لاہور(سپورٹس ڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو ریسل مینیا میں گولڈ برگ اور رومن رینز آمنے سامنے آئیں گے، گولڈ برگ کے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بنتے ہی رومن رینز ان کے سامنے آگئے۔ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا میں جہاں ڈریو میکنٹائر کا مقابلہ بروک لیسنر سے ہوگا وہیں گولڈ برگ بھی رومن رینز سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے تیار ہیں۔رومن رینز جو کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد سے کوئی بڑا مقابلہ نہیں جیت پائے ہیں گولڈ برگ کو شکست دے کر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ای سمیک ڈاؤن میچ میں جب گولڈ برگ نے چیخ کر کہا کہ اب کون آئے گا جس کے بعد رومن رینز رنگ میں آئے اور گولڈ برگ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا میں آؤں گا۔رومن رینز کے اعلان کے بعد ہی رنگ میں شائقین کا جوش و خروش بڑھ گیا ہے اور انہیں اس بڑے مقابلے کا بے تابی سے انتظار ہے۔ رومن رینز کو فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے۔
پیر، 2 مارچ، 2020
ریسل مینیا ‘رومن رینز نے گولڈ برگ کا چیلنج قبول کرلیا
Sports Articles
Labels:
کھیل,
cricket,
News,
PSL Sports,
Sports Articles
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.