Popunder ads

Breaking

Ali Zafar لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Ali Zafar لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 4 مارچ، 2020

5:16 PM

علی ظفر نے اپنا یو ٹیوب چینل متعارف کرادیا

معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنا یو ٹیوب چینل متعارف کرادیا۔ گزشتہ روز علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے نئے یوٹیوب متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ علی ظفر نے مداحوں کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ بھائی سے باتیں کرنے کے لیے بھائی کا چینل سبسکرائب کرو اور جو مسئلہ ہو ہے بول ڈالو کیونکہ بھائی حاضر ہے۔ علی ظفر کے پیغام کے بعد مداح بھی فورا علی ظفر کو ریپلائی کرنا شروع ہوگئے اور ان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنا شروع کردیا۔

1:58 PM

علی ظفر نے لاہور قلندر زکی جیت کا کریڈٹ اپنے گانے کو دیدیا

لاہور : پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے لاہور قلندرز کی جیت کا کریڈٹ اپنے گانے کو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گانا کیا بنایا رانا صاحب جیت گئے۔
علی ظفر جنہوں نے چند رو ز قبل علی ظفر نے پی ایس ایل کی مناسبت سے گانا میلہ لوٹ لیا ریلیز کیا تھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں لاہور قلندرز کو میچ جیتنے پر مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 5 میں مسلسل تین ناکامیوں کے بعد اپنی پہلی فتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف 37 رنز سے حاصل کی۔
12:26 PM

بھائی حاضر ہے، علی ظفر نے مداحوں کیلئے نیا چینل بنا ڈالا

علی ظفر نے مداحوں کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ ’بھائی سے باتیں کرنے کے لیے بھائی کا چینل سبسکرائب کرو اور جو مسئلہ ہو ہے بول ڈالو کیونکہ بھائی حاضر ہے۔‘
علی ظفر کے پیغام کے بعد مداح بھی فوراً علی ظفر کو ریپلائی کرنا شروع ہوگئے اور ان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنا شروع کردیا۔
Bhaee se baatein kerne ke liye bhaee ka channel subscribe kero aur jo masala hai bol daalo kyunke. #bhaeehazirhai Ali Zafar https://t.co/VUkOli9WHK
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 3, 2020 
واضح رہے کہ اتوار کے روز علی ظفر نے پی ایس ایل کے لیے مداحوں کی فرمائش پر نیا ترانا ’میلہ لوٹ لیا‘ ریلیز کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔
میلہ لوٹ لیا ترانے کو یوٹیوب پر 30 لاکھ سے زائد ویوز آئے اس سے علی ظفر کے ترانے کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ علی ظفر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی ایس ایل ترانا بنانے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل پروگرام میں علی عظمت نے علی ظفر کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’تیار ہیں‘ کو کچھ بلاگرز کی جانب سے ناکام کرانے کی سازش کی گئی۔
12:13 PM

کیا لاہور قلندر کی جیت علی ظفر کے گانے کی وجہ سے ممکن ہوئی؟

پی ایس سیزن فائیو میں مسلسل تین میچز ہارنے کے بعد بالآخر گزشتہ روز لاہور قلندرز کی ٹیم میچ جیت ہی گئی۔
پاکستان کے معروف اور دِلوں پر راج کرنے والے گلوکار علی ظفر نے لاہور قلندرز کی جیت کو اپنے نئے گانے میلہ لوٹ لیا سے مِلا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار نے ٹوئٹ کیا کہ 'ہم نے گانا کیا بنایا رانا صاحب جیت گئے'، ساتھ ہی علی ظفر نے مبارکباد بھی دِی۔

دوسری جانب گلوکار علی ظفر نے اپنا نیا یوٹیوب چینل متعارف کروا دِیا جس پر ان کے مداح ان سے بات کر سکیں گے۔ اِس کی خبر بھی انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دِی۔
علی ظفر نے لکھا کہ 'بھائی سے باتیں کرنے کے لیے بھائی کا چینل سبسکرائب کرو اور جو مسئلہ ہے بول ڈالو کیونکہ بھائی حاضر ہے'۔

علی ظفر کے ٹوئٹ کے بعد مداح بھی فوراً ریپلائی کرنا شروع ہو گئے اور ان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنا شروع کر دیا۔

