Popunder ads

Breaking

پیر، 2 مارچ، 2020

ملائیشیا: وزیراعظم محی الدین یاسین نے حلف اٹھا لیا، میرے ساتھ دھوکہ ہوا مہاتیر

کوالالمپور (آئی این پی ) ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں سابق وزیرداخلہ محی الدین یاسین نے ملک کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے،محی الدین یاسین 9 مارچ کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ ملائشین میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے مہاتیر محمد نے اپنی اتحادی جماعت کے سربراہ انور ابراہیم سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ مہاتیر محمد نے اپنے استعفے کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی بحران پر عوام سے معافی بھی مانگی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق محی الدین یاسین کو سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ محی الدین یاسین 9 مارچ کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔مہاتیر محمد نے محی الدین یاسین کے وزیراعظم بننے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ایسا لگ رہا کہ میرے ساتھ دھوکا کیا گیا کیونکہ مجھے 222 رکنی پارلیمنٹ کے 114 ارکان کی حمایت حاصل تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ کتنی عجیب بات ہے 2018 کے انتخابات میں ہارے ہوئے لوگ اب حکومت بنائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.