Popunder ads

Breaking

women-corner لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
women-corner لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 19 فروری، 2020

1:47 PM

پاک فوج کی خاتون افسران بھی کسی سے کم نہیں، بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا


جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن (مونسو) پر تعینات پاکستانی خواتین انجمن ٹیم (ایف ای ٹی) کے ممبران کو پہلی مرتبہ یو این میڈل دِیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت انفارمیشن کی جانب سے کئے گئے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن پر تعینات پہلی بار پاکستانی خواتین انجمن ٹیم کے ممبروں کو اقوام متحدہ کے میڈل سے نوازا گیا۔

وسطی افریقی ملک کے ایک صوبے جنوبی کیو میں واقع اڈکیو میں منعقدہ ہونے والی ایک تقریب میں خواتین افسران کو یہ تمغے دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن اور میجر کے عہدے پر خدمات انجام دینے والی 15 خواتین افسران کو میڈل سے نوازا گیا۔ جن میں ماہر نفسیات، پیشہ ورانہ تربیت کے افسران، ایڈوائیزر، ٹراماایڈوائیزر، ڈاکٹر، نرسیں، آپریشن افسران، انفارمیشن افسر اور لاجسٹک افسر شامل ہیں۔


Members of the first-ever Pakistani Female Engagement Team, which is deployed with the UN Organization Stabilization Mission in Congo were awarded the UN Medal at a ceremony in Adikivu.@Dr_FirdousPTI @OfficialDGISPR
View image on Twitter
97 people are talking about this

پیر، 17 فروری، 2020

5:27 PM

عرق گلاب میں پوشیدہ ایسے 2 راز جو سب کی ان پریشانی کو کم کردیں


عرق گلاب حسن اور صحت کا ایسا مظہر ہے جس کے اندر قدرت نے انسانوں کے لئے شفا رکھی ہے ۔ عرق گلاب جلد ی امراض کے علاوہ جسم انسانی کے دیگر اعضاء کے لئے بھی کارآمد دوا کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ہمارے یہاں عموماً حسن و خوبصورتی کے لئے مختلف اقسام کی بازاری چیزوں پر انحصار کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے چہرہ دلکشی کے چند مناظر دکھانے کے بعد مختلف عوارض میں مبتلاء ہوجاتا ہے کیونکہ حسن و زیبائش کے لئے استعمال ہونے والی یہ کاسمیٹکس اشیاء عموماً کیمیائی اجزاء سے تیار کی جاتی ہیں ۔ اس لیے زیادہ تر غیر معیاری ثابت ہوتی ہیں جن کی وجہ سے انسانی چہرہ مختلف بیماریوں کا مسکن بن کر رہ جاتا ہے ۔

حقیقت تو یہ ہے کہ آج سے دو تین عشرے قبل ہمارے یہاں ایسی بازاری کاسمیٹکس کا کوئی رجحان نہیں تھا ۔ خواتین اپنے چہرے کی دلکشی کے لئے قدرتی اشیاء اور جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتی تھیں جس سے ان کا چہرہ صاف و شفاف اور تروتازہ رہتا تھا ۔ جو خواتین حسن وزیبائش اور خصوصاً جلدی امراض سے محفوظ رہنے کے لئے عرق گلاب اور لیموں کا رس استعمال کرتی تھیں انہیں یہ جان کر اطمینان ہوگا کہ بعد میں جدید طب نے ان دونوں چیزوں کو دلکشی اور جلد کی صحت کا امین قرار دیا ۔
جلد کے لئے گوہر نایاب

عرق گلاب انسانی جلد کے لیے ایک گوہر نایاب ہے اور جلدی امراض کے ماہر انہیں متعدد بیماریوں میں استعمال کراتے ہیں ۔ عرق گلاب جلد کی قوت مدافعت بڑھانے کے ساتھ ساتھ جلد میں پانی کی صحیح مقدار قائم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ سے جلد ملائم چمکدار اور ہموار رہتی ہے ۔ سردیوں میں بچوں کے چہرے پر عموماً سفید اور کھردرے نشان سے بن جاتے ہیں جن کو عموماً کیلشیم کی کمی سمجھا جاتا ہے حالانکہ یہ خیال بالکل غلط ہے یہ نشان Alpapityriasکہلاتے ہیں جو ایک جلدی بیماری ہے۔ عرق گلاب کے مسلسل استعمال سے اس مرض کا علاج ممکن ہے ۔

چہرے کی جھائیاں دور کرنی ہوں یا جلد کی رنگت میں نکھار پیدا کرنا ہو تو عموماً بازاری کریمیں استعمال کی جاتی ہیں مگر ماہرین امراض جلد عرق گلاب کو ہی ترجیح دیتے ہیں ۔ چہرے کو خشکی اور جھریوں سے بچانے اور رنگت صاف کرنے کے لئے عرق گلاب میں گلیسرین اور لیموں کا راس ملا کر استعمال کیا جائے تو مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔ بعض مرد و خواتین کی ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں اگر وہ عرق گلاب اور گلیسرین کا مکسچر لگائیں تو ان کی یہ بیماری ختم ہو سکتی ہے ۔ عرق گلاب زیتون اور شہد کے ساتھ ملا کر پیا جائے تو یہ جلد اور معدہ کی حفاظت کے متعدد امور انجام دیتا ہے ۔ خصوصاً عرق گلاب پینے سے قبض دور ہوجاتی ہے اور یہ انتڑیوں کوجراثیم سے پاک کردیتا ہے ۔

