Popunder ads

Breaking

علاقائی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
علاقائی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 12 فروری، 2020

12:59 PM

آج ہونے والا پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ، محکمہ ایگزامینیشن پریشان

 مطابق پنجاب کے 36 اضلاع میں آج ہشتم کی اسلامیات کا پرچہ 11 بجے شروع ہونا تھا، تاہم یہ پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہشتم کلاس کا پیپر واٹس ایپ گروپس پر بھی شیئر کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ اسلامیات سے پہلے ریاضی، سائنس، اردو اور انگریزی کے پرچے بھی آؤٹ کیے گئے تھے۔
پنجاب کا محکمہ امتحانات بوٹی مافیا کے آگے بے بس نظر آ رہا ہے، 10 فروری کو ریاضی پرچہ بھی واٹس ایپ گروپس پر آؤٹ کیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر پرچے آؤٹ ہونے کے واقعات کی انکوائری کا اعلان بھی کیا گیا تھا تاہم پرچے آؤٹ ہونے سے نہیں روکے جا سکے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ پنجاب محکمہ ایگزامینیشن اس صورت حال سے خاصا پریشان ہے۔ یاد رہے کہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق جماعت ہشتم کا پہلا پرچہ 4 فروری کو انگلش کا ہوا تھا جو وقت سے پہلے ہی آؤٹ کر دیا گیا تھا، اس کے بعد 6 فروری کو سائنس کا پرچہ بھی آؤٹ کر دیا گیا، 8 فروری کو ہونے والا اردو کا پرچہ بھی بوٹی مافیا نے آؤٹ کر دیا تھا، جب کہ 10 فروری والا پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد اب اسلامیات کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وقت سے پہلے ہی آؤٹ ہو گیا ہے۔
کل 13 فروری کو اسلامیات ناظرہ کا امتحان صبح 10 بجے سے ساڑھے تین بجے تک جاری رہے گا، خیال رہے کہ اسلامیات میں تحریری اور ناظرہ امتحان میں الگ الگ پاس ہونا ضروری ہے

منگل، 11 فروری، 2020

9:26 PM

مبشر لقمان کے بعد اب فواد چوہدری نے وزیر پارلیمانی امورعلی محمد خان کا گلا دبوچ لیا

فواد چوہدری کی علی محمد کوگردن سے پکڑنے کی تصویرسامنے آگئی۔ تصویرمیں فواد چوہدری وزیراعظم ہاؤس میں علی محمد کا گلا دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ فواد چوہدری نے بازوسے بھی ساتھی وزیرکو دبانے کی کوشش کی، تاہم فواد چوہدری علی محمد خان کا ہنستے ہوئے پیار سے گلا دبوچ رہے ہیں اور اس موقع پردونوں کے چہروں پر مسکراہٹ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
 واضح رہے کہ علی محمد خان نے چند روز قبل قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی اورقتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد پیش کی تھی، تاہم فواد چوہدری اور شیریں مزاری سمیت کئی سیاستدانوں نے اس قرارداد کی مخالفت کی تھی جس پرعلی محمد خان نے فواد چوہدری پرشدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی سزاؤں کو ظلم وبربریت کہنے والے خود ظالم ہیں۔
لیکن اب اس تصویرسے واضح ہوتا ہے کہ سیاستدان ایک دوسرے سے اختلاف رائے رکھنے کے باوجود اسے انا کا مسئلہ نہیں بناتے اورمختلف رائے رکھنے کے باوجود اس کا اثر ذاتی زندگی پر پڑنے نہیں دیتے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مبشر لقمان کو ایک شادی کے تقریب میں غصے میں تھپڑ رسید کردیا تھا۔ ان کی تھپڑ مارنے کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے صحافی سمیع ابراہیم کو بھی ایک شادی کی تقریب میں تھپڑ مارا تھا۔

4:24 PM

خاکی، مرضی سے شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

خاکی کے گاﺅں فرید آباد میں مرضی سے شادی کرنے پر والد نے فائرنگ کر کے بیٹی کو ہلاک کر دیا۔ شاکر ولد سلطان کی بیٹی نے والد کی مرضی کے خلاف اپنے چچازاد سے شادی کر لی تھی جس پر شاکر نے بھائی کے گھر میں گھس کر بیٹی کو کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق اپنی بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ملزم شاکر ولد سلطان سکنہ مسوال کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یاسمین بی بی نے تھانہ خاکی میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کا جیٹھ شاکر ولد سلطان جو میری بہو کا والد بھی ہے، با مسلح کلاشنکوف گھر آیا اور کچن کے باہر سے میری بہو پر فائرنگ کی جس سے وجہ سے میری بہو شدید زخمی ہو گئی اور کچھ ہی وقت کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ تھانہ خاکی نے مدعیہ یاسمین بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ علت نمبر 89 زیر دفعہ 302/452 ppc کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم شاکر ولد سلطان سکنہ مسوال کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور 10 عدد کارتوس برآمد کر لئے۔ ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

