Popunder ads

Breaking

Business لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Business لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 24 فروری، 2020

1:49 PM

ملازمت چاہتے ہیں تو 6 چیزیں CV سے نکال دیں

کسی بھی ادارے میں ملازمت کے حصول کے لیے آپ جو چیز انہیں سب سے پہلے مہیا کرتے ہیں وہ ہے سی وی یعنی آپ کا “Resume” or “Curriculum Vitae” or “CV” جس میں آپ کا مختصر جائزہ لکھا ہوتا ہے ۔ اس میں آپ کی تعلیم سے لے کر کام کے حوالے سے تمام سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں ۔ جس کو دیکھ کر آپ کو ملازمت کے لیے بلایا جاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی سی وی میں کچھ ایسی چیزیں بھی شامل ہیں جسے ہٹانے کی ضرورت ہے اور انہیں چیزوں کی وجہ سے بعض اوقات آپ کو انٹرویو تک کے لیے بھی منتخب نہیں کیا جاتا ۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ وہ کیا چیزیں ہیں ۔
 

“Resume” or “Curriculum Vitae” or “CV”
“Resume” or “Curriculum Vitae” or “CV سی وی کے اوپر لکھے جانے والے ایسے الفاظ کو ختم کر دیں کیونکہ آپ جب آپ اپنی سی وی کسی ادارے میں دیتے ہیں تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اسے اپنی سی وی دے رہے ہیں یہ لکھنا ضروری نہیں اسکی جگہ اسے اپنے نام سے تبدیل کردیں۔ اس سے آپ کا ادارے میں اچھا تاثر پڑے گا ۔

بیان مقاصد
اس میں آپ وہی چیزیں شامل کریں جو حقیقت پر مبنی ہوں۔ جیسے کسی اور ادارے میں آپ کا تجربہ ، آپ کی قابلیت اور مہارت وغیرہ۔ آپ کو کوئی بھی غلط بیانی کرنے کی ضرورت نہیں جس سے آگے جاکر آپ کو ملازمت کے دوران دشواری کا سامنا کرنا پڑے- آپ کو منتخب کرنے والے انتہائی باریک بینی سے سی وی کا مشاہدہ کرتے ہیں اور ایسی معلومات جو حقیقت سے مطابقت نہ رکھتی ہوں دیکھتے ہی آپ کی سی وی کو مسترد کردیتے ہیں-
 

شوق و دلچسپی
اپنی دلچسپیوں اور شوق کا ذکر نہ کریں . سی وی میں یہ چیزیں مناسب نہیں لہٰذا مناسب معلومات کے لئے خلائی کو محفوظ کریں اور اسے سمجھدار طریقے سے استعمال کریں ۔

تنخواہ کی توقعات
سی وی میں تنخواہ کی توقعات یا طلب لکھنا بھی غلط ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کو ملازمت کے لیے مسترد کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے سی وی میں تنخواہ کی توقعات لکھنے سے گریز کریں تو بہتر ہے ۔

رابطے سے متعلق غیر ضروری معلومات
ذاتی معلومات بہت زیادہ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آپ کے نام، ای میل ایڈریس ،رابطےنمبر اور ایڈریس کافی ہے۔
 

ملازمت میں وقفہ
اگر آپ کی سی وی یہ ظاہر کرتی ہے کہ آپ مختلف اداروں میں ملازمت کے دوران درمیان کچھ عرصہ فارغ بھی رہے ہیں تو یہ چیز آپ کی سی وی پر منفی اثرات مرتب کرے گی- مختصر وقفہ کے بارے میں ہمیشہ انٹرویو کے دوران ضرور پوچھا جاتا ہے- اس لیے ایسی چیزوں کے لیے بھی خود کو تیار رکھیں-
1:44 PM

ذاتی کاروبار کرنے کے چند انوکھے طریقے

کئی پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ یہ المناک ماجرا پیش آتا ہے کہ مناسب راہنمائی نہ ملنے پر وہ اپنی زندگی کی راہ متعین نہیں کر پاتے اور پھر زندگی بھر ٹھوکرے کھاتے ہیں اور ساتھ ہی مایوسی کا شکار بھی دکھائی دیتے ہیں۔ ذیل میں ایسے کاروبار پیش ہیں جنھیں جز وقتی یا کل وقتی طور پر اپنانا ممکن ہے۔ یوں تھوڑے بہت تجربے سے بھی آمدن کا نیا ذریعہ کھل جاتا ہے۔ یہ تمام طریقے کار اردو ڈائجسٹ میں پیش کیے گئے جو ہماری ویب کے قارئین کے لیے بھی پیشِ خدمت ہیں-
 
