Popunder ads

Breaking

Lahore Qalandars لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Lahore Qalandars لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 8 مارچ، 2020

9:32 AM

لاہور قلندرز میدان کے سکندر ٹھہرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چاروں شانے چت کر دیا

لاہور(این این آئی)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پی ایس ایل فائیو کے 21ویں میچ میں لاہور قلندرز نے 99رنز کا ہدف 49 گیندیں قبل 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔لاہور قلندرز کی یہ ایونٹ میں دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل بھی لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ کے16ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت ہوا۔ تجربہ کار اسپنر سمت پٹیل کی شاندار بالنگ کی
بدولت مہمان ٹیم کے ابتدائی چھ بلے باز محض 6 اوورز میں 21کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ جیسن رائے6، شین واٹسن صفر، احمد شہزاد 9، کپتان سرفراز احمد 1جبکہ اعظم خان اور بین کٹنگ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔سمت پٹیل نے 4 اوورز پر مشتمل اپنے کوٹہ میں 5رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کیں، جس میں ایک میڈین اوور بھی شامل ہے۔آٹھویں نمبر پر میدان میں اترنے والے سہیل خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وہ واحد بلے باز تھے جنہوں نے حریف بالرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی۔ انہوں نے پہلے محمد نواز اور پھر زاہد محمود کے ہمراہ بالترتیب 29 اور 34 رنز کی شراکت قائم کرکیکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعہ 90 کے پار لگایا۔سہیل خان نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی بدولت 32 رنزکی اننگز کھیلی۔ زاہد محمود 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نواز 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران فواد احمد4 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی اور فرزان راجہ نے 2،2 جبکہ سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور سہیل اختر پرمشتمل لاہور قلندرز کی اوپننگ جوڑی 32 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ فخر زمان 20 اور سہیل اختر5رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو محمد نواز نے آؤٹ کیا۔تیسری وکٹ کے لیے محمد حفیظ اور بین ڈنک کے درمیان68 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے میزبان ٹیم کو فتح دلادی۔ لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 11.5اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔محمد حفیظ 39ا ور بین ڈنک 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔میچ میں شاندار بالنگ کرنے پر سمت پٹیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آج آٹھ مارچ بروز اتوار کو ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 2میچز کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی جبکہ روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔
9:31 AM

پی ایس ایل فایئو: لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کو جیت کے لیے 99 رنز کا ہدف دیا تھا جو لاہور نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
لاہور قلندرز رواں ایونٹ میں اب تک دو میچ ہی جیتے ہیں اور ان کی دونوں فتوحات دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ہیں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
قلندرز کا پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور پہلا نقصان ہی کوئٹہ کو شین واٹسن کی صورت میں ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
شین واٹس کے بعد احمد شہزاد اور کپتان سرفراز احمد بھی بالترتیب 9 اور ایک رنز بناکر شاہین اور سمت پٹیل کا شکار بنے۔
قلندرز کے سمت پٹیل نے چھٹے اوور میں یکے بعد دیگر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور یوں 21 کے مجموعی اسکور پر کوئٹہ کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹے۔
6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد سہیل خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بناسکی۔ یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا کم ترین اسکور ہے۔
سہیل خان، زاہد محمود اور محمد نواز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا اور سہیل خان 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سمت پٹیل نے 4، شاہین آفریدی اور راجہ فرزان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
99 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو بھی بیٹنگ میں تھوڑی مشکل آئی کیوں کہ بارش کی وجہ سے گیند بہت زیادہ ٹرن ہورہا تھا۔ قلندرز کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری جب فخر زمان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سہیل اختر بھی 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
بین ڈنک اور محمد حفیظ نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور ہدف باآسانی 11.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ محمد حفیظ 39 اور ڈنک 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل آج راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت اسلام آباد کے خلاف 7 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
لاہور اب تک کھیلے گئے اپنے 6 میچوں میں سے صرف 2 میں کامیابی حاصل کر سکا ہے اور 4 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے جب کہ دوسری جانب دفاعی چیمپئن کوئٹہ بھی اس سال آف کلر ہے اور 8 میچوں میں 6 پوائٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اس ایڈیشن میں دوسری مرتبہ آمنے سامنے آئیں، پچھلے میچ میں بھی لاہور نے کوئٹہ کو شکست دی تھی۔

بدھ، 4 مارچ، 2020

1:58 PM

علی ظفر نے لاہور قلندر زکی جیت کا کریڈٹ اپنے گانے کو دیدیا

لاہور : پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے لاہور قلندرز کی جیت کا کریڈٹ اپنے گانے کو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گانا کیا بنایا رانا صاحب جیت گئے۔
علی ظفر جنہوں نے چند رو ز قبل علی ظفر نے پی ایس ایل کی مناسبت سے گانا میلہ لوٹ لیا ریلیز کیا تھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں لاہور قلندرز کو میچ جیتنے پر مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 5 میں مسلسل تین ناکامیوں کے بعد اپنی پہلی فتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف 37 رنز سے حاصل کی۔
1:40 PM

