United-vs-Kings
6:53 PM
پی ایس ایل: کنگز کا ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ
راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 5 (پی ایس ایل) کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی حالیہ کارکردگی بہترین رہی ہے جبکہ کراچی کنگز پی ایس ایل کے رواں سیزن میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
دونوں ٹیموں کو اپنے آخری میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسلام آباد کو کوئٹہ کے ہاتھوں جبکہ کراچی کو ملتان نے شکست سے دوچار کیا تھا۔
شاداب خان کی قیادت میں کھیلنے والی یونائیٹڈ کو جنوبی افریقہ کے تجربہ کار و مایہ ناز تیز گیند باز ڈیل اسٹین کی خدمات حاصل ہوں گی۔ دوسری جانب کراچی کنگز بابراعظم، ایلکس ہیلز اور محمد عامر پر انحصار کرے گی۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے جبکہ کراچی کنگز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
یاد رہے گزشتہ روز بارش کے باعث راولپنڈی میں کھیلے جانے والا یونائیٹڈ اور زلمی کا میچ منسوخ ہو گیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کے روز جڑواں شہروں کا موسم خشک اور شام میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