آن لائن اور کمپیوٹر کاروبار
1۔ آن لائن ٹیوشن… اگر آپ کسی مضمون کے ماہر ہیں تو طلبہ و طالبات کو آن لائن تعلیم دیجیے اور مقررہ فیس وصول کیجیے۔

2۔ای بے (E-bay ) پہ خریدوفروخت کیجیے… نیٹ پر ای بے اشیا خرید و فروخت کرنے کی سب سے بڑی سائٹ ہے۔ وہاں آپ مختلف اشیا خریدنے بیچنے کا بزنس شروع کر سکتے ہیں۔

3۔ای بکس لکھیے… اگر آپ اچھے لکھاری ہیں تو ای بکس لکھ کر انھیں آن لائن فروخت کریں۔

4۔ڈومین تاجر بنیے… سوچ بچار کے بعد ایسے ناموں والے ڈومین خریدئیے جنھیں آپ بعدازاں اچھی قیمت میں بیچ سکیں۔

5۔مارکیٹنگ کیجیے… آپ آن لائن افراد یا کمپنیوں کی مصنوعات فروخت کیجیے اور کمیشن پائیے۔

6۔بلاگر بنیے… اگر آپ اچھا لکھ سکتے ہیں تو بلاگر بن جائیے۔ کئی ویب سائٹس آپ کی تخلیقات خرید سکتی ہیں۔

7۔آن لائن مارکیٹنگ… اگر آپ یہ تجربہ رکھتے ہیں کہ آن لائن مارکیٹنگ کیونکر کی جاتی ہے‘ تو کمپنیوں کی اشیا کمیشن پر فروخت کیجیے۔

8۔ورچوئل اسسٹنٹ بنیے… کئی آن لائن کمپنیوں کو ایسے افراد درکار ہوتے ہیں جو گاہکوں کو ڈیل کر سکیں۔ لہٰذا انھیں بعوض تنخواہ اپنی خدمات پیش کریں۔

9۔کاروباری ویب سائٹ بنائیے… اس ویب سائٹ پر افراد یا کمپنیوں کی اشیا فروخت کیجیے اور کمیشن پائیے۔

10۔ڈیٹا انٹری کیجیے… کمپنیوں کا ڈیٹا انٹر کیجیے اور اپنی خدمات کا معاوضہ لیجیے۔

11۔ای بک شاپ… اپنی ویب سائٹ کھولیے اور اس پر دنیا بھر کے ناشران کی کتابیں کمیشن پر فروخت کیجیے۔

12۔ ویب ڈویلپر بنیے… کمپنیوں کی ویب سائٹ بنانے میں مدد دیجیے-
1:35 PM

نوجوانوں کے لیے موزوں ترین شہر

اکثر نوجوان اپنا شہر چھوڑ کر کسی دوسرے شہر یا ملک میں اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں یا پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ان کے مستقبل کو روشن بناسکے- لیکن بدقسمتی سے معلومات نہ ہونے یا کم ہونے کے باعث اپنے کئی قیمتی سال گنوا بیٹھتے ہیں- اگر آپ کسی اور شہر یا ملک میں اپنی قسمت آزمانا چاہتے تو آپ کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کے لیے کونسا شہر موزوں رہے گا یا پھر کس شہر میں تعلیم اور روزگار مواقع کثیر تعداد میں موجود ہیں-
 
Helsinki, Finland
فن لینڈ کا دارالحکومت Helsinki موسمِ سرما کے 100 دنوں کے علاوہ رہائش کے لیے انتہائی بہترین قرار دیا جاتا ہے- یہاں نوجوانوں کے لیے روزگار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں- اور سب سے بڑھ کر یہاں کا موسم بھی انتہائی متوازن ہے- خاص طور پر جو لوگ آسان اور آرام دہ طرز زندگی چاہتے ہیں اور یورپی زبانوں سے واقفیت بھی رکھتے ہیں ان کے لیے یہ مقام بہت بہترین ہے-