3:21 PM

پنجاب کے با لا ئی علاقوں میں ہلکی با رش ہونے اور مطلع جزوی طور پرابر آ لود رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوںکے دوران پنجاب کے متعدد علاقوں لاہور،اسلام آباد،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،نارووال،ساہیوال،ملتان،اوکاڑہ اور رحیم یار خان میںموسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجا ب کے با لا ئی علاقوں میں ہلکی با رش ہونے اور مطلع جزوی طور پرابر آ لود رہنے کا امکان ہے،اس کے سا تھ سا تھ مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور پہا ڑوں پر برف باری متوقع ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمےت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور اسلام آباد ، میں موسم خشک جبکہ گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں موسم شدیدسرد رہا ،اسی طرح ملک کے دیگر علا قو ں میں موسم خشک اور سرد رہا، منگل کے روز صو با ئی دا رلحکو مت لاہو ر میں ہوا میں نمی کا تنا سب87 فیصد رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈاور کم سے کم6سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
3:17 PM

نجی اسکول مافیا والدین کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے کے لئے سرگرم

کراچی:(11 فروری 2020) نجی اسکول مافیا نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے والدین سے جون جولائی کی فیس قبل از وقت وصول کرنا شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے بیشتر نجی اسکولوں نے جون جولائی کی فیسوں کیلئے والدین کو واؤچر بھیجنا شروع کردیئے ہیں۔
اب تک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ والدین کا موقف ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز کو شکایت بھی کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،جون جولائی کی فیس قبل از وقت وصول کرنا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی گرمیوں کی چھٹیوں کی پیشگی فیس لینے والے اسکولوں کوتوہین عدالت کی کارروائی کی وارننگ دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ موسم گرماکی چھٹیوں کی ایڈوانس فیس نہ لی جائے۔
3:13 PM

میرپورخاص:پڑوسی کے گھر سے16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد

میرپورخاص میں پڑوسی کے گھر سے 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ لڑکی کے ورثا نے بیٹی کی موت کو خود کشی قرار دے کر کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔پولیس کے مطابق میرپورخاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن کے رہائشی محبوب بھرگڑی کی 16 سالہ بیٹی نادیہ کی پھندا لگی لاش پڑوسی رشتہ دار کے گھر سے ملی ہے ، لڑکی دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔متوفیہ کے والدنے بتایاکہ وہ بے روزگاری سے تنگ آکر شہر سے گاﺅں واپس جانا چاہتا تھا لیکن بیٹی گاﺅں جانے کو تیار نہیں تھی، اسی بات پر بیٹی ناراض ہو کر رشتہ دار کے گھر گئی تھی اور وہاں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لے لی ہے جبکہ ورثا نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔
10:32 AM

چینی کی قیمتیں بڑھنے سے مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوا، تاثر غلط ہے: جہانگیر ترین

لاہور: حکومتی جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے اس تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں چینی کی قیمتوں میں اضافے سے کسی قسم کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ چینی کی قیمت بڑھنے کا کاشتکار کو براہ راست فائدہ ہو رہا ہے۔ حکومت چینی کی درآمد کو مفت کر دے تاکہ قیمتیں کنٹرول ہوں۔ امید ہے فروری میں ہی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔
جہانگیر ترین نے نجی نیوز سے ملک میں جاری مہنگائی، آٹا چینی کے بحران اور معاشی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ 2017-18ء میں ن لیگ نے 21 لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کی۔ گزشتہ سال اپریل میں بارش سے گندم کی 1.5 ملین ٹن فصل خراب ہوئی۔ اپریل، مئی اور جون میں صرف 70 ہزار ٹن گندم برآمد ہوئی تھی۔ ای سی سی نے جولائی میں گندم برآمد پر فوری پابندی لگا دی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نے ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی قیمتوں سے متعلق مس مینجمنٹ کا اعتراف کرتا ہوں۔ پنجاب میں گندم کی قیمت بڑھنے کے خدشے پر بارڈر سیل کر دیا تھا جسے 48 گھنٹوں بعد کھولا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں روایتی طور پر 60 فیصد آٹا پنجاب سے جاتا ہے جبکہ بالائی سندھ بھی رحیم یار خان کے راستے پنجاب سے آٹا لیتا ہے۔ سپلائی رکنے سے صرف 6 روز تک قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 4 لاکھ ٹن گندم موجود تھی جبکہ 4 لاکھ ٹن پاسکو نے دی۔ پنجاب اور سندھ کو پاسکو سے ملنے والی گندم کی قیمتیں ایک ہی ہیں۔ آج پنجاب میں آٹا 40 روپے کلو کے ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔ سندھ، پنجاب کے لیول پر آٹے کی قیمتیں کیوں نہیں لا رہا ہے؟
جہانگیر ترین نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت زراعت اور خوراک کا محکمہ صوبوں کے پاس ہے۔ سندھ حکومت گندم کو فلور ملز تک نہیں پہنچا رہی۔ سندھ میں گندم بحران پر ایف آئی اے کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔
10:29 AM

معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی دوسری برسی

معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے،ان کا انتقال 2018 میں 11 فروری کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہواتھا۔
عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 میں لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے سماجی کارکن، قانون دان اورانسانی حقوق کی علم بردار کی حیثیت سے اپنی پہچان بنائی۔
زمانہ طالب علمی میں ہی نامساعد حالات میں دوٹوک موقف اورمشکل صورت حال میں آزادی رائے کی بدولت شہ سرخیوں میں آگئیں۔ وکالت کا شعبہ اختیار کیا توزندگی بھرملزم کو اپنے دفاع حق دلانے کےمسلمہ اصول پرقائم رہیں۔
عاصمہ جہانگیرنے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کیلئے کام کیا اوراداروں کی سیاسی مداخلت پرتنقید کی۔ انہوں نےنظام عدل میں بہتری اورججز کی شفاف تعیناتیوں پرزوردینے کے ساتھ عدلیہ بحالی تحریک میں بھی فعال کردار ادا کیا۔
انہوں نے 1980 میں اپنی بہن حنا جیلانی اور دیگر خواتین کے ساتھ مل کر پاکستان کا پہلا خواتین پر مبنی وکالت کا ادارہ بھی شروع کیا۔ عاصمہ جہانگیر کو اپنی زندگی میں متعدد بار غداری اور توہین مذہب کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
معروف قانون دان پاکستان میں انسانی حقوق کی علمبردار اور سیکیورٹی اداروں کی ناقد کے طور پر پہچانی جاتی رہی ہیں۔ عاصمہ جہانگیر انسانی حقوق کمیشن کی سابق سربراہ بھی رہیں۔
اردن کےرائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیزسینٹرنے 2018 میں دنیا کی 500 با اثرترین مسلم شخصیات کی رپورٹ جاری کی جس میں انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے پر عاصمہ جہانگیرکا نام سرفہرست تھا۔
انھوں نے اقوام متحدہ کے لیے بطور نمائندہ خصوصی ایران میں انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے حیثیت سے بھی کام کیا۔
عاصمہ جہانگیرکو 1995 میں انسانی حقوق پر کام کرنے کی وجہ سے رامون مگسیسی ایوارڈ سے بھی نواز گیا جسے ایشیا کو نوبل پرائز تصور کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں مارٹن اینیلز، یونیسکو پرائز، فرنچ لیجن آف آنر، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پرائزاورمیلنیم امن پرائزبھی ان کا اعزاز ہے۔
اقوام متحدہ نےعاصمہ جہانگیر کو انسانی حقوق 2018 کے ایوارڈ سے نوازا۔ معروف سماجی کارکن 2005 میں نوبل امن انعام کے لئے بھی نامزد ہوئی تھیں۔
10:21 AM

وزیراعظم کا مہنگائی میں کمی کے لیے 15 ارب روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی کے لیے 15 ارب روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ہر حد تک جائے گی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں حکومتی ترجمان اورپارٹی کے سینیئررہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال اورمہنگائی سے متعلق معاشی ٹیم کی جانب سے پیش کئے گئے اعداد وشمار پر غور کیا۔  اس موقع پر ملک میں مہنگائی پرقابو پانے کے لیے اقدامات اورتجاویزپرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کے عوام خصوصاً غریب اورتنخواہ دارطبقہ ہے، حکومت عوام کی تکالیف پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر حد تک جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مہنگائی میں کمی کے لیے 15 ارب روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے گھی، دالیں، چاول اور چینی 25 فیصد تک سستی فراہم کئے جائیں گے۔
10:14 AM

کیا پاکستان میں مہنگائی کی اصل وجہ ’کارٹلائزیشن‘ ہے؟

جب کسی بھی شعبے یا صنعت میں کچھ مخصوص افراد یا کمپنیاں ضرور سے زیادہ منافع یا اجارہ داری قائم کرنے کے لیے گٹھ جوڑ کرلیتی ہیں تو ایسے کارٹلائزیشن کہتے ہیں۔