آنکھوں کے امراض میں عرق گلاب کا کمال

جدید طب نے عرق گلاب کو آنکھوں کا نور کہا ہے اور آج ماحولیاتی آلودگی کے اس دور میں اس کا استعمال نا گزیر قرار دیا ہے ۔ ڈاکٹر اس بات پر بھی متفق ہیں کہ گردوغبار اور دھوئیں کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے آنکھوں میں چند قطرے عرق گلاب ڈال لینے سے بھی آنکھوں کی مکمل صفائی ہوجاتی ہے جبکہ اطباء کہتے ہیں کہ عرق گلاب بطور ڈراپر سب سے مؤثر دوا ہے کیونکہ یہ آنکھوں کو صاف ستھرا رکھ کر جراثیم سے محفوظ کرتا ہے ۔ آشوب چشم جیسے خوفناک مرض سے نجات حاصل کرنے کے لئے عرق گلاب کے چند قطرے مؤثر دوا ثابت ہوتے ہیں ۔

عرق گلاب آنکھوں کا ایک ایسا محافظ ثابت ہوا ہے جس سے نہ صرف بصارت تیز ہوتی ہے بلکہ آنکھوں میں طلسماتی چمک بھی پیدا ہوتی ہے اور آنکھوں کا گدلا پن ہمیشہ کے لئے دور ہوجاتا ہے ۔
5:24 PM

جب بال آپ کے ہونے لگیں سفید تو یہ دیسی طریقہ اپنائیں اور کریں کنٹرول انھیں تیزی سے سفید ہونا


آج کل آپ نے دیکھا ہوگا کہ کم عمر میں ہی بال سفید ہوجاتے ہیں۔ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس سے آج کل تقریباً ہر شخص ہی پریشان دکھائی دیتا ہے۔ وٹامن کی کمی ، ہارمونز کا توازن نہ رہنا یا نیند کی کمی کی وجہ سے بھی بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

لیکن آج ہم آپکو ایسا دیسی طریقہ بتائیں گے جس سے آپ اپنے سفید ہونے والے بالوں کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔


Step no 1

  • * ایک مٹھی کڑی پتے ایک گلاس پانی میں ابال لیں۔
  • * اس کو جب تک ابالنا ہے جب تک پانی آدھا نہ ہوجائے اور اس کا رنگ ہرا نہ ہوجائے۔
  • * اس کے بعد اسے ٹھنڈا کر کے چھان لیں۔
  • *  اب دس منٹ کے لیے آپ اس پانی سے اپنے سر کا مساج کریں اور پورے بالوں کو بھی اس میں اچھی طرح بھگو دیں۔
  • * پھر بالوں کو آدھے گھنٹے کے لیے یونہی چھوڑ دیں
  • * پھر اس کو کسی بھی شیمپو سے دھولیں۔
  • * چونکہ اکثر خواتین کے بال لمبے ہوتے ہیں تو وہ کڑی پتوں اور پانی کی مقدار کو بڑھا بھی سکتی ہیں۔

Step no 2

  • * جب بال خشک ہوجائیں تو ایک پیالے کڑی پتوں کا پیسٹ بنالیں اور اس میں دو چمچ دہی شامل کرلیں۔
  • * اس پیسٹ کو اپنے بالوں کی جڑوں تک اچھی طرح لگا لیں۔
  • * اس کو 20 سے 25 منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں پھر سادے پانی سے دھولیں۔

نوٹ
اس نسخے کا استعمال ماہ میں ایک بار ہی کریں۔

اتوار، 16 فروری، 2020

5:58 PM

بال لمبے، گھنے، چمکدار یہ سب کیسے ممکن؟ جانیں چند کمال کی ٹپس

  • * بال لمبے اور گھنے کرنے کے لئے اپنے بالوں میں روزانہ تیل لگائیں اور ہفتے میں ایک بار مہندی ضرور لگائیں۔
  • * اس کے ساتھ ساتھ دہی اور انڈے کا مکسچر بھی بالوں کو لمبے اور گھنے کرنے میں بہت مفید ہے۔ 
  • * انڈا ، دہی اور مہندی اور کا مکسچر بھی لگا سکتی ہیں ،اور صرف مہندی اور انڈے کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے کیونکہ انڈوں میں پروٹین ہوتا ہے اور بالوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ 
  • * ہر دو ماہ بعد بال نیچے سے کاٹیں تاکہ دو منہ والے بال نہ ہوں۔ 
  • * اس کے علاوہ بالوں کو چمکدار بنانے کے لئے ایک عدد لیموں پانی میں نچوڑ کر بال دھوئیں اس سے بال چمکدار ہو جاتے ہیں اور شیمپو کرنے کے بعد کنڈیشنرضرور استعمال کریں۔ 

