Popunder ads

Breaking

پیر، 2 مارچ، 2020

کرکٹ میدانوں کے باہر بھی شاہد آفریدی چھا گئے، اسپیشل ایتھلیٹ کی مدد کا اعلان کردیا

2019 کے اسپیشل اولمپکس کے ٹینس ڈبلز گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ساجدہ کی والدہ نے معاشی مسائل کی بنا پر شاہد آفریدی سے تعاون کیاپیل کی تھی۔
اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2019 کے ٹینس ایونٹ کی گولڈ میڈلسٹ ساجدہ بی بی کا مستقبل خطرے میں....اہلخانہ مالی مسائل سے دوچارگولڈ میڈلسٹ ساجدہ کی والدہ نے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی سے تعاون کی اپیل کردی@SAfridiOfficial#Cricket #shahidafridi #Pakistan #special #HBLPSL5 #PSL2020 pic.twitter.com/GX5SZFIcYV
— Ali Hasan (@AaliHasan10) March 1, 2020 
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‏پاکستان کے لیے ساجدہ بی بی کی کامیابی فخر کا باعث ہے، میرا یہ وعدہ ہے کہ میں خود ذاتی طور پر آپ کی مدد دو دن میں کروں گا۔
گزشتہ برس ساجدہ کی کامیابی کے بعد جب اس کے مشکل حالات سے متعلق تفصیلات سامنے آئی تھیں تو شاہد آفریدی نے ایک ٹوئٹ میں نوجوان کھلاڑی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ہرممکن مدد کا وعدہ کیا تھا۔
Proud of you Sajda! If she needs any support...I'm always available ???? https://t.co/OrWInj4dwM
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 4, 2019 
گولڈ میڈلسٹ ٹینس پلیئر ساجدہ کی والدہ گھروں میں کام کاج کرتی ہیں اور والد کرایہ کا رکشہ چلاتے ہیں۔ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کے مداحوں نے ان کے اس اعلان کو سراہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.