گرام مقدار کھائی جاسکتی ہے۔سو پالمیٹو امریکہ میں صنوبر کے بستہ قد درختوں پر ایک قسم کا پھل پایا جاتا ہے جسے سو پالمیٹو کہا جاتا ہے۔ اسے لوگوں کو کھلایا گیا تو 60 فیصد افراد نے اپنے بالوں کی افزائش میں بہتری محسوس کی کیونکہ یہ جسم میں ٹیسٹوسٹیرون ہارمون بڑھاتا ہے۔بالوں کی دیکھ بھالاگر آپ کے بال جھڑ رہے ہیں تو بالوں کی افزائش بہت ضروری ہے۔ ضروری ہے کہ انتہائی خوشبودار شیمپوؤں سے اجتناب کیا جائے۔ناریل کا تیل کھوپرے کا تیل بالوں کی افزائش کا صدیوں پرانا نسخہ ہے۔


پرانے زمانے میں اسے بالوں کی غذا قرار دیا جاتا رہا ہے۔ دھوپ اور الٹراوائلٹ (بالائے بنفشی) شعاعوں کے بالوں پر نقصانات کو دور کرنےمیں یہ تیل بہت اکسیر ہے۔ اس کی سادہ وجہ تیل میں پایا جانے والا لورِک ایسڈ ہے جو پروٹین کو بالوں سے باندھے رکھتا ہے اور خون کا دوران بڑھاتا ہے۔بالوں کی اسٹائلنگ بالوں کو سیدھا کرنے ، رنگنے اور پروسیسنگ میں جہاں تک ہو کیمیائی اجزا سے اجتناب کیجئے۔ بالوں کو زیادہ گرمی دینا بھی مضر ہوسکتا ہے۔ اسی لیے دیسی نسخوں پرہی اعتبار کیجئے ۔
4:29 PM

غیر جراحی [نان سرجیکل] طریقے سے وزن گھٹانے کے چند بہترین طریقے

بڑھتے وزن اور موٹاپے کو جانچنے کے لیے انسان کے باڈی ماس انڈکس BMI کا حساب لگایا جاتا ہے۔ عموماً 18.5 سے 25 تک کا بی ایم آئی نارمل سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کا بی ایم آئی انڈکس 30 سے زیادہ ہو تو آپ کا وزن نارمل حد سے زیادہ اور آپ کو موٹا سمجھا جاتا ہے۔
زیادہ وزن کا مسئلہ زیادہ تر خراب طرز زندگی سے جُڑا ہے، مثلاً زیادہ چکنائی والے پروسس شدہ کھانے کھانا، زیادہ مقدار میں کھانا، کثرت سے شراب نوشی، ورزش نہ کرنا، نیند کی کمی اور نیند کا پورا نہ ہونا اور اس سے جڑی کئی غیر صحت مند عادات وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔ جنییاتی عوامل اور ہارمونز کے مسائل بھی بعض اوقات موٹاپے اور وزن میں اضافے کی صورت میں منتج ہوتے ہیں۔
بڑھتا وزن صرف موٹاپے کی صورت میں ہی مسائل نہیں پیدا کرتا بلکہ اس کے نتیجے میں ذیابیطس، بلند فشار خون اور دل کی بیماریوں سمیت کئی اور عارضے بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔
اس مسئلہ سے چھٹکارے کے لیے آپ اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لانے کے ساتھ قدرتی غیر جراحی طریقے بھی استعمال کر سکتے ہیں جن سے وزن میں کمی ممکن ہے۔ یہاں ہم آپ سے چند ایسے زود اثر اور غیر ضرر رساں طریقے بتا رہے ہیں جنہیں استعمال کر کے وزن میں کمی اور موٹاپے کو گھٹایا جا سکتا ہے۔

لیموں کا رس
لیموں کا رس موٹاپے اور بڑھے ہوئے وزن کا مقابلہ کرنے کے لیے سب سے بہترین دواؤں میں سے ایک ہے۔ یہ نظام انہضام کو بہتر کرنے کے ساتھ جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے۔ وزن گھٹانے کے لیے ہاضمہ کا بہتر ہونا اور درست طریقے سے کام کرنا ضروری ہے اور لیموں کا رس اس کام میں انتہائی بہترین معاون ثابت ہوتا ہے۔ لیموں کے رس میں ایسے اجزا شامل ہیں جو چربی کو پگھلانے کے عمل میں مدد گار ہوتے ہیں اور یہ جسم سے ان فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے جو میٹابولزم کو سست کرتے ہیں۔
· لیموں کا رس 3 چائے کے چمچ ، ایک چائے کا چمچ شہد اور آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ پسی ہوئی ایک گلاس پانی میں ملا لیں۔ اگر کالی
مرچ تازہ پسی ہے تو اس کا ایک چوتھائی چمچ بھی کافی ہے۔
· اسے صبح نہار منہ خالی پیٹ پئیں۔
· یہ عمل روزانہ تقریباً تین ماہ تک دہرائیں
اگر یہ طریقہ کار راس نہ آئے تو آپ ایک کپ نیم گرم پانی میں لیموں کار س ایک چمچ شامل کر کے بھی پی سکتے ہیں۔