5:55 PM

کیا آپکو بھی لگتا ہے کہ فیشل جِلد کے لیے اچھا ہوتا ہے؟ جان لیں کہ فیشل کرنا چاہیے یا نہیں؟


اگر آپ کے چہرے کی جلد کی نرمی دن بہ دن کم ہوتی جارہی ہے تو اس کی ایک وجہ آپ کی غذا بھی ہوسکتی ہے۔ اکثر خواتین آج کل کی مصروفیات میں اپنی جلد کی دیکھ بھال کرنا بھول جاتی ہیں لیکن اگر آپ اپنی غذا میں پھل اور مختلف سبزیوں کا استعمال یقینی بنالیں تو واضح فرق محسوس کریں گی کیونکہ ان کے ذریعے مختلف قسم کے منرلز اور وٹامن آپ کے خون میں شامل ہوکر جلد پر اثرانداز ہونگے۔ آج کل خواتین میں فیشل کا رجحان بہت زیادہ پایا جارہا ہے لیکن سوچنے کی بات یہاں یہ ہے کہ کیا فیشل آپ کی جلد کے لیے واقعی اچھا ہوتا ہے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے


  • * چہرے کا مساج اہم ہوتا ہے اور اس کے کئی فوائد بھی ہیں۔
  • * فیشل کرنے سے چہرہ صاف و شفاف ہوجاتا ہے۔ 
  • * فیشل کی عادت چہرے پر چمک لے آتی ہے اور جھریاں نہیں پڑنے دیتی۔
  • * فیشل سے کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں۔ 
  • * فیشل سے چہرے پر موجود بدنما داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں اور چہرے کو نئی تازگی مل جاتی ہے۔ 
  • * فیشل سے جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے اور تمام گرد و غبار نکل جاتا ہے۔ 




فیشل کس عمر میں کروایا جائے؟
فیشل کروانے کی کوئی عمر طے نہیں ہوتی ہے۔ لیکن اگر فیشل 25 سال کی عمر میں کیا جائے تو بہتر ہوتا ہے کیونکہ اکثر لڑکیوں کی اسکن حساس ہوتی ہے اور ان کے چہرہ مختلف پروڈکٹ کے استعمال سے ان مصنوعات کے مضر اثرات کا شکار بن جاتا ہے۔ کچھ ماہر بیوٹیشنز اس حوالے سے کہتے ہیں کہ فیشل کروانے کی عمر کم سے کم 20 سال ہوتی ہے لیکن چہرے کی جلد کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
5:51 PM

ہزاروں روپے میں ہونے والا وہ کام جو خواتین انڈے کی زردی سے مفت میں کرسکتی ہیں


جن خواتین کی جلد بہت زیادہ خشک ہو اور ساتھ ساتھ چہرے پر جھریاں بھی ہوں تو وہ اگر درج ذیل کریم کچھ دن استعمال کریں تو انشاء اللہ جلد نرم و ملائم اور خوبصورت ہوجائے گی اور ساتھ ساتھ بڑھتی عمر کے اثرات بھی چہرے سے کم ہوجائیں گے ۔
اس نسخہ کو بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء درکار ہیں۔

چاول کا آٹا۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
انڈے کی زردی ۔۔۔۔۔ایک انڈے کی
کھوپرے کا تیل ۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ


طریقہ استعمال:

تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • * کریم تیار ہے ۔
  • * چہرے پر اپلائی کریں ۔ 
  • * چند دنوں کے مسلسل استعمال سے آپ کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی 

نوٹ :

۱۔ انڈا تازہ ہو (فریج میں رکھا ہوا انڈا استعمال نہ کریں)۔
۲۔ اس کریم کی بُو بالکل بھی نہیں ہے اور اس کارزلٹ بہت اچھا ہے
5:48 PM

سردیوں میں بالوں کو کتنی بار دھونا لازمی ہے؟ جانیں اور بالوں کو بنائیں خشکی سے پاک گھنے اور لمبے


سردیاں آتے ہی نہ صرف آپ کے چہرے کی جلد متاثر ہوتی ہے بلکہ آُپ کے بال بھی شدید متاثر ہوتے ہیں اور یہ روکھے، بےجان، خشک ہوجاتے ہیں۔ پاکستان میں چونکہ سردیوں میں شادیوں کا سیزن بھی پایا جاتا ہے اور اس دوران بالوں کی دیکھ بھال نہایت ضروری ہوجاتی ہے تاکہ ان کی چمک رہے برقرار۔ سردی میں جیسے آپ جلد کی حفاظت کا طریقہ بدلتی ہیں ویسے ہی بالوں کے حفاظت کے طریقے کو بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔آج ہم آپ کو سردیوں میں بالوں کی حفاظت کے کچھ طریقے بتاتے ہیں جو بالوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔


تیل کا استعمال

اکثر خواتین سردیوں میں تیل کا استعمال کم کردیتی ہیں جو کہ غلط ہے۔ تیل بالوں کو غذائیت فراہم کرتا ہے اور اگر آُپ تیل کا استمال نہیں کریں گی تو یہ بالوں کی نشوونما کے لیے بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے بالوں پر کھوپرے، زیتون، بادام یا پھر کسی بھی تیل کا مساج لازمی کریں۔