ایچ بی ایل پی ایس ایل 5، لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف

لاہور: (03 مارچ 2020) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے دوسرے مرحلے کے دوران لاہور قلندرز نے بین ڈنک کی طوفانی اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 210 رنز کا ٹارگٹ دیدیا۔
پاکستان سپر لیگ فائیو کے دوسرے مرحلے کے دوران 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور کرس لائن نے کیا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور وکٹ کے چاروں اطراف فخر زمان اور کرس لائن نے شارٹس کھیلے، تاہم 36 کے مجموعی سکور پر فخر محمدنواز کی گیند پر انور علی کو کیچ دے بیٹھے۔ کرس لائن 22 گیندوں پر 27 رنز بنا کر محمد حسنین کا شکاربن گئے، محمد حفیظ پہلی ہی گیند پر فواد احمد کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، شین واٹسن نے شاندار کیچ تھاما۔
بین ڈنک اور سمت پٹیل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کو بے بس کر دیا، 15 اوورز کے دوران ڈنک نے محمد نواز کو ایک اوور میں چار چھکے لگائے۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سمت پٹیل نے ساتھ نبھاتے ہوئے 40 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ کٹنگ کی گیند پر محمد نواز نے کیچ تھاما۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بین ڈنک نے 43 گیندوں پر 93 رنز کی طوفانی باری کھیلی۔
کٹنگ کی گیند پر احسن علی نے کیچ تھاما۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 209 رنز بنائے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کا سب سے زیادہ سکور ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے فواد احمد، محمد نواز، محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ سہیل خان کی جگہ فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری طرف لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ 170 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کرینگے، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بین ڈنک، محمد فیضان، پرسانا کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔
12:30 PM

لاہور قلندرآج اسلام آباد یونائیٹڈ سےٹکرائیں گے

لاہور: پاکستان سپر لیگ کاسترہواں میچ آج لاہورقلندرزاوراسلام آبادیونائیٹڈکے درمیان کھیلاجائیگا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں آج لاہورقلندرزاوراسلام آبادیونائیٹڈ میں شام 7 بجے جوڑ پڑے گا۔ لاہور قلندرز سہیل اختر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے۔ لاہور قلندر کا آج پانچواں میچ ہے جس میں سے اس نےایک میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسلام آباد کا ساتواں میچ ہے جس میں تین میں فتح حاصل کی ۔
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ فائیو کے16 ویں میچ میں لاہور قلندرزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
یاد رہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔ پی ایس ایل ایونٹ میں کل 34 میچز32 روزمیں کھیلے جائیں گے۔ جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ، 8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل 22مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ 

12:13 PM

کیا لاہور قلندر کی جیت علی ظفر کے گانے کی وجہ سے ممکن ہوئی؟

پی ایس سیزن فائیو میں مسلسل تین میچز ہارنے کے بعد بالآخر گزشتہ روز لاہور قلندرز کی ٹیم میچ جیت ہی گئی۔
پاکستان کے معروف اور دِلوں پر راج کرنے والے گلوکار علی ظفر نے لاہور قلندرز کی جیت کو اپنے نئے گانے میلہ لوٹ لیا سے مِلا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار نے ٹوئٹ کیا کہ 'ہم نے گانا کیا بنایا رانا صاحب جیت گئے'، ساتھ ہی علی ظفر نے مبارکباد بھی دِی۔

دوسری جانب گلوکار علی ظفر نے اپنا نیا یوٹیوب چینل متعارف کروا دِیا جس پر ان کے مداح ان سے بات کر سکیں گے۔ اِس کی خبر بھی انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دِی۔
علی ظفر نے لکھا کہ 'بھائی سے باتیں کرنے کے لیے بھائی کا چینل سبسکرائب کرو اور جو مسئلہ ہے بول ڈالو کیونکہ بھائی حاضر ہے'۔

علی ظفر کے ٹوئٹ کے بعد مداح بھی فوراً ریپلائی کرنا شروع ہو گئے اور ان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنا شروع کر دیا۔