Getty Images
جب کسی بھی شعبے یا صنعت میں کچھ مخصوص افراد یا کمپنیاں ضرور سے زیادہ منافع یا اجارہ داری قائم کرنے کے لیے گٹھ جوڑ کرلیتی ہیں تو ایسے کارٹلائزیشن کہتے ہیں
یہ سنہ دو ہزار آٹھ کی بات ہے جب پاکستان میں بنک صارفین کو اچانک پتہ چلا کہ بنک کی اے ٹی ایم مشین سے کیش نکلوانے پر بنک کے سروس چارجز بہت بڑھ گئے ہیں۔ یہ معاملہ صرف ایک یا دو بنکس تک محدود نہیں تھا بلکہ ملک کے تمام بنکوں نے اپنے اے ٹی ایم چارجز میں اچانک اور ایک جتنا اضافہ کر دیا۔
کسی صارف نے مسابقتی کمیشن کے پاس شکایت درج کروائی کہ یہ بنک ’کارٹلائزیشن‘ یا غیر قانونی گروہ بندی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ اس کمشین نے شکایت پر سماعت کی اور ان تمام بنکوں کو ’غیر قانونی گٹھ جوڑ‘ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ستتر کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
کاروباری گٹھ جوڑ کرکے زیادہ منافع کمانے پر اس پکے بعد بھی متعدد صنعتی اداروں کو جرمانے ہوئے۔
آج کل بھی پاکستان میں اسی گٹھ جوڑ یا کارٹلائزیشن کی بازگشت سنائی دے رہی ہے اور اس کی وجہ ہے ملک میں جاری مہنگائی، خاص طور پر آٹے اور چینی کی قیمت میں اچانک اضافہ۔
یہ بھی پڑھیے
بعض سرکاری عہدیداروں نے گزشتہ چند ہفتوں میں آٹے اور چینی کی قیمت میں اضافے کی ذمہ داری انھی کارٹیلز پر عائد کرنے کی کوشش کی ہے جنھیں خود وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے بعض ارکان مافیا قرار دیتے ہیں۔
دنیا بھر میں کاروباری گٹھ جوڑ یا اجارہ داری قائم کرنا خاصی پرانی روایت ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف ریاستی ادارے بھی سرگرم رہتے ہیں۔ پاکستان میں بھی صورتحال زیادہ مختلف نہیں ہے۔
مہنگائی
Getty Images
ماہر اقتصادیات قیصر بنگالی کے مطابق مسابقتی کمیشن کی کارکردگی نہیں بلکہ شرح سود کا زیادہ ہونا، روپے کی قدر میں گراوٹ اور سب سے بڑھ کر حکومت کی بدانتظامی مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ ہے

کارٹلائزیشن کیا ہے؟

جب کسی بھی شعبے یا صنعت میں کچھ مخصوص افراد یا کمپنیاں ضرور سے زیادہ منافع یا اجارہ داری قائم کرنے کے لیے گٹھ جوڑ کرلیتی ہیں تو ایسے کارٹلائزیشن کہتے ہیں۔
کارٹل بنانے کا مقصد زائد منافع حاصل کرنا اور قیمتوں کو ایک سطح سے نیچے آنے سے روکنا ہوتا ہے۔ اس کو کاروبار میں غیر مسابقتی رجحان تصور کیا جاتا ہے۔
مختلف ملکوں نے اس رجحان کے خلاف مختلف قسم کے قواعد و ضوابط اور قوانین بنا رکھے ہیں۔ گٹھ جوڑ کرکے یا کاروبار پر اجارہ داری قائم کرکے زائد منافع کمانا جرم ہے لیکن اس کو ثابت کرنا بہت مشکل ہے۔

پاکستان میں اس گٹھ جوڑ کے خلاف قانون کیا کہتا ہے؟

پاکستان میں کاروباری گٹھ جوڑ کے ذریعے جو بھی کاروبار کیا جاتا ہے اس پر نظر رکھنے کے لیے حکومت نے مسابقتی کمیشن کا ادارہ قائم کیا ہے۔
مسابقتی کمیشن صدارتی آرڈیننس کے ذریعے تیرہ سال پہلے وجود میں آیا تھا اور پھر 2010 میں پارلیمنٹ سے اس کی منظوری لی گئی تھی۔
اس ادارے کا مقصد سازگار اور منصفانہ کاروباری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
مسابقتی کمیشن کی ذمہ داریوں میں زائد منافع کے لیے کاروبار میں گٹھ جوڑ کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنا شامل ہے۔
اس کے علاوہ مسابقتی کمیشن گمراہ کن اشتہاری طریقوں سے مصنوعات بیچنے میں ملوث افراد اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنے اور ان پر جرمانے عائد کرنے کا بھی مجاز ہے۔
مہنگائی
Getty Images
دنیا بھر میں کاروباری گٹھ جوڑ یا اجارہ داری قائم کرنا خاصی پرانی روایت ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف ریاستی ادارے بھی سرگرم رہتے ہیں
اس کے علاوہ اداروں کے انضمام کی منظوری کے لیے مسابقتی کمیشن کی منظوری چاہیے ہوتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس انضمام سے کسی ادارے کی کسی کاروبار پر اجارہ داری تو قائم نہیں ہو گی۔
مسابقتی کمیشن سے پہلے ملک میں مانیٹری کنٹرول اتھارٹی قائم تھی جو محدود اختیارات ہونے کی وجہ سے کاروباری ماحول کو منصفانہ اور سازگار بنانے میں ناکام ہو گئی تھی۔