منگل، 3 مارچ، 2020

9:14 AM

’میلہ لوٹ لیا‘ نے ایک اور میلہ لوٹ لیا

پاکستان کے ہر دل عزیز اداکار اور گلوکار علی ظفر نے واقعی میلہ لوٹ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار پی ایس ایل کی مناسبت سے تیار کئے گئے ترانے نے کچھ ہی منٹس میں یوٹیوب پر کسی بھی ویڈیو کے سب سے زیادہ ویوز کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
Mubarak! Aap sab ne #MelaLootLiya Fastest 3 million. https://t.co/7HSs3v9omg. #bhaeehazirhai pic.twitter.com/QBPmbSGioh
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 2, 2020
 علی ظفر نے پی ایس ایل کا گانا مداحواں کے لیے ریلیز کیا اورایک ہفتے کے مختصر وقت میں گلوکار نے مداحوں کے پُر زور اصرار پر گانا  بنانے کی حامی بھری تھی۔
Bhaee ne apna waada poora kiya sirf apnay fans ke liye. Loud ker ke baja do aur Mela Loot Lo ! #melalootliya #bhaeehazirhai
YouTube Link: https://t.co/7HSs3v9omg
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 1, 2020
’میلہ لُوٹ لیا‘ گانے نے واقعی ریلیز ہوتے ہی ’میلہ لُوٹ لیا‘ اور سب نے علی ظفرکی اس محنت کو سراہا۔
Haha. #MelaLootLiya https://t.co/mvIuFYXsgR
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 1, 2020
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’بھائی نے اپنا وعدہ پورا کیا صرف فینز کے لیے۔‘
یاد رہے کہ ویڈیو میں شامل ہونے کے لیے علی ظفر نے اپنے مداحوں کو بھی دعوت دی تھی۔
#UAE ko bhaee ka pyaar. #bhaihazirhai https://t.co/SDy4tWZXgJ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 1, 2020
 علی ظفر کی جانب سے بتائے گئے ڈانس اسٹیپس پر عمل کرتے ہوئے دنیا بھر سے مداحوں کی بڑی تعداد نے ویڈیوز بھیجیں تھی۔
علی ظفر نے مداحوں کی جانب سے موصول ویڈیوز کو میارت سے گانے کی ویڈیو میں شامل بھی کیا۔
فیصل کپاڈیہ نے پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میلہ لوٹ لیا‘ نے یوٹیوب پر محض 2 گھنٹوں میں 10 لاکھ ویوذ حاصل کر کے تاریخ رقم کردی۔
#MelaLootLiya making history with one million views on YouTube in 2 hours and here's the proof – Trending on 3 top spots in #pakistan – Bola tha na Bhaee araha hay 🙂 pic.twitter.com/Ove12Tiy95
— FK (@faisalkapadia) March 1, 2020
اس سے قبل پی ایس ایل 5 کے لیے تیار ہیں  گانا ریلیز کیا گیا تھا جس کو پسند نہیں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تیار ہیں گانے کے ریلیز کے بعد شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل کے پہلے دوسرے اور تیسرے سیزن کا ترانہ تیار کرنے والے علی ظفر سے ترانے کی پُرزور فرمائش کی تھی۔

پیر، 2 مارچ، 2020

12:06 PM

علی ظفر نے اپنا تھیم سانگ “میلہ لوٹ لیا” لانچ کر دیا

 لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کے تھیم سانگ “تیار ہے” کے مقابلے میں علی ظفر نے اپنا تھیم سانگ “میلہ لوٹ لیا” لانچ کر دیا۔
علی ظفر نے اپنے مداحوں کی جانب سے بھیجی گئی ڈانس مووز کو ویڈیو کا حصہ بنایا ہے ۔
Bhaee ne apna waada poora kiya sirf apnay fans ke liye. Loud ker ke baja do aur Mela Loot Lo ! #melalootliya #bhaeehazirhai
YouTube Link: https://t.co/7HSs3v9omg
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 1, 2020
سوشل میڈیا صارفین میں سے کسی نے گانے کو پسند کیا تو کوئی اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتا نظر آرہا ہے ۔ واضح رہے علی ظفر نے گلوکار علی عظمت  کے  خود پر الزام کے جواب میں تھیم سانگ ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔
11:48 AM

علی ظفر کا پی ایس ایل 5 کیلئے بنایا گیا گانا ’’میلہ لوٹ لیا‘‘ ریلیز

علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کے لیے بنایا گیا گانا ’’میلہ لوٹ لیا‘‘ ریلیز کردیا۔