ایپل سائیڈر سرکہ [ ایپل سائیڈر ونیگر ACV]
خام، چھانے بغیر بنا ہوا ایپل سائیڈر ونیگر وزن گھٹانے کا ایک اور مشہور اور آزمودہ طریقہ ہے۔ گو کہ وزن گھٹانے سے متعلق اس کا طریقہ کار ابھی تک پوری طرح معلوم نہیں ہے، لیکن یہ جسم میں موجود چربی کو گھلا کر مو ٹاپے کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اس کا اصل کام چربی کے خلیات کو توڑنا اور انہیں جسم میں بننے اور جمع ہونے سے روکنا ہے۔ اس کے علاوہ ACV یورک ایسڈ کی سطح کو گھٹانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے جو اس کی اثر پذیری کو بڑھانے میں مزید مدد گار ہے۔
· دو چمچ خام، بغیر چھانے ACV کو ایک گلاس پانی میں ملا لیں اور ناشتے اور کھانے سے پہلے خالی پیٹ پی لیں۔
· آپ ACV اور لیموں کے رس کا ایک چمچ ایک گلاس پانی میں ملا کر بھی پی سکتے ہیں۔
آپ دن میں ACV کے دو چمچ پی سکتے ہیں، اس سے زیادہ پی گئی مقدار آپ کے خون سے پوٹا شیم کی سطح کو کم کر سکتی ہے جس سے آپ کے جسم میں نمکیات اور ہڈیوں کی کثافت میں کمی ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں ذیابیطس اور گردوں کے مریض ACV پینے سے گریز کریں کیونکہ یہ خون میں شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے اور گردوں کے فعل کو بڑھاتا ہے۔

ایلو ویرا [ کوار گندل یا گھیکوار]
ایلو ویرا میٹابولزم کے عمل کو تیز کر کے، جسم میں توانائی کے استعمال کو بڑھا کر اور جسم میں موجود غیر استعمال شدہ چربی کو تحریک دے کر وزن گھٹانے کے عمل میں انتہائی معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس میں ایسی قدرتی پروٹین موجود ہوتی ہیں جو جسم میں پروٹین جذب کرنے کے فعل کو زیادہ مشکل بناتی ہیں۔ علاوہ ازیں یہ نظام انہضام اور آنتوں میں سے فاسد مادوں کو بھی خارج کرتی ہے۔
· ایلو ویرا کے دو تازہ پتے لیں ، انہیں چھیل لیں اور گودا نکال لیں
· انہیں ایک کپ مالٹے یا چکوترے کے جوس کے ہمراہ بلینڈر میں ڈال لیں اور تین سے چار منٹ تک بلینڈ کر لیں
· اس جوس کو روزانہ ایک ماہ تک پئیں

سبز چائے
سبز چائے ایک اور مقبول اور مؤثر طریقہ ہے جس سے وزن میں کمی کی جا سکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے میں پایا جانے والا ایک مرکب جسم میں چربی کے انجذاب کو کم کرتے اور اس کے استعمال کے عمل کو تیز کرتے ہوئے وزن میں اضافے کے عمل کو سست کر دیتا ہے ۔علاوہ ازیں اس میں وٹامن سی، کارٹینوئیڈز، زنک، سلینیم ، کرومیم اور کئی دوسرے منرلز بھی موجود ہیں۔
روزانہ دو سے تین کپ سبز چائے کا استعمال وزن گھٹانے کے عمل میں معاون ثابت ہوا ہے۔ آپ اسے ادرک کی چائے کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اتوار، 1 مارچ، 2020

1:06 PM

زیادہ گوشت مضر صحت



حکیم عبدالرقیب اجملی
گوشت سبھی بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔ذیل میں ہم آپ کو گوشت کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں بتاتے ہیں ۔گوشت چند کیمیائی اجزاء ،مثلاً نائٹروجن ،چربی ،نمکیات اور پانی کا مجموعہ ہے ۔اس میں نائٹروجنی اجزاء زیادہ ہونے کی بنا پر اسے نائٹروجنی یا پروٹوجینی غذا کہا جاتاہے ،کیونکہ انسانی جسم کے رگ وریشے زیادہ تر نائٹروجنی مرکبات سے بنے ہوتے ہیں اور مختلف حرکات وافعال سے زندگی میں ہر لمحہ ہمارا جسم تحلیل ہوتا رہتاہے جس کی وجہ سے گوشت کی کمی کوپورا کرنے ،صحت بر قرار رکھنے اور جسمانی نشوونما کے لئے ہمیں روزانہ غذا میں نائٹرو جنی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے ،اس لئے ہم گوشت کھاتے ہیں ۔