خشکی سے نجات

سریوں میں بالوں میں خشکی بڑھ جاتی ہے اس لیے ایسی صورتحال میں بھی تیل ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ نہانے سے قبل ایلویرا جیل کو ناریل کے تیل میں ملاکر مساج کریں یہ طریقہ خشکی کے خاتمے کے لیے مفید ہے۔


بالوں کو کب دھونا ہے؟

سردیوں میں عموماً ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر خواتین ہفتے میں ایک بار بال دھوتی ہیں اور اس وجہ سے بال گرنے شروع ہوجاتے ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق تین دن میں ایک بار بال دھونا چاہئیں کیونکہ یہ صحت مند بالوں کے لیے مفید ہے۔


لمبے بالوں کے لیے
اگر آپ کے بال ٹوٹ رہے ہیں یا آپ ان کو گھنا کرنا چاہتی ہیں تو پیاز اور آلو کا عرق استعمال کریں کیونکہ آلو میں وٹامن اے اور بی اور پیاز میں سلفر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کو گھنا کرنے میں مدد فراہم کریں ہے۔
5:45 PM

ڈسپرین کی گولیاں، ایک ایسا کمال کا گھریلو نسخہ جو آپ کی بڑی مشکل کو کردے آسان

اکثر خواتین کو ایکنی کا مسئلہ رہتا ہے اور ان کے چہرے دانوں سے بھرے ہوتے ہیں جو نہایت برے لگتے ہیں۔ پھر جب یہ دانے ختم ہوتے ہیں تو اس کے داغ آپ کے چہرے کو بدنما بنا دیتے ہیں۔ آج ہم آپ کے اس مسئلے کا ایک حل لائے ہیں جو کہ ان دانوں کو نہ صرف خشک کر دے گا بلکہ دانوں کے ختم ہونے کے بعد اس کے داغ کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ چاہے یہ دانے کسی قسم کے بھی ہوں ان میں پیپ والے دانے بھی شامل ہیں۔
  • جو نسخہ ہم آپ کو آج بتانے جارہے ہیں اس میں دراصل ڈسپرین کی گولیوں کا استعمال کرنا ہوگا جس میں (Salicylic acid) سیلیسیلک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ دانوں کو خشک کرتا ہے اور اسی وجہ سے ڈسپرین کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ اسکن ڈرائی کرتا ہے اگر ڈرائی اسکن والی خواتین اس کو لگائیں گی تو ان کی جلد مزید ڈرائی ہوکر خراب ہوجائے گی۔

استعمال کا طریقہ
  • * ڈسپرین کی چند گولیاں لیں اور اس کو چور کر کے پاؤڈر بنالیں۔
  • * پھر اس میں ایک چمچ نیم گرم پانی شامل کریں۔
  • *  اب یہ مکسچر لگانے کے لیے تیار ہے۔
  • * چہرے کو دھولیں اور خشک کرلیں۔
  • * پھر چہرے پر ڈسپرین کا مکسچر لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے لگا کر چھوڑ دیں۔
  • * پھر اس کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔
  • * اب کوئی بھی لوشن لگالیں۔
  • * اگر تو آپ اس کو چہرے پر فیس ماسک کی طرح لگاتی ہیں تاکہ کیل مہاسوں کو بھی کنٹرول کیا جا سکے تو اس کو آپ ہفتے میں ایک سے دو بار ہی استعمال کریں اور اگر یہ مکسچر صرف دانوں پر لگاتی ہیں تو دن میں ایک بار لگائیں جب تک دانہ خشک نہ ہوجائے۔ 
5:43 PM

چاول کو پیس لیں اور پھر خشک کر کے بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں، ایسا کمال کا نسخہ کہ جاننے کے بعد آپ بھی استعمال یقینی بنالیں گے

خواتین اگر دن میں اپنے لیے گھر میں 5 سے 10 منٹ نکال لیں تو پارلر جائے بغیر ہی گھر میں بنائے گئے وائٹنگ ماسک اور کریم سے اپنی جلد کو صحت مند، چمکدار اور گورا کرسکتی ہیں کیونکہ جو نسخہ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں اس میں چاول کا استعمال ہوگا اور اس سے آپ کے چہرے اور ہاتھوں کا رنگ صاف ہونے لگے گا اور اسکن بھی روشن ہوگی ۔

بنانے کا طریقہ
  • * ایک کپ چاول لیں۔
  • * اس کو اچھی طرح دھولیں اور صاف پانی میں ایک گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔
  • *  پھر اس کو تھوڑی دیر فریچ میں رکھ دیں۔
  • * پھر اس کو کسی بھی پلیٹ میں نکالیں اور دھوپ میں خشک کرلیں۔
  • * اس کو خشک ہونے میں اور پاؤڈر کی شکل اختیار کرنے میں کم از کم ایک دن لگے گا۔
  • * جب یہ خشک ہوجائے تو اس کو دوبارہ گرینڈ کریں۔
  • * چاول کا پاؤڈر تیار ہے۔