علی ظفر کی جانب سے پی ایس ایل سیزن5 کے لیے بنایا گیا گانا ’’میلہ لوٹ لیا‘‘ کو ریلیز کرنے کے  اعلان کے بعدعوام بے چینی سے اس گانے کا انتظار کررہے تھے اور اب علی ظفر نے گانا ریلیز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو علی ظفر کی یادستانے لگی
پاکستان سپرلیگ کا آفیشل ترانہ ہر سال پی سی بی جاری کرتا ہے۔ پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن کے گانے علی ظفر نے پی سی بی کے ساتھ اشتراک کرکے ریلیز کیے تھے جنہیں عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا جب کہ سیزن2 کا گانا ’’اب کھیل جمے گا‘‘ تو اتنا زیادہ مقبول ہوا تھا کہ پی ایس ایل کی پہچان بن گیا اور آج تک زبان زد عام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:  علی عظمت نے علی ظفر سے ہار مان لی؟
تاہم سیزن 4 میں علی ظفر کے بجائے فواد خان کی آواز میں آفیشل گانا ’’کھیل دیوانوں کا‘‘ ریلیز کیا گیا جسے شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل موصول ہوا اور یہ گانا علی ظفر کے گانوں کے آگے ماند پڑگیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی بلاگر کی علی ظفر کے گانے کیلیے ڈانس کی وڈیو وائرل
سیزن 4 کے گانے کو شائقین کی جانب سے اچھا ردعمل موصول نہ ہونے کے باعث اس بار پی ایس ایل سیزن 5 کا آفیشل کا گانا ’’تیار ہیں‘‘ کسی ایک گلوکار نے نہیں بلکہ علی عظمت، عاصم اظہر، عارف لوہار اورہارون جیسے بڑے گلوکاروں نے مل کر گایا۔ عوام کو اس گانے سے بہت زیادہ توقعات تھیں لیکن بدقسمتی سے یہ گانا بھی عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اترا اورشائقین نے نہ صرف اس گانے کو مسترد کردیا بلکہ اس پر بے تحاشہ تنقید بھی کی گئی اور شائقین نے ایک بار پھرعلی ظفر سے پی ایس ایل کے لیے گانا بنانے کی فرمائش کی۔
عوام کے پرزور اصرار پر علی ظفر نے پی سی بی سے اشتراک کیے بغیر اپنے طور پر گانا بنانے کا اعلان کیا۔ گانے کے ٹیزر نے ریلیز سے قبل ہی دھوم مچادی تھی اور اب علی ظفر نے پی ایس ایل سیزن5 کے لیے بنایا گیا گانا ’’میلہ لوٹ لیا‘‘ ریلیز کردیا۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ علی ظفر نے یہ گانا صرف ایک ہفتے میں تیار کیا ہے اور اس میں عام عوام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بدھ، 26 فروری، 2020

10:51 AM

علی ظفر نے مداحوں کا شکریہ ادا کر دیا

پاکستان کے ہر دل عزیز معروف گلوکار علی ظفر کی ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جو پی ایس ایل کے گانے کے حوالے سے ہیں۔
ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں علی ظفر نے تمام اُن لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اُنہیں  ای میلز کی ہیں۔
Kya dance kerte hain aap log. 💃 Ye bhee bhaijo. ☄️ bhaeehazirhai@gmail.com #bhaeehazirhai pic.twitter.com/pd74feJKaa
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 25, 2020
علی ظفر کی پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھ جاسکتا ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ لوگوں کے ڈانس کی بہت ساری ویڈیوز موصول ہوئیں، ایسا کریں کہ اب آپ لوگ یونیورسٹیز ،کالجز اور اسکول میں گروپ کی صورت یہی اسٹیپ کر کے اچھے کیمرے سے ویڈیو ریکارڈ کر کے بھیجیں۔
علی ظفر نے پی ایس ایل سانگ کے لیے مداحوں سے مدد مانگ لی
علی ظفر نے بتایا کہ میں بھی کل ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے اپنے کالج جارہا ہوں۔
یاد رہے گزشتہ روز گلوکار نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے تمام لوگوں سے درخواست کی تھی کے گانا تیار ہے لیکن اس گانے کی ویڈیو آپ لوگوں کی مدد سے بنے گی۔
واضح رہے پی ایس ایل 5 کا گانا علی ظفر نے مداحوں کے اسرار اور گلوکار علی عظمت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے بعد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