ماہرین غذا کہتے ہیں کہ لحمیات(پروٹینز)جو حیوانی غذاؤں سے حاصل ہوتی ہیں ،وہ نباتاتی لحمیات سے زیادہ مفید ہوتی ہیں ۔
اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ نباتاتی لحمیات نہ کھائی جائیں ۔نباتاتی لحمیات بھی غذا کو متوازن بنانے کے لئے اتنی ہی ضروری ہیں ،جتنی کہ حیوانی لحمیات۔ انسان کی گوشت خوری کو دیکھا جائے تو تعجب نہیں ہوتا،اس لئے کہ کئی ملکوں میں بعض خانہ بدوش تو ٹڈیاں ،سانپ اور کچھوے تک کھا جاتے ہیں ۔


چین،فلپائن اور گردونواح کے ممالک کے باشندے تو کتے ،بلیاں ،چوہے اور دیگر حیوانات بھی کھاجاتے ہیں ،جنھیں اسلام میں حرام قرار دیا گیا ۔ماہرین طب بھی ایسی غذا کھانے سے منع کرتے ہیں ۔اسی طرح فرانسیسیوں کی مرغوب غذا مینڈک اور کیکڑا ہے ۔افریقہ کے جنگلوں میں رہنے والے لوگ بندر اور لنگور کھاتے ہیں ۔بعض قومیں تو آدم خور ہیں ،وہ انسان کو ہی کھا جاتی ہیں ۔

انسان کو حلال گوشت کھانے چاہیے اور وہ بھی مناسب مقدار میں ۔حلال گوشت سے انسان بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتاہے ۔گوشت کھانے سے جہاں فائدے حاصل ہوتے ہیں ،وہاں اس کے نقصانات بھی ہیں، مثلاً زیادہ گوشت کھانے سے طبیعت پر اگندہ اور غصیلی ہو جاتی ہے ۔اس سے خود غرضی اور نفسانیت میں اضافہ ہوتاہے ۔زیادہ گوشت خوری سے دماغ میں خشکی اور فسادی کیفیت طاری رہتی ہے ۔

اس بات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے کہ جنگجواقوام کے لئے گوشت ایک ضروری غذا ہے ۔انسان کا جوجی چاہے کھائے ،ضرور کھائے ،مگر موسم اور مزاج کے مطابق۔ایک بالغ انسان کو ایک وقت میں دو تین بوٹیوں سے زیادہ گوشت نہیں کھانا چاہے،کیونکہ زیادہ گوشت خوری بیماریوں کا سبب بنتی ہے ۔
گائے کے عمدہ گوشت کی رنگت سرخ ہوتی ہے ،اگر اس کی رنگت زیادہ گہری یا ہلکی ہوتو گوشت اچھا نہیں ہوتا۔

گائے کا گوشت سرخ ہوتو چربی ہلکی زرد ہوتی ہے اور ذائقہ پھیکا ہوتاہے ۔گائے کا گوشت خون میں گاڑھاپن پیدا کرتاہے ،جس سے فساد خون ،ہائی بلڈ پریشر ،ضعف ہضم ،گھٹیا اور عرق النسا جیسے امراض جنم لیتے ہیں ۔گائے کا گوشت روزانہ کھانے سے گردے خراب ہو جاتے ہیں ،غلیظ بخارات دماغ کی طرف جاتے ہیں اور مسوڑوں میں ورم پیدا کرتے ہیں ۔گائے کا گوشت بیماریوں کا سبب ہوتاہے ،البتہ اس کا دودھ شفا بخش ہے ۔
بکرے کا گوشت زود ہضم ہوتا اور صالح خون پیدا کرتاہے ۔اس کا مغز دماغ میں تازگی پیدا کرتاہے ۔گوشت کھانے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے ،خاص طور پر رات میں گوشت کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔اگر کھانے کو بہت دل چاہے تو مناسب مقدار میں کھانا چاہیے۔ہمارے ہاں تقاریب اور دعوتوں میں باربی کیو کا اہتمام کیا جاتاہے ۔گوشت کوکوئلوں پر بہت دیر تک سینکا جاتا اور شوق سے کھایا جاتاہے ،حالانکہ یہ گوشت مضر صحت ہوجاتاہے۔