Zurich, Switzerland
اگرچہ اس شہر کا شمار یورپ کے امیر ترین شہروں میں ہوتا ہے اور یہاں رہائش اختیار کرنا کچھ مشکل لگ سکتا ہے- لیکن اگر آپ بزنس گریجویٹ ہیں اور کچھ کر دکھانا چاہتے ہیں ساتھ ہی جرمن زبان بولنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں تو پھر یہ آپ کے مستقبل کے لیے بالکل درست مقام ہے- آپ کا جو بھی منصوبہ ہوگا وہ آپ کو آپ کی فیلڈ میں ضرور اونچے مقام پر پہنچائے گا-

Buenos Aires, Argentina
جنوبی امریکہ کا یہ شہر نہ صرف دنیا کے سب سے بڑے 20 شہروں میں سے ایک ہے بلکہ یہ لاطینی امریکہ کے تین ابتدائی شہروں میں سے بھی ایک ہے- یہ شہر اس خطے میں انتہائی مسابقتی مارکیٹ کا حامل ہے- اور یہاں کے اقتصادی٬ سیاسی اور ثقافتی اثرات اس شہر کو ایک عالمی شہروں کی صف میں لا کھڑا کرتے ہیں- اس شہر کو “ کتابوں کا شہر “ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ہر سال اپریل میں دنیا کے پانچ بڑے بین الاقوامی کتب میلوں کا انعقاد بھی اسی شہر میں ہوتا ہے-

Amsterdam, Netherlands
یہ شہر نیدر لینڈ کا ثقافتی اور تجارتی مرکز ہے اور رہائش کے حوالے سے دنیا کے سرفہرست بہترین شہروں میں اس کا شمار ہوتا ہے- یہاں ضرور جانا چاہیے لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ اس شہر کو کم معزز سرگرمیوں کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے- لیکن ان سب تنازع کے باوجود یہاں روزگار اور اپنا مستقبل سنوارنے کے لاتعداد مواقع موجود ہیں-

Barcelona, Spain
اس شہر کو جنوب مغربی یورپ کے سب سے بڑے ثقافتی اور اقتصادی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس کی مقبولیت کی ایک وجہ یہاں یونیسکو عالمی ثقافتی ورثوں کے 8 مقامات کا ہونا بھی ہے- بارسلونا صنعت اور فیشن کے شعبے میں بے انتہا ترقی کر رہا ہے- یہ شہر بحیرہ روم کے ساتھ واقع ہے اور اس کا شمار دنیا کے بہترین ساحلی شہروں میں ہوتا ہے-

Oslo, Norway
اس شہر کو یورپ میں سمندری علوم کے مرکز کا درجہ دیا جاتا ہے- یہاں دنیا کی بڑی بڑی شپنگ کمپنیز اور جہاز بروکرز موجود ہیں- اور اگر آپ نے اس میدان میں کوئی منصوبہ بندی کر رکھی ہے تو پھر آپ اوسلو ضرور جائیں- لیکن یہ ذہن میں ضرور رکھیں یہ شہر صرف ان نوجوانوں کے لیے ہے جو کہ بھاری بینک بیلنس رکھتے ہیں کیونکہ اوسلو دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سے ایک ہے-

London, England
یہاں رہنے والوں کو جو مشکلات  پیش آتی ہیں ان میں سب سے بڑھ کر ٹریفک کا مسئلہ ہے- لیکن دوسری جانب لندن نے ہمیشہ سے ہی فن٬ تعلیم اور فیشن کو اعلیٰ اعزازت سے نوازا ہے- اس شہر کو عالمی ثقافتی دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ اس شہر میں 300 سے زائد زبانیں بولنے والے افراد رہائش پذیر ہیں- اس شہر میں 43 یونیورسٹیاں بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے یہ شہر یورپ میں اعلیٰ تعلیم کا مرکز قرار دیا جاتا ہے-

Seattle, Washington, U.S.A
یہ شہر ایک بہت بڑی بندرگاہ کے گرد آباد ہے اور اسی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے- اس شہر میں مشہور نشانیاں Space Needle اور سیٹل سینٹرل لائبریری بھی موجود ہیں- دنیا کی 3 مشہور کافی بنانے والی کمپنیاں بھی اسی شہر میں واقع ہیں-

Berlin, Germany
برلن جرمنی کا دارالحکومت ہے اور تاریخ کے متعدد مقبول فلاسفرز٬ سائنسدانوں اور مؤجدوں کا تعلق اس شہر سے ہے- برلن نوجوان نسل کو اعلی ٰ معیار کی طرز زندگی اور لاتعداد شعبوں میں روزگار کی پیشکش کرتا ہے- اس شہر کی 80 فیصد کمپنیوں میں روزگار حاصل کرنے کے مواقع موجود ہوتے ہیں- اور یہاں کے تخلیقی اداروں مثلاً ایڈورٹائزنگ٬ فلم٬ میوزک اور آرکٹیکچر کے شعبوں میں بھی اپنی قسمت آزمائی جاسکتی ہے-

