مارچ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے “مارچ میڈنس” مہم متعارف کروادی ہے۔ مہم کے تحت ملک بھر کے طالب علموں کو پی ایس ایل کے ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر دیے جائیں گے۔
طالب علموں کو رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ کی فراہمی یکم مارچ بروز اتوار سے شروع ہوگی اور 30 فیصد رعایتی نرخوں پر ٹکٹ ٹی سی ایس کے مخصوص سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
مہم کے تحت طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کا کارڈ دکھا کر ٹکٹ پر 30 فیصد رعائیت حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک طالب علم اپنے کارڈ پر ایک میچ کے زیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹ رعائیتی نرخ پر خرید سکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ پیشکش ایونٹ کے پلے آف میچز اور فائنل کے لیے دستیاب نہیں ہوگی اور رعایت کا اطلاق صرف وی آئی پی اور پریمیئم معیار کی ٹکٹوں پر ہوگا۔
یہ پیشکش یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی۔ لیگ کے کُل 21 میچز مارچ کے مہینے میں کھیلے جائیں گے۔
مزید تفصیلات کے لیے www.psl-t20.com وزٹ کیجئے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.