جب گیسٹرک گلینڈز میں تیزابی سیال کی سطح بڑھنے لگے تو معدے میں تیزابیت ہوجاتی ہے جو کہ گیس، سانس میں بو، پیٹ میں درد ودیگر امراض کا باعث بنتی ہے۔ عموماً معدے میں تیزابیت کی وجہ کھانے کے درمیان طویل وقفہ، خالی پیٹ ہونا یا پھر بہت زیادہ چائے، کافی یا تمباکو نوشی وغیرہ کا استعمال بھی ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں ہروقت موجود رہنے والے چند اجزاء معدے میں تیزابیت سے نجات دلاسکتے ہیں۔
معدے میں تیزابیت دور کرنے کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں۔
- 1 سوکھی ہوئی ادرک۔۔۔۔۔25گرام
- 2 لونگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25گرام
- 3 اجوائن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25گرام
- 4 چھوٹی الائچی۔۔۔۔۔۔۔50گرام
بنانے کا طریقہ:
تمام اجزاء کو پیس کر پاؤڈر بنالیں۔
طریقہ استعمال:
- * تین گھونٹ کی مقدار پانی میں دوگرام پاؤڈر شامل کرلیں۔
- * اچھی طرح ملا کر پانی پی لیں۔
- * چند دنوں کے استعمال سے معدے میں تیزابیت ختم ہوجائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.