Popunder ads

Breaking

پیر، 2 مارچ، 2020

مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لک پاس کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تیز رفتار کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
تصادم سے کوچ میں سوار مسافر بھی شدید زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد پولیس، ایف سی اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید تین مسافر بھی دم توڑ گئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.