پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ مسلسل بارش اور آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب منسوخ کردیا گیا۔بارش کے سبب میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا اور امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے مشاورت کے بعد میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔میچ کی منسوخی کے سبب اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ جمعہ کوپشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ بھی بارش سے متاثر ہوا تھا اور بارش کی وجہ سے میچ کو 12اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔بارش سے ماتثرہ اس دلچسپ مقابلے میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر پانچ میچوں میں پانچ، پانچ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ ہفتہ کوکھیلے گئے دن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30رنز سے شکست دی تھی.
اتوار، 1 مارچ، 2020
اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ راولپنڈی میں بارش کے سبب منسوخ
Sports Articles
Labels:
کھیل,
cricket,
News,
PSL Sports,
Sports Articles
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.