مسابقتی کمیشن نے اب تک کس کس مافیا کے خلاف کارروائی کی ہے؟

مسابقتی کمیشن نے مختلف سیکٹرز پر پچھلے بارہ برسوں میں کاروبار میں گٹھ جوڑ، ذخیرہ اندوزی اجارہ داری کے غلط استعمال اورگمراہ کن اشتہاری اور مارکیٹنگ طریقوں سے مصنوعات بیچنے میں ملوث افراد اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2399 آرڈر جاری کیے اور مختلف سیکٹرز پر ستائیس ارب روپے کے قریب جرمانے عائد کیے۔
ان میں ٹیلی کام سیکٹر پر نو ارب روپے، فرٹیلائزر سیکٹر پر 8 ارب 64 کروڑ روپے اور سیمنٹ سیکٹر پر6 ارب 40 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
مسابقتی کمیشن نے اس کے علاوہ تیل و گیس، ہیلتھ کئیر، پورٹ اینڈ شیپنگ، پولٹری، آٹو سیکٹر وغیرہ پر بھی جرمانے عائد کیے لیکن ان جرمانوں کی وصولی اب تک نہ ہونے کے برابر ہے۔
کارٹلز اور مافیاز بہت طاقتور ہیں
مسابقتی کمیشن کے حکام کے مطابق ملک میں کارٹلز اور مافیاز بہت طاقتور ہیں اور انھوں نے ملک کی مختلف عدالتوں میں کمیشن کے فیصلوں کو چیلنج کر رکھا ہے۔
ان زیرا لتوا کیسسز کی مجموعی تعداد 127 ہے جس میں شوگر ملز کے خلاف کیس بھی شامل ہے جو سنہ 2009 سے سندھ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ صرف یہی نہیں لاہور ہائی کورٹ میں مسابقتی کمیشن کی قانونی حیثیت کو بھی چیلنج کیا ہوا ہے۔
مہنگائی
Getty Images
پاکستان میں کاروباری گٹھ جوڑ کے ذریعے جو بھی کاروبار کیا جاتا ہے اس پر نظر رکھنے کے لیے حکومت نے مسابقتی کمیشن کا ادارہ قائم کیا ہے
حکام کا کہنا اٹارنی جنرل اور وزارت قانون کی کوششوں کے باعث اس کیس کی شنوائی 12 مئی 2017 کو روزانہ کی بنیاد پر شروع ہوئی اور پھر فیصلہ 22 جون 2017 کو محفوظ کرلیا گیا۔ لیکن جسٹس منصور علی شاہ کے سپریم کورٹ ٹرانسفر ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ سنایا نہیں جا سکا ہے، اب اس کیس کو جسٹس عائشہ ملک سنرہی ہیں۔
مسابقتی کمیشن نے گزشتہ سال دسمبر میں ہی آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے آل پاکستان فلور ملزایسوسی ایشنکے خلاف کاروائی کی تھی اور ان کے ریکارڈ سے کاروباری گٹھ جوڑ کے شواہد ملنے پر ان پر ساڑھے سات کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
وہ جرمانہ کمپٹیشن ایپیلیٹ ٹرائبیونل میں چلینج کردیا گیا۔ لیکن یہ ٹرائبیونل جس کا کام سی سی پی کی جانب سے جاری کردہ آرڈرز کے خلاف اپیلیں سننا ہے، پچھلے ایک سال سے زائد عرصہ سے غیر فعال ہے۔ اس کی وجہ حکومت کی جانب سے ٹرائبیونل کے ایک ممبر کی خالی اسامی کو پر نہ کرنا ہے، جو ایک ممبر جسٹس ریٹائرڈ مفتاح الدین کی کی ٹرم پوری ہونے پر جنوری 2019 میں خالی ہوئی تھی۔
ٹرائبیونل کے باقی دو ممبران اویس پیرزادہ (ممبر ٹیکنیکل) اور جسٹس ریٹائرڈ فصیح الملک (چئرپرسن) اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں لیکن کورم کے پورا نہ ہونے کے باعث فیصلے نہیں کر پا رہے، جو سی سی پی کے آرڈرز کے نفاذ میں تاخیر کا باعث بن رہے ہیں۔
مہنگائی کے ذمہ داری صرف کارٹلز نہیں ہیں
ماہر اقتصادیات قیصر بنگالی کے مطابق مسابقتی کمیشن کی کارکردگی نہیں بلکہ شرح سود کا زیادہ ہونا، روپے کی قدر میں گراوٹ اور سب سے بڑھ کر حکومت کی بد انتظامی مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
انھوں نے کہا پہلے گندم اور چینی برآمد کر کے کچھ من پسند افراد نے منافع بنایا اب کچھ یہی اشیا درآمد کرکے منافع بنائیں گے۔
انھوں نے کہا جنوری کے اعداد و شمار کے مطابق کھانی پینے کی اشیا کی قیمتوں میں بیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جو حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوا ہے اور اس سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
10:00 AM