Rome, Italy
یہ دنیا کے ثقافتی حوالے سے امیر ترین شہروں میں سے ایک ہے اور اٹلی کا دارالحکومت ہے- اور یہ دنیا کا واحد شہر ہے جو کہ مکمل طور پر ایک ریاست ہے- اگر آپ قدیمی اشیا اور آرٹ سے محبت کرتے ہیں تو یہ آپ کے لیے ایک بہترین شہر ہے-
1:29 PM

پاکستان کے وہ شہر جہاں ملازمت کے بےپناہ مواقع

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ملازمت تلاش کرنا کوئی آسان کام نہیں- یہاں ملازمت تلاش کرنے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ بہت کم کمپنیاں ایسی ہیں جو ملازمت کی پیشکش کرتی ہیں اور اگر ملازمت حاصل ہو بھی جائے تو تنخواہ کی مد میں بہت معمولی رقم ادا کی جاتی ہے- دوسری جانب زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے کے رجحان میں بھی اضافہ ہورہا ہے- طالبلعموں میں عام خیال یہ پایا جاتا ہے کہ وہ جیسے ہی گریجویشن مکمل کریں گے انہیں ایک بہترین ملازمت حاصل ہوجائے گی جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے- پاکستانی معیشت کو اس وقت کسی حد تک بحران کا سامنا ہے٬ اخراجات بڑھ چکے ہیں جبکہ آمدنی بہت کم ہے اور اس سے اخراجات کو پورا کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے- اس وقت گھر کا ہر فرد ملازمت اختیار کرنا چاہتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر کسی کو نوکری ملنا ایک مشکل کام ہے-
 

تاہم ایسا بھی نہیں ہے کہ پاکستان میں ملازمت کے مواقع موجود نہیں٬ صرف ضرورت اس بات کی ہے ہم ملازمت کے حصول کے لیے درست سمت اختیار کریں- اس وقت متعدد ایسی پرائیوٹ کمپنیاں اور سرکاری تنظیمیں ایسی ہیں جو نئے افراد بھرتی کررہی ہیں- سیاسی اور معاشی بحران کے باوجود کئی نئے کاروبار مسلسل ترقی کر رہے ہیں جو یقینی طور پر ملازمت تلاش کرنے والے افراد کے لیے مددگار ثابت ہوں گے- اور ایک بنیادی حقیقت یہ بھی ہے کہ ملازمت کے متلاشی افراد پاکستان کے ان متعلقہ شہروں سے بےخبر ہیں جہاں دیگر شہروں کے مقابلے میں ملازمت کے سب سے زیادہ مواقع موجود ہیں- ہم یہاں پاکستان کے ان شہروں کا ذکر کر رہے ہیں جہاں سے بہت زیادہ ملازمتیں سامنے آتی ہیں اور یہاں نوکری کے متلاشی افراد کے اپنے مقصد میں کامیاب ہونے کے امکانات زیاد ہیں:

کراچی:
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور تجارتی مرکز بھی- اس کے علاوہ یہ شہر بندرگاہ کا بھی مالک ہے- پاکستان میں جن شہروں کی جانب سے سب سے زیادہ ملازمتوں کی پیشکش کی جاتی ہے٬ کراچی ان میں سرفہرست ہے- متعدد کمپنیوں اور بینکوں نے کراچی میں اپنے ہیڈ آفس قائم کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے یہاں بہترین ملازمت حاصل کرنے کے زیادہ مواقع میسر آتے ہیں- کراچی میں متعدد ایسی صنعتیں بھی قائم ہیں جو ملازمتیں فراہم کرتی ہیں-
 