چاول کی کریم بنانے کا طریقہ
  • * چاول کا پاؤڈر ایک چمچ لیں۔
  • * اب اس میں ایک چمچ ایلوویرا جیل شامل کریں اور مکس کرلیں۔
  • *  کریم تیار ہے۔
  • * اس کو دن میں میں ایک بار لگائیں اور ایک گھنٹے بعد چہرہ دھولیں۔
  • * اگر آپ کی جلد ڈرائی ہے تو آپ اس کریم میں بادام کے تیل کے چند قطرے بھی شامل کرسکتی ہیں۔
  • * یا پھر اس کو دھونے کے بعد جلد ڈرائی محسوس ہو تو بھی جلد پر بادام کا تیل لگا سکتی ہیں۔


چاول کا وائٹنگ فیس ماسک بنانے کا طریقہ
  • * ایک چمچ چاول کا پاؤڈر لیں۔
  • * اس میں ایک چمچ دودھ شامل کریں۔
  • * آدھی جمچ ایلوویرا جیل شامل کریں۔
  • * اب اچھی طرح مکس کریں۔
  • * فیس ماسک تیار ہے۔
  • * اس کو اب دن میں ایک بار چہرے پر برش کی مدد سے لگائیں اور خشک ہوجائے تو سادے پانی سے دھولیں۔
  • * چند ہی دن میں آپ کا رنگ صاف ہونے لگے گا اور چہرے پر تازگی آجائے گی۔
5:40 PM

ایک آلو لیں اور اس کا رس نکال کر ایسے استعمال کریں، تین مسائل کے حل میں مددگار ایک بہترین نسخہ

آلو جو ہر گھر میں استعمال کیا جاتا ہے آپ اس کی مدد سے اپنی اسکن، بالوں، آنکھوں کے مسائل کو حل بھی کرسکتی ہیں۔ آئیں آج ہم آپ کو بھی ایسی ہی چند ٹپس بتاتے ہیں جو آپ کے ان مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

آنکھوں کے گرد حلقے
یہ مسئلہ اکثر لوگوں میں پایا جاتا ہے اور اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسا کہ نیند پوری نہ ہونا، ڈپریشن،موبائل فون کا زیادہ استعمال کرنا یا پھر عمر بڑھنے کے اثرات کی وجہ سے بھی یہ ہوجاتے ہیں۔ ان کو آپ آلو کی مدد سے کم کرسکتی ہیں۔
  • * آلو لیں اور اس کے دو گول سلائس کاٹ لیں۔
  • * اس کو اب دس منٹ کے لیے فریچ میں رکھ لیں۔
  • * پھر نکال کر اس کو تقریباً 5 منٹ کے لیے اپنی آنکھوں کے اوپر رکھیں۔
  • * پھر سادے پانی سے منہ دھولیں۔
  • * اس طریقہ کار کو دن میں ایک بار جب تک کریں جب تک آپ کو من پسند نتائج نہ مل جائیں۔


بالوں کو گرنے سے روکنا
آج کل بال گرنا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ اس مسئلے کو کم کرنے کے لیے آپ آلو کا استعمال بتائے گئے طریقے سے کریں۔
  • * ایک آلو لیں اور اس کو کدوکش کر کے اس کا رس نکال لیں۔
  • * اس میں آلو کے رس کی مقدار جتنا ہی ایلوویرا جیل شامل کریں۔
  • * اب اس کو بالوں کی جڑوں میں تیل کی طرح لگائیں۔
  • * ایک سے دو گھنٹے لگا رہنے دیں پھر شیمپو سے سر دھولیں۔
  • * اس ٹپ کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں اور اس مکسچر کو تازہ بنانا ہے۔


ایکنی کو کنٹرول کریں
  • * آلو کا رس اپنے ایکنی پر لگائیں۔
  • * پھر تھوڑی دیر بعد سادے پانی سے منہ دھولیں۔
  • * بعد میں کوئی بھی موسچرائزر لوشن لگالیں۔
  • * کچھ ہی دن میں واضح فرق نظر آئے گا
5:22 PM

چہرے کے غیر ضروری بالوں کا مکمل صفایا اس آسان ٹپ سے تو اب بنائیں چہرے کو خوبصورت


1۔ ہر پندرہ دن کے بعد چہرے کی ویکسنگ کرنے سے بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔

2۔ چھ سے آٹھ سیشن آکسیجن تھراپی یا بلیو پیل لے لیں۔
3۔ ملتانی مٹی، باڑ کے درخت کی گوند، اُبٹن اور عرقِ گلاب لے کر مکس کرکے پیسٹ تیار کرلیں۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پر آدھے گھنٹے کے لئے لگا دیں اور بعد میں عرقِ گلاب سے سے دھو کر صاف کرلیں۔



یا



اس کا ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ مُٹھی بھر موئسچرازنگ دودھ یا لوشن لے کر مٹر کے دانے کے سائز کے برابر وٹامن اے کریم میں مکس کریں اور رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں اور صبح کو دھو لیں۔ تیس دن (ایک ماہ) تک یہ مسلسل استعمال کریں۔

