Popunder ads

Breaking

اتوار، 16 فروری، 2020

ایک آلو لیں اور اس کا رس نکال کر ایسے استعمال کریں، تین مسائل کے حل میں مددگار ایک بہترین نسخہ

آلو جو ہر گھر میں استعمال کیا جاتا ہے آپ اس کی مدد سے اپنی اسکن، بالوں، آنکھوں کے مسائل کو حل بھی کرسکتی ہیں۔ آئیں آج ہم آپ کو بھی ایسی ہی چند ٹپس بتاتے ہیں جو آپ کے ان مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

آنکھوں کے گرد حلقے
یہ مسئلہ اکثر لوگوں میں پایا جاتا ہے اور اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسا کہ نیند پوری نہ ہونا، ڈپریشن،موبائل فون کا زیادہ استعمال کرنا یا پھر عمر بڑھنے کے اثرات کی وجہ سے بھی یہ ہوجاتے ہیں۔ ان کو آپ آلو کی مدد سے کم کرسکتی ہیں۔
  • * آلو لیں اور اس کے دو گول سلائس کاٹ لیں۔
  • * اس کو اب دس منٹ کے لیے فریچ میں رکھ لیں۔
  • * پھر نکال کر اس کو تقریباً 5 منٹ کے لیے اپنی آنکھوں کے اوپر رکھیں۔
  • * پھر سادے پانی سے منہ دھولیں۔
  • * اس طریقہ کار کو دن میں ایک بار جب تک کریں جب تک آپ کو من پسند نتائج نہ مل جائیں۔


بالوں کو گرنے سے روکنا
آج کل بال گرنا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ اس مسئلے کو کم کرنے کے لیے آپ آلو کا استعمال بتائے گئے طریقے سے کریں۔
  • * ایک آلو لیں اور اس کو کدوکش کر کے اس کا رس نکال لیں۔
  • * اس میں آلو کے رس کی مقدار جتنا ہی ایلوویرا جیل شامل کریں۔
  • * اب اس کو بالوں کی جڑوں میں تیل کی طرح لگائیں۔
  • * ایک سے دو گھنٹے لگا رہنے دیں پھر شیمپو سے سر دھولیں۔
  • * اس ٹپ کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں اور اس مکسچر کو تازہ بنانا ہے۔


ایکنی کو کنٹرول کریں
  • * آلو کا رس اپنے ایکنی پر لگائیں۔
  • * پھر تھوڑی دیر بعد سادے پانی سے منہ دھولیں۔
  • * بعد میں کوئی بھی موسچرائزر لوشن لگالیں۔
  • * کچھ ہی دن میں واضح فرق نظر آئے گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.