عام طور پر لوگ کراچی کو پاکستان کا سب سے مہنگا شہر سمجھتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے- اس شہر میں پراپرٹی کے کرائے دیگر شہروں کی نسبت کم ہیں اور اگر بات کی جائے جائیداد کی خرید و فروخت کی تو اس حوالے سے بھی یہ مہنگا نہیں- اور اسی خاصیت کی بدولت یہ شہر کو ملازمتوں کی موجودکی کے حوالے سے مرکزی حیثیت حاصل کرچکا ہے- ہر کوئی کراچی میں بہترین ملازمت تلاش کر سکتا ہے اور چاہے تو اپنا کاروبار بھی شروع کرسکتا ہے- دیگر شہروں کے مقابلے میں اس شہر میں ملازمت اختیار کرنے کے چند فوائد بھی ہیں جن میں آمد و رفت پر آنے والے اخراجات کا کم ہونا٬ لباس کی قیمتوں کا کم ہونا اور روزمرہ کے استعمال کی اشیاﺀ کا سستا ہونا شامل ہے- یہ خصوصیات ملازمت اختیار کرنے والے اور ملازمت فراہم کرنے والے دونوں طرح کے افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں-

کراچی میں معیاری تعلیم کا حصول بھی ممکن ہے اور یہاں خواندگی کی شرح 77 فیصد ہے- طلبا جلد ہی نوکری حاصل کر کے کم سے کم اپنے ذاتی اخراجات خود برداشت کرنے لگتے ہیں- اکثر طلبا کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں یا پھر صنعتوں وغیرہ میں اپنی خدمات سرانجام دینے لگتے ہیں- کراچی کی آرٹ انڈسٹری بہت مقبول اور ترقی یافتہ ہے- ان تمام وجوہات سمیت دیگر متعدد اسباب کی بدولت کراچی کو ملازمت کے حصول کے حوالے سے ایک بہترین شہر قرار دیا جاتا ہے-

لاہور:
لاہور روایات٬ آرٹ اور کھانوں کا شہر ہے٬ یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا سب سے بڑا شہر بھی ہے- لاہور میں شرح خواندگی 74 فیصد ہے- اس شہر میں بھی متعدد کمپنیوں کے ہیڈ آفس اور ریجنل آفس قائم ہیں- اس شہر میں اور اس کے اطراف میں لاتعداد صنعتیں قائم کی گئی ہیں- اگر ہم بات کریں مزیدار کھانوں کی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ مختلف اقسام کے کھانوں اور لذیز ذائقوں کے حوالے سے لاہور ایک بہترین شہر ہے- یہ کھانے بھی اس شہر کو پرکشش بنانے کی ایک بنیادی وجہ ہیں-
 

یہاں متعدد آئی ٹی کمپنیاں بھی قائم ہیں جو ڈیزائنرز٬ ڈویلپرز اور نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرز کی ملازمتوں کی پیشکش کرتی ہیں- اس کے علاوہ دیگر ملازمتوں اور کاروباری مواقعوں کی فراہمی میں فیشن٬ آرٹ٬ تعمیرات اور سیاحت کے شعبے زیادہ مقبول ہیں- لاہور کی میڈیا انڈسٹری بےپناہ شہرت کی حامل ہے اور کراچی کے بعد پاکستان میں اس کا دوسرا نمبر ہے- ان تمام خصوصیات کی بدولت ملازمت کے حوالے سے لاہور کو پاکستان کا دوسرا بہترین شہر قرار دیا جاسکتا ہے- اس لیے نوکری کے متلاشی افراد اس شہر میں بھی اپنی قسمت ضرور آزمائیں-

اسلام آباد / راولپنڈی:
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع یہ جڑواں شہر ملازمتوں کے حصول کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہیں-بہت زیادہ صنعتوں اور ذاتی کاروبار نہ ہونے کے باوجود یہاں ملازمتوں کے قابلِ ذکر مواقع موجود ہیں- پاکستان کا دارالحکومت ہونے کے باعث اسلام آباد زیادہ تر سرکاری نوکریوں کی پیشکش کرتا ہے- پاکستان میں موجود پرائیوٹ بزنس زیادہ غیرمعمولی ملازمتوں کی پیشکش کرتے ہیں- آئی ٹی٬ تعمیرات اور تعلیم کا شعبہ اسلام آباد٬ راولپنڈی اور اس کے اردگرد کے رہائشیوں کے لیے ملازمتوں کے حصول کے حوالے سے بہترین شعبہ جات ہیں-
 

پاکستان کے دیگر شہروں میں بسنے والے افراد کو بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان بھر میں ملازمتوں کے حصول کے متعدد مواقع موجود ہیں- اگر آپ ملازمت کے حصول یا کاروباری مواقع کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں تو آپ کو پاکستان کے ان شہروں کا رخ ضرور کرنا چاہیے جہاں ملازمت کے بہترین مواقع موجود ہیں-
11:37 AM