ہفتہ، 1 فروری، 2020

10:07 AM

Skin Whitening Tips


Detoxifying and Whitening Skin Culture has been prevailing in Asia since a long. Hamariweb has sought some best practical tips for skin whitening that keeps your skin healthy and glowing as well as clean. Skin care is the prime concern for groomed women and men but dry skin makes the game nothing lesser than challenging. Here are the best tips that will transform your dry skin into a healthy, glowing and vibrant skin inside-out.
Boil a cup of water, let it sit and cool slightly. Add 5 leaves of mint and let it sit for some time. Take the drink with you wherever you go. It will keep you fresh and detoxified both on inside and out.
۔Boil a cup of water, let it sit and cool slightly. Add 5 leaves of mint and let it sit for some time. Take the drink with you wherever you go. It will keep you fresh and detoxified both on inside and out.
۔ Milk is the best skin whitener. Drink a glass of milk every night before going to bed.
۔ Wash your face before and after bed.
۔ Scrub away the dead cells of your skin once in a week.
۔ Mix equal amount of Lemon and cucumber juice in a bowl. Apply on face and neck and let it sit for 20 minutes. Daily use will bring glow to your face.
۔ Eat Beetroots and red vegetables and fruits as much as you can.
۔ Eat at least 3 Tbps of yoghurt every morning.
۔ Peel tomatoes and blend to create a smooth textured juice. Add 1 table spoon of yoghurt and grinded oatmeal. Mix well and apply on your face, neck, hands and feet. Leave it for 30 minutes, scrub it with wet hands and finally wash off the applied areas.
Skin whitening is not something you can achieve under a week. It takes time, detoxifies you from inside and finally brings you glow and fairness on skin. The secret lies in routine. If you follow these 8 easy and perfectly doable steps, you can achieve your skin whitening goals in a month.
10:04 AM

Dry Skin Care Tips and Totkay

Skin care is the prime concern for beautiful women but dry skin make it challenging. Here are the best tips that will transform your dry skin into a healthy, glowing and vibrant skin inside-out.
10:02 AM

Quick Makeup Tips


We are always hassling and as modern women, picking up on many events in a single day. But no matter how good gets the quality of makeup, they don’t just sit perfect all day long. Solution? Quick Makeup Tips! Read below for a perfect guide to wear the flawless face all day long. Cleansing face is equally important as wearing a flawless make up look so always clean your face & neck before and after bed.
. Rub ice on your face before applying makeup for 30 seconds.
. If ice is not available, buy a bottle of chilled water and wash your face with that.
. Always hydrate your face with a primer or moisturizer.
. Conceal Dark circles.
. Always blend lightly with index finger and refrain from using brushes near eye.
. Apply foundation and tap the foundation dots with your finger all over the face. The heat fingers provide helps the foundation blend smooth and brings out a natural look.
. Now use a nude/chocolate lipstick to contour cheekbones, nose, side forehead and chin Blend in the areas gently.
. Apply a drop of nude lip matte on lips and spread it on lips with index finger. Pick the dark shade of matte now and tap 3 dots of it on lower lip and 3 dots on upper lip. Spread it gently with index finger and let it dry. Do not over spread or over use fingers.
. Apply cream blush or the same lipstick/matte on cheeks as you used on lips.
. Apply cream eye shadow of any light color on eye lids. Touch white highlighter palette with a finger and dab in the centre of eye lid to give it a 3D look.
. Apply Mascara in upward direction on lashes and phew! You are ready in 10 minutes.
These are the step by step secret of every kind of look. If you want to add intensity, work more on your eyes adding more colors, kajal, lashes and lenses but the basic steps for other areas will always help you get ready in less than 10-12 minutes. So never going to big events interviews and meet ups with worn out make up faces again! Catch your flawless look with 10 steps in 10 minutes.
10:00 AM

Bathroom Cleaning Tips


Stained and Dirty Bathrooms can be problematic in maintaining hygiene. Here are practical, doable and best recommended Bathroom Cleaning tips you need to read. Every corner of a house must remain clean and hygienic and bathrooms top the list priority in such matters. We are overloaded with brands and their cleaners however none of them seem to work and bring out the sparkle we want to see. For such a concern, we sought some age old, practical tips which you can use to clean bathrooms. But we know, cleaning bathrooms can be the gross-iest things we wanna do. Oh it can be disgusting! So we absolutely depend on these hacks and try to suggest quick-cleaning the bathroom as efficiently as we can. So here you go!
. Emptying your bathroom is the first and foremost step which will help you focus more clearly and will infuse in your brain a better vision and clearer targets of dirty areas. Take everything off the counters, sink and floor. Remove any boxes you might have on wall. Literally remove every single removable thing.
. Dust off cabinets and everything in the bathroom. See if cobwebs can be caught. Clean with vacuum or just dust them off.
. Scrub all the faucets with lemon and soda. Bring out the sparkle.
. Add 1 glass of vinegar, 1 glass filled with soda powder into a small bucket. Add 1 glass of boiled water and 1 glass of lukewarm water. Pour it everywhere in the bathroom. Scrub it off.
. Dip a lint-free cloth in brewed tea, rub on mirror in circles, and use a clean cloth to dry. The tannic acid in the tea cuts through grime.
. For Bathtub: Cut the grapefruit in half, and sprinkle the pink fruit with salt. Wet your tub, and sprinkle additional salt on the bottom. Use the fruit as a scrubber; rinse clean.
. Wash off your bathroom with clean water. Scrub all the dirt on floor, tiles, marbles, faucets, glass, windows, around the toilet and the doors.
. You will witness the improvement and will love your much cleaner bathroom. The task however is not done.
. Mix a jug of bleach with half jug of baking soda and mop the marbles, floor, sinks and seats. Spread it everywhere with a mop. Leave it for 5 minutes. Now Wipe it well with mop and wash with water.
. And Done! Now wipe the floor and dry the bathroom with the help of a large mop or dry piece of towel. Replace all the old stuff with new or clean stuff. And Voilaa. A sparkling bathroom is right in front of your eyes beating away your procrastination.
. Last but not the least, squeeze toothpaste and flush your toilet so it freshens up. Use fragrant room sprays in the bathroom to reward yourself with a fragrant, sparkling and clean bathroom.
9:59 AM

