Popunder ads

Breaking

New job لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
New job لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 28 فروری، 2020

9:42 AM

وہ کونسی دلخراش باتیں ہیں جو نوکری کرنے والی اکثر خواتین کو نہ چاہتے ہوئے بھی برداشت کرنی پڑتی ہیں؟

آج اس دور میں جہاں ہر طرف جدیدیت(Modernization) ہے، اس کے باوجود وہیں آج بھی اس معاشرے میں ایسے لوگ موجود ہیں جو کہ عورتوں اور لڑکیوں کے نوکری کرنے کو تنگ نظری سے دیکھتے ہیں جیسے عورت نوکری کے لیے نہیں جارہی بلکہ کوئی جن بوتل سے آزاد ہوگیا ہو۔
ہمارے یہاں دیکھا یہ جاتا ہے کہ جب بھی کوئی لڑکی، کوئی عورت گھر سے باہر پیسے کمانے کی غرض سے نکلتی ہے اس کو مختلف قسم کی باتیں جھیلنی پڑتی ہیں۔۔
1:لوگ کیا کہیں گے؟
کام انسان اپنے لئے اپنی ضرورتوں کے لیے کرتا ہے مگر اصل مسئلہ کی بات گھروں میں یہ ہے کہ لوگ کیا کہیں گے؟ لوگوں کا تو کام ہی کہنا ہے مگر سب سے پہلے اپنے ہی گھر میں جب یہ سوچ ابھرتی ہے تو ایک عورت جو معاشی طور پر اپنے گھر والوں کا سہارا بننے کی کوشش کررہی ہوتی ہے وہی سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔۔۔
2:تنخواہوں میں کمی
اداروں میں اکثر یہ رجحان دیکھنے میں آتا ہے کہ مردوں کے مقابلے عورتوں کی تنخواہیں کم سے کم رکھی جاتی ہیں کام کی نوعیت دونوں کی برابر ہی ہوتی ہے مگر بات تنخواہ کی ہو تو وہ مردوں کو زیادہ اور خواتین کو کم دی جارہی ہوتی ہے، خواہ آپ پاکستان میں ہوں یا امریکہ میں۔
3:صنفی امتیاز (gender discrimination)
ہر معاشرہ صنفی امتیاز میں گھرا ہوا ہے اور نوکری کرنے پر پہلا تنقیدی نقطہ اسی عدم توازن کی بناء پر کھڑا کیا جاتا ہے کیونکہ آج بھی دورِ جاہل کی طرح عورتوں کو کم تر سمجھا جاتا ہے۔ ایک لفظ نوکری کو ''انا'' کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے۔
4:گھر کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا آسان حل
اب ایک لڑکی یا عورت نوکری کے لیئے گھر سے باہر جارہی ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب تو نہیں کہ وہ کام سے بھاگ رہی ہے کام چور ہے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرسکتی ہے، اگر بھاگنا ہی ہوتا تو وہ گھر سے باہر جاکر کام کرنے کو ترجیح ہی کیوں دیتی؟؟
یہ چند دلخراش باتیں ہیں جو عورتوں کی شخصی کامیابی میں رکاوٹ کا اہم ذریعہ بنتی ہیں جس سے نہ ان کا دل اور نہ دماغ اس رفتار سے کام کرتا ہے جس کی وہ اہل ہیں۔۔۔

بدھ، 26 فروری، 2020

3:45 PM

نئی ملازمت٬ آفر لیٹر میں یہ 5 چیزیں ضرور پڑھ لیں

ملازمت کی پیشکش کے بعد ملنے والے جوائنگ لیٹر کو پڑھنا ضروری ہے کیونکہ اکثر لوگ اسے پڑھے بغیر دستخط کردیتے ہیں اور بعد میں ہونے والی سرگرمیوں سے حیران رہ جاتے ہیں۔ لہٰذا دستخط کرنے سے قبل ایک بار ضرور اس لیٹر کو مناسب طریقے سے پڑھ لیں کہ اس لیٹر میں تنخواہ واضح طور پر بیان کی گئی ہے یا نہیں جبکہ بہت سی کمپنیاں اپنے ملازموں کو مالی اور غیر مالی فوائد فراہم بھی کرتی ہیں ۔ آج ہم ایسے ہی 5 فوائد کا ذکر کریں گے جو آفر لیٹر میں دستخط کرنے سے قبل آپ کو چیک کرلینی چاہیے۔

Health and Life Insurance
یہ سب سے مقبول پیشکش ہوتی ہے ہر ملازم کے لیے دراصل یہ صحت اور زندگی کا انشورنس ہے جو تقریباً ہر کمپنی میں دیا جاتا ہے۔ ملازمین کو اس انشورنس میں صحت سے متعلق کئی قسم کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ اس وجہ سے ملازمت پر فائز ہونے سے پہلے لیٹر پڑھ کر اس بات کی جانچ کرلیں کہ وہ ادارہ جہاں آپ جوائننگ دینے والے ہیں وہاں انشورنس دیا جارہا ہے یا نہیں- کیونکہ اکثر اداروں میں جانتے بوجھتے اس انشورنس کو لیٹر میں شامل نہیں کیا جاتا ہے۔ جس کا ہرجانہ آپ کو صحت کی خرابی کے وقت ادا کرنا پڑتا ہے-

Provident Fund
یہ ایک سرکاری ریٹائرمنٹ اسکیم ہے جس کی رقم مختلف ترقیاتی کاموں میں استعمال کی جاتی ہے۔ ملازموں کی تنخواہ کا کچھ حصہ آفس کی جانب سے فنڈ کے لیے جمع کیا جاتا ہے جو سیلری سلپ میں بھی شامل کی جاتی ہے۔ اسے ریٹائر ہونے کے بعد ملازموں کو دیا جاتا ہے۔ اسے ملازمین کا احتياطی سرمايہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔

Signing Bonus
یہ بونس ادارے میں آنے والے نئے ملازم کے لیے ہوتا ہے۔ ایسا ملازم جس کی کارکردگی اچھی ہوتی ہے اسے کمپنی کی جانب سے ایک بونس دیا جاتا ہے۔ جس سے اس ملازم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

Severance Package
جب کوئی ادارہ کسی ملازم کو اس کی غلطی کے بغیر نوکری سے نکال دیتا ہے تو ایک مخصوص رقم جو نوکری سے قبل ہی طے کرلی جاتی ہے تاوان کے طور پر اس ملازم کو دی جاتی ہے۔ اس بات کا لیٹر میں ہونا لازمی ہے کیونکہ جب آپ کسی جگہ ملازمت میں نئے ہوتے ہیں وہاں کے طور طریقے سمجھنے میں ٹائم لگتا ہے یا پھر کمپنی کو آپ کا کام سمجھ نہیں آتا تو آپ کو ایسی صورت میں نکال دیا جائے تو وہ رقم آپ کے کام آسکے جب تک آپ کسی اور کمپنی میں نوکری نہ ڈھونڈ لیں۔

Stock Options
نوکری کی شروعات میں کمپنی کی جانب سے ملازمین کی تنخواہ کے کچھ حصہ سے کمپنی کے اسٹاک خرید سکتے ہیں لیکن اسکی باقائدہ منصوبہ بندی کی جاتی ہے اور ایک مخصوص حد تک ہی اسٹاک خرید سکتے ہیں ۔