انٹر بینک سے چونکا دینے والی خبر، ڈالر مہنگا ہو گیا

میڈیارپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوگیا، فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 154 روپے 24 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی ریکارڈ کی گئی ،100 انڈیکس 473 پوائنٹس کی کمی کے بعد39775 کی سطح پر آگیا۔
11:33 AM

جرمنی میں ملازمت حاصل کرنے کے چند اہم اصول

جرمنی میں اکثر ’ٹیلنٹ ریکروٹرز‘ یا نوکریاں فراہم کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انہیں نوکریوں کے لیے بہت کم درست درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ پڑھیے وہ اصول جو آپ کی درخواست کو جرمن کمپنیوں کے لیے پرکشش بنا سکتے ہیں۔

نامکمل درخواستیں مت بھیجیے
اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو کچھ نوکری کے اشتہار میں مانگا گیا ہے آپ وہ سب کچھ بھجوائیں۔ زیادہ تر نوکری کی درخواست میں آپ کو کور لیٹر، سی وی، لیٹرز آف ریفرنس، اسکول اور یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کی پی ڈی ایف فائلز بھیجنا ہوتی ہیں۔

جرمن اصولوں پر کار بند رہیں
تخیلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ اچھی عادت ہے لیکن کچھ جرمن اصولوں کو توڑنا اچھا آئیڈیا نہیں ہے۔ جیسے کہ سی وی میں اپنی تاریخ پیدائش، شادی شدہ یا سنگل ہونا اور اپنی تصویر لگانا اچھا رہتا ہے۔ یہ سب قانونی طور پر ضروری نہیں ہے لیکن بہت سی کمپنیوں میں ایسی سی ویز کو ترجیح دی جاتی ہے جن میں تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔

درخواست ہمیشہ کسی مخصوص شخص کو بھیجیں
درخواست بھیجنے سے پہلے تحقیق کریں اور کم از کم کمپنی کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کا نام جاننے کی کوشش کریں اور ان کے پتے پر اپنی درخواست بھیجیں۔ یہ معلومات اکثر لینکڈ ان یا زنگ نامی ویب سائٹس سے مل سکتی ہیں۔

املا کی غلطیاں نہ کریں
کوشش کریں کہ درخواست میں املا کی غلطیاں نہ ہوں۔ آپ کی درخواست میں یہ غلطیاں بہت برا تاثر پیدا کر سکتی ہیں اور آپ کی نوکری حاصل کرنے کے مواقع بھی کم ہو سکتے ہیں۔

سارا کام اکیلے مت کریں
درخواست کی تیاری خاص طور پر کور لیٹر کی تیاری کے وقت کسی کا مشورہ مانگیں۔ ایسے افراد کی مدد لیں جن کی مادری زبان جرمن ہے۔ اگر آپ کا سی وی انگریزی زبان میں ہے تو بھی کور لیٹر جرمن زبان میں ہونا چاہیے۔ اس سے اچھا تاثر ملے گا۔

درست معلومات فراہم کریں
درخواست میں جھوٹ بولنا بہت برا اقدام تصور کیا جاتا ہے۔ اپنے بارے میں کھل کر بتائیں مگر سچ۔ اس سے درخواست پڑھنے والے کو ایک اچھا تاثر ملے گا اور وہ آپ کی سچائی سے متاثر ہو کر آپ کو نوکری کے لیے منتخب کر سکتا ہے۔

فارمیٹنگ
اپنی سی وی اور کور لیٹر کی فارمیٹنگ کا خیال رکھیں۔ ٹیکسٹ کا سائز، اسپیسنگ، ہیڈنگز وغیرہ کی فارمیٹنگ ایک طرح کی ہونی چاہیے۔

آپ آن لائن کیسے مواد اپ لوڈ کرتے ہیں ؟
بہت سے افراد اس اہم نقطے کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ کچھ لوگ نشے کی حالت میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں گے، یہ بہت برا تاثر پیدا کر سکتا ہے۔ آپ کی نیٹ ورکنگ پروفائلز جیسے کہ لینکڈ ان وغیرہ کو ایک پروفیشنل انداز میں ہونا چاہیے تاکہ ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ ظاہر ہو کہ آپ غیر سنجیدہ ہیں۔
10:22 AM

برطانیہ نے ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی افراد کے لیے بڑی خوشخبری سنادی