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، خواتین وبچوں سمیت 10 شہری زخمی

راولپنڈی:  آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کی بزدل فوج نے کوٹلی کے گاؤں جبار، سندھارا، سنبل گلی اور دبسی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے جندروٹ اور نکیال سیکٹر میں مارٹرز اور بھاری توپ خانہ کا استعمال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کوٹلی کے گاؤں جبار، سندھارا، سنبل گلی اور دبسی کو نشانہ بنایا گیا۔فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 10 شہری شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بھارتی فوج کا میجر بھی شامل ہے۔ادھر پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ضلع کوٹلی کے دیہاتوں میں 9 فروری کو بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے بچوں اور خواتین سمیت 10 معصوم شہری زخمی ہوئے تھے۔
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔ ایل او سی پر کشیدگی بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔
9:47 AM

آٹا بحران کے ذمہ داروں کی چھٹی ہونی چاہیے،حکومت کو مافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا بحران کے ذمہ داروں کی چھٹی ہونی چاہیے، مافیا ساری حکومتوں میں موجود ہوتے ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کل مہنگائی کا دور ہے، دو سال میں بائیس لاکھ لوگوں کا بے روزگار ہونا تشویشناک ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ آٹے کا بحران انتظامی مسئلہ تھا، اس کے ذمہ داروں کی چھٹی ہونی چاہیے۔ مافیا ساری حکومتوں میں موجود ہوتی ہے۔ حکومت کو مافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں 40 ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔ آئی ٹی سیکٹر میں برآمدات بڑھنے کا امکان ہے جبکہ برآمدات میں 2 فیصد گروتھ بڑھی ہے۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نواز شریف وعدہ کر کے گئے ہیں، انھیں وآپس آنا چاہیے۔

9:19 AM

فیصل آباد میں نجی ملز کا بوائلر پھٹنے سے 3 ملازم جاں بحق متعدد زخمی

میڈیارپورٹس کے مطابق سرگودھا روڈ پر نجی ملز کا بوائلر پھٹ گیا،بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی اورفیکٹری کی چھت زمین بوس ہو گئی ،چھت گرنے اور آگ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق اور11 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،آتشزدگی اور چھت گرنے سے ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ادھر لاشوں اورزخمیوں کو الائیڈہسپتال منتقل کردیاگیا۔

پیر، 10 فروری، 2020

4:04 PM

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرد وخشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوںکے دوران پنجاب کے متعدد علاقوں لاہور،اسلام آباد،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،نارووال،ساہیوال،ملتان،اوکاڑہ اور رحیم یار خان میںموسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجا ب کے با لا ئی علاقوں میں رات کے وقت دھند پڑنے اور مطلع جزوی طور پرابر آ لود رہنے کا امکان ہے،اس کے سا تھ سا تھ مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور پہا ڑوں پر برف باری متوقع ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمےت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور اسلام آباد ، میں موسم خشک جبکہ گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سرد رہا ،اسی طرح ملک کے دیگر علا قو ں میں موسم خشک اور سرد رہا، پیر کو صو با ئی دا رلحکو مت لاہو ر میں ہوا میں نمی کا تنا سب52 فیصد رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈاور کم سے کم8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
4:00 PM

اٹک میں 11 شکاری کو اسلحہ سمیت گرفتار

محکمہ وائلڈ لائف نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے 11 شکاریوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
محکمہ شکار اٹک نے غیر قانونی شکار کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے دو گاڑیاں ضبط کرلیں۔ گرفتار ملزمان کو 1 لاکھ 39 ہزار 500 روپے جرمانہ جبکہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر تھانہ اٹک خورد میں مقدمہ درج کروا دیا۔
محکمہ وائلڈ لائف نے برآمد ہونے والے نایاب تیتر مجسٹریٹ کے حکم پر جنگل میں چھوڑ دیے جبکہ ذبح شدہ کےساتھ مہمان نوازی کر دی۔
ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں تیتر اور مرغابی کے شکار پر پابندی ہے۔
گرفتار ملزمان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور وہ اٹک میں آکر شکار کر رہے تھے۔ گرفتار افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے بااثر گھرانوں سے بتایا گیا ہے۔
9:43 AM

شہر قائد سے افسوسناک خبر، بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا

شہر قائد  کے علاقے عزیز آباد میں ناراض بیوی نے شوہر فرحان پر تیزاب پھینک دیا جس کی زد میں آکر 10 سالہ بیٹا عبدالرحمان بھی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ فرزانہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے، ملزمہ کافی عرصے سے شوہر سے خلع کا مطالبہ کررہی تھی۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فرزانہ اور فرحان کی پسند کی شادی تھی، آٹھ ماہ قبل جھگڑوں کے باعث علیحدگی ہوگئی تھی، اس سے پہلے بھی فرزانہ نے فرحان پر حملہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس  کے مطابق فرحان کے ساتھ اس کا بیٹا عبدالرحمان بھی تیزاب سے جھلس گیا، بیٹے عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ والد گھر پر سو رہے تھے، ماما نے گیٹ کھلوایا اور پھر تیزاب پھینکا۔
تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والے فرحان اور عبدالرحمان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب زیادہ مہلک نہیں تھا، فرحان اور عبدالرحمان کو طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

9:09 AM

مہنگائی کم ہو پائے گی؟

واشنگٹن — 
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و محصولات حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک میں اقتصادی بہتری کے اشاریے سامنے آ رہے ہیں اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی معیشت کے بارے میں مثبت رپورٹیں دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 14 فیصد کے قریب مہنگائی میں اضافے کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں ادائیگیوں میں عدم توازن، روپے کی قدر کا گرنا اور مخصوص زرعی اجناس کی پیداوار میں کمی ہے۔ تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ضروری اشیائے خورانی کی قیمتوں میں جلد کمی ہو گی جیسا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو یقین دلایا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ آئندہ ہفتے ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق تحقیقات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں ذمہ داروں کو سزائیں دی جائیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے سمیت عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اس کا بخوبی ادراک ہے۔ عوام اطمینان رکھیں آٹا، چینی مہنگا کرنے والوں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا، تحقیقات کا آغاز کیا جا چکا۔
ادھر پلاننگ کمشن کے سربراہ اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ آٹے اور چینی کے مصنوعی بحران سے فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی جلد، اسی فروری کے مہینے میں ہو گی۔
عمران خان اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ ملک میں مختلف مافیاز کام کر رہے ہیں جو حکومت کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
کیا وزیراعظم کی طرف سے اس اعلان کے بعد توقع رکھی جا سکتی ہے کہ مہنگائی کم ہو سکے گی، بالخصوص اشیائے خورانی کی قیمتیں گریں گی؟ اس بارے میں وفاقی وزیرحماد اظہر نے وائس آف امریکہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ بالکل ایسا ممکن ہے۔
’’ ہم ابتدائی طور پر صوبوں کے ساتھ مل کر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کو زیادہ وسائل فراہم کریں گے تاکہ وہ موثر انداز میں شہریوں کو بنیادی ضرورت کی اشیائے سستے داموں فراہم کر سکے۔‘‘
کیا حکومت ملازم طبقے کی قوت خرید بہتر کرنے کے لیے ان کی تنخواہوں میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے؟ اس بارے میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ بجٹ میں کریں گے
’’ بجٹ بن رہا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ لیکن حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کے جاری پروگراموں کے لیے فنڈز بڑھا دیں۔‘‘
ادھر حزب اختلاف مسلم لیگ نواز کی راہنما سابق وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے وائس آف امریکہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ عمراں خان حکومت سے کسی بہتری کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔
’’ ہر طرف بدنظمی ہے۔ یہ حکومت عوام کے مسائل نہیں حل کر سکتی۔ ایک طرف وزیراعظم مہنگائی ختم کرنے کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف ہر چیز کی قیمتوں میں اضافے کی سمریاں منظور کرتے ہیں۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو، ان کے بقول، بیوروکریسی نے رپورٹ دے دی ہے کہ کون لوگ مہنگائی کے ذمہ دار ہیں۔ وزیراعظم زبانی کلامی باتیں کرنے کی بجائے ان لوگوں پر ہاتھ ڈالیں جو ان کے اپنے حلقے کا حصہ ہیں۔
سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ مہنگائی ایک بار بڑھ جائے تو تاریخ گواہ ہے، قیمتیں واپس نہیں آتی ہیں۔
ضروری غذائی اجناس کی قیمتوں میں فوری کمی کے حکومتی ارادے پر اپنے ردعمل میں پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر زبیر موتی والا نے کہا کہ مہنگائی میں فوری کمی کا امکان نہیں ہے۔ کم از کم ایک سال بعد قیمتوں میں استحکام آ سکتا ہے بشرطیکہ حکومتی پالیسیوں میں استحکام ہو۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرحماد اظہر باتیں اچھی کرتے ہیں لیکن ان باتوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا ذمہ دار بزنس کمیونٹی کو قرار دینا ٹھیک نہیں ہے۔ یہ ممکن ہے کہ چند لوگوں نے ذخیرہ اندوزی کی ہے جو کہ نہیں کرنی چاہیے، بالخصوص کھانے پینے کی اشیاء کی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ کاروبار نفع کے لیے ہی کیا جاتا ہے، نقصان کے لیے نہیں اور ہر کاروباری شخص اپنے نفع کا ضرور سوچتا ہے۔
وفاقی وزیرحماد اظہر نے وائس آف امریکہ کے ساتھ گفتگو میں مزید کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسوں سے اقتصادی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔ ادائیگیوں میں توازن آ رہا ہے۔ مالی خسارے میں کمی آ رہی ہے اور کوشش کر رہے ہیں کہ ٹیکس ریونیو کو بہتر بنایا جائے۔ اس سلسلے میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت کو سمت کو درست قرار دے رہے ہیں اور جلد ملک معاشی طور پر مستحکم ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت انفراسٹرکچر کے لیے بجٹ میں اضافہ کر رہی ہے تاکہ تعمیرات کی صنعت اور اس سے جڑی انڈسٹری مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا حکومت احساس پروگرام جیسے پراجیکٹس سے نادار طبقے کا بوجھ کر کم رہی ہے۔

