Popunder ads

Breaking

پیر، 2 مارچ، 2020

ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا،مختلف علاقوں میں موسم سرد :محکمہ موسمیات

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک ہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کے باعث پیر کی صبح ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہے گا اور سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہو گا جس کی وجہ سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ رہے گا۔ گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ، اسکردو، مالم جبہ اور قلات منفی ایک ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں  میں موسم خشک رہا جبکہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.