برطانوی وزیر برائے خارجہ امور افضل خان نے برطانیہ میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو بڑی خوش خبری سنادی۔
برطانیہ کے وزیر برائے خارجہ اینڈ کامن ویلتھ افضل خان نے بتایا کہ برطانیہ میں این ایچ ایس میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد ڈاکٹرز اور نرسز کی نوکریاں دستیاب ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں ہزاروں نوکریاں موجود ہیں، پاکستانی شہری نئی پالیسی کے تحت برطانیہ کا ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔ افضل خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی نئی ویزہ پالیسی ہنر مند افراد کے لیے مفید ہے لہذا تمام پاکستانی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش ہے جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، پاکستان کی سمت مثبت ہے جس کے بہت جلد اچھے اثرات آنا شروع ہوجائیں گے۔
افضل خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے بہت کام کیا جو قابل ستائش ہے ، پاکستان کے ساتھ تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے ہم بھرپور تعاون کریں گے، چند ماہ میں برطانیہ میں پاکستان ٹریڈ کانفرنس ہونے جا رہی ہے، جس کی کامیابی کا مشن ہماری اپنی ذمہ داری ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ’ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر بہت خوشی ہے، پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے‘۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے پیار ہے اور اُس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔

اتوار، 23 فروری، 2020

10:43 PM

آپ کو بار بار ملازمت سے انکار کیوں ہوتا ہے؟

اگر آپ کسی ادارے میں نوکری کے لیے درخواست دے رہے ہیں اور اس نوکری کے لیے مسترد ہوجاتے ہیں تو مطلب یہ ہے کہ آپ اس نوکری کے قابل نہیں ہیں۔ کوئی بھی ادارہ اس ہی شخص کو ملازمت میں رکھتا ہے جو اس عہدے کے قابل ہو اور کمپنی کے معیار پر پورا اترے۔ وہ اس کام میں مہارت رکھتا ہو ۔زیادہ ترامیدواروں کی مسترد ہونے کی یہی وجہ ہوتی ہے کہ ان کے اندر اس عہدے کی صلاحیت نہیں ہوتی جس کے لیے وہ درخواست دے رہے ہوتے ہیں ۔وہ کونسی وجوہات ہیں؟ یا کیوں آپ کو اس عہدے کے قابل نہیں سمجھا جاتا؟ اور مسترد کردیا جاتا ہے٬ آئیے ان وجوہات پر غور کرتے ہیں۔
 
تعلیم کا کم ہونا
جی ہاں اگر آپ کسی ادارے میں ملازمت کی درخواست دے رہے ہیں جہاں عہدہ بڑا اور آپ کی تعلیم کم ہو تو زیادہ تر امیدوار مسترد کردیئے جاتے ہیں کیونکہ جب تعلیم کم ہوگی تو معلومات بھی کم ہوگی جس کی وجہ سے اس عہدے میں آپ کو فائز نہیں کیا جاسکتا جس کی معلومات آپ کو نہ ہو۔

تعلقات کا مختصر ہونا
کچھ نوکریاں ایسی ہوتی جہاں لوگوں سے تعلقات ہونا ضروری ہوتے ہیں خاص کر مارکیٹنگ کا پیشہ ایسا ہوتا ہے جہاں جتنے اچھے تعلقات آپ کے اپنے کلائنٹ سے ہوں گے اتنا زیادہ فائدہ آپ کے ادارے اور آپ کی نوکری کو ہوگا ۔

تجربے کی کمی ہونا
کسی بھی ادارے میں نوکری کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ جس کام کے لیے آپ کو ادارے میں رکھا جارہا ہے اس کے حوالے سے آپکا تجربہ کتنا ہے؟ تجربہ مختصر ہونے کی وجہ سے نوکری کے لیے مسترد ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

قابلیت کا نہ ہونا
ایسی نوکری کے لیے درخواست ہی نہ دیں جس کی قابلیت آپ میں موجود نہ ہو آپ اس کام میں مہارت ہی نہ رکھتے ہوں ۔ کیونکہ جس عہدے پر آپ کو فائز کیا جارہا ہوگا اس حساب سے آپکی قابلیت اور مہارت کو جانچا جائے گا ۔ اگر آپ کے اندر قابلیت نہیں ہوگی تو ممکن ہے کہ آپ کو مسترد کردیا جائے گا ۔

