جن خواتین کی جلد بہت زیادہ خشک ہو اور ساتھ ساتھ چہرے پر جھریاں بھی ہوں تو وہ اگر درج ذیل کریم کچھ دن استعمال کریں تو انشاء اللہ جلد نرم و ملائم اور خوبصورت ہوجائے گی اور ساتھ ساتھ بڑھتی عمر کے اثرات بھی چہرے سے کم ہوجائیں گے ۔
اس نسخہ کو بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء درکار ہیں۔
چاول کا آٹا۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
انڈے کی زردی ۔۔۔۔۔ایک انڈے کی
کھوپرے کا تیل ۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
طریقہ استعمال:
تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
- * کریم تیار ہے ۔
- * چہرے پر اپلائی کریں ۔
- * چند دنوں کے مسلسل استعمال سے آپ کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی
نوٹ :
۱۔ انڈا تازہ ہو (فریج میں رکھا ہوا انڈا استعمال نہ کریں)۔
۲۔ اس کریم کی بُو بالکل بھی نہیں ہے اور اس کارزلٹ بہت اچھا ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.