Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 22 فروری، 2020

پاکستان میں پہلی مرتبہ بجلی سے چلنے والی گاڑی متعارف

کراؤن گروپ کی جانب سے گزشتہ روز ماحول دوست گاڑیاں، موٹر سائیکلز، آٹو رکشے اور ایمبولینسز نمائش کےلیے پیش کی گئیں۔ یہ گروپ 1963 سے ملک میں آٹو پارٹس بنا رہا ہے۔
بجلی سے چلنے والی گاڑی کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے جس میں دو افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے جبکہ دروازے بھی دو دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ رکشہ کی قیمت 2 لاکھ اور موٹرسائیکل کی قیمت 55 ہزار روپے ہے۔
کراؤن گروپ کے مطابق کمپنی کی تیار کردہ گاڑیاں ایک کلومیٹر کا فاصلہ 1 روپے 25 پیسے میں طے کرے گی جوکہ سب سے سستی ٹرانسپورٹ ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.