اتوار، 9 فروری، 2020

1:32 PM

پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے دو غیر ملکی کوہ پیما ریسکیو کیے: آئی ایس پی آر

روس کے کوہ پیما بلتستان میں تنہا براڈ پیک کی سرمائی مہم جوئی جاری رکھیں گے، کینیڈین کوہ پیما اور سابق مس فن لینڈ بیماری کے باعث گلیشیئر پر پھنس گئے تھے۔
پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس نے گلیشئر میں پھنسے دو غیرملکی کوہ پیماؤں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے نکال لیا، امریکا اور فن لینڈ کے کوہ پیما بلترو گلیشئر میں پھنس گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو غیر ملکی کوہ پیما ایک مہم کے دوران بلترو گلیشئر کے قریب بیماری کا شکار ہو گئے تھے ،پاک فوج کے پائلٹس نے جان جوکھم میں ڈال کر ریسکیو آپریشن کیا اور دونوں کوہ پیماوں کو بحفاظت بیس کیمپ پہنچا دیا۔
مزید پڑھیں: براڈ پیک سرمائی مہم، سابق مس فن لینڈ اور کینڈا کے کوہ پیما ناکام لوٹ گئے
غیرملکی کوہ پیماؤں میں امریکا کے ڈونلڈ ایلن اور فن لینڈ کی لوٹا ہنریکا شامل ہیں، اب براڈ پیک سرمائی مہم میں صرف روس کے کوہ پیما ڈینس ارووبکو ہی رہ گئے ہیں جو تنہا سفر جاری رکھیں گے، سرمائی مہم جوئی کے لئے ڈینس کے پاس 29فروری تک کا وقت ہے،کوہ پیماؤں نے براڈ پیک کی سرمائی مہم جوئی کا آغاز دسمبر کے تیسرے ہفتے میں کیا تھا۔

9:46 AM

پاک فضائیہ کے سربراہ کی سری لنکن وزیر دفاع اور نیول چیف سے ملاقات تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد (آئی این پی ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سری لنکن وزیر مملکت برائے دفاع چمل راجاپاکسا سے ملاقات کی۔ ائیر چیف نے سری لنکا کو دفاع سے متعلقہ شعبوںمیں ہر ممکن مدد اور تعاون کی پیش کش کی ۔ دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سری لنکن نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ائیر چیف نے کمانڈرسری لنکن نیوی وائس ایڈمرل پیال ڈی سلوا سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ قبل ازیں سری لنکن نیول ہید کوارٹرز پہنچنے پرسری لنکن نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
12:04 AM

غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو ذبح کردیا

بورے والا میں تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقہ یوسف آباد میں ظالم باپ نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر جواں سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نیاز کی بیٹی اقصیٰ نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزم نیاز کو رنج تھا ۔
ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس تھانہ ماڈل ٹاون نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر نے شروع کر دیے۔
یاد رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی 28 مئی 2014 کی اشاعت میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں پاکستان میں غیرت پر قتل کے حوالے سے کافی پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔
غیرت کے نام پر قتل، عدالت نے قبر کشائی کے احکامات صادر کردیےرپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر کے ان 14 ممالک میں شامل ہے جہاں غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کیا جاتا اور رجم کی سزا دی جاتی ہے اور حیرت انگیز طور پر یہاں سالانہ ایک ہزار خواتین کاری کر دی جاتی ہیں ، پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والوں میں خواتین کا تناسب مردوں کی نسبت زیادہ ہے۔
سنہ 2016 میں پاکستان کی پارلیمنٹ نے غیرت کے نام پر قتل اور ریپ سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کرلیے ہیں۔ یہ دونوں بل پارلیمنٹ میں حزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پیش کیے تھے۔
اس بل کے تحت غیرت کے نام پر قتل کے مقدمات کو ناقابل تصفیہ قرار دیا گیا ہے اور بل کے تحت مجرم قرار دیے جانے والے شخص کو عمر قید سے کم سزا نہیں دی جاسکے گی۔
ریپ کے مقدمات میں ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکے گی۔