ملازمت یا کمپنی موزوں نہیں
بعض اوقات ملازمت یا کمپنی آپ کے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتی جس کی وجہ سے آپ دلچپسی پیشہ ورانہ امور میں کم ہوسکتی ہے- آپ کا مزاج انٹرویو کے دوران یا سی وی پر درج سابقہ تجربات سے ظاہر ہوجاتا ہے- جس کے بعد عموماً کمپنی آپ کو ملازمت کے لیے منتخب کرنے کے حوالے سے گریز کرتی ہے-

مختصراً یہ ہے کہ آپ اپنی تعلیم ، تجربہ، قابلیت ، مہارت اور تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہے کسی ادارے میں نوکری کے لیے درخواست دیں ۔ تاکہ مسترد ہونے کے امکانات کم ہوں اور آپ کا قیمتی وقت برباد نہ ہو ۔
10:38 PM

اِن 6 کاموں میں پاکستانی بہت زیادہ وقت گنواتے ہیں

ے وقت کا درست استعمال چاہتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کی ترجیحات کیا ہیں یا پھر آپ کو ترجیحی بنیادوں پر کون سے کام سرانجام دینے چاہئیں- اگر آپ اس بات سے ناواقف ہیں تو پھر صرف وقت ضائع کر رہے ہیں- اپنے سب سے اہم کاموں کی فہرست مرتب کیجیے اور ان کی اہمیت کے اعتبار سے انہیں سرانجام دینا شروع کریں-

You live Online
فیس بک اور ٹوئٹر پر وقت گزارنا٬ مختلف ایپس کے ساتھ کھیلنا٬ غیر ضروری پیغام یا ای میل بھیجنا سراسر وقت کا ضیاع ہے- ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے غیر ضروری آلات نہ خریدیں- آپ کا ان چیزوں پر بہت زیادہ وقت صرف ہوگا جس کا کہ آپ کو احساس بھی نہیں ہے- بہتر یہی ہے کہ ان چیزوں کا استعمال اسی وقت کریں جب بہت ضروری ہو اور اپنے مقاصد کو پورا کرنا پر توجہ دیں-

Look For a Lottery Ticket
لاٹری درحقیقت رقم حاصل کرنے کا وہ طریقہ ہے جو صرف سست اور لالچی لوگ اپناتے ہیں- یقیناً یہ سننے میں برا لگتا ہے لیکن حقیقت پھر بھی یہی ہے- آپ کمانے کا کوئی دوسرا ذریعہ اختیار کریں- لاٹری کے ٹکٹ صرف بےکار کے انتظار اور وقت کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں کیونکہ آپ یہ نہیں جانتے کہ قرعہ اندازی میں آپ کا نام ہوگا بھی کہ نہیں-

Meetings
اگر بغیر کسی خاص مقصد یا وجہ اور وقت کے تعین کے کوئی میٹنگ کی جائے یا ملاقاتیں کی جائیں تو وہ صرف وقت کا ضیاع ثابت ہوتی ہیں- اس بات کے احساس کے بغیر کہ آپ کا وقت کسی مؤثر کام لیے استعمال ہوسکتا ہے غیر ضروری میٹنگ کی عادت میں گرفتار رہنا وقت کی بربادی کا سبب بنتا ہے- آپ ملاقات کا مقصد واضح کر کے اپنا وقت محفوظ بنا سکتے ہیں-

Phone Calls
فون پر غیر ضروری باتیں کرنا وقت برباد کرنے کا سب سے آسان ذریعہ ہے- بات مختصر اور اتنی ہی کریں جتنی ضروری ہو- اور اگر آپ کو اپنی اس سرگرمی کا مقصد واضح نہیں ہے تو پھر آپ صرف وقت برباد کر رہے ہیں- یہی وقت بچا کر آپ ان کاموں پر صرف کرسکتے ہیں جن کی انجام دہی کے لیے بہت زیادہ وقت درکار ہوتا ہے- بصورت دیگر آپ ان کاموں کو یہی سوچ کر ٹالتے رہیں گے کہ ابھی اتنا وقت نہیں ہے-

Network Randomly
تعلقات کسی کاروبار کی کامیابی کے لیے اہم ہوتے ہیں- اور نیٹ ورکنگ تعلقات بنانے کے لیے اہم ہوتی ہے- لیکن ہزاروں آن لائن اجنبیوں سے منسلک رہنا کسی صورت مددگار ثابت نہیں ہوتا- اپنی توجہ حقیقی تعلق پر مرکوز کیجیے اور یاد رکھیں ایک قابلِ اعتبار تعلق ایک مکمل دنیا ہوتا ہے جو کہ ہزاروں آن لائن رابطوں کے برابر ہوتی ہے