منگل، 3 مارچ، 2020

9:34 AM

لاہور قلندرز قذافی اسٹیڈیم میں قسمت بدلنے کے لئے پرعزم، دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (آن لائن) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا 16واں میچ لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اہم معرکہ 3مارچ بروز منگل ، شام 7 بجے شروع ہوگا۔ایونٹ کے دوران اب تک کھیلے گئے تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی لاہور قلندرزکی ٹیم دفاعی چیمپئن کے خلاف اہم معرکہ میں قسمت بدلنے کے لیے پرامید ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم کو آئندہ 7 میں سے 6 میچز اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہی کھیلنے ہیں۔ قلندرز کی ٹیم محض ایک میچ کھیلنے کراچی
کا رخ کرے گی۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں 12 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔لاہور قلندرز نے ایونٹ کا پہلا میچ 21 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلا تھا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے بآسانی 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ لاہور قلندرز کو ایونٹ میں دوسری شکست کا سامنا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں کرنا پڑا۔ سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔لاہور قلندرز نے ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیلا۔12 اوورز تک محدود میچ میں پشاور زلمی نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ تینوں میچز میں ناکامی کے باعث لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر قلندرز سے ایک قدم اوپر ان کی روایتی حریف کراچی کنگز موجود ہے۔جو چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ 30 لیگ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ چار ٹیمیں پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو ہوگا۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تاحال پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو مرتبہ شکست سے دوچار کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی کنگز کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس حاصل کیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے خلاف میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل 8 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔ جہاں 5 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 3 میں لاہور قلندرز نے فتوحات حاصل کیں۔ لاہور قلندرز کیہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین میچوں میں شکست کی وجہ حریف ٹیمو ں کی جانب سے اچھی کرکٹ کھیلنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیایہی وجہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا فیصلہ آخری وکٹ اور آخری اوور میں ہوا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نیمتعدد مواقع پر بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام کھلاڑی مجموعی طور پر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں۔ وہ پرامید ہیں کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں مؤثر حکمت عملی اپنا کرکھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرے گی۔عاقب جاوید نے کہاکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ہمیشہ پریشر گیم ہوتی ہے اور جو ٹیم پریشر میں مضبوط اعصاب کے ساتھ میدان میں اترے، کامیابی اس کا مقدر بنتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ کھلاڑیوں کو شکست سے گھبرانے کی بجائے مثبت حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کررہے ہیں۔ عاقب جاوید نے کہاکہ ٹاپ آرڈر اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ سجانے میں کامیاب ہوجائیں تو باؤلرز کواس کا دفاع کرنے میں مدد ملے گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کاکہنا ہے کہ تاحال 5 میں سے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کرنا خوش آئند ہے مگر ٹورنامنٹ کا اہم مرحلہ اب شروع ہورہا ہے لہٰذا ہمیں زیادہ سے زیادہ میچز جیت کر ٹاپ فور میں جگہ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔سرفراز احمد نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ مجموعی طور پر بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماراباؤلنگ کا شعبہ کچھ ناتجربہ کار ضرور ہے مگر وہ سب باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ کپتان نے کہاکہ اس شعبہ میں ہمارے پاس آپشنز بھی زیادہ ہیں۔سرفراز احمد نے کہا گو کہ لاہور قلندرز کوگذشتہ تین میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا مگر ہمیں میچ میں جیت کے لیے منگل کو بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ سرفراز احمد نے کہا انہیں معلوم ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد لاہور قلندرز کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرے گی مگر وہ دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے لہٰذا انہیں بھی تماشائیوں کی اسپورٹ کا یقین ہے۔

بدھ، 26 فروری، 2020

11:44 AM

لاہور قلندرز کی شکست پر دلبرداشتہ ہونے والے ننھے مداح کو زبردست پیشکش کر دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہاتھوں شکست پر دلبرداشتہ ہونے والے قلندرز کے ننھے فین کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے بچے کو اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے اور قلندرز سے ملاقات کی دعوت دے دی۔روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہقلندرز کی انتظامیہ بچے سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے، خواہش ہے کہ وہ بچہ اسٹیڈیم آکر میچ دیکھے اور قلندرز سے ملاقات کرے۔عاطف رانا کا
کہنا تھا کہ ننھے فین کی لاہور قلندرز کے ساتھ اس قدر جذباتی وابستگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پورے پاکستان سے لوگ لاہور قلندرز سے محبت کرتے ہیں، حالانکہ ابھی پورا ٹورنامنٹ باقی ہے لیکن لوگوں کا ٹیم کے لیے یوں جذباتی ہوجانا قلندرز سے ان کے لگاؤ کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز بظاہر تو لاہور کی ٹیم ہے لیکن اسکو محبت کرنے والے پورے پاکستان میں بستے ہیں اور جس طرح کے جذبات کا اظہار لوگ قلندرز کے ساتھ کرتے ہیں ایسے تو پاکستان ٹیم کے لیے بھی نظر نہیں آتے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے ہاتھوں لاہور کی ایک وکٹ سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ننھے فین کی وڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں بچہ اپنی پسندیدہ ٹیم کی ناکامی پر رو کر افسوس کا اظہار کررہا تھا۔بچے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز اور پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے بچے کو فرنچائز بدلنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم عاطف رانا پُرامید ہیں کہ ننھا قلندر، لاہور کا ہی مداح رہے گا۔