How To Reduce Belly Fat ?

Fitness keeps us truly alive and energetic however the belly fat may occur due to many reasons and mess up with your fitness goals. But dont worry, we have brought you tips you would love practicing.
9:57 AM

Totka for Cough - Khansi ka Gharelu Ilaj

 

khansi se nijaat ke liye khansi ka sharbat kaafi faidamand hota hai lekin is ka assar waqti hota hai aur is ke side effects se inkaar nahi kiya ja sakta, aayiyae hum aap ko sirf aik raat mein balgham aur khansi se nijaat haasil karne ka aik qudrati tareeqa batatay hain .

Ajza (Ingredients)

1. nariyal ka tail ( coconut oil )
2. shehad ( honey )
3. bareek soti kapra ya garam patti ( bandage )
4. adrak ka ras ( ginger juice )
5. ataa (flour )
6. nipkn (Fanon )

Bananay Ka Tareeqa (Method)

1. shehad aur aattay ko mila kar aik paste banalen aur is mein thora sa nariyal ka tail aur taaza adrak ke ras ke chand qatray milayen .
2. ab is paste ko nipkn mein rakhen aur usay soti kapry ya garam patti mein lapait den .
3. ab kapray mein liptay hue is paste ko kamar aur seenay par lagayen .
4. yeh nuskha raat ko sonay se qabal aazmain aur agar bachon ke liye zaroorat hoto inhen sonay se 3 ghantay qabal yeh bandh den .
5. agli subah aap ko khud wazeh tabdeeli mehsoos hogi .
9:54 AM

ظالم ماں نے بچے کو واشنگ مشین میں دھو ڈالا؟


ایک روسی شخص اپنے بچے کو واشنگ مشین میں گھومتے دیکھ کر بے حد پریشان ہو گیا۔
روسی شخص نے اپنی زندگی کے دلچسپ واقع کو سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ واشنگ میشن میں اپنے بچے کی فوٹو والی شرٹ کو گھومتے دیکھ کر اسے حقیقی سمجھ بیٹھا تھا۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی شخص نے بتایا کہ بیوی کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک وہ یہ دیکھ کر چونک گیا کہ اس کا بچہ مشین میں گھوم رہا ہے، جس پر وہ گھبرا گیا اور فوری طور پر مشین کو بند کر کے دروازہ کھولتا تو حقیقی بچے کی بجائے اس کی پسندیدہ شرٹ تھی جس پر بچے کی فوٹو چسپاں تھی۔

شوہر کی پریشانی دیکھ کر اہلیہ بھی آگئی اور حقیقت معلوم ہونے پر وہ ہنسنے لگی، یہ سارا واقعے شوہر نے سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کیا۔ بچے کی فوٹو والی ٹی شرٹ کو واشنگ مشین میں گھومنے والی ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس دلچسپ واقع کی وائرل ہونے والی ویڈیو پرکچھ لوگوں نے مذکورہ شخص کا مذاق اڑایا جب کہ بعض نے والد کی پریشانی کو سمجھتے ہوئے اولاد کے لیے دلی ہمدردی اور فکرمندی پراس کی ستائش کی۔
9:52 AM

