لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اسلام آباد کی دلفریب خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے۔گزشتہ روز ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کے چیف ایگزیکٹو جاوید آفریدی سے کہاکہ وہ اسلام آباد کی سیر کرناچاپتے ہیں تو اس کے جواب میں جاوید آفریدی نے اپنی ذاتی استعمال کی گاڑی ڈیرن سیمی کو پیش کردی۔اسلام آباد کے سرینا ہوٹل سے پارلیمنٹ ہاؤس تک ڈیرن سیمی نے پارلیمنٹ ہاؤس پاک سیکرٹریٹ، سپریم کورٹ آف پاکستان، ایف بی آر اور پی ٹی سی ہیڈ کواٹر ز سے سرینا ہوٹل تک خود گاڑی چلائی۔ دوران ڈرائیونگ ڈیرن سیمی پاکستان کے مقبول ملی نغمے ’’دل دل پاکستان‘‘ سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے حکومت سے لے کر عوام کی محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال ہونا چاہیے۔ کار ڈرائیو کرنے والے سابق ویسٹ انڈین کپتان اور پشاور زلمی کے قائد ڈئیرن سیمی کافی خوش دکھائی دیئے اور دل دل پاکستان جان جان پاکستان بھی گنگتاتے رہے۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں پاکستان میں پی ایس ایل کا بھرپور لطف اٹھارہا ہوں، اسلام آباد کی خوبصورتی نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔
پیر، 2 مارچ، 2020
ڈیرن سیمی اسلام آباد کی دلفریب خوبصورتی کے دیوانے ہو گئے
Sports Articles
Labels:
کھیل,
cricket,
News,
PSL Sports,
Sports Articles
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.