Popunder ads

Breaking

Art & Entertainment لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Art & Entertainment لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 8 مارچ، 2020

9:22 AM

’صرف اسلام کے راستے پر چلوں گا‘: فیروز خان شوبز چھوڑ گئے

حالیہ دنوں میں پاکستانی شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے کئی ستاروں نے اپنے اداکاری کے کرئیر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ایک نیا اضافہ فیروز خان کا ہے جنہوں نے شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے فیروز خان نے لکھا کہ ’میرے مداح میری طرف سے بیان کے منتظر تھے۔ میں صرف اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلوں گا اور اپنی خدمات اسی کے لیے وقف کر دوں گا۔‘
فیروز خان کی اہلیہ نے فروری میں سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ان کے شوہر دین کی راہ میں نکل گئے ہیں اور اس پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔
- my fans have been waiting for a statement from me. I announce that I quit the showbiz industry and will only act and provide my services for the teaching of Islam through this platform if needed else anything but this InshAllah,Request you all to pray for me and my loved ones.
— Feroze Khan (@ferozekhaan) March 6, 2020
اس سے قبل فیروز خان نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈلیٹ کردیا تھا جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ وہ شوبز چھوڑ دیں گے۔ لوگ یہ بھی کہہ رہے تھے کہ فیروز خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جیمل سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے روحانی سفر کا آغاز کیا۔
فیروز خان کے شوبز چھوڑنے کے ٹویٹ کے بعد ٹوئٹر صارفین نے اس پر اپنی رائے دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔
ڈاکٹر عائشہ نوید نامی ایک صارف نے لکھا ’مجھے لگتا ہے آپ کو میڈیا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ آپ ایسی فلمیں اور ڈرامے کر سکتے ہیں جس سے لوگوں کو اچھی باتیں سکھائی جا سکیں۔ آپ بہت صلاحیت رکھتے ہیں اور آپ کو کام کرتے رہنا چاہیے۔‘
I don't think you should quit media industry. You can come forward with your own stuff like movies and dramas and preach good stuff to people. You are highly talented and you should keep working.
— Dr Ayesha (@Dr_AyeshaNavid) March 6, 2020

فیروز خان کے اعلان پر زیادہ تر ٹوئٹر صارفین تعریف ہی کرتے پائے گئے۔
جنت نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اس پر ماشااللہ لکھا لیکن کہا ’میں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ اب کچھ مہینوں بعد یہ بیان نہ دینا کہ میں نے تو بریک لیا تھا تاکہ دین کی طرف توجہ دے سکوں اور ایکٹنگ حرام نہیں ہے جیسا کہ حمزاہ نے بتایا۔۔۔‘
یاد رہے کہ اس سے پہلے شوبز انڈسٹری کے سٹار حمزہ علی عباسی نے اداکاری کو کچھ عرصے کے لیے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
گذشتہ سال نومبر میں حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام کا پیغام پھیلانے کے لیے شوبز چھوڑ رہے ہیں۔
اداکاری سے بریک کی وجہ بیان کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ’مذہب سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کے لیے یہ اقدام اُٹھایا ہے اور مذہب کے دائرے میں رہتے ہوئے کسی نئے پروجیکٹ میں نظر آؤں گا۔‘
اُنہوں نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا تھا کہ اگر وہ کوئی دستاویزی فلم یا ڈرامہ بنائیں گے تو وہ بھی اسلام کے بارے میں ہی ہوگا۔ اس وڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی تبصرے کیے گئے تھے۔
تاہم اب حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ کنارہ کشی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ شوبز کو چھوڑ رہیں ہیں۔

اتوار، 16 فروری، 2020

6:05 PM

نعیم الحق کے انتقال پر شوبز ستاروں کا بھی اظہار افسوس

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر اور بانی رہنما نعیم الحق کے انتقال پر جہاں سیاستدان اور دیگر افراد اظہار افسوس کررہے ہیں وہیں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ماہرہ خان نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جس میں فیصل جاوید نے نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ ماہرہ خان نے لکھا میری جب بھی ان سے ملاقات ہوئی میں نے انہیں نہایت رحم دل اور احترام کرنے والا شخص پایا۔ماہرہ خان کے علاوہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی پی ٹی آئی کے سینئر کارکن کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا آج نعیم الحق سر کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ ہر بار جب بھی ہماری ملاقات ہوئی ان کے حوصلہ افزائی سے بھرپور الفاظ انمول ثابت ہوئے۔ مہوش حیات نے نعیم الحق کے اہلخانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا میری دعا ہے کہ ان کی روح کو سکون ملے۔
10:57 AM

2020 میں بے شمار پاکستانی فلمیں سنیما گھروں کی رونقیں بڑھائیں گی

رواں سال یعنی 2020 میں بے شمار پاکستانی فلمیں سنیما گھروں کی رونقیں بڑھائیں گی ،عوام کی رائے شماری کے مطابق انہیں سب سے زیادہ ”دی لیجنڈ آف مولا “دوسرے نمبر پر”لندن نہیں جاو¿ں گا“جبکہ تیسرے نمبر پر فلم”زرار“ کا انتظار ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال یعنی 2020 میں بے شمار پاکستانی فلمیں سنیما گھروں کی رونقیں بڑھائیں گی اور ان میں کئی اداکار اور اداکارائیں پہلی بار بڑے پردے پر جلوہ گر بھی ہوں گے۔اسی ضمن میں پاکستانی سنیما کی ویب سائٹ کی جانب سے عوام کی رائے شماری جانی گئی کہ انہیں رواں سال کس پاکستانی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔اس رائے شماری کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ شائقین کو اس سال سب سے زیادہ انتظار فواد اور ماہرہ خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ہے جسے سب سے زیادہ ووٹ ملے۔دوسرے نمبر پر شائقین کو اداکار ہمایوں سعید کی فلم ’لندن نہیں جاو¿ں گا‘ کا انتظار ہے جب کہ تیسرے نمبر پر لوگوں کو شان شاہد کی فلم ’زرار ‘ کا انتظار ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ بہتری کی طرف جاتی ہوئی نظر آرہی ہے اور اب فلمی شائقین بھی سنیما میں جا کر پاکستانی فلمیں دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور شائقین کو اس فلم کا کافی عرصے سے بے صبری سے انتظار ہے