کیا واقعی بیوی نے بے وفا شوہر 2600 روپے میں بیچ دیا؟ جان کر سب حیران رہ گئے


نیروبی: چند روز پہلے کینیا کی ایک رہائشی خاتون نے اپنے دھوکے باز شوہر کو اسی کی گرل فرینڈ کے ہاتھوں صرف 17 امریکی ڈالر جتنی معمولی رقم کے عوض فروخت کردیا۔ جو پاکستانی روپوں میں صرف 2600 روپے بنتی ہے۔
ویب سائٹ ’’اوڈیٹی سینٹرل‘‘ کے مطابق، کینیا کی رہائشی خاتون ایڈنا مکوانا کو اپنے شوہر پر شک تھا کہ اس کی کوئی گرل فرینڈ ہے۔ وہ مسلسل اس کی تاک میں رہنے لگی اور ایک روز اس نے اپنے شوہر کو اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
پہلے تو اس نے اپنے شوہر کو مار پیٹ کر گھر سے نکال باہر کیا اور کہا کہ وہ ایک ہفتے تک اسے اپنی شکل نہ دکھائے۔ پھر وہ اپنے شوہر کی گرل فرینڈ کی طرف متوجہ ہوئی اور اس سے کہا کہ وہ 2000 کینیئن شلنگ (20 امریکی ڈالر، یا 3100 پاکستانی روپے) دے کر اپنا بوائے فرینڈ ہمیشہ کےلیے خرید سکتی ہے۔
حیرت انگیز طور پر، گرل فرینڈ نے بھاؤ تاؤ شروع کردیا اور بالآخر یہ سودا 1700 کینیون شلنگ (17 امریکی ڈالر، یعنی 2600 پاکستانی روپے) میں طے پاگیا۔
اس رقم سے ایڈنا مکوانا نے اپنے بچوں کےلیے نئے سال پر نئے کپڑے خرید لیے اور اب وہ اپنے شوہر کے بغیر ایک مطمئن زندگی گزار رہی ہے۔
جب سوشل میڈیا پر (فرانسیسی زبان میں) اس کا قصہ شائع ہوا تو ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا وہ اپنے شوہر کو دوبارہ خریدنا چاہیں گی؟ تو جواب میں ایڈنا نے کہا: ’’مجھے اپنا نیا سال برباد کرنے کا کوئی شوق نہیں!‘‘
9:50 AM

خواتین میں آکٹوپس ہونٹوں کا بڑھتا ہوا رجحان مقبول ہونے لگا، کیا آپ ایسا فیشن کرنا پسند کریں گی؟

ماسکو: روس سمیت دنیا کے کئی ممالک کی خواتین میں اس وقت ہونٹوں کے لہردار کناروں کا فیشن چل پڑا ہے جسے آکٹوپس یا شیطانی ہونٹ بھی کہا جارہا ہے۔ روسی خواتین اور لڑکیوں کی اکثریت انسٹا گرام اور دیگر پلیٹ فارم پر اپنے خمیدہ اور لہردار ہونٹوں کی تصاویر پوسٹ کررہی ہے۔ ان تصاویر پر لوگ ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کررہے ہیں جس میں مبینہ طور پر ہونٹوں کے کنارے پر کسی میک اپ یا مٹیریل کو بھر کر لبوں کو خاص شکل دی جارہی ہے۔

لیکن کوئی نہیں جانتا کہ اس عجیب و غریب میک اپ رجحان کی پشت پر کون ہے؟ تاہم بعض میک اپ ماہرین کہتے ہیں کہ روسی پلاسٹک سرجن ایمیلیان براؤڈے نے یہ فیشن شروع کیا ہے جو اب جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکا ہے۔ خواہ اس کا ذمے دار کوئی بھی ہو لیکن اب آڑھے ترچھے ہونٹوں کا یہ فیشن سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن چکا ہے اور لوگ اس پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

لیکن اس پر مزید غور کرنے سے قبل یہ بھی سن لیجیے کہ بعض پلاسٹک سرجن حضرات نے اس رحجان کو نظر کا دھوکا بھی قرار دیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ انسانی ہونٹوں کے کناروں کو ان شکلوں میں نہیں ڈھالا جاسکتا تاہم میک اپ کے دوسرے ماہرین کا اصرار ہے کہ یہ ممکن ہے لیکن بہت ہی خطرناک عمل ہے کیونکہ اس کے لیے ہونٹوں میں انجیکشن کے ذریعے خاص میٹریل بھرکر ہی انہیں ایسی شکل دی جاسکتی ہے۔

روس کی مشہور پلاسٹک سرجن کرسٹینا ولسینزکی نے کہا کہ ہونٹوں کے بنیادی خدوخال اس طرح تبدیل نہیں کیے جاسکتے۔ اگرچہ ہونٹوں کے کناروں کو تیکھا ضرور کیا جاسکتا ہے لیکن ان میں نشیب و فراز یا لہریں نہیں بنائی جاسکتیں جو ایک امرِ محال ہے۔

کرسٹینا کے مطابق اگر ٹیکے کے ذریعے ہونٹوں میں کوئی مٹیریل ڈالا جاتا ہے تو اس سے خون کی رگیں بند ہوسکتی ہیں اور اس سے متاثرہ حصہ ہمیشہ کے لیے مردہ ہوسکتا ہے، خون کی یہ رگیں لبوں کے کنارے پر موجود ہوتی ہیں۔

میک اپ آرٹسٹ کہتے ہیں کہ شاید یہ تمام تصاویر فوٹوشاپ کی گئی ہیں لیکن اتنی حقیقی لگتی ہیں کہ خواتین اسے اصل سمجھ کر ہونٹوں میں فلنگ کرارہی ہیں۔ اس سے قبل خواتین نے ہونٹوں کو موٹا اور بھرا ہوا دکھانے کے لیے انجیکشن لگائے تھے جس کا فیشن آیا اور اب خاتمے کے قریب ہے۔

آن لائن تبصرہ نگاروں نے بھی اس رجحان کو خوفناک قرار دیا ہے تاہم بعض پلاسٹک سرجن کا اعتراف ہے کہ ہونٹوں کو ایسی شکل میں ڈھالنے کے لیے پلاسٹک سرجری کے کئی مراحل درکار ہوں گے۔